Baaghi TV

Tag: news

  • انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ تیار

    انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ تیار

    انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ تیار

    دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہےکہ آئی فون کے بعد انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ اگلے ہفتے سے لانچ کی جارہی ہے۔ جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں کمپنی کی جانب سےچیٹ جی پی ٹی ایپ کی لانچنگ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیاکہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے ،لیکن ابھی اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا ۔
    اوپن اے آئی نے بتایا کہ ایپ کے نیچے پری رجسٹر بٹن کو دبا کر آپ اپنی دلچسپی ظاہر کی جاسکتی جس کے بعد اس کے دستیاب ہونے پر آپ کو الرٹ مل جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ایپ سے متعلق تفصیلات اس وقت مختلف کے مراحل میں ہیں لیکن ایپ کے اسکرین شاٹس اور تفصیل سے یہ اصل سافٹ ویئر کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    باربی فلم کی پنجاب میں پابندی کی خبروں کی تردید

    تاہم آپ ایپ کو مفت یا ادائیگی کرکے پلس چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اندازوں سے زیادہ خطرناک سمجھی جانے والی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہے جس سے متعلق ہزار سے زائد ٹیکنالوجی کے ماہرین مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

    یہاں تک کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے اداروں سے کہا ہےکہ وہ زیادہ جدید اے آئی سسٹمز کی تیاری کو عارضی طور پر روک دیں۔ ایلون مسک نے یہ مطالبہ ایک کھلے خط میں کیا جو ان کے ساتھ ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کے افراد نے تحریر کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ انسانی ذہانت کا مقابلہ کرنے والے اے آئی سسٹمز معاشرے اور انسانیت کے لیے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں کینیڈین فلم ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی، جنہوں نے مقبول فلم ‘دی ٹرمینیٹر’ 1984 (39 سال قبل) میں بنائی تھی، جس میں معروف اداکار آرنلڈ شوارتزنگر نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    اب جیمز نے مصنوعی ذہانت کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ‘ٹرمینیٹر’ بنا کر آپ لوگوں کو تنبیہ کی تھی لیکن کسی نے دھیان نہ دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جیمز کیمرون نے کہا کہ 1984 میں سائنس فکشن فلم ‘ٹرمینیٹر’ بنائی تھی اسے وارننگ کے طور پر لینا چاہیے تھا لیکن آپ لوگوں نے سنا نہیں،اگر مصنوعی ذہانت پر مشتمل ہتھیار بنائے گئے تو اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہم اسی طرح کی جنگ میں ہوں گے جیسے کہ آج کل جوہری ہتھیاروں کی دوڑ لگی ہوئی ہے، اگر ہم مصنوعی ذہانت پر تخلیق روک دیں گے تو دوسرے لوگ اسے ضرور تخلیق کریں گے لہٰذا اب اس دوڑ میں اضافہ ہی ہوگا۔

    جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ جنگ کے میدان میں مصنوعی ذہانت اس قدر برق رفتاری سے کام کرے گی کہ انسان مداخلت کرنے کے لائق ہی نہیں رہیں گے جس سے کسی بھی قسم کے امن مذاکرات اور جنگ بندی کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر نے طنزیہ کہا کہ آئیے 20 سال انتظار کرتے ہیں اور اگر کوئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بہترین اسکرین پلے کا آسکر جیتتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ تب ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے۔ تاہم یاد رہے کہ فلم دی ٹرمینیٹر ایک ایسے سائبر قاتل پر بنائی گئی تھی جسے کمپیوٹر نے تیار کیا تھا ۔

  • پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا.  عامر میر

    پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا. عامر میر

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد بڑھیں گی، پینشن میں بھی ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں ہوا، اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ نگراں کابینہ کے 21 ویں اجلاس میں کئی فیصلے کیے گئے ہیں، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    نگراں وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پینشن میں بھی ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عامر میر نے پنجاب حکومت کی نئی گاڑیوں پر تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز پر گاڑیوں کا شور مچا ہوا ہے، گاڑیاں خریدنے کی اشد ضرورت تھی، 2023-24 کے بجٹ میں پہلے ہی منظوری لی گئی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئی گاڑیاں ایڈیشنل کمشنرز کے لیے ہیں، بیوکریسی کے لیے گاڑیوں کی کافمی کمی ہے، بنیادی طور پر 3 ارب روپے کی گاڑیاں خریدیں، 2 ہزار گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے، 1500 پرانی گاڑیوں کو قابل استعمال بنارہے ہیں، بنیادی طور پر 2 ارب 30 کرڑو روپے کی گاڑیاں خریدیں۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے لیے 2 ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے، ایک ریسکیو سروسز اور دوسرا ائر ایمبولینس کا رول ادا کرے گا۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ شہباز اسپیڈ کا محسن اسپیڈ کو تسلیم کرنا ان کی اعلی ظرفی ہے، بارشیں ہوتی ہیں تو کابینہ کہ وزیر سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز ہالی ووڈ کی نئی فلم ’باربی‘ کو پنجاب کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تاہم اب اسے پنجاب کے سنیما گھروں میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب میں فلم کی نمائش موخر ہونے کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ فلم میں موجود ’ہم جنس پرستی سے متعلق مواد‘ کے باعث اس کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے بعدازاں اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنسر بورڈ پنجاب کی جانب سے فلم کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور جہاں ضروری سمجھا جائے گا اسے سنسر کیا جائے گا ۔

    دوسری جانب باربی فلم کی پنجاب میں پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے بی بی سی کو بتایا کہ’باربی فلم پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ فلم میں پیش کیے گئے مواد کے باعث یہ ’ریویو‘ میں چلی گئی ہے یعنی اب سینسر بورڈ اس کا ایک بار پھر جائزہ لے گا۔ عامر میر کے مطابق آئندہ ہفتے سینسر بورڈ کمیٹی بنائے گا جس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم اس دوران یہ فلم لاہور اور سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ جب عامر میر سے پوچھا گیا کہ باقی صوبوں میں وہی مواد نمائش کے لیے سنیما گھروں کی زینت بنا ہوا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرست مواد چلانے میں اگر انھیں (دوسرے صوبوں کو) کوئی اعتراض نہیں تو وہ چلا سکتے ہیں لیکن اس کو ہم نہیں چلائیں گے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ متنازعہ مواد کیا تھا جس کے باعث اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ گوگل پر سرچ کر لیں۔ قبل ازیں جوائے لینڈ نامی ایک فلم پر بھی اسی طرح پابندی لگی تھی جسے حکومت کی جانب سے نظرثانی کے حکم کے بعد قومی سینسر بورڈ نے کلیئر کر دیا تھا لیکن پنجاب میں اس پر پابندی برقرار رہی۔ یہ فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی دنیا بھر میں اپنے ٹرینڈ، کاسٹ اور کرسٹوفر نولان کی فلم ’اوپن ہائیمر‘ کے ساتھ ریلیز ہونے پر غیر معمولی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

    باربی کی مرکزی کاسٹ میں مارگوٹ روبی، ریان گاسلینگ، گریٹا گیروِگ، وِل فیرل، ایما میک کے اور سِیمو لِیو شامل ہیں۔ باربی کی ہدایتکاری گریٹار گیروِگ نے کی ہے۔ اس فلم کی کہانی ’باربی ورلڈ‘ میں رہنے والی باربی (مارگوٹ روبی) اور کین (ریان گاسلینگ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باربی ورلڈ سے باہر کی دنیا میں آتے ہیں اور پھر انسانوں کے درمیان خوشیاں اور خطرات کو ڈھونڈتے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈائریکٹر گریٹا گروگ کی اس فلم کے لیے باربی لینڈ اس گڑیا کے مشہور ڈریم ہاؤس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا جس میں ہر جگہ گلابی رنگ کا استعمال ہوا۔

  • سعویہ سے ریفائنری کی ڈیل کر رہے ہیں. وزیر پیٹرولیم

    سعویہ سے ریفائنری کی ڈیل کر رہے ہیں. وزیر پیٹرولیم

    وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس سے سالانہ بارہ لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمند ہے۔ جبکہ صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بتایا روس سے ہرماہ ایک لاکھ ٹن تیل خریدنے کی ڈیل ہو رہی ہے اوراس سلسلے میں معاملات طے پا چکے ہیں۔

    وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان24 جولائی کوآذربائیجان کیساتھ ایل این جی کارگو کا معاہدہ کرنے جارہاہے اورسعودیہ کیساتھ ریفائنری کےحوالےسےڈیل کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے ذیادہ 1500ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزرکھاجاتے ہیں، فرٹیلائزر سیکٹرزکےسستی گیس کےمعاہدوں کی میعاد ختم ہورہی ہے فرٹیلائزرزکوگیس فراہم کرنےکےنئےمعاہدے نئی شرائط پر ہوں گی۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کوسستی ایل این جی فراہم کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرارہے ہیں،اور اس کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا ہے،ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی بڑے ہ پیمانے پراسمگلنگ جاری ہے، جس سےپاکستان کو اسمگلنگ سے 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے روس سےتیل خریدنے پرامریکاکوکوئی تحفظات نہیں ہیں۔

  • خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

    خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ سائفر جیسی سیکرٹ دستاویز پبلک کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر آرٹیکل چھ لگ سکتا ہےاور ان کی گرفتاری کا امکان ہے، حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی۔ جبکہ نجی ٹی وی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ ان کا بیانیہ فراڈ ہے اس وقت تنقید کی جاتی تھی ۔ اب ان کے اپنے ہی ساتھی بول رہے ہیں ، ملک کے موجودہ حالات بھی پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں ،انکی پارٹی کے ورکر اور لیڈر عمران خان کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جتنے بھی اعمال کئے ہیں اپنی زندگی میں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام کو جھوٹ سوشل میڈیا کے زریعے گھونٹ کر پلایا گیا،نوجوان نسل اس سے متاثر ہوئی ابھی اسکا نشہ نہیں اترا،نو مئی کا دن اسی کا تسلسل تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرا سوال ہے چیرمین پی ٹی آئی عدالتوں میں آگیا ہے ،قانون کا سامنا بھی کرے گا قانون کے مطابق اسے سزا یا جزا بھی ملے گی،جن لوگوں نے اسکو دو ہزار گیارہ بارہ سے لیکر دو ہزار اٹھارہ تک سرپرستی کی انکو بھی اختساب ہونا چاہئے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے ساتھ تجربہ کیا تھا کہ نواز شریف قابل قبول نہیں،نوازشریف کی ثابت قدمی سیاست میں مثال بن گئی ہے،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو عدلت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے،نواز شریف کو تو کسی نے استثنیٰ نہیں دیا،نواز شریف نے دو سو پیشیاں بھگتی ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف ایک ایک ضمانت کے لئے چکر لگانے پڑتے تھے جبکہ اسکو بارہ بارہ ضمانتیں دیں جاتیں ہیں،اورسب سے بڑی عدالت میں جج صاحب بیٹھ کر محبت کا اظہار کررہے ہوتے ہیں،انصاف اور اپنے عہدوں کا ہی بھر رکھ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ سائفر ایک سکریٹ ڈاکومنٹ ہے،اسکو افشاں کرنا سیکرسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اسکی سزا کتاب کے اندر درج ہیں،اگر کل ملٹری کورٹ میں کیس چلتے ہیں تو پی ٹی آئی دور میں عدلیہ کو نظر نہیں آرہا تھا،25 لوگوں کو سزائیں ہوئیں سزائے موت بھی ہوئی اس وقت ہماری عدالتوں پتا نہیں لگا تھا؟اب کہتے ہیں ہم نوٹس لینگے،آج ٹارگٹ ان چیزوں کا پی ٹی آئی یا لیڈر ہے تو انکو قانون اور آئین یاد انی شروع ہوگی ہے۔

    انکا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکان ہے،جب اتنے جرائم کئے ہوئے ہیں میرٹ پر سزا بھی ہوسکتی ہے اور رہا بھی،میری رائے میں ان پر ارٹیکل سکس بھی لگتا ہے،یہ بندہ اس قابل نہیں تھا کہ اسکو وزیراعظم کی حسیت سے ریاست کے راز شیئر کئے جائیں،اس نے راز کہاں کہاں پہنچائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا ہے کورکمانڈر ہاؤس کے باہر اسکا کوئی بندہ نہیں تھا،اسکی بہن اور بھتیجا کیا آئس کریم اور برگر کھانے گئے ہوئے تھے،نومبر پچھلے سال تک پورا زور لگتا رہا کہ کسی طرح اسکو بچا لیا جائے،میں سمجھتا ہوں نومبر میں جو فیصلہ ہوا اسکو روکنے کی پوری کوشش کی گئ جو کہ میرٹ پر تھا،پچھلے سال نومبر تک اس سسٹم کو کسی نہ کسی شکل کے اندر جاری رکھنے کی کوشش کی دو ہزار اٹھارہ کے ناجائز الیکشن میں پیدا ہوا تھا،آرٹی ایس کو ڈاؤن کرکے ایک ناجائز بھرتی کی گئی تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ توشہ خانہ کی سرکاری پراپرٹی فروخت کرکے اس میں سے منافع جیب میں ڈالتے ہیں اور باقی بیس فیصد جمع کر دیتے ،ایک سو نوے ملین ملک ریاض انکا ماما لگتا ہے،اس کوایک سو نوے ملین پونڈ پکڑا دیا،اب تو اعظم خان نے بھی اس پر بیان دے دیا ہے، شوکت خانم ہسپتال میں ڈونیشن اتیں وہ تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی،الیکشن نئی مردم شماری یا پرانی اس پر ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا،مجودہ عدالتوں کا جو ماحول ہے میں اپنے قائد کی واپسی کا رسک اگلے ڈیڑھ مہنے تک نہیں لونگا۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم چاہتے یا نہ چاہتے اسکے بغیر گزارا نہیں تھا،گزشتہ حکومت نے پوری کوشش کی کے ملک دیوالیہ ہو،شہباز شریف انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، مہنگائی سےجھٹکارا یہی ہے کہ ایک اسٹیبل گورنمنٹ ائے وہ اس مہنگائی پر قابو پاسکتی ہے،ملک کے ٹیکس چور اشرافیہ کئی ہزار ارب پیسہ چوری ہوتا ہے،سیالکوٹ:آٹھ ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہوتی ہے ۔

  • ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے والا  شہری  24 گھنٹے سے لاپتہ

    ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے والا شہری 24 گھنٹے سے لاپتہ

    ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے والا راولپنڈی کا ناصر نامی شہری پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے جبکہ ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، راولپنڈی کا ناصر نامی شہری پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے جبکہ بھائی نے تھانہ سول لائن میں اغواء کی درخواست دائر کردی۔

    ناصر نے عید کے لیے ایزی لون اپلیکیشن سے 15 ہزار روپے قرض لیا تھا جبکہ پہلی قسط 12 ہزار روپے ادا کرچکا تھا، اس کے باوجود اسے تنگ اور بلیک میل کیا جارہا تھا۔ بلیک میل سے تنگ آکر ناصر نے ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا تھا لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے پر آج اسے کسی نے اغواء کرلیا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    پاکستان جونیئرز اپنا اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلیں گے
    خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 13 سالہ لڑکی سمیت 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کو آن لائن قرضہ دینے والی ایپس کے ذریعے رقم بٹورنے کے بعد بلیک میل کرنے کے الزام میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں راولپنڈی کے سید پور روڈ پر واقع پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔ وزیر اعظم کی اسٹریٹجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی کے مطابق، لون شارک کمپنی نے چند غیر ملکی شہریوں کو بھی ملازمت دی تھی۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت

    اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت

    بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میں 2 روز قبل گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

    پولیس رپورٹ میں جامعہ میں زیر تعلیم منشیات فروش طالبعلم کا سید اعجاز کے ساتھیوں سے رابطے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ جبکہ دو روز قبل اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر اعجاذ شاہ سے ڈرگ آئس برآمد ہوئی تھی ملزم کے موبائل فون میں مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد برآمد ہوا تھا۔

    ملزم اعجاز شاہ 24 جولائی تک عدالتی ریمانڈ کے بعد پولیس کے حراست میں موجود ہے۔ دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی افسران پر درج کیے گئے کیسز جھوٹے ہیں معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آی ٹی) بنائی جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی مضموم کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب کی ایک یونیورسٹی میں خواتین کی جاسوسی، ہراساں اور بلیک میلنگ کی خبروں پر عورت مارچ لاہور کی جانب سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامک یونیورسٹی بہاولپور کے سابق سیکیورٹی افسر کو ان کے موبائل فون پر طالبات اور عملے کی متعدد ویڈیوز کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔

    یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا جب میڈیا پریہ خبریں سامنے آئیں کہ بہاولپور کی بغداد الجدید پولیس کے افسران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو مبینہ طور پر ن قبضے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا۔ عورت مارچ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس طرح کے تمام واقعات ہو رہے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کیمپس کو ”محفوظ“ بنانے کے لئے کیمپس میں مزید کیمروں پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ’سیکیورٹی‘ کو وجہ بنا کر خوتین کے ہاسٹل شام کو ہی بند کردیتی ہے جس سے ان کی نقل و حرکت ، روزگاراورآزادی متاثرہوتی ہے’۔

    ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ، ’کیمرے اور امتیازی پالیسیاں کیمپسزمحفوظ بنانے میں مکمل طور پرناکام ہیں‘۔ عورت مارچ کی جانب سے مزید لکھاگیا ہے کہ،جنسی ہراسانی کی سوچی سمجھی پالیسیوں اور متاثرہ طالبات کو مورد الزام ٹھہرائے ان پالیسیوں پر عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو طلبہ کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی تشویش کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ صرف اپنی ساکھ کے لئے۔ یونیورسٹیوں کو نگرانی کی ذمہ داری کو ختم کرنے سے آگے بڑھ کر تمام طلباء کے لئے ایک محفوظ کیمپس بنانے کی طرف دیکھنا چاہئیے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    دریں اثنا اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے نام سے ایک ٹوئٹر پیج نے وائس چانسلر شہزاد احمد خالد سے متعلق ایک بیان شیئر کیا۔ بیان میں گرفتاری کے بعد ہونے والی پیش رفت کو یونیورسٹی کے خلاف مہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی پالیسیوں کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور منشیات اور ہراسانی کے خلاف ”زیرو ٹالرنس“ رکھتی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ان کارروائیوں میں ملوث کسی بھی فیکلٹی ممبر یا افسر کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔

  • ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری

    ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تھانہ شہزاد ٹاؤن مقدمات میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں انہیں 9 مئی واقعات مین کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے، اور دونوں مقدمات کا چار چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے جاری تحریری فیصلہ میں کہا کہ کسی بھی شق کی اتنی غلط تشریح نہیں کی گئی جتنی اکسانے سے متعلق شق کی کی گئی ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کسی کو اُکسانے کے عمل اور جرم کے ارتکاب میں تعلق قائم کرنا ضروری ہے، یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اکسانے کے نتیجے میں جرم کا ارتکاب ہوا ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق جرم کے ارتکاب کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی نیب کی تحویل میں تھے۔ فیصلے میں کہا گیا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنی غیر قانونی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، یہ عمل پولیس کی جانب سے بدنیتی اور مذموم مقاصد کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

    عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار کو پولیس کے حوالے کرنے کا مقصد بے جا ذلت کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق عمران خان کا ویڈیو بیان ہی ایک ثبوت ہے جبکہ وہ بیان وقوعہ کے حوالے سے نہیں ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    اسلام آباد کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان میں پبلک کو اکسانے کے حوالے سے کچھ نہیں، پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی متعدد ٹوئٹس بھی بطور ثبوت پیش کیں، وقوعہ کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے۔

  • ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا

    ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا

    عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

    عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی تھی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    احتساب عدالت کے جج نے انیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیب نے تسلیم کیا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگرکے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

    ایسی صورت میں ملزمان کے خلاف کیس ثابت ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق شہباز شریف نے اثاثہ جات کرپشن یا بے نامی دار سے نہیں بنائے۔نیب نےکوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ جائیداد خریدنے کے لیےرقم شہبازشریف نے دی اورنیب کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کا رقم سے زیادہ ٹیکس
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ نصرت شہباز ، حمزہ شہباز اور رابعہ عمران شہباز شریف کے بے نامی دار نہیں اور یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ شہباز شریف ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔نیب کے مطابق شہبازشریف کا ٹی ٹیز سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا لہذا شہباز شریف ، نصرت شہباز،حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے اوربری ہونے والے تمام افراد کی جائیداد ڈی فریزکی جاتی ہے ۔ عدالت نے رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

  • آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    مصر میں ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ جنوبی مصر میں بحیرہ احمر کی گورنری میں شلاتین روڈ پر بس میں آگ لگ گئی اور 18 سوڈانی باشندوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ مصری حکام کو شلاتین ابو رماد روڈ پر ایک مسافر بس میں آگ لگنے کی اطلاع ایمرجنسی آپریشن روم سے موصول ہوئی۔ فوری طور پر آگ پر قابو پانے اور مسافروں کو بچانے کے لیے متعدد ایمبولینسز اور فائر فائٹنگ فورسز کو روانہ کردیا گیا۔

    جائے حادثہ پر 18 ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔ ایک طبی ذریعہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 18 سوڈانی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو شلاتین مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ واقعہ کا ضروری ریکارڈ جاری کر دیا گیا اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کے لیے مطلع کر دیا گیا۔

    ادھر دووسری جانب مصر میں ایک نئے المناک حادثے میں اسکندریہ گورنریٹ میں چار معروف ریسٹورنٹس میں آگ لگ گئی۔ سول پروٹیکشن فورسز نے 7 فائر انجنوں کی مدد سے آج ہفتہ کی صبح رامل سٹیشن پر لگی ایک بڑی آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ نے 4 ریسٹورنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو عطارین پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ وسطی اسکندریہ میں رامل سٹیشن کے علاقے میں متعدد دکانوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ موقع پر پہنچنے پر ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ۔ پہلے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آگ لگی اور اس نے اطراف کے ریسورنٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