Baaghi TV

Tag: news

  • کام کے انداز وہی ہیں صرف ٹیکنالوجی تبدیل ہوئی ہے شاہد حمید

    کام کے انداز وہی ہیں صرف ٹیکنالوجی تبدیل ہوئی ہے شاہد حمید

    سینئر اداکار شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کام کے انداز وہی ہیں ، نہ کام بدلہ ہے نہ ہی اس کے انداز بدلے ہیں ، اگر کچھ تبدیلی آئی ہے تو وہ ہے ٹیکنالوجی. اب جدید ٹیکنالوجی آچکی ہے. شاہد حمید نے کہا کہ میں تو سینما انڈسٹری کی بہتری کے لئے دعا کرتا ہوں. میری فلم ہوئے تم اجنبی آج ریلیز ہونے جا رہی ہے مجھے اس سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ اس کی کہانی اور سکرپٹ پر بہت محنت کی گئی ہے. شاہد حمید نے کہا کہ آج کے فنکار اچھا کام کررہے ہیں ، لیکن مجھے حمزہ علی عباسی کی اداکاری بہت اچھی لگتی ہے، وہ بہت ہی محنتی لڑکا ہے ، اس کے مقابلے میں شاید بہت کم ایکٹرز ہوں گے. شاہد حمید نے کہا کہ اچھی فلمیں بن رہی

    ہیں فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ چلتے رہنا چاہیے رکنا نہیں چاہیے. شاہد حمید نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کیا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے اچھا کام کیا اور کروایا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم پر پیسہ لگانا ہی بڑی بات نہیں ہے، کہانی اچھی ہونی چاہیے اور اچھے انداز سے وہ بنائی جائے تو شائقین کبھی بھی اسے رد نہیں کرتے.

  • میں بےجا تنقید کرنے والوں پہ نہیں خود سے پیار کرنے والوں پر دھیان دیتی ہوں ماہرہ خان

    میں بےجا تنقید کرنے والوں پہ نہیں خود سے پیار کرنے والوں پر دھیان دیتی ہوں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاں‌مجھ پر بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے وہیں مجھے پیار کرنے والوں کی بھی تعداد بہت زیادہ ہے. تنقید کرنے والوں کی تعداد شاید آٹے میں نمک کے برابر ہے. اور یہ وہ لوگ ہیں جو بےجا تنقید کرتے ہیں تاکہ میرے حوصلے توڑ سکیں. لیکن میں ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتی .جو مجھ سے پیار کرتے ہیں میں ان کی بات سنتی ہوں . ماہرہ خان نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فلم میکرز پر جو پریشر آیا ہے وہ خطرناک پریشر نہیں ہے بلکہ یہ ایک خوبصورت پریشر ہے. اب وقت تو وہ وقت ہے

    کہ اگر اچھی فلمیں بنیں گی تو سینما چلے گا ورنہ نہیں چلے. اب آڈینز بدل چکی ہے اس کا مزاج بدل چکا ہے. آج ہر کام جلدی جلدی اور تیزی میں ہو رہا ہے. ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ میری ایک فلم آرہی ہے جس میں ہم دونوں کا کردار رومیو جیولیٹ جیسا ہے. مجھے تو امید ہے کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی اور اس میں جتنے بھی اداکار ہیں ان کی اداکاری بھی کمال ہو گی اور فیصلہ قریشی کی صلاحیتوں پر تو ہمیں ویسے ہی بہت اعتبار ہے.

  • منی بیک گارنٹی کا کراچی میں پریمئیر ، ستاروں کی شرکت

    منی بیک گارنٹی کا کراچی میں پریمئیر ، ستاروں کی شرکت

    فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی فلم منی بیک گارنٹی کا گزشتہ روز کراچی میں پریمئیر کیا گیا، پریمئیر میں فواد خان ، فیصل قریشی ، عائشہ عمر ، مانی ، شایان خان ، میکال ذوالفقار ، حنا دلپذیر ، جاوید شیخ ، بہروز سبزواری ، شہزاد شیخ ، سجل علی ، مہوش حیات ، عمران اشرف ، ثروت گیلانی ، غنا علی ، حرا ، شہزاد رائے ، کرن ملک ، ندیم بیگ ، سیفی حسن، بلال عباس و دیگر نے شرکت کی، پریمئیر میں‌ فلم کی کاسٹ سے وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی ایونٹ میں کمی محسوس کی جاتی ر ہی. فلم میں دو گیت ہیں ، عائشہ عمر مہمان اداکارہ کے طور پر فلم میں

    دکھائی دے رہی ہیں، میکال ذوالفقار نے ایک پٹھان کا کردار کیا ہے جبکہ فواد خان نے بینک مینجر کا . دوسری طرف شنیرا اکرم نے صحافی کا کردار ادا کیا ہے، وسیم اکرم نے بینک کے صدر کا کردار کیا ہے. کامیڈی اس فلم کا دورانیہ سوا دو گھنٹے ہے. فیصل قریشی کی یہ پہلی فلم ہے دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کی ان کی س کوشش کو کتنی پذیرائی دیتے ہیں. فلم آج عید کے روز ریلیز کی جا رہی ہے. واضح رہے کہ پریمئیر کراچی میں کیا گیا ، پہلے لاہور میں اس ایونٹ کو کروایا جانا تھا لیکن بعد ازاں کراچی میں پریمئیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

