Tag: kashmir

کشمیر یوتھ الائنس کی نوجوانوں کو چیئرنگ کراس ریلی میں شرکت کی دعوت
لاہور: سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے وزیراعظم پاکستان کی قوم کو دی گئی کال پر جمعہ والے دن نوجوانوں کو 11:45 منٹ پر چیئرنگ کراس لاہور بلایا ہے تاکہ یک زبان ہوکر کشمیر کیلئے آواز بلند کرسکیں۔ کشمیر یوتھ الائنس اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، لاہور کے نوجوانوں، طلباء اور سول سوسائٹی سے گزارش ہے کہ اسے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ بنائیں تاکہ دنیا کو پیغام ملے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ارسلان ساجد
چیئرمین
کشمیر یوتھ الائنسرضی طاہر
سیکرٹری جنرل
کشمیر یوتھ الائنس
مقبوضہ کشمیر کی حالت زار، پی کے کے ایچ نے دنیا کو جھنجھوڑنے کیلئے گرافکس جاری کیے
لاہور: "پاکستان کا خدا حافظ” (پی کے کے ایچ) نامی ادارے نے کشمیر کے مسلئے پر دوسرے چینلز سے ہٹ کر تخلیقی کام کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق "پاکستان کا خدا حافظ” (پی کے کے ایچ) نامی ادارے نے مسئلہ کشمیر پر تخلیقی کام کیا ہے. "پی کے کے ایچ” نے کشمیر کے مسئلے پر معمول سے ہٹ کر کام کیا ہے، بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کو تصویروں کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا ہے. باغی ٹی وی کی "پی کے کے ایچ” کے ایم ڈی حنان ملک سے بات ہوئی ہے جنہوں نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ یہ ادارہ 10 سال سے لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کر رہا ہے. ہم لوگ نہ صرف ملکی مسائل بلکہ بین الاقوامی مسائل کو بھی کوریج دیتے ہیں. اور چونکہ کشمیر شروع سے ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسلئہ رہا ہے اس لیے ہم لوگ کشمیر کو زیادہ کوریج دیتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد ہم نے ریسرچ کی اور ہم نے سوچا کہ اگر کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچانی ہے تو اس کا بہترین طریقہ ویڈیو اور تصاویر ہے. اس لیے انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر تصاویریں اور ویڈیوز بنائیں جس کا دنیا بھر سے بہترین ردعمل آیا ہے.
دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ کشمیر پر ویڈیو اور تصاویر بنائی گئی ہیں بلکہ اس سے قبل بھی بہت دفعہ ایسی ویڈیوز بن چکی ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہیں. اور ان ویڈیو کا مقصد دنیا کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کا بتانا ہے.
"پی کے کے ایچ” کی کشمیر پر بنائی گئی چند ویڈیوز درج ذیل ہیں:
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کو بیان کیا گیا ہے کہ وہاں پر کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں جبکہ وہاں کرفیو بھی نافذ ہے:
اس ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیر میں آزادی نہیں ہے بلکہ کشمیری آزادی کے منتظر ہیں:
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کشمیر میں انسانیت کو گولی سے مار دیا گیا ہے:
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کشمیری آزادی کے منتظر ہیں:
اس ویڈیو میں کشمیر کی تحریک آزادی کو دکھایا گیا ہے ساتھ ہی انہیں امید دلائی گئی ہے کہ کشمیر میں جلد آزادی بحال ہوجائے گی.
چند تصویرں درج ذیل ہیں:






















کشمیر ایشو پر دو ٹوک موقف، عمران خان تمام وزرائےاعظم پر بازی لے گئے
اسلام آباد: میجر جنرل ریٹائر اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کے موقف پر دو ٹوک اسٹینڈ لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اس طرح اسٹینڈ نہیں لیا.
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائر اعجاز اعوان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "عمران خان کا یہ کہنا کہ دنیا کشمیر کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، ہم پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے” شاندار بات ہے، ساتھ ہی اعجاز اعوان نے کہا کہ میری یاداشت بتاتی ہے کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر اسٹینڈ لیا ہے، کسی پاکستانی وزیراعظم نے اس طرح اسٹینڈ نہیں لیا.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، دنیا کشمیر کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، ہم پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے”.

"کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
اسلام آباد: سوشل میڈیا کے صارفین نے بھارتی وزیراعظم نریند مودی کو ہٹلر سے تشبیع دیدی. "کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کشمیریوں کی آواز بن گئے. ٹویٹر پر "کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. ٹویٹر صارفین نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ظالم حکمران ہٹلر سے تشبیع دیدی. صارفین کی جانب سے کشمیریوں پر اٹھانے والے ظلم کی سخت تردید کی گئی. ساتھ ہی نریندر مودی کو وارننگ دی گئی کہ کشمیریوں پر ظلم فوری طور پر روکا جائے نہیں تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے. نریندر مودی کو نہ صرف پاکستانیوں نے بلکہ بھارت کے کئی شہریوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا.
واضح رہے کہ کشمیر میں 22 روز سے کرفیو نافذ ہے جہاں بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے.

اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے، مطالبہ کردیا گیا
کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی نورمحمد نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر واسا حاجی نورمحمد خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیکر بھارت کو دہشت ملک قرار دے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت پورے دینا میں احتجاج ہورہے ہیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کررہے ہیں”.
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، جو پارٹی قائد وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کےلئے کوشاں ہے۔

بریکنگ: کشمیر میں مزید 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مقبوضہ کشمیر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے میں دو کم عمر لڑکوں سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ریاستی میں ایک سڑک حادثے میں 2 کم عمر لڑکوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ چھ لوگ زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مہور سے بٹوئی جانے والی ایک چھوٹی مسافر گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ زخمی افراد کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مہور اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی میں داخل کیا گیا ہے۔

کشمیر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان شہید کردیا.
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے میں بارہمولہ قصبے میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو جس کی شناخت مومن احمد گوجری کے طورپر ہوئی ہے ، بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ نے قصبے کے علاقے کوکر حمام میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں منگل کی شام کو شروع ہونے والا آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔ دریں اثناءبارہمولہ قصبے میں ہی ایک حملے کے دوران بھارتی پولیس کا ایک افسر ہلاک اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں بھی اسی طرح کی کارروائی شروع کی جہاں نوجوانوںنے گھروں سے باہر نکل کر شدید احتجاج کیا اور بھارتی فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
ایک اور واقعے میں پولیس نے بھارتی شہر چندیگڑھ میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔































