Baaghi TV

Tag: latest

  • ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

    ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

    کراچی:پاکستان میں ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے کی پاداش میں ایک خاتون کو شوہر نے طلاق دے دی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں 30 سالہ ثمینہ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن ڈرامہ ‘ کبھی میں کبھی تم ’ دیکھ رہی تھی کہ ان کا شوہر گھر آگیا اور اس نے آگ بگولہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا اور کہا کہ تم ہر وقت ڈرامے دیکھتی رہتی ہو اور کوئی کام نہیں ہے اور پھر اسے طلاق دیدی۔

    خاتون نے کہا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں ہے اور اس بنا پر وہ ڈرامے دیکھ پر اپنا وقت گزارا کرتی تھی،اسے ڈرامہ ‘ کبھی میں کبھی تم ’ بہت پسند تھا، اس کے والدین نہیں ہیں، اولاد بھی نہیں ہے تو ڈرامہ دیکھ کر وقت گزارتی تھی لیکن شوہر نہ جانے کیوں اس چھوٹی سے بات پر ناخوش تھا،طلاق دینے سے قبل شوہر نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا-

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتی ہے، بس ایسا شوہر چاہئے جو اس کو عزت دے چاہے اس کی عمر زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کا میگاہٹ ڈرامہ سیریل”کبھی میں کبھی تم“ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گیا ڈرامے کی آخری قسط کا پریمیئر ہوا اور اسے پاکستان بھر کے سینما گھر میں دکھا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے لطف اندوز ہوئی، اس کے علاوہ آخر قسط سینما میں دیکھنے کے لیے شوبز کی نامور شخصیات بھی آئی تھی،’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں یہ اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا-

    اس ڈرامے کی مرکزی کہانی میں ایک ایسے لاپروا لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو شادی کے بعد ایک ذمہ دار اور اپنی فیملی کیلئے بڑی سپورٹ بن گیا ڈرامے میں میاں بیوی کوایک دوسرے کا بڑ اسہارا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور یہی چیز کسی بھی رشتے کو مضبوط بناتی ہے-

  • علی امین گنڈا پور کی گورنر فیصل کریم کُنڈی سے ملاقات

    علی امین گنڈا پور کی گورنر فیصل کریم کُنڈی سے ملاقات

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس پشاورپہنچے،علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کُنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات کروں گا-

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال، مسائل و حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن کے قیام کی کوششوں پر اتفاق کیا،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قیام امن، مسائل کے حل اور وسائل کے حصول دونوں متحد ہو کر کوشش کریں گے، صوبے کے وکیل کا کردار ادا کروں گا، مسائل کے حل کے لیے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا۔

    ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

    پاکستان کےمحمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔

  • تھائی لینڈ: اسکول بس میں آتشزدگی،20 سے زئاد بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک پرائمری اسکول کی بس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی –

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 50 کے قریب کم سن بچے اور اساتذہ سوار تھے جو شمالی صوبے اتھائی تھانی کے سیاحتی دورے سے واپس آرہی تھی کہ تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سڑک کنارے لگے باڑ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی آگ بس کے اگلے حصے میں لگنا شروع ہوئی تھی۔

    بچے خوفزدہ ہوکر بس کے پیچھے حصے کی طرف گئے دروازے اور کھڑکیاں بند تھیں صرف 19 افراد بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکے جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا امدادی کاموں کے دوران 3 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی سوختہ لاشیں بس کے پچھلے حصے سے ملیں لاشیں اتنی بری جلی تھیں کہ ان کی شناخت ہونا ناممکن ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ زیادہ تر بسیں انتہائی خطرناک کمپریسڈ قدرتی گیس سے چلتی ہیں جس کے مسافر بسوں میں استعمال پر پابندی ہونی چاہیے ،بس حادثے میں 20 سے زائد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ 19 نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

    واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں غیر معیاری سڑکیں، گاڑیوں کی خراب حالت اور ٹریفک کے بدترین نظام کے باعث سالانہ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

  • سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    اسکردو: اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتا جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی، لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے دونوں جاپانی کوہ پیما اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے لئے گئے تھے، یہ کوہ پیما کیمپ 2 سے نیچے گرے جنہیں ممکنہ طور پر مہم جوئی کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما کی شناخت کا عمل جاری ہے، امید ہے ریسکیو ٹیمیں دوسرے کوہ پیما کو بھی جلد تلاش کرلیں گی، جاپانی سفارت خانے کے آفیشلز اور کوہ پیماؤں کے قریبی ساتھی بھی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

  • ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر  اور  نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد پہنچیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آمد پر ایرانی صدر کی اہلیہ کا انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،ایرانی صدر کی اہلیہ نے نمل یونیورسٹی میں بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کیا،ایرانی صدر کی اہلیہ نے یونیورسٹی میں مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کئے،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی صدر کی اہلیہ کو اعزازی سند دی گئی ،تقریب میں نمل یونیورسٹی کی ایگزیکٹو فیکلٹی اور طلبا نےبھرپور شرکت کی۔

    علاوہ ازیں ایرانی صدر کی اہلیہ علم الہدیٰ نے پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ کیا، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایرانی صدر کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

    دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی،قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسلوں کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی، فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • بلاول  اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر   کی بلاول ہاؤس  میں ملاقات

    بلاول اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر بلاول ہاؤس پہنچے-

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو ز رداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم اور مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفیر سے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے-

  • پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو جرمانہ

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو جرمانہ

    پشاور:پشاور کے فیملی کورٹ نے شہری کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنایا،عدالت نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہوگی، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،امدادی کاروائیاں جاری

    قبل ازیں سیالکوٹ میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پیٹرول چھڑ کر آگ لگادی تھی، واقعہ اگوکی کے محلہ رویل گڑھا میں پیش آیا تھا جھلسنے والے شخص شکیل کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا متاثرہ شہری کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل گیا تھا-

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے ناراضی چل رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد گھر میں موجود بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی-

    کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    بینظیر کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر …

  • امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے

    امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن 23 اپریل کو 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ چین کے 4 روزہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا باعث بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے،دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اس دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

    چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کی چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں آئی تھی،بعد ازاں تائیوان کی حمایت کرنے پر بھی چین، امریکا سے سخت ناراض ہوگیا تھا اور ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں –

  • 3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    لندن: ایک ڈینٹسٹ نے وہ 3 حالتیں بتائی ہیں جن میں دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سمارٹ ڈینٹل ایستھیٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر اور لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچہری 3 حالتوں میں دانتوں کو برش کرنا نقصان دہ قرار دیا،ڈاکٹر منوچہری نے بتایا کچھ حالات ایسے ہیں جس میں آپ کا برش کرنے کا بہت دل کرتا ہوگا لیکن حقیقت میں یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے ایک ہی وجہ ہے جو تینوں حالات میں یکساں اور وہ ہے منہ میں تیزابیت کی سطح یعنی pH۔

    ڈاکٹر شادی منوچہری کے مطابق قے/الٹی کے بعد دانتوں کو برش نہ کریں معدے سے آنے والا مواد تیزابیت والا ہوتا ہے لہذا اگر آپ اپنے دانتوں کو اُلٹی کرنے کے بعد فوراً برش کریں گے تو آپ بنیادی طور پر تیزابیت کو اپنے دانتوں پر رگڑ رہے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے دانت معدنیات ہیں اور تیزاب معدنیات کو تباہ کرتا ہے یہ تیزابیت تھوک کے ذریعے قدرتی طریقے سے ہی ختم ہوجائے گی اور اس میں تقریباً 30 سے​​60 منٹ لگ سکتے ہیں۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

    انہوں نے مزید بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھی فوراً برش نہیں کرنا چاہیئے جب ہم کچھ بھی کھاتے ہیں، چاہے وہ ناشتہ ہو، دوپہر کا کھانا، یا چھوٹی موٹی چیزیں تو آپ کے دانتوں پر موجود بیکٹیریا اسے میٹابولائز کرتے ہیں اور اسے تیزاب میں بدل دیتے ہیں۔

    علاہ ازیں میٹھی چیزیں مٹھائی یا میٹھا مشروب وغیرہ، تو یہ میٹھا ہمارے دانتوں پر موجود قدرتی بیکٹیریا بھی اپنی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم اس تغذیے کے عمل کے نتیجے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے اس میں بھی تھوک کو وقت دیں کہ وہ قدرتی طور پر اس تیزابیت کو نیوٹرلائز کردے۔

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • بہاولنگر  واقعہ سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

    بہاولنگر واقعہ سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

    بہاولنگر میں چند دن قبل پولیس اور پاک فوج کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ سے متعلق معروف خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے تفصیلات شئیر کر دیں-

