Baaghi TV

Tag: latest

  • بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات  کیخلاف مقدمہ درج

    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج

    سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں انتظامیہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والے بلوچستان کے نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ کہ جمعرات کے روز نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی مسلح محافظوں اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک لیویز اہلکار کی عیادت کے لئے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے تھے.

    خیال رہے کہ وہاں پہنچنے پر ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے عمیر حسنی کو مسلح محافظوں کے ہمراہ آئی سی یو جانے سے روکا جس پر نوجوان مشیر آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا جبکہ ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، امن خراب کرنے ،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    تاہم مقدمے کے متن کے مطابق نگران مشیراور سابق وزیر کے محافظوں نے ڈاکٹروں اور سکیورٹی گارڈزپر اسلحہ تانا، ہاتھاپائی کی اور سکیورٹی گارڑز کو زدوکوب کیا جبکہ کالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جبکہ دوسری جانب واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سمیت تمام ڈاکٹر تنظیموں نے سرکاری ہسپتالوں سے بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ عمیر حسنی کو نگراں کابینہ سے خارج کیا جائے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر  پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسےکا مزید اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہیں۔ تاہم ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد اضافےسے 25.34 فیصد ہوگئی۔ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ گندم کے20 کلو آٹےکا تھیلا 2600 سے 3200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

    پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ادرہ شماریات نے بتایا ہے کہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 129 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، گڑ 63 فیصد، چکن 48 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 79 پوائنٹس گر کر 47 ہزار 671 پر بند ہوا جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن تھا اور انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 994 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد ہائی کورٹ ریلیف ملتا ہے تو یہ ان کا بنیادی حق ہے جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عزاز سید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو ان کیخلاف 3 کیسز تیار ہیں اور ایک سائفر کیس جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے،اس میں چیئرمین پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا 190 ملین پائونڈ کا کیس ہےاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی مشکلا ت درپیش آسکتی ہے، نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے اگر نیب نے انہیں گرفتار کیا تو یہ ناقابل ضمانت کیس ہےجبکہ تیسرا کیس نومئی کا ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل انصار عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سائفر کیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا تھا ایف آئی اے کی جانب سے چند روز قبل سابق وزیراعظم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی شق نمبر پانچ کا استعمال کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیقڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    جبکہ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد درج کیا کہ عمران خان دانستہ خفیہ دستاویز کے غلط استعمال میں ملوث تھے۔ جمعرات کو سرکاری ذرائع نے اس نمائندے کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماء  آئی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماء آئی پی پی میں شامل

    تحریک انصاف کے سابق رہنماء سید تحسین نوازگردیزی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے جبکہ لاہور میں سیدتحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپورسےسردار ملک جہانزیب،علی زین بخاری، عاصم خان، مون چوہان شریک تھے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر بھی پہنائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا

    لاہور میں صمصام بخاری نے جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ جو آڈیو لیک ہوئی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نئی مردم شماری کی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہیے، مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں اس سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہیے جبکہ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہوا ہے۔

  • سمندری طوفان امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرا گیا

    آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہیرلڈ ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق طوفان متاثرہ علاقوں میں آج سارا دن موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہےطوفانی ہواؤں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہے اور تقریباً ساڑھے 7 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے، بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    سعودی عرب:روبوٹ کے ذریعے مرگی کے مریض کے دماغ میں چپ لگا دی گئی

    نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات باب اوراویک نے کہا کہ دوپہر تک، طوفان نے کارپس کرسٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کئی مقامات پر دو انچ تک بارش کا باعث بنا انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کے مشرق میں مستانگ جزیرے پر تقریباً سات انچ بارش ہوئی منگل کی شام تک، طوفان کمزور ہو کر ڈپریشن میں آ گیا تھا لیکن موسلا دھار بارش جاری رہی-

    دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہےسیلابی پانی میں گاڑیاں پھنس گئیں جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ جیسے جیسے دنیا گرم ہوتی جارہی ہے طوفان زیادہ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

  • ایکس میں ایلون مسک کی تبدیلی؛ پوسٹ میں لنک کے ساتھ  متن نہیں ہوگا

    ایکس میں ایلون مسک کی تبدیلی؛ پوسٹ میں لنک کے ساتھ متن نہیں ہوگا

    ایکس سابقہ ٹوئیٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارم اب ہر نئے دن نئی تبدیلیاں لاتا رہتا ہے جبکہ اب نئی تبدیلی کی گئی جس میں اب ایکس صارفین لنک کے ساتھ پوسٹ میں کوئی سرخی یا متن نہیں دکھایا جائے گا جبکہ صرف مضمون کی مرکزی تصویر ہی دکھائی دے گی۔ خیال رہے کہ اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین ایکس پر خبروں کے مضامین دیکھناچاہتے ہیں انہیں لنکس کے ساتھ اپنے عنوانات یا خلاصے لکھنے ہوں گے ورنہ ان کی پوسٹ میں صرف خبر لنک والی تصویر ہی دکھائے گی۔

