Baaghi TV

Tag: latest

  • متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بارش کے دوران گھروں سے دور، پریشان حال افراد کو بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی، منگل کو یو اے ای میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ 1949 سے اب تک کے دستاویزی ریکارڈ کی رُو سے یہ سب سے زیادہ بارش تھی، قومی مرکزِ موسمیات نے بتایا کہ العین کے علاقے خاتم الشاکلہ میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں 254 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی 9 مارچ 2016 کو اسی مرکز کے شعیب اسٹیشن نے 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی تھی۔

    موسم کی کیفیت میں اچانک رونما ہونے والی تبدیلی سے نمٹنے میں حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید خطرناک اور ریکارڈ توڑ بارش ہوسکتی ہے۔

    یو اےا ی میں بارشوں نے تباہی مچا دی،نظام زندگی بری طرح سے مفلوج،پروازیں …

    یو اے ای میں بھاری بارشیں غیر معمولی معاملہ ہیں موسلا دھار بارشوں سے لوگوں کو کو پیش آنے والی مشکلات سے قطعِ نطر ایک خوش کن حقیقت یہ ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھاری بارشیں بہت سے شہریوں کے لیے انتہائی پریشان کن تھیں کیونکہ وہ ایسی کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار نہ تھے جو لوگ اپنے گھروں سے دور بارش میں پھنس گئے تھے اُن کے لیے بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھول دئیے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص رین سپورٹ واٹس ایپ گروپس نے اہم کردار ادا کیا۔

    غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں،یونیسف

    شارجہ میں کام کرنے والے بھارتی شہری اسلم نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بہت سے شہریوں نے بارش میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے ہاں پناہ دی، ان کے کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا، مصیبت میں گھرے ہوئے کسی اجنبی کی مدد کرنے کا یہ بھرپور جذبہ یو اے ای کی نمایاں خصوصیات میں سے ہے۔

    گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

  • تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

    تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پرنئی تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیارکر لی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نئی تعیناتیوں میں عمر کی حد کیلئے تحریک انصاف دور کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی،اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی، ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی اور ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی –

    ذرائع کے مطابق موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں یہ کمیٹی قائم کی تھی، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

  • فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا، اس رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں،خواجہ آصف

    فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا، اس رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ نا تو مستند اور نا قابلِ بھروسہ ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا،اس رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں، یہ رپورٹ نا تو مستند اور نا قابلِ بھروسہ ہے،جنرل ریٹائرڈ فیض اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ تو کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے، صرف مجھ جیسے سیاسی ورکرز پیش ہوئے کمیشن کے سامنے جا کر احساس ہوا کہ یہاں کوئی سنجیدگی نہیں، آنا ہی نہیں چاہیے تھا، فیض آباد دھرنا کمیشن گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے فرض نبھایا کہ نہیں نبھایا۔

    واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دے دی 3 رکنی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اُس وقت کے آرمی چیف نے فیض حمید کو معاہدے کی اجازت دی تھی ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے دستخط پر وزیراعظم شاہد خاقان، وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی اتفاق کیا تھا۔

  • نو مسلم جنوبی کورین پاپ سنگر، داؤد کم کا  کوریا مسجد بنانے کا اعلان

    نو مسلم جنوبی کورین پاپ سنگر، داؤد کم کا کوریا مسجد بنانے کا اعلان

    جنوبی کوریا کے نو مسلم مشہور پاپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داؤد کم نے کوریا مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داؤد کم نے سوشل میڈیا پر زمین خرید لی ہے اور اب جلد تعمیر کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، سنگر داؤد کم نے زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شئیر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ سب کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیامجھے یقین نہیں آرہا اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا،مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اسلامک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی بنایا جائے گا جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد جاری رکھوں گا اور مجھے عمارت کو مکمل کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم عطیہ کریں-

    واضح رہے کہ گلوکار داؤد کم نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا، داؤد کم نے 2022 میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

