Baaghi TV

Tag: latest

  • سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا. وزیر اعظم

    سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے احتساب عدالت کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر رد عمل دیتے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "الحمداللہ، لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں آج مجھے اور حمزہ شہبازکو بری کردیا.”


    جبکہ انہوں نے مزید لکھا کہ "جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔سیاسی انتقام میں لتھڑا یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانیہ کی عالمی ساکھ رکھنے والی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین ممالک میں 40 سال کا ریکارڈدو سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر ہمیں کلین چٹ دی تھی۔ برطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈز میں غبن کی جھوٹی خبر دانستہ شائع کرائی گئی تھی لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی۔”

    وزیر اعظم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا "یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق مجھے دو مرتبہ گرفتار کیاگیا، حمزہ شہبازکو قید رکھاگیا اور کورونا وبا کے دوران سخت بیمار ہونے کے باوجودحمزہ کو ڈاکٹر کے پاس بھی نہ لیجایا گیا۔ اس کی معصوم بیٹی سے ملنے تک نہ دیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’واٹس ایپ‘ احتساب ، بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے ؟”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
    وزیر اعظم کے مطابق "سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ انتقامی اندھیرنگری کے اُس سیاہ دور میں ہمارا ساتھ دینے، ہماری بے گناہی پر اعتماد رکھنے اور ہر جگہ ہمارا حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں”

  • کرنٹ لگنے سے واپڈا اہلکار جاں بحق

    کرنٹ لگنے سے واپڈا اہلکار جاں بحق

    لاہور کے علاقے مصری شاہ میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی [واپڈا] کا ملازم دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہےجبکہ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مصری شاہ کے علاقے شریف مارکیٹ تانگے والا چوک سے کرنٹ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر بروقت کاورائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیم جب جائے حادثہ پہنچی تو ایک شخص بجلی کے کھمبے کے ساتھ چپکا ہوا تھا جسے بجلی کی سپلائی معطل کرنے بعد اتارا گیا جو انتقال کر چکا تھا۔

    خیال رہے کہ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے میئو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ خالد محمود کے نام سے کی گئی ہے، ڈویژنل سپریٹینڈنٹ آف پولیس {ڈی ایس پی] مصری شاہ سرکل شکیل کھوکھر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ متوفی واپڈا کا ملازم تھا جبکہ شریف مارکیٹ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جس پر شہریوں نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو شکایت درج کروائی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
    شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایل ای ایس سی کی ٹیم علاقہ مین پہنچی تھی۔ فالٹ دور کرنے کے لیے متوفی جیسے ہی کحمبے پر چڑھا تو بجلی نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم جائے حادثہ پر موجود افراد نے متوفی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔ ڈی ایس پی مصری شاہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے زمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔

  • عمران خان  سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے. مفتاح اسماعیل

    عمران خان سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے. مفتاح اسماعیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، مگر ان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ جیسے سنگین مقدمات بھی ہیں، جن میں ان کو سزا ہوسکتی ہے اور پھر آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی اصلاحات کا موقع ملتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سکریٹ ایکٹ کیس چل رہا ہے، سائفر بھی ایک خفیہ ڈاکومنٹ ہوتا ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا پر خلوص دوست نہیں، امریکا پاکستان سے اپنے مفاد کے لیے تعلقات رکھتا ہے، کوئی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا، یہ کہنا درست نہیں کہ امریکا نے حکومت تبدیل کرادی ہے۔ عمران خان سے متعلق سوال پر سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں لابی کمپنی ہائر کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش بھی کی، چیئرمین پی ٹی آئی کا رجیم چینج کا دعویٰ غلط تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کا مضبوط کیس ہے، یہ کہتے تھے کہ میرے علاوہ سب کرپٹ لوگ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن ختم نہ ہوئی اور کچھ اچھا نہ ہوا، ان کی اہلیہ نے جیولری لی، کہا گیا آڈیو ٹیپ جعلی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچی، 2 کروڑ روپے ادا کرکے گھڑی 20 کروڑ میں بیچی گئی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ، توشہ خانہ اور 9 مئی کے مقدمات اہم ہیں، عمران خان کے دعوے پی ٹی آئی والے بھی تسلیم نہیں کرتے، پی ٹی آئی کا ووٹر جانتا ہے کہ سائفر کوئی سازش نہیں، آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر یہ نااہل ہوسکتے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ فواد حسن فواد ڈھائی سال تک بے گناہ جیل میں رہے، فواد حسن فواد آج بھی کہتے ہیں کہ نوازشریف نے کچھ نہیں کیا، فواد حسن فواد پر بھی بہت دباؤ تھا علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا پی آئی اے خسارے میں ہے، چوری نہیں روک سکتے، پی آئی اے کی نجکاری سے آئی ایم ایف نے نہیں روکا، آئی ایم ایف کی شرائط کڑوا سچ ہیں، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ریٹ ایک ہونا چاہیئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    ان کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی سے پس رکھے ہیں، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا مجبوری ہے، مہنگائی کا بوجھ حکومت خود نہیں اٹھاسکتی، آئی ایم ایف پروگرام کے ٹریک پر رہنے سے بہتری ہوگی، ہمیں آئی ایم ایف کے ایک اور پلان میں جانا ہوگا، نئی حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی اصلاحات کا موقع ملا ہے۔ انتخابات کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نومبر میں ہوجائیں گے۔