    واضح رہے کہ تصویر پر کلک کرنا بھی صارفین کو ناشر کی ویب سائٹ کے اصل مضمون تک لے جائے گا اور ذرائع کا کہنا کہ تبدیلی ایکس کے مالک ایلون مسک کی طرف سےکی جا رہی ہے جو پوسٹ کو کم کرنا چاہتے ہیں اور ٹائم لائن پر دیگر پوسٹوں کے لئے زیادہ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام

    جبکہ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کا خیال ہے کہ سرخیوں کو ہٹانے سے کلک بیٹ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس اقدام کے پبلشرز اور مشتہرین کے لیے اہم فوائد ہو سکتے ہیں جو ٹریفک اور آمدنی کو بڑھانے کے لیے ایکس پر انحصار کرتے ہیں علاوہ ازیں ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جو صحافی لکھنے کی زیادہ آزادی اور زیادہ آمدن چاہتے ہیں انہیں براہ راست اس پلیٹ فارم پر شائع کرنا چاہیے.

  • نگران کابینہ کے ممکنہ نام

    نگران کابینہ کے ممکنہ نام

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں شامل وزرا کے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں جبکہ نجی ٹی وی کے صحافی کے ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور اس میں انیق احمد جوکہ ایک بڑا معروف نام ہیں کو نگران وزارت مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    جبکہ اس کے علاوہ محمد علی کو نگران وزیراطلاعات بنائے جانے کی اطلاعات ہیں اور اس کے ساتھ نگران وزیرداخلہ کے لیے سرفرازبگٹی جو کہ اس وقت سینیٹر بھی ہیں کو بنایا جائے گا اور یہ اس عہدہ کیلئے ایک مضبوط امیدوار بتائے جارہے ہیں علاوہ ازیں نگران وزیرخزانہ کے لیے شمشاد اختر اور وقار مسعود کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے بلکہ ڈاکٹر شمشاد کا نام تو ممکنہ طور پر مقرر کردیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    واضح رہے کہ گوہر اعجاز کو نگران وزیرتجارت کا قلمدان سونپا جانے کا بتایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہی تابش گوہر، ڈاکٹرعمرسیف، جلیل عباس جیلانی بھی نگران کابینہ کا حصہ ہونگے اور انہیں بھی اہم عہدے دیئے جائیں گے خیال رہے کہ جلیل عباس کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے کہ ان کا اس معاملے میں بہپت اچھا تجربہ ہے. اور یہی وجہ ہے کہ خارجہ امور انہیں سونپا جائے گا.

    یہ بھی خیال رہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے نام زیر غور ہیں جنہیں فلوقت عیاں نہیں کیا جارہا ہے لیکن ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چاہتے ہیں کہ ان پر جس قسم کا بوجھ ہے جیسے ایک پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سمیت آئی ایم ایف کا دباؤ اور پھر الیکشن کی ذمہ داری تو وہ چاہتے ہیں کہ ایسے قابل لوگوں کو لایا جائے جو کم از کم انہیں اس بوجھ میں بوجھ بننے کے بجائے مددگار ثابت ہوں.

  • نگران وزیر اعظم کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام

    نگران وزیر اعظم کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام، وزیرِ اعظم کی ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا.

    وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور خیال رہے کہ ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    تاہم واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان 27 اگست کو ہو گا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔ جبکہ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت نے ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی تھی تاہم چند روز قبل پی ایم ڈی سی نے اسے مسترد کردیا تھا۔

    پی ایم ڈی سی نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو ہوگا کیونکہ 27 اگست کے ٹیسٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پہلے سے کیے گئے انتظامات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ کراچی میں ٹیسٹ میں 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے اور یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ہوگا اور امیدواروں کی اکثریت جامعہ کراچی میں ٹیسٹ دے گی۔

  • محبت حسن سے ہوتی تو کتنے بت پرست ہوتے

    محبت حسن سے ہوتی تو کتنے بت پرست ہوتے

    رنگ شباب شازیہ اکبر عجیب ہے
    دوشیزگی جدا ہے تو جوبن جداجدا

    شازیہ اکبر 15اگست 1975ء کو فتح جھنگ میں پیدا ہوئی

    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)مجھے اذن جنوں دے دو
    ۔ (2)محبت حسن کامل ہے
    3 مجھے چاک پہ رہنے دو

