Baaghi TV

Tag: islamabad

  • شادی کے بعد جب شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے توساتھیوں نے کس طرح کا سلوک کیا؟

    شادی کے بعد جب شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے توساتھیوں نے کس طرح کا سلوک کیا؟

    کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے جہاں اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے ویلکم کیا گیا۔

    شادی کے فورا بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اسپیشل ویلکم، دولہے میاں اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے تو ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔

    ساتھی کھلاڑیوں نے شاداب خان کے استقبال کے لیے بلوں سے پُل بنایا جس کے نیچے سے شاداب خان مسکرا کر گزر گئے اور شاندار طریقے سے ویلکم کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا، بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گلے مل کر شاداب کو مبارکباد پیش کی۔

     

    یاد رہے کہ شاداب خان کے ولیمے کی تقریب دو دن پہلے اسلام آباد میں ہوئی تھی، ان کی شادی قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی  بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے۔اس سے قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ملتان سلطان کے شان مسعود کو بھی کھلاڑیوں نے "کہانی سنو” گانا گا کر کر ویلکم کیا تھا۔

  • گھریلو صارفین کیلئے جون تک بجلی7روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی

    گھریلو صارفین کیلئے جون تک بجلی7روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی

    گھریلو صارفین کیلئے جون تک بجلی7روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی

    وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظورکرلیا۔ پلان کے تحت جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی7روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی۔ پلان کے تحت مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہوگی جبکہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے13پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی۔

    حکام کے مطابق جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے۔ پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی بجلی مہنگی کی جائے گی۔ جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73ارب روپے حاصل ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے46 پیسےتک مہنگی ہوگی، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ3 روپے21 پیسے فی یونٹ بنے گا جبکہ مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69 پیسے مہنگی کی جائے گی۔ جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی، ستمبر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی ہوگی۔ جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے51 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

  • عمران خان کا جھوٹا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا. راناثناءاللہ

    عمران خان کا جھوٹا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا. راناثناءاللہ

    عمران خان کا جھوٹا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا. راناثناءاللہ

    وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی دہشتگرد کا روپ دھارلیا ہے مگر ان کا گھٹیا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآج پھربہت ہی گھٹیا سے بھی نیچے جاکر،پاکستان سیاسی،معاشی طورپراستحکام حاصل کرے گا۔ عمران خان کو نظر آرہاہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔

    راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان25مئی کو اسلام آباد پر قبضہ اور گھیراؤ کرنے آیا تھا مگر ناکام ہوکر واپس آیا،26نو مبرکودوبارہ آنا چاہتاتھا، عوام نے26نومبرکوبھی عمران خان کوبری طرح مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ابھی ہوں یا اکتوبر میں ہم تیار ہیں، الیکشن سےکسی کوانحراف نہیں ہے لیکن آئین میں ایک وقت متعین ہے، ناگزیرصورت پر اسمبلی پہلے تحلیل ہوجائے تو اسکا طریقہ کارآئین میں ہے۔ عمران خان نے زبردستی دھونس کے ساتھ2صوبوں کی اسمبلیاں توڑیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کےپیچھےان کی بدزبانی ہے، شیخ رشید نے بڑی پارٹی کے سربراہ پرقتل کرانےکا الزام لگایا مگر ان کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کےخلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کوگرفتار کرنےکی اجازت مانگی تھی جو دیدی گئی ہے۔ کہا کچھ سیاستدان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھانے ک کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردبزدلانہ حملے کررہے ہیں، چین کےبہت اہم مںصوبے ہیں جن پرکام ہورہاہے، دن رات محنت کررہے ہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پرگامزن ہو۔

  • پرویز الٰہی نےعمران خان کا نام لےکرمخالفین کو ڈرانا شروع کردیا

    پرویز الٰہی نےعمران خان کا نام لےکرمخالفین کو ڈرانا شروع کردیا

    لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جا رہی ہے، ان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے، شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا۔

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی،……….:اکیلا عمران خان کچھ…

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا، انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ بھی آ گیا ہے، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے عوام الیکشن میں اس کا بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، ہر ادارہ مقررہ وقت میں انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، نواز شریف اب واپس نہیں آئیں گے، (ن) لیگ نے کارکنوں کو لاروں پر لگایا ہوا ہے۔

