Baaghi TV

Tag: news

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ

    امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے سے کئی ڈالرز ملنے کے باوجود بھی ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے.


    جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 92 پیسے ہو گیا۔ علاوہ ازیں مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ادھر کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 293 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف یورو کی قیمت 319 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے، کینیڈین ڈالر 218 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 937 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 134.08 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جبکہ حصص مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت انداز ریکارڈ کیا گیا اور صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی بڑھوتری دیکھی گئی، تاہم اس دوران غیر یقینی کے باعث اُتار چڑھاؤ غالب آ گیا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں تیزی کی سطح 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 134.08 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46054.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی علاوہ ازیں 15 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 51 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 225300 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کی قدر 2143 روپے اضافے کے بعد 193158 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ میں پہلے دن ہی پاکستان کی کامیابی

    کولمبو ٹیسٹ میں پہلے دن ہی پاکستان کی کامیابی

    کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد دو وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے جبکہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا، ابتداء میں ہی میزبان ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑ گیا جب 9 سکور پر نشان مدھوشکا 4 رنز بنا کر شان مسعود کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، 23 سکور پر کوشال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے، اینجلو میتھیوز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 سکور بنا کر نسیم شاہ کی شاندار گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان کرونا رتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے، اس دوران چندیمل اور ڈی سلوا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور سکور کو آگے بڑھایا، 121 سکور پر چندیمل 34 رنز بنا ہمت ہار بیٹھے اور نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، ڈی سلوا 57 رنز بنا کر سرفہرست رہے، سماراوکراما 0، مینڈس 27، جے سوریا 1، فرنینڈو 8 بنا کر چلتے بنے، میزبان ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ابرار احمد نے چار شکار کیے جبکہ نسیم شاہ نے تین وکٹیں لیں۔

    قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا، گرین شرٹس کو بھی شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب امام الحق 6 گیندوں پر 6 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر کریز چھوڑ گئے۔ اس دوران عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف باؤلرز کی خوب درگت بنائی، دونوں کے درمیان 100 سے زائد کی پارٹنر شپ بنی جس کا خاتمہ ایک مرتبہ پھر فرنینڈو نے شان مسعود کی وکٹ لیکر کیا۔ قومی بیٹر نے 47 گیندوں پر 51 رنز کی باری کھیلی، اس اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    پہلے روز کھیل ختم ہونے کے دوران قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں، عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو شکار کیے۔

  • اب توہین پارلیمنٹ پر سزا ہوگی

    اب توہین پارلیمنٹ پر سزا ہوگی

    سینیٹ نے توہین پارلیمنٹ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے جبکہ اب پارلیمنٹ، کمیٹی اور رکن پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا اور جرمانہ ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران توہین پارلیمنٹ بل سینیٹر کہدہ بابر نے پیش کیا جبکہ سینیٹ نے توہین پارلیمنٹ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    بل کے مطابق پارلیمنٹ، کمیٹی اور رکن پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا اور جرمانہ ہوگا۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور کیا تھا اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا تھا۔

    تاہم خیال رہے کہ بل کے تحت کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب توہین کا معاملہ استحاق کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا، استحقاق کمیٹی 60 روز کے اندر اپنی سفارشات قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کریں گی جبکہ کمیٹی سفارشات پر ایوان معاملہ توہین کمیٹی کے سپردکیا جائے، بل کے مطابق تحقیر کمیٹی 5 ممبران پر مشتمل ہوگی، 3 ممبران قومی اسمبلی اور 2 سینیٹ سے ہوں گے۔ ایک ممبر اسپیکر قومی اسمبلی، 2 وزیراعظم اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ہوں گے۔

