Baaghi TV

Tag: islamabad

  • پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان  کل سے شروع

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    پی ایس ایل 8 کا میلہ کل سے شروع ہوگا. افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا.

    پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کا آغاز کل سے ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ملتان اسٹیڈیم ہوگی۔ پہلا ميچ دفاعی چيمپيئن لاہورقلندرز اورملتان سلطانز کے درميان کھيلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ کے سپر میلے کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ گلوکار ساحرعلی بگا، عاصم اظہر، فارس شفیع، شائے گل اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائيں گے۔

    پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی بھی کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں اے آراوروی آرٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا، ٹی وی شائقین کوکرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے گرافکس نکلتے دکھائی دیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈرون ایل ای ڈی سے آسمان میں تصاویر بنائی جائیں گی۔ ایونٹ کے میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 12 کروڑ روپے کا چیک بھی ملے گا جبکہ رنز اپ کے حصے میں 4 کروڑ اسی لاکھ روپے آئیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ سیرزن 8 کا آفیشل گانا ’’سب ستارے ہمارے‘‘ جاری کردیا گیا، جسے شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔ پی ایس ایل 8 کا آفیشل گانا عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے کی ویڈیو کے شروع میں گھڑ سواروں کو تمام ٹیموں کے جھنڈے تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ شے گل گانے کا آغاز کرتی ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر اور پھر فارس شفیع آتے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ

    کراچی :پیپلزپارٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے پر تقسیم پیدا ہوگئی۔ ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹریز الیکشن لڑنےکےحامی ہیں جبکہ دونوں سیکریٹری جنرل نئیربخاری اور فرحت اللہ بابر بھی الیکشن کے خلاف ہیں۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف بھی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    چوہدری محمد سرور وفات پاگئے

    پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 16مارچ کے ضمنی الیکشن کےلیے امیدوار فائنل کرلیے۔ پارٹی ٹکٹ کےلیے 33قومی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کو ارسال کردیے گئے۔ امیدواروں کو 23 فروری سے قبل ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے۔

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاکر پارٹی رہنماؤں کی رائے طلب کرلی۔

    ادھرپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی قیادت دو خواتین نے کی۔

    کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا نوجوان لاپتہ ہوگیا

    خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی خواتین کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور آمریت کیخلاف مزاحمت کی علامت کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین بے مثال بہادری، عظیم صلاحیتوں اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی علامت ہیں، مادر ملت، بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو دنیا کیلئے رول ماڈل ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری خواتین کو برابر کے حقوق دیے بغیر ناممکن ہے، 1973ء کا آئین خواتین کو برابری، نمائندگی، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہر شکل میں موجود امتیاز اور استحصال کے خاتمے کیلئے پاکستانی خواتین کی ہر جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں ہر سال 12 فروری کا دن پاکستانی خواتین کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    کیپ ٹاﺅن: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

    بسمہ معروف 68 اور عائشہ نسیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 12 اور جویریہ خان صرف 8 رنز بناسکیں۔بھارت نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی جانب سے یاستیکا بھاٹیا 17، شفالی ورما 33 اور ہرمن پریت 16 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔جمائمہ روڈریگز 53 اور ریچاگوش نے 31 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے یکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔

    فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔
    سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو0-2 اور بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔

    دریں اثناء سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر ٹائٹل حاصل کرنے پر پاکستان اسکواش ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش کے حوالے سے پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری سامنے آئی ہے، امید ہے کہ اگر ہمارے نوجوان کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

  • کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا

    کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا

    کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا.

    ملک میں حالیہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے غور شروع کردیا۔ نیپرا نے نیشنل ٹرانمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا کوٹا مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا نے ہدایت کی کہ این ٹی ڈی سی متعلقہ شراکت داروں سے کوڑا کرکٹ کی معلومات اکٹھی کرے۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ڈی سی وفاقی و صوبائی اداروں سے بھی میونسپل ویسٹ سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    نیپرا نے ہدایت کی کہ کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ لائحہ عمل اور نئی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں جب کہ این ٹی ڈی سی نئی ٹیکنالوجیز سے بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے لیے تجاویز لائے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے، اس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

  • الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچا ہے.

    شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہنا تھا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد کے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔

  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں، 6 روز کے دوران 2 ہزار 300 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں، گرنے والی ہزاروں عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، 100 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیا، دبے ہوئے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جارہی ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ترکیہ اور شام میں 6 فروری کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں میں دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، دونوں ممالک میں اب تک 29 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثرمتاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی۔ لوگ مدد کوپکاررہے ہیں اور زندہ بچ جانےوالوں کوشدید سرد موسم کا سامنا ہے۔ کئی لوگوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ حکومت نے منہدم ہونے والی عمارتوں کے 100سے زائدٹھیکیداروں کو گرفتارکرلیا۔

