Baaghi TV

Tag: kashmir

  • پاکستانیوں تیار رہو، کشمیر کی جانب مارچ کا اعلان کردیا گیا

    پاکستانیوں تیار رہو، کشمیر کی جانب مارچ کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اگر کشمیر اور کشمیریوں کی آواز نہ سنی گئی تو پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیر کی جانب پیدل چلیں گے.

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ افر اب بھی کشمیر اور کشمیریوں کی آواز نہ سنی گئی تو پاکستان کے 22 کروڑ عوام، جس میں مرد، بچے اور عورت شامل ہیں کشمیر کی جانب پیدل مارچ کریں گے. ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں بھی دیکھتا ہوں کہ لاکھوں کشمیریوں کا خون بہانے والا بھارت 22 کروڑ عوام میں سے کتنے کا خون بہائے گا. انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بھارت نے کیسے ہر دفعہ کشمیر کا مسلئہ حل کرنے سے راہ فرار اختیار کی. محمد علی درانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں فوری طور پر ریفرنڈم کروایا جائے، بھارت کسی بھی صورت کشمیر پر زبردستی قبضہ نہیں کرسکتا.

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس پر سخت ترین ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے.

  • بریکنگ نیوز: جنگ کا اعلان کردیا گیا، بارڈر پر کون لیڈ کرے گا؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    بریکنگ نیوز: جنگ کا اعلان کردیا گیا، بارڈر پر کون لیڈ کرے گا؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو میں بارڈر پر سب سے آگے لڑتا نظر آؤں گا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "قوم میری یہ ریکارڈنگ یاد رکھے. میں ایسا کام دکھاؤں گا کہ شہادت کے بعد دنیائی تاریخ میں زندہ رہوں گا، میں بھارت کو نست و نابود کردوں گا” ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو میں بارڈر پر سب سے آگے لڑتا نظر آؤں گا. انہوں نے بھارتی میڈیا کو للکارتے ہوئے کہا کہ "پورا بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے! شیخ رشید کی آواز صرف سری نگر میں ہی نہیں بلکہ بھارت کے مسلمانوں تک بھی پہنچتی ہے، اور میں تمام انڈیا کے مسلمانوں کی آواز ہوں.”

    واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے. تاہم اسی سلسلے میں اب وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی بیان دیا ہے.

  • بالی وڈ کا کشمیر سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نیا طوفان برپا ہوگیا

    بالی وڈ کا کشمیر سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نیا طوفان برپا ہوگیا

    بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے اپنی اگلی فلمیں "کشمیر ہمارا ہے” کے نام سے بنانے کا پلان کرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے بہت ساری فلمیں ایسی بنائی جائیں گی جس میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا جائے گا. یہ ہی نہیں ان فلموں کا نام آرٹیکل 370، آرٹیکل 35 اے، کشمیر ہمارا ہے رکھا جائے گا. اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف ممبئی میں ہی 50 سے زائد ایسے فلم ڈائریکٹرز ہیں جنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگلی فلموں کشمیر سے متعلق بنائی جائیں گی اور کشمیر کو باقاعدہ بھارت کا حصہ دکھایا جائے گا.

    دوسری جانب اس سے قبل بھی جب بھارتی ائیر فورس نے فروری میں بالاکوٹ پر حملہ کیا تھا تب بھی بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے پلوامہ کے ہیروز کے نام سے فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا.

  • مودی نے اپنی بیوقوفی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، مبشر لقمان

    مودی نے اپنی بیوقوفی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، مبشر لقمان

    اسلام آباد: سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی نے نہ صرف پاکستان سے پنگا لیا ہے بلکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کھڑا کرکے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ساتھ ہی بہت زیادہ چیزیں کلیئر بھی ہوگئیں جیسا کہ مودی نے نہ صرف پاکستان سے پنگا لیا ہے بلکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کھڑا کرکے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے. دوسری جانب کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مبشر لقمان بھی شامل تھے. تاہم اس ملاقات کے بعد مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ملاقات کا مقصد بیان کیا.

    یاد رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے.

  • کشمیر سے متعلق بھارت اور اسرائیل کا خفیہ پلان منظر عام پر آگیا

    کشمیر سے متعلق بھارت اور اسرائیل کا خفیہ پلان منظر عام پر آگیا

    اسلام آباد: بھارت کے کشمیر میں ظلم کے پیچھے دراصل اسرائیل ہے، اسرائیل بھارت کے ذریعے کشمیر میں ظلم کر رہا ہے.

    خفیہ ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ بھارت کے ساتھ اسرائیل ملا ہوا ہے اور کشمیر میں یہ سارا ظلم و ستم دراصل اسرائیل کروارہا ہے. اس وقت کشمیر کو فلسطین بنادیا گیا ہے، بھارت نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ پلان بنایا ہے جس کے مطابق کشمیر کو فلسطین ماڈل کے مطابق بنایا جارہا ہے. اسرائیل اور بھارت دونوں چاہتے ہیں کشمیر کو بھی فلسطین بنادیا جائے اور اس کا کوئی ثانی نہ ہو. اسرائیل چاہتا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے جائیں جس کے لیے وہ بھارت کی مدد لے رہا ہے. اسی سلسلے میں بھارت اور اسرائیل نے خفیہ پلان بنالیا ہے. ہمیں خفیہ ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کشمیر کو فلشطین طرز کا ماڈل بنادیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے. جس کے بعد سے نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے.

  • کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ وزیراعظم کے اعلان سے پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ وزیراعظم کے اعلان سے پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ "شہباز شریف آپ بتائیں کیا بھارت پر حملہ کردوں”؟

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جوائنٹ سیشن کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث کی گئی. اس موقع پر شہباز شریف کی تقریر ختم ہونے کے بعد عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سوال کیا کہ "شہباز شریف آپ بتائیں کیا بھارت پر حملہ کردوں”؟ اس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ "میں نے ایسا نہیں‌ کہا، میں کہہ رہا ہوں کہ آپ قوم کو اعتماد میں لیں” دوسری جانب عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے، کشمیر کا تنازعہ حل ہونے سے برصغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی تھی جس پر آج پارلیمنٹ میں بحث ہوئی.

  • بریکنگ نیوز: بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمانوں نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پورا بھارت کانپ اٹھا

    بریکنگ نیوز: بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمانوں نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پورا بھارت کانپ اٹھا

    اسلام آباد: بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمان کسی بھی وقت کشمیر میں لڑنے کیلئے جاسکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمان جن کی تعداد پاکستان میں موجود مسلمانوں سے بھی زیادہ ہے، کشمیر میں کشمیریوں کی مدد کیلئے لڑنے جاسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، بھارت کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، آرٹیکل کی منسوخی کے بعد بھارت کے اندر کچھ شہروں میں ہنگامہ کھڑا ہوجائے گا، وہاں کے مسلمان خاموش نہیں رہیں گے.

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے. تاہم اب بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمان کسی بھی وقت کشمیر میں لڑنے کیلئے جاسکتے ہیں.