  • فلسطینی سفارتخانے نے  3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیا

    فلسطینی سفارتخانے نے 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے، ہمارا سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہےکہ ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کے اندرہونی چاہیے ریاست کے باہر فلسطینی یتیم بچوں کی کفالت کی اجازت نہیں ہے اور ہم یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی، مجرمانہ جنگ اور تباہی کی روشنی میں فلسطینی عوام کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے مخصوص بینک کھاتوں میں عطیات کی اپیلوں کی بار بار گردش کرنے کے حوالے سے ہم آپ کی توجہ جعلی خبروں اور الزامات کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں اسی مناسبت سے ہم اپنے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے یا چھپے ہوئے خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے اس مسئلے کے حوالے سے ہمارے سفارت خانے سے رابطہ کریں، تاکہ ہم آپ کو سرکاری، معتبر اور قابل اعتماد حکام تک پہنچاسکیں، فلسطین کا سفارت خانہ ان مسائل کے حوالے سے اپنے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستانی حکام اور اہلکاروں کے تعاون سے اس معاملے کی پیروی کرےگا۔

    فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں ہم پاکستانی صدر، وزیر اعظم، سرکاری افسران اور پاکستانی فوج کے بھی شکر گزار ہیں ہم ان اداروں اور شخصیات کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے تسلیم شدہ پاکستانی اداروں کے ذریعے کام کیا اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے عطیات غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔

  • اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں  لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے

    اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی بجلی کے بلز میں اوور چارجنگ کی تحقیقات میں طلب کیے جانے کے باوجود لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے 7 سپرنٹنڈنگ انجینیئرز پیش نہ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایف آئی اےنے اوورچارجنگ کی تحقیقات کے معاملے پر لیسکو کے 7 ایس ایزکو انکوائری کے لیےبلایاتھا مگر وہ پیش نہ ہوئےایف آئی اے سے کہاگیا ہے انکوائری کرنی ہے تو لیسکو ہیڈآفس آئیں، لیسکو افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے،لیسکو ایس ایز کا مؤقف ہے کہ صرف نیپرا اوور بلنگ کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کامعا ملہ نہیں دیکھ سکتا۔

    دوسری جانب گیپکوآفیسرز ایسوسی ایشن اورلیبریونین کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایف آئی اے کی طرف سے کوئی بھی گرفتاری ہوئی تو پورا گیپکو بند کردیا جائےگا،اجلاس میں ایف آئی اے سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • 20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    سینیگال: 20 دن پہلے تک جیل میں قید بصیرو فائی نے اب سینیگال کے صدر کا حلف اٹھالیا ہے۔

    باغی ٹی وی : 44 سالہ بصیرو فائی سینیگال کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر ہیں ،صدر کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے سینیگال کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینےکا اعلان کیا جو اس وقت بڑی تعداد میں بیروزگاری کا شکار ہیں،فائی نے کہا کہ وہ سینیگال کی سالمیت، قومی اتحاد اور افریقا کے اتحاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

    واضح رہے کہ بصیرو فائی صدارتی الیکشن سے محض 10 دن قبل تک جیل میں قید تھے اور انہیں الیکشن سے صرف 10 دن قبل جیل سے رہا کیا گیا فائی اپریل 2023 سے جھوٹی خبروں اور توہین عدالت سمیت متعد الزامات کی وجہ سے جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 11 ماہ گزارے فائی ایک ٹیکس کلکٹر تھے مگر صدارتی الیکشن سے قبل سینیگال کے اپوزیشن لیڈر عثمانی سنوکو الزامات کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے، جس کے بعد سنوکو نے صدارتی الیکشن میں بصیرو فائی کی حمایت کا اعلان کیا اور انہیں امیدوار نامزد کردیا۔

    کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

    سینیگال کے سابق صدر میکی سال نے الیکشن سے 18 روز قبل ان لوگوں کے لیے عام معافی کی منظوری دی جو سال 2021 سے 2024 تک جاری سیاسی تحریک میں تشدد اور جرائم کے الزامات میں قید تھےایمنسٹی کی منظوری سینیگال کی پارلیمنٹ نے بھی دی تھی جس کے بعد بصیرو فائی کی رہائی ممکن ہوئی، سینیگال میں صدارتی الیکشن مارچ کی 24 کے منعقد ہوئے تھے جس میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے نکلے، صدارتی الیکشن میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم کل جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر2 بجےسپریم کورٹ میں ہو گی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کی ہے

