Baaghi TV

Tag: news

  • ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شادی کے لئے ایک ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو فیملی کو بہت زیادہ وقت دیتا ہو، مجھ سے پیار کرنے والا ہو، میری بات کو رد کرنے والا نہ ہو، اور بلاوجہ کے مسائل میں الجھ کر زندگی کو مشکل بنانے والا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایسا انسان مل گیا تو یقینا میں شادی کر لوں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکار اور اداکارائوں کی آپس میں‌شادیاں ہوتی ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ جہاں جس کے ساتھ آپ کا دل اور مزاج مل جائے اس سے شادی کرنی لینی چاہیے پھر وہ اداکار ہویا عام انسان.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ٹک ٹاک کی دنیا سے اداکاری کی دنیا میں آئی اور لوگوں نے مجھے بہت محبت دی”، رومیصہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں ، مجھے خود کو ٹک ٹاکر کہنے میں کوئی عار نہیں ہے. یاد رہے کہ رومیصہ خان معروف ٹک ٹاکر ہیں ، انہو‌ں نے ٹک ٹاک اتنی پذیرائی حاصل کی کہ انہیں اداکاری کی آفرز مل گئیں اور آج رومیصہ کا شمار اچھی نوجوان اداکارائوں میں ہوتا ہے.

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

    ورون دھون اعصابی بیماری کا شکار کیسے ہو گئے ؟

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب بھی ان اداکاروں میں‌شامل ہو گئے ہیں جن کو عرب امارات کا گولڈن ویزہ ملا ہے. جی ہاں مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے اداکار اس پر بہت زیادہ خوش ہے۔ مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ”میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ ” مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ انہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے کئی فنکاروں‌کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے، جن میں فخر عالم ، علی ظفر ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، سعدیہ خان و دیگر کے نام قابل زکر ہیں پاکستانی ہی نہیں انڈیا کے بھی بہت سارے ایکٹرز کو گولڈن کا ویزہ مل چکا ہے.

    ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

  • ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    نامور میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہوں، میرے پاس فلم کے بہت موضوعات موجود ہیں، کچھ لکھے ہوئے بھی ہیں اور میں رواں برس باضابطہ طور پر فلم کا نام بھی ظاہر کروں گا۔ گلوکار کا کہنا ہےکہ یہ فلم قومی سطح کی ہوگی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو پروموٹ کیا جائے گا، فلم جب بن کر سینما گھروں کی زینت بنے گی تو دیکھنے والوں کو مزہ آئے گا۔ اس موقع پر ساحرعلی بگا کے بیٹے اذان علی بگا نے کہاکہ اگر ان کے والد نے انہیں فلم میں کوئی کردار دیا تو وہ ضرور کریں گے۔

    یاد رہے کہ ساحر علی بگا کا شمار ملک کے نامور میوزیشن اور گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے آئی ایس پی آر کے لئے بھی گیت بنائے ہیں۔ ساحر علی بگا نے حال ہی میں اپنے بیٹے کو لانچ کیا ہے ، ان کا بیٹا بھی ایک منجھا ہوا گلوکار ہے۔ ساحر علی بگا نے خود بھی کئی گانوں میں اداکاری کی ہے ”دیکھنا یہ ہے کہ ساحر علی بگا اگر کوئی فلم بناتے ہیں تو اس میں خود کو ہیرو لیتے ہیں یا اپنے بیٹے کو ہیرو لیتے ہیں” یا کسی نامور ہیرو کو لیکر فلم بنانے کا تجربہ کرتے ہیں۔ ساحر علی بگا نے فلم بنانے کا اعلان کر تو دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک فلم شروع کریں گے، یا کس کو اپنی فلم کا ہیرو اور ہیروئین لیں گے۔

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

  • کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیِزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

    پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوال سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی ہے۔ ادھر دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔ جبکہ دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی اکثر و بیش تر خاموشی اختیار کئے رکھتے ہیں اور کوئی ایسا بیان نہیں دیتے کہ جس کے بعد ان کی شامت آجائے ، لیکن حال ہی میں وہ ایک بیان دے بیٹھے ہیں جس میں انہوں نے ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر بات کی ، اس پر کسان برادری بھڑک اٹھی ، اس کے بعد سنیل شیٹی کو معافی مانگنی پڑ گئی انہوں نے کہا ہے کہ میں کسانوں کو سپورٹ کرتا ہوں، میرا ان سے متعلق کوئی منفی زاویہ نہیں ہے۔ میں نے تو ہمیشہ ان کی سپورٹ میں کام کیا ہے۔

    ان سے یہ بھی کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ”ہم لوگ اپنے کسانوں اور اپنی دیسی اشیا کو فروغ دیں”۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کی معافی مانگتا ہوں میں کسانوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنیل شیٹی اس وقت تنقید کی زد میں آئے تھے جب ان کی بیٹی کی شادی ہوئی ، شادی کے حوالے سے ان کی بیٹی کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ جس پر سنیل شیٹی کو وضاحت دینا پڑی کہ ایسا انہیں ہے۔

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا سٹار نہیں بننا چاہتی تھی ، یہ تو قسمت تھی تو میں سوشل میڈیا سٹار بن گئی مجھے ٹک ٹاک سے شہرت مل گئی ، ورنہ میں تو پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی ، میرے والد انجم کمال ایک پولیس آفسیر ہیں اور ان کو میں نے شاہانہ زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کو بہت سہولیات اور مراعات ملی ہوئی ہیں وہ دیکھ کر میں‌بہت زیادہ متاثر ہوتی ہوں ، اسی لئے میری خواہش رہی کہ میں پولیس آفیسر بنوں .

