Baaghi TV

Tag: #LocalNews

  • اوکاڑہ میں عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، مویشی منڈیوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

    اوکاڑہ میں عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، مویشی منڈیوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری جاوید علاؤالدین سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے حکام نے مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب کمپنی چوہدری عبدالجبار گجر نے صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ پلان سے آگاہ کیا۔عوامی نمائندوں نے مویشی منڈیوں میں مقامی بیوپاریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایت جاری کی کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈیوں میں بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور افسران باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید کہا کہ کیٹل مینجمنٹ کمپنی بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے، جبکہ متعلقہ افسران کیمپس میں سہولیات اور ڈیوٹی اہلکاروں کی نگرانی جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، منڈیوں میں پینے کے پانی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • چترال: چلم جوشی تہوار سے قبل رومبور تھانے میں اہم اجلاس، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

    چترال: چلم جوشی تہوار سے قبل رومبور تھانے میں اہم اجلاس، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

    چترال میں زوشی (چلم جوشی) تہوار سے قبل رومبور تھانے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پولیس حکام، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تہوار کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دینے پر زور دیا گیا۔حکام نے فیصلہ کیا کہ رومبور ویلی اور گردونواح میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بہتر بنایا جائے گا جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔اجلاس میں صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ چلم جوشی تہوار کے دوران آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس اہم ثقافتی تہوار کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کروانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • ڈی جی خان: واسا کی پائپ لائن بچھانے کا کام عوام کیلئے عذاب بن گیا، نکاسی آب کا نظام تباہ

    ڈی جی خان: واسا کی پائپ لائن بچھانے کا کام عوام کیلئے عذاب بن گیا، نکاسی آب کا نظام تباہ

    ڈیرہ غازی خان میں واسا کی جانب سے عبداللہ ٹاؤن کالونی یونین کونسل 17 میں جاری پائپ لائن بچھانے کا ترقیاتی کام علاقہ مکینوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران پہلے سے موجود نکاسی آب کی نالیوں کو توڑ دیا گیا، جس کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کے نکاس کا واحد راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جس سے صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔مزید برآں تمام گلیوں کو بیک وقت کھود دینے سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کیلئے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ گلیوں میں چلنے کے لیے کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا گیا، جس سے شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔مکینوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور جہاں پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے وہاں نکاسی آب کے لیے پلاسٹک پائپس بھی نصب کیے جائیں تاکہ گندا پانی گھروں میں داخل ہونے سے روکا جا سکے اور نکاسی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مسائل مزید شدت اختیار کر جائیں گے اور شہریوں کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • رینالہ خورد: "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر گورنمنٹ کالج میں پروقار سیمینار

    رینالہ خورد: "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر گورنمنٹ کالج میں پروقار سیمینار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رینالہ خورد میں "آپریشن بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت کالج کے پرنسپل راؤ اختر علی نے کی جبکہ اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں معظم علی لیکچرار فزیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر جواد حیدر اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات، ڈاکٹر محمد عبداللہ اسسٹنٹ پروفیسر شماریات، چوہدری عبدالرزاق اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی، خالد سیف اللہ خالد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور وائس پرنسپل ذوالفقار شاذ نے اظہار خیال کیا۔مقررین نے پاک فوج کی تاریخی اور بے مثال کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص” نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنائیں۔پرنسپل راؤ اختر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آپریشن ہماری دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو ہمیشہ نوجوان نسل کو ملک و قوم کے لیے قربانی کا درس دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ ایک "سیسہ پلائی ہوئی دیوار” کی مانند ہیں۔سیمینار کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

  • اوکاڑہ: عید قربان کیلئے مثالی صفائی اور جدید مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

    اوکاڑہ: عید قربان کیلئے مثالی صفائی اور جدید مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت مفادِ عامہ کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عید قربان کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے اور مویشی منڈیوں کے قیام و مانیٹرنگ کیلئے سخت اور مؤثر میکانزم وضع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مخصوص مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں جہاں شہریوں کو پینے کا صاف پانی، سایہ دار جگہیں اور ویٹرنری سروسز کی سہولت میسر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ "ستھرا پنجاب” کی ٹیمیں نہ صرف شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنائیں بلکہ مویشی منڈیوں میں بھی بہترین صفائی انتظامات مکمل کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے تمام اقدامات کو بروقت مکمل کروائیں۔

  • صوبائی وزیر سعید غنی سے حمید کریم کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر پیش رفت کا عزم

    صوبائی وزیر سعید غنی سے حمید کریم کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر پیش رفت کا عزم

    کشمور (رپورٹ وقار احمد اعوان) صوبائی وزیر سعید غنی سے حمید کریم کی ایک اہم اور بامقصد ملاقات ہوئی جس میں صوبے خصوصاً متعلقہ علاقوں کو درپیش مسائل مزدوروں کے حقوق روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے جیسے اہم امور پر تفصیلی اور سنجیدہ تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں حمید کریم نے اپنے علاقے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل ترقیاتی کاموں میں درپیش رکاوٹوں اور فلاحی منصوبوں کی ضرورت پر جامع انداز میں روشنی ڈالی انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور سوشل سیکیورٹی کے نظام کو مزید فعال بنانے پر زور دیا اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ مزدوروں اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور محکمہ محنت ہیومن ریسورسز و سوشل پروٹیکشن کے تحت جاری منصوبوں کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کی جائیں گی ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے مسلسل رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی آخر میں حمید کریم نے صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے اور عوام کو درپیش مسائل میں واضح بہتری آئے گی۔