Baaghi TV

Tag: Mian Channu

  • نا جائز منافع خوروں کے خلاف  گھیرا تنگ

    نا جائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معیاری زرعی اجناس، سبزیوں و پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی منڈیوں میں فراہمی اور نیلامی کی کڑی نگرانی کی جائے گی

    تاکہ لوگوں کو عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ سستے داموں میسر آسکیں ۔یہ بات انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹریز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل ،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ ،ڈی او انڈسٹریز محمد بلال مارتھ سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں غیر معیاری زرعی اجناس، سبزی و پھل فروخت کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والے آڑھتیوں اور پڑھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں دو دن کے اندر ایکشن پلان تیار کرکے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک معیاری اشیاء ضروریہ اور سبزی وپھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت اور اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب افسران کا محاسبہ کیا جائے گا

  • منشیات فروشوں نے توبہ کرلی

    منشیات فروشوں نے توبہ کرلی

    میاں چنوں:19 منشیات فروشوں نے توبہ کرلی

    میاں چنوں گاؤں 112 بستی اوڈوں والی میں 19 منشیات فروشوں نے باوضو ہوکر حلف لیا کہ وہ آئندہ منشیات کا کروبار نہیں کریں گے. یاد رہے بستی اوڈوں والی منشات فروشوں کی اماج گاہ کے طور پر جانی جاتی ہے جہاں پر بہت سی کاروائیوں میں کروڑوں روپے کی منشیات پکڑی بھی گی ہے اور بہت سے منشیات فروشوں پر مقدمات بھی درج ہیں

    اس موقع پر چوہدری سلیم آرائیں. چوہدری وسیم آرائیں. مہر شوکت سنپال نے باقاعدہ حلف لیا. علاقہ مکینون کی کثیر تعداد موجود تھی

  • کار کو خوف ناک حادثہ

    کار کو خوف ناک حادثہ

    میاں چنوں،، محسن وال جنڈیالی روڈ پر المناک حادثہ 117 پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی

    کار میں ایک ہی گھر کے سوار دو بچوں دو خواتین سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق گئے چک نمبر 96 پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی ملک عید محمد اپنی فیملی کے ساتھ بیٹے کی منگنی کی تقریب میں چک نمبر 105پندرہ ایل ونجاری جا رہے تھے کہ اپنے گاوں سے تقریبا 5 کلو میٹر دورحادثے کا شکار ہوگئے

    حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ موقع پر ہی ایک ہی گھر کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

  • کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی طارق پرویز کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلدیہ سے ٹی چوک تک ریلی نکالی گئی.

    ریلی میں پی ٹی آئی رہنما جمیشد شوکت چوہدری, محکمہ ایجوکیشن. محکمہ صحت, ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمہ جات. کالجز و معززین شہر نے شرکت کی۔

    شرکاء نے بینز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لکھے ہوۓ تھے

  • یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں-

    پانچ فروری کو ضلعی سطح پر مرکزی سیمینار ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں 10 بجے دن ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی ہوں گے_

    جب کہ سیمینار میں پارلیمنٹرین ،سول سوسائٹی کی شخصیات ،سرکاری افسران ،میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور سکولوں کے طلباء شرکت کریں گے بعد ازاں صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی ۔یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اقوام عالم اور بھارت کو پیغام دیا جاسکے کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز پروگرامز کی نگرانی کریں ۔دریں اثناء جاری تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی ریلیاں نکالی گئیں ۔گورنمنٹ گرلز کالج میں ریلی نکالی گئ

  • ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

    ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

    موٹر وے پولیس بیٹ نمبر17کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر ایس پی موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی پنجاب پولیس راؤ طارق پرویز،ڈی ایس پی موٹر وے راؤ محمد اقبال خانیوال،ڈی ایس پی رانا اسماعیل ملتان دیگرز تھے

    تقریب کے دوران سماجی رہنما عبدالوحید چوہدری وحید ٹریڈرز کے تعاون سے 50سے زائد شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے،اس موقع پر ایس پی موٹر وے ندیم اشرف وڑائچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد صرف ہیلمٹ تقسیم کرنا ہی نہیں بلکہ یہ آگاہی بیدار کرنا بھی ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال سو فیصد یقینی بنائیں،بہت سے ایسے شہری بھی ہیں جن کے پاس ہیلمٹ توہیں مگر وہ لاپرواہی کرتے ہوئے ہیلمٹ کااستعمال نہیں کرتے جبکہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں

    اُنہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار خاص طورپر لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے روڈ پر داخل ہوتے ہوئے تمام ٹریفک رولز کا خاص خیال رکھیں،اُنہوں نے کہ تمام شرکاء سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کو زیادہ سے زیادہ پھلائیں اور دوسروں کو آگاہ کریں کہ ٹریفک قوانین پر ضرور عمل کرنا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر17حمید اللہ خان نیازی نے بتایاکہ ٹال پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ٹریننگ ٹریک بنایا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل سواروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جائے گی،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خیالات کا اظہار کیا اورتقریب میں موٹر وے پولیس کے دیگر افسران سمیت،صحافیوں اور معززین شہر نے بھی شرکت کی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں بھی ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی کے ساتھ ،،ریونیو عوامی خدمت کچہریاں،، لگائی جارہی ہیں

    کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر میاں چنوں میں لگائی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا معائنہ کیا اور خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل خود سن کر موقع پر ان کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ ریونیو افسران کو احکامات دیے-

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کمشنر کو چاروں تحصیلوں میں لگائی جانے والی ریونیو خدمت کچہریوں میں عوامی مسائل کے حل بارے اقدامات سے آگاہ کیا ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ڈویژن بھر میں ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی سے ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جارہی ہیں

    سائلین کی درخواستوں پر عمل درآمد بارے ڈپٹی کمشنرز سے خود فیڈبیک لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ تمام افسران پر واضح کردیا ہے کہ اب ضلع میں کام کرنے والا افسر ہی رہے گا انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں اس وقت پانچ ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل ہیں ڈپٹی کمشنر کو مزید مشینوں کے لئے ڈونرسے رابطے کی ہدایت کردی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ موسم بہار پر ڈویژن میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو شجرکاری اور صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی جا چکی ہیں ۔

  • کمشنر ملتان کا اچانک وزٹ

    کمشنر ملتان کا اچانک وزٹ

    کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کا میاں چنوں کا اچانک دورہ.ٹراما سنٹر, ٹی ایچ کیو ہسپتال, کھلی کچہری, بلدیہ کا وزٹ…

    کمشنر ملتان جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس ملاقات کے دوران
    ہسپتال کی بہتری. ٹراما سنٹر کی بلڈنگ کا وزٹ بھی کیا اور کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے احکامات جاری بھی کیے

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم میاں چنوں کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ نے اپنی نگرانی میں مختلف بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا. شہریوں کو خود سے تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

  • پنجاب پولیس کی کاروائی تین ڈاکو گرفتار

    پنجاب پولیس کی کاروائی تین ڈاکو گرفتار

    ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ملزمان سے 2 پسٹل. موٹر سائیکل اور 84 ہزار کی نقدی برآمد ہوئی..ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے تھے .پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے.

    یاد رہے گزشتہ ہفتے امن کمیٹی میاں چنوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر پولیس شہر میں بڑھتی ہوۓ جرائم پر قابو نہ پاسکی اور شہر میں امن کی صورت حال کو بہتر بنانے میں ناکام رہی تو ہم ڈی پی او آفس کے باہر دھرنہ دیں گے