    انہوں نے کہا کہ میں کسی پولیس آفیسر سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی ، اور یہ خواہش بھی اسی لئے رہی کہ میں نے پولیس آفیسرز کو مراعات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہوں تو اس کےلئے بھی میں خدا کی بہت شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے اتنی عزت دی . انہوں نے کہا کہ شہرت عزت ذلت سب اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جس کو جو چاہے نوازے یہ اسکے فیصلے ہیں . یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی لڑکی ہیں، ان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

  • وکیل قتل کیس؛ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا

    وکیل قتل کیس؛ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا

    سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ نئے بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے، اس کیس کی سماعت 24 جولائی کو ہو گی۔ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےعمران خان کو 24 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

    اس تبدیلی کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے۔ صحافی افضل جاوید کے مطابق چند ہفتے پہلے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر جاں بحق ہوگئے تھے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے۔ جس کے بعد 7 جون 2023 کو سنگین غداری کیس کے پٹیشنر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 109، 34 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 15 جون کو وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ون) نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء نے وان ارنٹ گرفتاری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

    21 جون کو لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

  • خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    اداکارہ زارانور عباس جنہوں نے اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی ہے ،دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں حال ہی میں امریکہ میں عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے لئے گئے تھے وہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔ زارا نور عباس بے شک اداکاری کی دنیا میں ایک برا مضبوط بیک گراﺅنڈ رکھتی ہیں لیکن انہوں نے نہایت کم عرصے میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور وہ اپنی فیملی نہیں بلکہ اپنے دم پر انڈسٹری میں آئی ہیں اور جگہ بھی بنائی ہے۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میں نے ایک بار اپنی اولاد کھو دی ہے جس کا مجھے بہت غم ہے”، میں چاہتی ہوں کہ خدا مجھے اولاد دے اورجو میری اولاد ہو وہ اسد صدیقی جیسی ہو یعنی میرے شوہر جیسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسد کی عادات بہت اچھی ہیں وہ بہت اچھے انسان بھی ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میری اولاد اپنے والد پر جائے اور ان جیسی خصوصیات کی حامل ہو۔زارا نور عباس ننے کہا کہ میرے شوہر نے میرا ہمیشہ بہت ساتھ دیا ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی اسد عباس کے ساتھ ہوئی ہے.

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    معروف گلوکار آئمہ بیگ جو کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں ، حال ہی میں وہ اس وقت زیر بحث آئیں جب انہوں نے ایک انٹرویو دیا اور اپنے حالیہ ریلیز ہونے والے گیت فنکاری کے بارے میں لکھاکہ میں نے مرحوم لکھاری شکیل کے ساتھ مل کر لکھا تھا، اس حوالے سے گلوکار اور میوزیشن شیراز اپل نے احتجاج کیا اور کہا کہ آئمہ غلط بیانی کررہی ہیں یہ گیت مرحوم شکیل اور آئمہ نے نہیں لکھا بلکہ میں نے لکھا تھا ، اس گانے سے پہلے ہی شکیل دنیا سے رخصت ہو گئے تھے،

    شیراز نے کہا تھا کہ” آئمہ کو کم از کم غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے”، آئمہ بیگ تک جب یہ بات پہنچی تو انہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز نے غلط باتیں پھیلائی ہیں میں نے ایسا کچھ نہیں کہا اور یہ گانا میں نے نہیں لکھا میں نے صرف اسکو گایا ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ اکثر ایسی باتیں کر دیتی ہیں جس کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیاجاتا ہے۔ آئمہ بیگ کا حال ہی میں فنکاریاں گیت ریلیز ہوا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • اعظم خان نے عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

    اعظم خان نے عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

    نیب میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پشرفت سامنے آگئی۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نیب میں پیش ہو کر عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نیب میں پیشی کے موقع پر اعظم خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ایسے وقت میں اعظم خان کا نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کو تحقیقات میں بڑی پشرفت تصور کیا جارہا ہے۔

    جبکہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تھا ، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا جبکہ اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    اعظم خان نے کہا تھا کہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور تمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ ڈرامہ پری پلان بنایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔ اعظم خان کے بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا‘۔