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ہے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملے تھے، اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

  • پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے ،خالد مقبول صدیقی

    پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے ،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے ہم مصلحتاً بھی منافقت نہیں کرنا چاہتے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پروگرام میں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ ارادے کے ساتھ آئے ہیں اور ہم بھی ارادے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں امید ہےکہ آپ سب بھی نئے لوگوں کو تنظیم میں شامل کرائیں گے، ملک کے 4 صوبے ہیں جنکی شناخت لسانی ہے ان صوبوں کی تقسیم انگریز کر کے گیا ہے،آپ کا حکمران چاہتا ہے کہ قوم عقیدے، مذہب اور مسلک کے نام پر تقسیم رہے،تاکہ ان کے مفادات محفوظ رہیں۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ بھٹو صاحب 1970ء میں پنجاب کی حمایت سے جیتے تھے اور حکومت بنائی تھی، مگر انہوں نے پنجاب میں کوئی پیکیج نہیں دیا، سندھ میں دیا پنجاب میں شہروں اور دیہات میں پنجابی بولنے والے رہتے ہیں، سندھ میں صورتِ حال مختلف ہے ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے ہم مصلحتاً بھی منافقت نہیں کرنا چاہتے، 1987ء میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم نے 2 شہروں سے حصہ لیا اور کامیاب ہو گئی۔

    ‘یار بلوچ’ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں،آصف زرداری

    یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

    سال 2023 ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تباہ کن رہا

  • عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں  لگی ڈھائی گھنٹے بعد بھجادی گئی

    عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں لگی ڈھائی گھنٹے بعد بھجادی گئی

    کراچی :عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد بھجادی گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تقریبا ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا جبکہ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے میں عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی، آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی تینوں افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ آتشزدگی سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

    عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق فوم کی ایک دکان میں اچانک آگ لگی جومزید پھیل گئی، تمام دکانوں میں فوم اور میٹرس موجود ہیں آگ تیزی سے پھیلی ،پولیس،ریسکیو اداروں کی رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں میئر کراچی نے محکمہ فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کے ہائیڈرنٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی،چیف فائر بریگیڈ آفیسر اشتیاق احمد کے مطابق آگ 5 بج کر47 منٹ پر لگی، ریسکیو اداروں کو آگ لگنے کی ابتدائی اطلاع شام 5.20 بجے ملی، 15 منٹ بعد فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں

    مئیر کراچی مرتضی وہاب نے فائر بریگیڈ حکام کو فوری آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ہے، فائر برگیڈ حکام کے مطابق فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں-

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    ایس ایس پی سینڑل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق جس مقام پر آگ لگی اس کے اوپر رہائشی عمارت ہے ، آگ سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، ڈی سی سینڑل سے مزید ایمبولینس فراہم کرنے کا کہا ہے ، علاقائی پولیس کی کوشیش ہے کہ لوگوں کو عمارت سے نکالا جاسکے ، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے-

    ریسکیوحکام کے مطابق آتشزدگی کےنتیجے میں ایک شخص جھلس کرشدیدزخمی ہو گیا، زخمی شخص کوسول برنس وارڈمنتقل کیاجارہاہے،علاقہ مکنیوں کا کہنا ہے کہ جس شاپنگ مال میں آگ لگی وہاں میٹرس اور گاڑیوں کے سیٹ کورز کی دکانیں بھی قائم ہیں-

    شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    سی ای او واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن کے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کر دئیے گئے ہیں،انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے،فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں،آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک کراچی فائر بریگیڈ کو پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے-

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عائشہ منزل پر فرنیچر کی دکان اور بلڈنگ میں آگ لگنےکا نوٹس لے لیا ہے گورنر سندھ نے بلڈنگ کے اندر موجود افراد کا بحفاظت انخلا یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے گورنر نےکمشنر کراچی کو ہدایت کی ہےکہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

    آئینی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرجائیں ،جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس کو خط