  • ایف آئی اے نے عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا

    ایف آئی اے نے عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے اور یہ نوٹس بنی گالہ اور زمان پارک کے پتہ پر جاری کیا گیا ہے تاہم نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔


    نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جوائنٹ انکوائری ٹیم قومی سلامتی اور ریاستی مفادات خطرے میں ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    تاہم خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیا.

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا ہے جبکہ سائفر پبلک کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 24 جولائی کو طلب بھی کرلیا ہے اور اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو تمام دستاویزات اور شواہد کے ساتھ لانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ”سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا“ اور اس مقصد کےلیے سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ غلط دیا گیا۔ اعظم خان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامے کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر میرے سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گھما دیا، منع کرنے کے باوجود ایک سیکرٹ مراسلے کو عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔

  • گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا. وزیر خارجہ

    گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا. وزیر خارجہ

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ اچھے روابط کے لیے اہم فیصلے کرنا ضروری ہیں اور کسی بھی گلوبل چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا کیونکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے وزارت خارجہ نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ وزارت خارجہ میں انتظامی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ساتھ اچھے روابط کے لیے اہم فیصلے ضروری ہیں، دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ڈپلومیٹک سروس کے اصول و ضوابط پر پوری طرح عملدرآمد ضروری ہے۔

    وزیر خارجہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کسی بھی گلوبل چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا اور ملکی خارجہ پالیسی میں وزارت خارجہ کا اہم کردار ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی مشنز ملک کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پالیسی میں نرمی کررہے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت واضح ہے، ہم ہر ملک سے برابری کی سطح پر برادرانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں‘ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کے قیام کے لیے وزارت خارجہ کا کردار قابل قدر رہا، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے وزارت خارجہ نے اہم اہم کردارادا کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    تقریب میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتری اورسیکیورٹی کے لیے بھی اہم کردار ادا کررہی ہے، جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزارت خارجہ کے افسران پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ٹیم ورک سے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک سروس میں شامل ہونے والے نئے افسروں کو زبان و بیان کی تربیت حاصل کرنا چاہیئے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیزی سے ترقی کرتی دنیا کے ساتھ ہمیں شامل ہونا ہے۔

  • ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں. وفاقی وزیر

    ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں پر الیکشن چاہتی ہے، ایم کیوایم عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ 2023 میں ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، الیکشن کمیشن کو 3 ماہ میں حلقہ بندیاں کرنی چاہئیں، پاکستان میں بیشتر مردم شماری وقت پر نہیں ہوئیں۔ امین الحق نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکوئی راستہ نکالنا ہوگا، ایم کیوایم بروقت انتخابات چاہتی ہے، انتخابات 2023 کی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں، حلقہ بندیاں نگراں حکومت نہیں، الیکشن کمیشن کرتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کرے، مردم شماری کے نتائج کے اعلان پر حلقہ بندیوں کا فیصلہ ہوگا، مردم شماری میں بظاہر آبادی میں بڑا فرق ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے سپوٹرز کی سوچ کے ساتھ چلتی ہے، عام انتخابات کے بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتخابات کی تیاری کی طرف جارہے ہیں، 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    امین الحق کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہونی چاہیئے، ایم کیو ایم الیکشن سے بھاگنے والی جماعت نہیں، ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی کی کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، امید ہے مشاورت سے تمام معاملات طے پاجائیں گے، امید ہے وزیراعظم ہماری بات سنیں گے، قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیئے۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان معاہدے کی تفصیلات جاری کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت 3 ارب ڈالر ملیں گے، ملکی معیشت کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے، پاکستان کو نئےمالی سال کےدوران بھاری بیرونی مالی ضروریات کیلئے وسائل مہیا ہونگے، پاکستان کو 9 ماہ کےنئے پروگرام پرثابت قدمی سے عمل کرنا ہوگا۔ جبکہ آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنا ہوگی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ضروری ہے جبکہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے ہونا چاہیے۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی کے شعبے میں سبسڈی بتدریج کم کی جائے گے، اس کے علاوہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اخراجات کم کیے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ 2500 ارب کو پہنچ رہا ہے اور یہ رقم معیشت کے 3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے، غیر ضروری سبسڈیز کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا جبکہ پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہی ہے، آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 2.5 فیصد ہو سکتی ہے۔ پاور سیکٹر کو بقایاجات ختم کرنے کی ضرورت ہے، مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہو گا۔ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ہو سکتی ہے۔