    سینیٹ سے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ 2 ارکان بھی تحقیر کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور بل کے محرک رانا قاسم نون نے آج کے دن کو تاریخی قرار دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کمیٹی کو سول جج کو سول جج کے اختیارات حاصل ہوں گے، کمیٹی کو کسی بھی ادارے شخص کیمٹی کے سامنے عدم پیشی پر سمن اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار ہوگا جبکہ وارنٹ گرفتاری کی منظوری اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے لی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    ارکان پارلیمان نے توہین پارلیمنٹ بل کو ایوان کی تاریخی فتح قرار دیا تھا اور بتایا گیا تھا پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی، سینیٹ اور ارکین پارلیمنٹ کی توہین قابل سزا جرم ہوگا، سزا کے خلاف اپیل چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے دائر کی جائے گی۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی سزا کے خلاف اپیل سننے اور اس پرفیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ بل میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تحقیر کمیٹی کا کوئی دستاویز بطور ثبوت کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکے گا۔ جبکہ توہین ثابت ہونے پر 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ سزا پر ملزم 30 دن میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکے گا۔

  • کترینہ کیف میرے سٹوڈیو میں آ گئی ایچ ایس وائے

    کترینہ کیف میرے سٹوڈیو میں آ گئی ایچ ایس وائے

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف جن کے حسن اور ان کی اداکاری کی ساری دنیا دیوانی ہے، وہ 2000 کے بعد پاکستان آئیں اور پاکستان آنے پر انہوں نے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ساتھ ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا . یہ بات خود ایچ ایس وائے نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتائی ہے ان کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہں تھا کہ کترینہ کیف میرے کام کی بہت بڑی مداح ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جب پاکستان آئیں تو ان کی ٹیم نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ کترینہ آپ کے کام کی مداح ہے وہ پاکستان آئی ہیں تو آپ سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں.

    انہوں نے کہاکہ میں نے کہا کہ ”وہ مجھ سے مل سکتی ہیں‌، وہ میرے سٹوڈیو آن پہنچی” اور مجھے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کرتے ہیں آپ سے ملنے کی خواہش تھی جو کہ پوری ہو گئی . میں نے ان کو اپنے سٹوڈیو میں ویلکم کہا اور ان کو ایک جوڑا بھی گفٹ کیا. یاد رہے کہ ایچ ایس وائے بالی وڈ کے سٹارز میں بہت زیادہ مقبول ہیں. دوسری طرف کترینہ کیف پاکستانی ڈیزائنر سے ملنے ان کے سٹوڈیو ہی پہنچ گئیں .

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • شوبز میں شادی نہیں‌کروں گی سونیا حیسن

    شوبز میں شادی نہیں‌کروں گی سونیا حیسن

    نامور اداکارہ سونیا حسین نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ میں شادی شوبز انڈسٹری میں نہیں کروں گی جب بھی شادی کروں گی انڈسٹری سے باہر ہی کروں گی . اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایک گھر میں ایک ہی کوئین ہو سکتی ہے، اور اگر وہ بھی انڈسٹری سے ہو گا تو اسکو میری تعریف کرنے کا موقع نہیں ملے گا، ہر وقت وہ اگر شیشہ دیکھتا رہے گا اور ہیرو کی نظر سے خود کو دیکھتا رہے گا تو میری تعریف کون کریگا. انہوں نے کہا اس لئے میں نے سوچ رکھا ہے کہ انڈسٹری سے باہر شادی کروں گی تاکہ وہ میری قدر کرے اور میری تعریفیں کرے اس کے لئے میں‌ہی سب کچھ ہوں،

    سونیا حسین نے کہا کہ” انڈسٹری کے لوگ بہت اچھے ہیں لیکن میرا زرا شادی کے معاملے میں اپنا مزاج ہے.” یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ سونیا حسین پہلے شادی کر چکی ہیں اور ان کی شادی طلاق کی صورت میں‌ختم بھی ہو چکی ہے لیکن اداکارہ اس شادی کے بارے میں‌نہ کسی کو بتاتی ہیں نہ ہی مانتی ہیں ان کا یہی کہنا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی . لیکن اب اداکارہ کا خیال ہے کہ انہوں نے شوبز سے باہر شادی کرنی ہے.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • اسد صدیقی اور یاسر حسین کی دوستی کیسے ہوئی ؟‌

