قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شان مسعود 26 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ سدرن پنجاب کی دوسری وکٹ 50، تیسری 70 اور چوتھی 74 رنز پر گری۔ تاہم اوپنر سمیع اسلم کی دوسرے اینڈ سے مزاحمت جاری رہی۔ سمیع اسلم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں عدنان اکمل کے ساتھ مل کر 217 رنز جوڑے۔ دن کے اختتام پر سمیع اسلم نے 19 چوکوں کی مدد سے 151اور عدنان اکمل نے 14 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔ دونوں کھلاڑی میچ کے دوسرے روز سدرن پنجاب کی جانب سے 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ شان مسعود 12، عمران رفیق 5، صہیب مقصود 6 اور عمر صدیق 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 3 اور حسن علی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Tag: mubashar lucman

پی ٹی ایم اور پاکستان کا خون — تحریرعرفان مہمند
پی ٹی ایم جس کا خمیر محسود تحفظ موومنٹ سے اٹھا، اس تحریک نے بہت سے پشتون نوجوانوں کو ایک ایسے خواب کی تعبیر کا مژدہ سنایا جس کو لئیے پشتون قوم کے نوجوان، بڑے و بوڑھے کئی سالوں سے ریاست کی طرف آس لگائے دیکھ رہے تھے۔ خواب تھا امن کا، ترقی کا، ریاست سے اس بات کا وعدہ لینے کا جس میں پشتون علاقوں سے دہشتگردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور وہاں امن، سکون، تعمیر، ترقی، خوشحالی، کاروبار، تعلیم و صحت جیسے معاملات پنپ سکیں۔
بہت تیزی سے بہت سے نوجوان اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نےاس تحریک کے لئیے وقت دینا شروع کیا مگر چند ہی ہفتوں میں جب تحریک کے اکابرین نے اپنے آگے پیچھے لوگوں کا جم غفیر دیکھا تو وہ شاید اپنے اصلی ایجنڈا کو زیادہ دیر چھپا نہ سکے اور ان کے پروگرام اور جلسے "یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی’ ہے جیسے واہیات نعروں سے گونج اٹھے۔
اس کے بعد ریاست پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف ہر وقت اور ہر موقع پر لوگوں کو اشتعال دلایا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس بات کو خوب خوب اچھالا۔کبھی منظور پشتین کا جلسے سے خطاب جس میں وہ GHQ کو دہشت گردوں کا گڑھ کہتا ہے اور کبھی اس کا بیان جس میں وہ قائد و اقبال پر تبرا کرتا اور مذاق اڑاتا ہے.کبھی علی وزیر کی بیان جس میں وہ فوج اور عوم کے تصادم کی بات کرتا ہے اور کبھی کہیں وہ فوج کو مارنے اور گھسیٹنے کی بات کرتا ہے۔ کہیں آزاد پشتونستان کی بازگشت سنائی دیتی ہے اور کہیں فوج کو قابض کہنے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی گالی دی جاتی ہے۔ کہیں پنجابی کو نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہیں لوگوں کو چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر ابھارا جاتا ہے تاکہ وہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو چھڑوا سکیں۔
کہیں پر یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ فوج نکل جائے ورنہ ہم خود نبٹ لیں گے فوج سے۔۔۔ اور کہیں دہشت گردوں کی آمد کو روکنے کے لئیے لگائی جانے والی باڑ کو روکنے کے لئیے آوازیں اٹھائی جاتی ہیں۔ کہیں ایک معصوم بچی کی لاش پر سیاست کی جاتی ہے اور کہیں ایک مظلوم باپ کی فریاد رسی کو مذاق اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غرض ہر وہ کام اور معاملہ روا رکھا گیا جس نے امن اور خوشحالی کے خواب کو ریاست سے ٹکراؤ اور خون ریزی کے عمل سے بدل دیا۔ اور اب کل رات شمالی وزیرستان کے علاقے سپین واگ میں دو فوجی اہلکاروں کی پی ٹی ایم کے ہی سپورٹرز کے ہاتھوں شہادت اس بات کی غماز ہے کہ پی ٹی ایم اب ہر وہ حد عبور کرنے کے لئیے تیار ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کے خون کو حلال کروا کر اپنے مقاصد پورے کر سکے۔
منظور پشتین ہو یا علی وزیر یا محسن داوڑ، عبداللہ ننگیال ہو یا احتشام افغان، ادریس پشتین ہو یا ندیم عسکر، فوزیہ ہو یا ثنا اعجاز اور عائشہ گلا لئی سب کے سب کا چہرہ ایک ایک کر کے بے نقاب ہوا چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ریاست ان بھیڑ کی کھال مین چھپے بھیڑیوں سے اس خطے کو نجات دلائے ۔ پشتون اس وقت تک امن اور چین کی بانسری نہیں بجا سکتے جب تک اس طرح کے عناصر کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے۔ پی ٹی ایم کو خون کی لت بہت پہلے سے لگ گئی تھی مگر اب پی ٹی ایم نے کھل کر اس کو بہانا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس خون آشام بھیڑئیے کو ایک بلا بننے سے پہلے ہی نبٹ لینا چاہئیے۔۔ورنہ شاید پشتونوں کی ایک اگلی پوری نسل کو دہشت گردوں کے ایک نئے گروہ سے نبٹنا پڑ جائے گا۔
از قلم عرفان مہمند
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو 62 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا
دبئی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل فائٹ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان باکسر محمد وسیم نے یو اے ای میں منعقدہ پروفیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرلی، محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا 9واں مقابلہ جیتا ہے، انہوں نے کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی۔باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میرے غیرملکی ٹرینر ڈینی وان نے اسکاٹ لینڈ میں پچھلے چھ سے سات ماہ سخت ٹریننگ کرائی جس کا رزلٹ آج کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔ باکسر وسیم کا کہنا تھا کہ ٹرینر نے میری خامیوں پر قابو پانے میں میری بھرپور مدد کی۔ واضح رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔
محمد وسیم کو مسلسل آٹھ فائٹ میں کامیابی کے بعد پہلی بار جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف کاروائی
محکمہ وائلڈ لائف حکومت پنجاب نے ٹیلی ویژن میزبان و گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف درخواست دائر کردی ، گلوکارہ رابی پیر زادہ کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ اژدھا اور مگر مچھ رکھنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں۔
دونوں رپٹائلز وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول تھری میں شامل ہیں۔ رابی پیر زادہ کو محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی پر کوئی اعتراض ہے تو عدالت میں اپنا موقف پیش کریں۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، اگر رپٹائلز ان کے نہیں تو انہیں بتانا ہو گا کہ وہ کہاں سے لائے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ جب وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگست کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی
کراچی: آٹو موبائل سیکٹر میں اگست کے مہینے میں 41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر کی گراوٹ، افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرخ اور بڑی عید کی چھٹیاں اور قربانی کے اخراجات کو بتایا گیا ہے ،
تفصیلات کے مطابق پچھلے سال اگست میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں کی تعداد 17662 تھی جبکہ اس مالی سال کے اگست میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 10496 بتائی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کمی ہے ،
فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ریڈ بال کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاخت دے دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ریڈ بال کرکٹ سے غیر معینیہ مدت کا وقفہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور اس وقفے کی وجوہات کو بتا دیا ،وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرے طویل دورانیے کی کرکٹ میں آرام کے حوالے سے پی سی بی نے پریس ریلیز کی، میں اپنی فیملی اور کرکٹ بورڈ کا بھرپور تعاون کرنے پر شکر گذار ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مجھے وقفہ لینا چاہیے ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں میری کارکردگی اچھی ہے ۔ میں وائٹ بال کرکٹ میں اپنی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لوں گا تو ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کروں گا ۔
میں نے اپنی باڈی پر ورک لوڈ کا جائزہ لے رہا ہوں اس کے بعد فیصلہ کروں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کافی عرصے اس حوالے سے سوچ رہا تھا۔ میں گذشتہ کچھ عرصے سے میں ریڈ بال کرکٹ بہت کم کھیلا ہوں، مجھ میں اور باقی کرکٹرز میں فرق ہے میری عمر 30 سال سے زائد ہے ۔ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے میں نےپی سی بی کے ساتھ مشاورت کی ۔
پی سی بی نے سال 2019-20 کیلئے ویمن کرکٹ کے ڈومیسٹک شیڈول کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ کے ڈومسیٹک سیزن 2019-20 کا اعلان کردیا ، سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا، چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی،ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے،پاکستان اے خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی
ٹرک ڈرائیور کی بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں ٹاپ کر دیا
چکوال کی تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والی نوشابہ نے پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں بی ایس سی کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور ثابت کردیا کہ دنیا میں محنت،شوق اور مستقل مزاجی کا کوئی نمل بدل نہیں اور اگر کوئی شخص ان خصوصیات کو اپنی شخصیت میں ڈھال لے تو کامیابی اس کے قدم ضرور چومتی ہے، نوشابہ نے پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ وی آئی پی گرلز ڈگری کالج سے بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی اور اول پوزیشن حاصل کی،
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے بروز منگل بی اے اور بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کیا اور ٹاپ کرنے والی لڑکی نوشابہ نے 800 میں سے 714 نمبر حاصل کیے جو کہ پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کے بی ایس سی میں حاسل کیے جانے والے سب سے زیادہ نمبر ہیں