    عالمی ادارے کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو2.5 فیصد، اگلےسال 3.6 فیصد ہوجائےگی، اس سال مہنگائی 25.9 فیصد، اگلے سال کم ہوکر 11.4 فیصد پرآجائے گی، قرضوں کی شرح کا تخمینہ اس سال 70.9 فیصد، اگلے سال 68.5 فیصد ہے، اس مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.7 فیصد پر آجائے گا۔

    آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہو جائیں گے، اگلے مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12.9 ارب ڈالر تک جانے کی توقع ہے، حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیں گے۔ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال مالی خسارہ 3567 ارب، اگلے سال 5444 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال ترسیلات زر 32 ارب 88 کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے مالی سال ترسیلات زر بڑھ کر 34 ارب 76 کروڑ ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس مالی سال برآمدات 30 ارب 8 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہیں، اگلے مالی سال برآمدات کا حجم بڑھ کر 33 ارب 34 کروڑ ڈالر ہو جائے گا۔ رواں سال دفاعی بجٹ 1804 ارب، اگلے مالی سال 2093 ارب ہو جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگلے 3 سال میں 87 ارب 42 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، رواں مالی سال 28 ارب 36 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی تعاون کی ضرورت ہے، اگلے مالی سال 27 ارب 16 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، پاکستان کو سال 2025-26 میں 31 ارب 89 کروڑ ڈالرفنانسنگ درکار ہوگی۔ آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ مالی سال ٹیکس ریونیو11 ہزار 21 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے، اگلے مالی سال ٹیکس ریونیو 13 ہزار 93 ارب روپے تک جا سکتا ہے، مالی سال 2025-26 میں ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 14 ہزار 738 ارب تک جانے کا امکان ہے۔

  • نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا  پلان طلب کرلیا

    نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا پلان طلب کرلیا

    پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلان طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تارکول میں پلاسٹک مکس کرکے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی، پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ایمرجنسی کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ مریض کو مختصر وقت میں کم سے کم نقل و حرکت کرنا پڑے جبکہ محسن نقوی نے دل کے مریض کے فوری علاج کے لیے پائیدار اور قابل عمل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے نئے ڈیزائن میں مریض کے علاج میں سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے اور علاج کے دوران ٹیسٹ کے لیے مریضوں کو وہیل چیئر کی بجائے سمارٹ بیڈ مہیا کیے جائیں۔ اور مریضوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے.

    علاوہ انہوں نے کہا کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے اور مریضوں کو پریشانی ہونے کی اگر شکایت درج ہوئی یا مجھ تک پہنچی تو میں کسی قسم کی رعایت نہیں کروں گا. سخت ایکشن لوں کیونکہ مجھے کوتاہی بالکل بھی برداشت نہیں ہے.

  • یکم محرم الحرام 20 جولائی جمعرات کو ہوگا. مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

    یکم محرم الحرام 20 جولائی جمعرات کو ہوگا. مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

    نئے اسلامی سال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور اب یکم محرم الحرام 20جولائی جمعرات اوریوم عاشور 29 جولائی بروزہفتہ کوہوگا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران شریک ہوئے۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے ، مرکزی اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔ تاہم یادرہے کہ محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند آج یعنی 29 ذوالحج بروز منگل نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا۔

    دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

    پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

    پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیوچرٹورپروگرام واضح ہوگیا ہے جبکہ قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ فیوچرٹورپروگرام کےمطابق اضافی میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیڈول کیے گئے ہیں 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیزاورامریکہ میں کھیلا جائےگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپریل میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔اسکے علاوہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھی اس سال دسمبرمیں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ جبکہ دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان فروری دوہزارپچیس میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا.

    دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں خیال رہے کہ گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل نے جے سوریا کو چوکا لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے لنکن سرزمین پر سب سے بڑے انفرادی سکور کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ تاہم یاد رہے کہ ان سے قبل محمد حفیظ نے 2012ء میں کولمبو ٹیسٹ میں 196 رنز سکور کیے تھے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    ادھر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 27 سالہ بیٹر کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن سکور کیا۔