    اسد صدیقی اور یاسر حسین کی دوستی کیسے ہوئی ؟‌

    اداکار یاسر حسین اور اسد صدیقی کی دوستی کے قصے بہت مشہور ہیں دونوں ایک دوسرے پر جاں نثار کرتے ہیں، دونوں ایک اکثر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں، اس صدیقی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے بتایا کہ میرے انڈسٹری میں بہت کم دوست ہیں اور یاسر حسین ان کم دوستوں میں سے ایک ہے. یاسر نہ صرف دوست ہے بلکہ میرا بھائی ہے، ہماری دوستی بہت پرانی ہے ، کچھ نہیں تو 15 برس سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں . اسد صدیقی نے کہا کہ 15 سال پہلے ہماری ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی ہم نے ایک ساتھ ڈرامہ کیا اس کے بعد سے آج تک ہم ایک دوستے کے دوست ہیں.

    ”پچھلے 15 سالوں میں مجھے نہیں یاد کہ ہمارے درمیان کوئی بد مذہگی ہوئی ہو،” یاسر اور میں ایک دوسرے کوبہت اچھے سے سمجھتے ہیں اور کبھی ایکدوسرے سے ناراضگی نہیں ہوئی. اسد نے کہا کہ میری اور یاسر کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی، وہ بہت اچھا انسان ہے دوستوں کا دوست ہے. یاد رہے کہ یاسر حسین بغیر سوچے سمجھے بول دیتے ہیں جبکہ اسد صدیقی کم کم مگر سوچ سمجھ کر بولتے ہیں یہی وجہ ہےکہ اسد خبروں میں اپنے ہی بیانات کی وجہ سے نہیں رہتے جبکہ یاسر اپنی ہی باتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    .

  • کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    اداکار حسن احمد نے کہا ہے کہ جب مجھے کوئی شخص اچھا لگ جائے تو میں‌اسکو پا کر ہی چھوڑتا ہوں، سنیتا مجھے پہلی بار میں ہی بہت اچھی لگی تو میں نے اسکو پا لیا سنیتا مارشل اور حسن احمد ایک ساتھ ایک انٹرویو میں موجود تھے ، سنیتا نے کہا کہ جب ہماری دوستی ہوئی اس وقت کیمرے والا فون نہیں تھا، تین ماہ تک ہم نے فون پر باتیں ہی کیں ، پھر اس کے بعد جب ملے تو ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چلنے کا فیصلہ کر لیا. میزبان کے ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ بے بی باجی میں‌، میں اسماء کا کردار کررہی ہوں ، لیکن حقیقت میں ، میں ایسی نہیں‌ہوں ، یہ کردار کچھ زیادہ ہی معصوم ہے حسن نے بھی کہا کہ سنتیا حقیقت میں اتنی معصوم نہیں ہے.

    سنیتا مارشل نے کہا کہ ”خواتین کو میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ کبھی بھی یہ سوچ کر نہ ڈریں نہ ظلم سہیں کہ وہ اکیلی کیسے زندگی گزاریں گی بچے کیسے پالیں گی”، انہوں نے کہا کہ خود پر کبھی بھی رحم نہ کھائیں بلکہ ارادہ باندھ لیں کہ آپ نے زندگی میں کچھ کرنا ہے چاہے وہ اکیلے چلنا ہی کیوں نہ ہو. انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں اسماء جیسی بہت ساری خواتین موجود ہیں ، لیکن خواتین کو مالی طور پر مضبوط ضرور ہونا چاہیے اس طرح وہ اپنے آنے والے کل کا فیصلہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں.