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن سے خوفزدہ نہیں تو پھر حیلے بہانے کیوں؟ ان کا گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گریزاں ہے؟، قوم دیکھ رہی ہے کہ 13 جماعتی اتحاد کس طرح الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک اور قوم کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

  • لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

    لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

    لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

    حالیہ دنوں میں لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے اچانک طیاروں کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) سگنل غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے تقریباً 25 یا اس سے زائد طیارے متاثر ہوئے جب کہ پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سیالکوٹ آنے والی دو غیر ملکی پروازوں کے بھی جی پی ایس سگنل غائب ہوگئے تھے، جس کے بعد کپتانوں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیاروں کو لینڈ کروایا تھا۔ جی پی ایس سگنل غائب ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پروازوں کے لیے ناٹم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک 100 کلومیٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    سی اے اے نے اپنے نوٹم میں پائلٹس کو کولینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کریں۔

  • ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے قائم فنڈ کو ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ترکیہ اور شام میں امدادی سامان بھیج رہا ہے بلکہ اسکی ترسیل پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گا۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ترکیہ اور شامی متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان خریدنے کی ہدایت کی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان نہ صرف فضائی راستے بلکہ زمینی اور سمندری راستے سے بھی ترکیہ اور شام کو امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ریسیکو اہلکار ترکیہ میں لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ اور شام کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم نے تعلیمی اداروں سے رابطہ کرکے فنڈ ریزنگ مہم چلانے اور وزرات مذہبی امور کو علماء کو اعتماد میں لے کر زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دینی اداروں میں آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد میں شامل تمام وزراء، اداروں اور اہلکاروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

  • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہ نکل آئے جبکہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 309 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان نے میزبان بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کےشہرچنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کےیکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔


    فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔

    فائنل میں حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو7-11، 5-11، 4-11سے شکست دی جبکہ نور زمان نے بھارتی کےکرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11سے ہرایا۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

    اس سے قبل چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ،سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔

    سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر ٹائٹل حاصل کرنے پر پاکستان اسکواش ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • ترکیہ زلزلہ:پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے،عالمی میڈیا بھی معترف

    ترکیہ زلزلہ:پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے،عالمی میڈیا بھی معترف

    اسلام آباد: پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے ریسکیواور سرچ ٹیم نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد کامیاب سرچ آپریشنز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا –

    باغی ٹی وی: حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کا مشن جاری ہے پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہےپاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 51 سے زاٸد جگہوں پرریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہیں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138 گھنٹے گزرنے کے بعد 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچالیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے-

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے نو سال کی بچی کو ایک سو دو گھنٹوں کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیاریسکیو ٹیم نے 14سال کے لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاک آرمی ریسکیو ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں مقامی ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔

    پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی واحد خاتون ممبر دیبا شہناز اختر نے پرخطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔

    پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن میں ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔

    ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار

    ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14 سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا، مجموعی طور پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے پچھلے 120 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زاٸد افراد کو زندہ بچایا جبکہ 80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔

    پاک آرمی کے آفیسر نے ٹی آر ٹی کو مزید بتایا کہ علاوہ ازیں ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا، ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف ہیں۔

    زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں فروخت

  • پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

    پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

    اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ روانہ کئے جانے والے امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ ترکیہ روانہ کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 16.5 ٹن مزید امدادی کھیپ بھیجی گئی تھی۔امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزڈ خیمے شامل تھے، کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔

    پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

    ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے لاشیں اور زخمی افراد کو نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز کر گئی ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

    زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچ رہی ہے نہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ پا رہی ہیں۔ شام میں عوام اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سردی اور بھوک اب ان کی جان لے لے گی۔ لوگ اپیلیں کررہے ہیں، شامی عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے تو دہشت گرد نہیں، خدارا انہیں بچائیں۔

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    متاثرہ علاقوں میں بلند و بالا عمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ لاکھوں لوگ متاثر ہیں، خاندان کے خاندان اجڑ چکے ہیں۔ کئی سو بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ جو لوگ زندہ بچے ہیں وہ ڈرے اورسہمے ہوئے ہیں۔ شدید سردی کے باعث ریسکیو اور سرچ آپریشنز کرنے والے ٹیموں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شام میں پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ابتر صورت حال کو دیکھ کر امریکا نے چھ ماہ کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اب شامی متاثرین کو امداد اور مدد دونوں ملے گی۔