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نظم

    محبت حسنِ کامل ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ کہتا ہے تمہیں میری
    بھلا کیا بات بھائی ہے
    نہ ہے رنگت اجالوں سی
    نہ ہے صورت مثالوں سی
    نہ ہیں لب ہی تراشیدہ
    نہ ہی آنکھیں غزالوں سی
    اسے کہہ دو مرے جاناں!
    محبت حسن سے ہوتی
    تو کتنے بت پرست ہوتے
    فقط تصویر کش ہوتے
    جو اچھا بت بنا لیتا
    وہی اس کا خدا ہوتا
    محبت صرف جھیل آنکھوں
    لبِ لعلیں حسیں قامت
    کی قوسوں اور محرابوں
    سے آگے جا نہ سکتی تھی
    نہ چشمِ شوق میں گرمی
    نہ لب پر پیار کی نرمی
    نہ باہوں کے حسیں گجرے
    نہ دھڑکن چومتی آہٹ
    نہ کیف و لمس کا جادو
    کہیں پہ معتبر ہوتا
    نہ پلکوں میں کوئی لرزش
    نہ اشکوں میں اثر ہوتا
    فقط پتھر کے بت اوپر
    رکھا انسان کا سر ہوتا
    ا سے کہہ دو میرے ہمدم!
    سماعت منجمد ہوتی
    تو تیرے شوخ فقرے پر
    نہ میرے گال یوں تپتے
    نہ تیرے وصل کے سپنے
    میری آنکھوں میں یوں سجتے
    محبت اک حسیں بت کی
    پرستش کا سِحر ہوتا
    سبھی دل بت کدے ہوتے
    وفا آزر کا گھر ہوتا
    مگر ایسا نہیں ہوتا
    مگر ایسا نہیں ہوتا
    محبت ایک پارس ہے
    جسے چھولے وہی سونا
    محبت ایسا کُن ہے جو
    زباں سے جب نکل جائے
    جہاں سارا بدل جائے
    مجھے تو اے مرے جاناں !
    تری خواہشوں کے جگنو پر
    ستارے وارنا کم ہے
    تری پلکوں کی جنبش پر
    دل اپنا ہارنا کم ہے
    ترے لب پر جو بات آئے
    صحیفہ بن کے چھا جائے
    میرے جگنو میرے جاناں !
    مجھے تو بس ہے یہ کہنا
    فسوں گر ہے یا عامل ہے
    محبت حسنِ کامل ہے
    محبت حسنِ کامل ہے
    (شازیہ اکبر: شعری مجموعہ : محبت حسنِ کامل ہے)

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سوچوں تو خیال اور بھی ہیں
    فی الحال سوال اور بھی ہیں

    سینے میں دبا رکھا ہے جن کو
    کچھ ایسے ملال اور بھی ہیں

    دیتے جو نہیں تمھیں دکھائی
    ٹوٹے پروبال اور بھی ہیں

    ہونا ہے ہنوز جن کا قیدی
    آواز کے جال اور بھی ہیں

    پروا ہی نہیں ہے زندگی کی
    جیسے مہ و سال اور بھی ہیں

    اک بار ملے تو ہم نے جانا
    آثارِ وصال اور بھی ہیں

    ہر موج میں دیکھا ہے اتر کے
    امواج ِ جمال اور بھی ہیں

    تھا راحتِ جاں تصور اس کا
    ہم مل کے نہال اور بھی ہیں

    ہے شاذیہ جو مرا مسیحا
    اس لب کے کمال اور بھی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ترتیب و پیشکش : آغا نیاز مگسی

  • بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

    بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

    سعودی عرب میں پولیس اور انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں قبضے میں لےلی گئیں ہیں جبکہ عالمی ادارے کی خبر کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کیپٹاگون کی 2,242,560 گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یہ منشیات بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھی جنہیں پکڑ لیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹمزاتھارٹی نے بتایا ہے کہ مٹھائی کی ایک کھیپ موصول ہوئی تھی جس میں بکلاوا پیسٹری بھی تھی۔ جبکہ اسکی جانچ کے لیے کسٹم حکام نے جدید طریقہ اپنایا تو اسکیننگ کے دوران پتا چلا کہ بکلاوا پیسٹری کی تہوں میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئی تھیں جنہیں ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    کسٹمز اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ضبطی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد، منشیات کے کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا تاکہ مملکت کے اندر قبضے کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ جبکہ منشیات ضبط کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کا تعلق اس کھیپ سے بتایا جاتا ہے اور وہ مبینہ طور پر منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔ جبکہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