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    عالیہ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا رنبیر کپور کا دو ٹوک اعلان

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

  • شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    لولی وڈ کے اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌میزبان کے مختصر سوالوں کے جواب دئیے ہیں،اور جوابات کافی دلچپسپ ہیں‌، میزبان نے پوچھا کہ بھاری معاوضہ ملنے کے باوجود آپ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے تو معمر رانا نے کہا کہ میں شان کے ساتھ بالکل بھی کام نہیں کرنا چاہوں گا. میزبان نے دوسرا سوال کیا کہ کونسی اداکارہ یا اداکار بہت ہی بد تمیز ہے تو معمر رانا نے کہا کہ ریشم نہایت ہی بد تمیز اداکارہ ہیں اسکو کسی کا لحاظ نہیں ہے.

    سوال ہوا کہ فلم انڈسٹری میں کس کو اور ریٹٹد سمجھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ”سمیع خان کو میں اور ریٹڈ سمجھتا ہوں.” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے بیان ایسے دئیے جو بعد میں محسوس ہوا کہ نہیں دینے چاہیں تھے . اسی پروگرام میں ان کی اہلیہ مہناز معمر بھی موجود تھیں جب ان سے سوال ہوا کہ کبھی آپ نے کسی کو دھوکہ دیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا ، زندگی ہی انسانوں کو دھوکہ دیتی ہے. مجھے جس نے بھی دھوکہ دیا میں نے ان سب کو معاف کیا.

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    عالیہ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا رنبیر کپور کا دو ٹوک اعلان

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

  • شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے مختصر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کو اپنی فلم میں ولن کا کردار دوں گا ، میزبان نے کہا کہ کس طرح کا ولن ، گنڈاسے والا ِ؟ تو خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ گنڈاسے والا ولن تو یہاں ہوتا ہی نہیں ہے لہذا میں آفریدی کو سیچوایشنل ولن بنائوں گا ، یعنی سیچوایش کے مطابق بنائوں گا، میرے حساب سے سیچوایشن کے حساب سے ولن ہو سکتا ہے شاید کئی دوسرے لوگوں کے نزدیک ایسانہ ہو .

    ”میزبان نے جب پوچھا کہ نصیو لعل کو اپنی فلم میں کس قسم کا کردار دیں گے تو انہوں نے کہا کہ اس کو تو میں اپنی فلم میں کوئی کردار نہیں دوں گا” اس نے ہمیشہ گندے گانے گائے ہیں‌لہذا ان کی تو بات ہی نہ کی جائے. خلیل الرحمان قمر کے جوابات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں اور شاہد آفریدی کے مداح رائٹر کے جواب سے کافی نالاں نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ ہمارے قومی ہیرو کے بارے میں ایسا کہنا مناسب نہیں ہے، شاہد آفریدی کا فلموں سے کیا تعلق واسطہ جو ان کو ایسی باتوں میں لایا جائے.

    عالیہ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا رنبیر کپور کا دو ٹوک اعلان

    ماں‌ نے آخری سانسیں میرے سامنے لیں عدنان صدیقی

    عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں …

  • سعودیہ عرب کا  انسانی اسمگلنگ کیخلاف  اقدامات پر زور

    سعودیہ عرب کا انسانی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات پر زور

    سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے جرائم کی روک تھام سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز اٹلی کے شہر روم میں مہاجرت سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔اس میں تارکینِ وطن کے بحران اور قوموں پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت کی نمائندگی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے کی اور انھوں نے کانفرنس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایک وفد کی قیادت کی۔ شہزادہ عبدالعزیز نے مملکت کے انسانی ہمدردی کے کاموں اور منصوبوں پر روشنی ڈالی جن کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کے خطرات اور استحصال کی مختلف شکلوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔انھوں نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی کوششوں کو سراہا۔

    انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بے ضابطہ نقل مکانی کے پیچھے کارفرما سیاسی، سماجی اور معاشی پہلوؤں سے نمٹنے کے لیے یک جہتی کا اظہاراور تعاون کرے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بہ نفس نفیس کانفرنس میں شرکت کی۔ انھوں نے غیر قانونی امیگریشن سے متاثرہ ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی معاونت کے لیے اپنے ملک کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ تارکین وطن کا غیر قانونی بہاؤ بحیرہ روم (بحرمتوسط) کے اس پار تمام ممالک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔میلونی نے اپنے ماضی کے سخت گیر بیانات کو نرم کرتے ہوئے کانفرنس کو بتایا کہ ان کی حکومت قانونی راستوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لینے کے لیے تیار ہے کیونکہ ’’یورپ اور اٹلی کو امیگریشن کی ضرورت ہے‘‘۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ غیر مجاز ذرائع سے بحیرہ روم کے خطرناک راستے عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انھوں نے بڑے پیمانے پرغیر قانونی امیگریشن ہم میں سے ہر ایک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، سوائے جرائم پیشہ گروہوں کے جو انتہائی کمزور لوگوں کی قیمت پر امیر ہوجاتے ہیں اور حکومتوں کے خلاف بھی اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین (ای یو) میں قانونی راستوں کی پیش کش کے بارے میں میلونی کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔ یورپی یونین اور تُونس نے گذشتہ ہفتے ’’تزویراتی شراکت داری‘‘ کے ایک معاہدے پر دست خط کیے تھے جس میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سرحدوں کو سخت کرنا شامل ہے۔یورپ نے تُونس کی تباہ حال معیشت کے لیے ایک ارب یورو (1.1 ارب ڈالر) کی امداد کا وعدہ کیا ہے جبکہ 10 کروڑ یورو خاص طور پر غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

    وان ڈیر لیئن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ تُونس کے ساتھ ہمارا معاہدہ ایک نمونہ ہو اور مستقبل میں خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کے لیے ایک خاکا ہو‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین تُونس جیسے ممالک کے ساتھ مل کر قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو سب کے فائدے کے لیے بڑھا سکتی ہے۔ لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد یونس المنفی نے کانفرنس سے خطاب میں امیر ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے۔انھوں نے کہا:’’ہم تارکین وطن کے مصائب کو روکنے کے لیے مؤثر طریقے سے حصہ لینے کو تیار ہیں‘‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    پوپ فرانسیس نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یورپی اور افریقی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شمالی افریقا کے صحرائی علاقوں میں پھنسے تارکین وطن کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے سمندر دوبارہ موت کا تھیٹر نہ بن جائے۔ کانفرنس کے میزبان اٹلی کو اپنے جنوبی جزیرے لیمپیڈوسا جیسے مراکز میں پہنچنے والے غیر مجاز تارکین وطن کی تعداد سے نمٹنے میں جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔تاہم ، اس کی عمر رسیدہ اور گھٹتی ہوئی آبادی بھی ہے اور اسے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اضافی کارکنوں کی ضرورت ہے۔

    رواں ماہ کے اوائل میں اٹلی نے 2023 سے 2025 تک غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے 4 لاکھ 52 ہزار نئے ورک ویزے جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد 2025 میں ہر سال دستیاب اجازت ناموں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ 2019 میں کووِڈ 19 سے پہلے اٹلی نے صرف 30 ہزار 850 ویزے جاری کیے تھے۔ اٹلی میں اس سال سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 83,000 سے زیادہ افراد ساحل پر آ چکے ہیں جبکہ 2022 کے اسی عرصے میں یہ تعداد 34،000 تھی۔ اطالوی وزیرخارجہ انتونیو تاجانی نے کانفرنس میں کہا کہ ’’ہمیں مہاجرین کے مسئلے کو اس کی جڑوں میں ہی حل کرنا ہوگا۔ہمیں موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، بیماریوں اور غُربت کے خلاف جنگ جیسے بڑے مسائل پر ایک دوسرے کا سامنا کرنا ہوگا‘‘۔