    باغی ٹی وی : بہاولنگر میں چند دن قبل پولیس اور پاک فوج کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تاہم سینئر حکام کی مداخلت پر معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا لیکن بعدازاں آئی ایس پی آر کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کیا گیا اور حکومت نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دی اس واقعہ سے متعلق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام میں تفصیل جاری کی ہیں-
    https://x.com/GFarooqi/status/1780318482636144681
    غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر کہا کہ پولیس اور فوج کے مابین یہ ناخوشگوار واقعہ بہاول نگر کے تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں پیش آیا 6 اپریل کو ایک 20 سالہ نوجوان رفاقت اور پولیس کے مخبر (سویلین سورس) کےمابین کسی بات پر شدید تلخ کلامی ہوئی مخبر نےتھانہ ASI کو رفاقت کے خلاف بھڑکایا جس پر ASI نے رفاقت کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، رفاقت نے ایک سال قبل غیر لائسنس یافتہ شاٹ گن کے ساتھ فیس بک پر اپنی تصویر اپلوڈ کی تھی جس کی کو بنیاد بنا کر ASI مسلسل رفاقت کو دھمکا رہا تھا، مخبر کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ASI نے پھر سے غیر قانونی شاٹ گن کی بازیابی کا مطالبہ کیا، بصورتِ دیگر رفاقت سے ایک لاکھ رشوت طلب کی۔

    غریدہ فاروقی نے لکھا کہ 7 اپر یل کورفاقت نے ASI اور پولیس مخبر کو اپنے گھر پر کھانا کھلایا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ایک دن میں مطلوبہ رقم کا بندوبست کر دےگا۔ لیکن اگلے دن ASI بمعہ دوکارندوں(جو کہ سول کپڑوں میں تھے) رفاقت کے گھر پہنچ گئے اور رقم کا مطالبہ کیا رفاقت رقم کا بندوبست نہ کر سکا جس پر ASI برہم ہو گیا اور تمام گھروالوں کو گالم گلوچ شروع کر دی اس وقت رفاقت کے علاوہ اس کے پانچ بھائی بھی گھر پر موجود تھے، جن میں دو فوجی تھے، جنہوں نے ASIکو گالم گلوچ سے روکا، لیکن منع نہ ہونے پر انہوں نے ASI کو کمرےمیں زبردستی بٹھا کر 15 پر اطلاع دی کہ ASI ان سے رشوت طلب کرنےگھرآیا ہے اس کو آ کر لے جائیں اور تادیبی کروائی کریں اطلاع ملنے پر تھانہ SHO بمعہ 5 جوان رفاقت کے گھر پہنچ گیا اور پہلے دروازے پر کھڑی رفاقت کی ماں اور بوڑھے باپ کو تشدد کانشانہ بنایا اور گھر کی خواتین کی بے حرمتی کی،اس پر رفاقت کےبھائیوں اور پولیس جوانوں کے مابین ہاتھا پائی شروع ہو گئی-
    https://x.com/GFarooqi/status/1780319581619245514
    انہوں نے مزید بتایا کہ رفاقت اور بھائیوں نے پولیس والوں پر قابو پا کر کمرے میں بند کر دیا اور ان کی خواتین اور گھر والوں پر تشدد اور بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل کردی،ایس ایچ او کو تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد اس نے ارد گرد کے تھانوں سے 50 سے 60 نفری اکٹھی کر کے رفاقت کے گھرپرپھر سے دھاوہ بول دیا اور تمام گھر والوں کو بدترین ، بہمانہ اوراخلاق سوز تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد سے دونوں فوجی اور دو بہنیں بےہوش ہو گئیں، اس کے بعد ایس ایچ او دونوں فوجیوں کو ساتھ تھانے لے گیا اورتھانے میں مزید تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران وہ ان کو ایک سے دوسرے تھانےمیں شفٹ کرتے رہے،ان پر کسی قسم کی FIR نہیں کاٹی گئی۔