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں تریپن لاکھ لوگ بے گھرہوسکتے ہیں اور9 لاکھ افراد کوترکیہ اور شام میں فوری گرم خوراک کی ضرورت ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سرد موسم نے لاکھوں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت تھی۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں کم از کم 8 لاکھ 70 ہزار افراد کو فوری طور پر خوراک کی ضرورت ہے، صرف شام میں 53 لاکھ بے گھر افراد کو فوری پناہ درکار ہے۔

    تباہ کن زلزلے کے دوران اپنے گھر کے ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی شامی خاتون نے جس بچی کو جنم دیا تھا اس کا نام ’’آیا‘‘ رکھا گیا ہے، جس کا عربی میں مطلب ’خدا کی نشانی‘ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوزائیدہ بچی کے والدین اور اس کے تمام بہن بھائی قیامت خیز زلزلے کی نذر ہوگئے، بچی کی کفالت اب اس کے والد کے چچا کریں گے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے کو شام کے متاثرہ علاقے، جہاں کرد جنگجو اور شامی باغیوں کا کنٹرول ہے، میں انسانی ہمدردی کے تحت رسائی دینے کی درخواست کی۔

    کالعدم کردستان ورکرز پارٹی جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں، نے امدادی سرگرمیوں میں آسانی کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام میں تقریباً 40 لاکھ افراد انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں لیکن تین ہفتوں میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے کوئی امداد نہیں پہنچی ہے۔ ترکیہ کے علاقے دیارباکر میں 103 گھنٹے بعد ماں بیٹے کو ملبے سے ریسکیو کرلیا گیا، تو اک بار پھر اُمید بندھ گئی۔

    کہارامانمارس میں شدید زلزلے سے ٹرین کی پٹریاں اکھڑ گئیں، سڑکوں کا بھی برا حال ہوگیا، امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شام کی وزراء کونسل نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ صدر بشار الاسد نے حلب کے اسپتال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی، رضا کار تنظیم کے اہلکاروں نے 2 ننھی بہنوں کو بچالیا۔ زلزلہ زدہ ادلب کے نواحی گاؤں کے قریب ایک چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا، پانی نے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوکر شہریوں کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردیں۔
    انطاکیہ ملبے کا ڈھیربن گیا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ترکیہ کے جنوبی وسطی علاقے میں آباد انطاکیہ کا شہر ہزاروں سال پرانی تۃزیب کا حامل ہے لیکن اس شہر کا بہشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ جبکہ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق شام کے شہر حلب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر آنے والے ماہرین نے شہر کی کم و بیش تمام ہی عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا ہے۔

  • حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی

    حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی

    کراچی:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ساڑھے 3 سال ملک دشمن پالیسی چلاتے رہے، انہوں نے ساڑھے 3 سال میں صرف ملک کو برباد کیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو دن پہلے سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی تھی، ملک میں چین کے اہم منصوبے چل رہے ہیں، سکیورٹی کے انتظامات موقع پر جاکر دیکھنے تھے، ان سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف ہم اس معاملے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، پاکستان خوشحال ہو لیکن دہشتگرد اپنی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، پشاور میں دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، عمران خان کو تکلیف ہو رہی ہے ان کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نظر آ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا عمران خان اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے تو وہ مہم چلا رہے ہیں، شوکت ترین کو بھی عمران خان نے بھڑکایا، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی، عمران خان کیخلاف بھی جلد قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا آج انہوں نے پھر گھٹیا گفتگو کی ہے جو قابل مذمت ہے، پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر استحکام حاصل کرے گا، پاکستان دہشتگردی سے محفوظ رہے گا، عمران خان کے پاؤں پر صرف ایک چھرا لگا ہوا ہے، پاکستان بدکردار، بدزبان اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی محفوظ رہے گا۔

  • ادارہ امن و تعلیم کے زیراہتمام میڈیا موثران (انفلونسرز) ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    ادارہ امن و تعلیم کے زیراہتمام میڈیا موثران (انفلونسرز) ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    ادارہ امن وتعلیم کے زیراہتمام میڈیا موثران (انفلونسرز) ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.

    پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کہ جانب سےاسلام آباد میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میں اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور شہروں سے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ جس میں مختلف مذہبی موضوعات ،اقلتیی امور اور سماجی ہم آہنگی پر کام کرنے والے خواتین و حضرات شامل تھے۔ شرکاء نے امن و روادای کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

    پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر اظہر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد مختلف عقائد اور طبقات فکر سے وابستہ میڈیا مؤثران (انفلونسرز ) کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ ہم آہنگی اور امن کے بیانیے کو مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فروغ دے سکیں۔ جبکہ ورکشاپ کے چاروں روز تربیت کاروں اور سینئر صحافیوں نے اپنے سیشنز میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت، جرنلزم کے آداب، میڈیا قوانین ،سماجی بیانیے اور میڈیا کا کردار، فیک نیوز اور تنقید ی فکر ، میڈیا اور امن و رواداری کے فروغ کے لئے درکا میڈیا مہارتیں اور امن و رواداری کے لیے میڈیا سیڈ پروجیکٹس کی تشکیل کی عملی سرگرمیاں کی۔

    پی ٹی وی کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر اور معروف دانشور خوشید ندیم نے اپنے فکری سفر پر گفتگو کی اور فکری تنوع اور اختلاف رائے اور فکری سفر کو مسلسل جاری رکھنے کی تلقین کی جبکہ ورکشاپ میں بی بی سی سے وابستہ معروف صحافی اعظم خان نے فیک نیوز اور اس کے سدباب کے لیے درکار پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے متعلق بات کی جبکہ گیلیپ پاکستان کے لیگل ایڈوائزر، ایڈووکیٹ عمر گیلانی نے میڈیا قوانین کے حوالے سے شرکاء سے گفتگو کی۔

    ادارہ امن و تعلیم کے پریزیڈنٹ اظہر حسین نے مشکل ترین حالات میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور معاشرے میں ا من و رواداری کے لیے صحافیوں اور میڈیا پرسن کی جرأت کو سراہا جبکہ ادارہ امن و تعلیم کے ڈائریکٹر اور سوشل ڈیلویپمنٹ ریسرچر غلام مرتضیٰ نے ورکشاپ کے مقاصد کو واضح کرتے ہو کہا کہ ہم اس ورکشاپ کے ذریعے معاشرے میں بڑھتی انتہاپسندی کو روکنے کی کوشش کے لیے میڈیا انفلوئنسرز کے استعداد کار میں اضافہ کرنا اور میڈیا سیڈ پروجیکٹس کے ذریعے امن کے پیغام کو عوام تک مزید موثر انداز میں پہنچانا چاہتے ہیں۔

    ورکشاپ میں معروف ٹرینر ڈاکٹر محمد حسین نے شرکاء سے معاشرے میں بڑھتی تشدد پسندی کو سماجی سطح پر تعلیم و تفہیم کے ذریعے روکنے کے حوالے سے گفتگو کی۔میڈیا ٹرینر و معروف اینکرپرسن سبوخ سید نے تنقیدی فکر کے ذریعے صحافتی فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی پر مشق کروائی ، جبکہ ڈیجیٹل میڈیا ٹرینر سمیر علی خان نے سوشل میڈیا کے استعمال کے تیکنیکی مہارتوں پر سیشن کیا اور معروف تربیت کار اور سماجی دانشور ارشاد بخاری نے میڈیا اور سماجی بیانیوں کے حوالے سے شرکاء کے ساتھ سیشن کیا۔ جبکہ شرکاء نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے اپنی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا اور مستقبل میں امن و رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو بحسن وخوبی ادا کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    اختتامی تقریب میں ادارہ امن و تعلیم کے پریزیڈنٹ اظہر حسین، ڈائریکٹر غلام مرتضی، پاکستان ٹیلی ویژن سے عون ساہی اور ریڈیو پاکستان سے کامران منظور نے اظہار خیال کیا اور شرکاء اسناد تقسیم کیں ۔ ورکشاپ کے شرکاء اور مہمانوں نے اپنے تاثرات ادارہ امن وتعلیم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے امن و رواداری کے فروغ کے لئے میڈیا کا مؤثر استعمال کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظورکرلیا۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کر لیا، سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی…

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو گی، مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کی جائے گی، برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے 13 پیسے فی یونٹ کی سبسڈی بھی واپس لے لی جائے۔

    پلان کے مطابق جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے اس کے علاوہ 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج بھی لگے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی، جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے اس حوالے سے رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق فروری کے ٹیرف میں اوسط اضافہ 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا جبکہ مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 69 پیسے مہنگی کی جائے گی، جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی، ستمبر میں بھی بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی کی جائے گی۔جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے، برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 51 ارب روپے اضافی خزانے میں جمع ہوں گے، کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے زائد ملیں گے۔

  • اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لیئے جائیں گے

    اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لیئے جائیں گے

    اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لیئے جائیں گے

    کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈٰیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تعلیمی بورڈز نے ’اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم‘ کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کی جانب سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ پر طنز کیا گیا تھا اور حکومت کی مارکس کی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی تھی. تاہم کچھ لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ معروضی اور مختصر سولات کے پرچہ جات میں زیادہ مارکس لینا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔
    https://twitter.com/AmmarImran1o/status/1440273596367007750
    صحافی افتخار فردوس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میٹرک نتائج کی گفتگو مردان بورڈ کے نتائج نے ختم کردی کیونکہ بورڈ میں ایک طالب علم نے 1100 میں 1100 مارکس کے کر نیوٹن اور آئن سٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ جبکہ ٹوئٹر صارف عمار عمران نے لکھا کہ ’پہلے تو ٹاپر کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں لیکن پھر بھی میں کہتا ہوں کہ یہ اچھا پیغام نہیں ہے۔ ہمارا تعلیمی نطام رٹا سسٹم پر چلا آ رہا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ انہوں نے 100 فیصد مارکس کس طرح لیے۔‘