    غریدہ فاروقی کے مطابق اسی اثناء میں انٹیلیجنس کے کارندوں کی اطلاع پرRPO اورDPO کو مطلع کیا گیا جنہوں نے انٹیلیجنس کارندوں کے ساتھ مل کرتھانے کے واش روم سے دونوں فوجیوں، جو کہ بدترین تشدد سے بے ہوش تھے کو بازیاب کرایا، RPO کی ہدایات پر تشدد میں ملوث عملے پرFIRدرج کر کے لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔ فوج کےبریگیڈ کمانڈر نے ہسپتال جا کر جب فوجی جوانوں سے ملاقات کی تو انہیں پولیس کے سنگین تشدد اور اخلاق سوز رویے کااندازہ ہوا اور پولیس کا ہسپتال انتظامیہ کو دباؤ میں لاکر میڈیکل رپورٹ پراثر انداز ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ ہسپتال سے بر یگیڈ کمانڈر؛ رفاقت کے گھر گئے اور اس کےبوڑھے باپ کو تسلی دی کہ پولیس کے اعلی افسران کی ہدایات پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور وہ حوالات میں قید ہیں رفاقت کے والد نے بریگیڈ کمانڈر کو بتایا کہ پولیس انہیں مسلسل دھمکارہی ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے بر یگیڈ کمانڈر ان کو تسلی کے لیے تھانے لے گئے۔

    غریدہ کے مطابق یہ عید کا دن تھا، جب بریگیڈکمانڈر اور کمانڈنگ افسر تھانے کے گیٹ سے داخل ہونے لگے تو رفاقت کے باپ نے ملزمان کو لاک اپ سے باہر لان میں بیٹھے مٹھائیاں کھاتےہوئے پایا۔ پولیس کے جوانوں نے فوج کو جب گیٹ سے اندر آتے دیکھا توگیٹ بند کر دیا اور دھکم پیل کی تاکہ وہ حوالات سے باہر بیٹھے ملزمان کو نہ دیکھ لیں جب فوج کے جوانوں نے اپنے کمانڈنگ افسر اور بریگیڈ کمانڈرکو دھکے کھاتے دیکھا تو ان کی برداشت سے باہر ہو گیا۔ اور پھر انہوں نے پولیس پرہلہ بول دیا تاہم فوج کی اور پولیس کی اعلی کمان کی بروقت مداخلت سےمعاملے کو بروقت خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا اور جوائنٹ انویسٹیگیشن آرڈر کر دی گئی ہے ۔

    غریدہ کے مطابق اس تمام واقعے کے دوران فوج کی ہائی کمانڈ نے اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا اور فوجی جوانوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد ، خواتین کی بے حرمتی ، اور فوج کے افسران کے ساتھ تھانے کے گیٹ پر ناروا سلوک ،جو کہ واقعے کا سبب بنا؛ کو سوشل میڈیا پر نہ آنے دیا تاکہ مسئلے کو مزید نہ الجھایا جائے اور خوش اسلوبی سے طے کیا جاسکے؛ لیکن اس سے تاثر یہ لیا گیا کہ شاید فوج نے زیادتی کی ہے۔

    فوج کی معاملہ فہمی کو سوشل میڈیا پر حاوی مفاد پرست، اینٹی اسٹیبلشمنٹ ،اور اینٹی سٹیٹ ٹولے نے فوج کے خلاف جارج شیٹ کے طور پر پیش کیا اور دونوں فورسز کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی کچھ ناسمجھ پولیس کے جوان مذموم پروپگنڈے کا شکار ہوئے اور انہوں نے اپنی فرسٹریشن کا اظہار مختلف طریقوں سے کیا جس کی بنیاد ی وجہ واقعے کا سبب بننے والے واقعات سے لاعلمی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کی اعلٰی ظرفی اور معاملہ فہمی بھی قابل تحسین ہے جنہوں نے واقعے کی سنگینی کا فوراََ ادراک کیا اور یقین دہانی کروائی کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانوئی اور تادیبی کاروائی کی جائے گی، ملک سے دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فوج اور پولیس کا تعاون ہمیشہ سے مثالی رہا ہے اور رہے گا ۔ ایک آدھ واقعے کو مثال بنا کر دونوں فورسز میں دراڑ ڈالنے کی مفاد پرست ٹولے کی کوششیں ہر گز کامیاب نہیں ہو نگیں پولیس کے وہ جذباتی ناسمجھ جوان جو اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں، وہ بھی حقائق جان لیں اور بلاشبہ ان کی تصدیق کروا لیں ایک مخصوص ٹولے کے ہاتھوں آپ میں سے کوئی بھی منفی پراپیگنڈے کا شکار نہ ہو اور حقائق سے مکمل آگاہی رکھتے ہوئے معاشرے، ملک، نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کی بہتری کیلئے سوچ رکھیں۔