  • بھارت کا G-20 اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش

    بھارت کا G-20 اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش

    بھارت کا G-20 اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش

    کھسیانی بلی کھمبا نوچے – بھارت نے G-20 اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان کے سر ڈالنا شروع کر دیا ہے جبکہ 3 بجےکے قریب ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ اور نتیجتاً 4 فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ آسمانی بجلی کو قرار دیا جارہا ہے. جبکہ شام 6 بجے بھارتی فوج نے حادثے کو نامعلوم دہشتگردوں کی طرف سے گرینیڈ حملہ قرار دے دیا ہے تاہم سات بجے کے بعد بھارتی میڈیا نے سابق سرکاری اہلکاروں اور مودی نواز صحافیوں نے حملے کے پیچھے لشکر طیبہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کا ہاتھ قرار دے ڈالا ہے.
    https://twitter.com/Litymunshi_/status/1649095925338632193
    بعض ریٹائرڈ افسران اور تجزیہ نگاروں نے تو اعلانیہ پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا ہے، بھارت نے G-20 ممالک کا اجلاس21 سے 23 مئی کے دوران سرینگر میں منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اجلاس کا مقصد عالمی دنیا کو یہ باور کروانا تھا کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بالکل نارمل ہے

    امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے پیش نظر بیشتر G-20 ممالک کی شرکت سے معزرت کی وجہ سے مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار تھی، اجلاس کے دوران کشمیریوں کی طرف سے شدید احتجاج اور ہڑتالوں کے خدشات بھی مودی سرکار کیلئے درد سر بنے ہوئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کی طرف سے امن کی پیشکش بھی ایک آنکھ نہ بھائی لہذا وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی گوا میں SCO کے اجلاس میں ممکنہ شرکت نے بھی بھارت کے پاکستان کو خارجی محاذ پر تنہا کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا تھا، بادی النظر میں راجوڑی واقعہ بھی پلوامہ طرز کا خود ساختہ حملہ لگتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ خودساختہ راجوڑی واقعے کا مقصد G-20 اجلاس کو سرینگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے، واقعے کو جواز بنا کر بھارت پاکستانی وزیرخارجہ کی SCO اجلاس میں شرکت سے بھی معزرت کر سکتا ہے.

  • اسپیس ایکس کا سب سے طاقتور راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران ہی تباہ

    اسپیس ایکس کا سب سے طاقتور راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران ہی تباہ

    اسپیس ایکس کا سب سے طاقتور راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران ہی تباہ

    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اسٹارشپ کا دنیا میں اب تک سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا۔


    اسپیس ایکس کا "ٹو اسٹیج”اسٹارشپ راکٹ زمین سے 20 میل اونچائی بھی عبور نہ کرسکا اور اس سے پہلے ہی پھٹ گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق اسٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ اسپیس ایکس کمپنی نے اسٹارشپ راکٹ چاند، مریخ اور اس سے آگے جانے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔

  • کپل شرما کا شو بند ہو گا یا نہیں ؟

    کپل شرما کا شو بند ہو گا یا نہیں ؟

    کپل شرما شو بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے مشہور کامیڈی شو ہے اس شو کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے میزبان کپل شرما نہاہت ہی خوبصورتی اور ڈیسنٹ انداز میں اپنے مہمانوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں. بالی وڈ کی کوئی ایسی سلیبرٹی نہیں جو اس شو میں شریک نہیں ہوئی. اس شو کو ماضی میں بھی کئی بار بند کیا جا چکا ہے ، ایک بار پھر اس شو کو بند کرنے کی خبریں چل رہی ہیں. لیکن کپل شرما نے اب توڑ دی ہے خاموشی اور کہا ہے کہ ، اس شو کی ٹیم بیرون ملک لائیو شوز کرنے جا رہی ہے ، اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ اس شو کو بند کرنا ہے یا نہیں . یاد رہے کہ

    کپل شرما شو کی اس سیزن کی آخری قسط یکم جون کو نشر کی جائیگی ، اس کے بعد اس شو کو کتنے عرصے کے لئے بند کیاجائیگا اس کا فیصلہ ہوگا. اس شو کے بند ہونے پر کپل شرما کے مداح کافی اداس ہے ان کا کہنا ہےکہ شو کو بالکل بھی بند نہیں ہونا چاہیے ، یہ شو بہت سارے لوگوں کو پسند ہے اور اب لوگ اس شو کے عادی ہو چکے ہیں.

  • منیب شروع میں کئی بار منال کی وجہ سے کنفیوژ ہوئے ایمن خان

    منیب شروع میں کئی بار منال کی وجہ سے کنفیوژ ہوئے ایمن خان

    اداکارہ ایمن خان نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرے شوہر منیب شروع شروع میں بہت کفیوژ ہوجاتے تھے ان کو پتہ نہیں چلتا تھا کہ کونسی ایمن ہے اور کونسی منال ہے، لیکن جلد ہی ان کی یہ کنفیوژن دور ہو گئی . تاہم منال کا شوہر احسن ہم دونوں میں بہت زیادہ کنفیوژ ہوتا ہے. اسکو ابھی تک نہیں پتہ چلتا کہ ایمن کون ہے اور منال کون ہے. ایمن نے کہا کہ ہماری شکل اس ھد تک ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے آئی فون اپنی شکل دکھا کر کھول سکتے ہیں. ایمن کے ساتھ انٹرویو میں منیب بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ میں

    شروع میں شاید کنفیوژ ہوا ہوں گا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا نہیں ہوا. ایمن نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد بچی اور گھر کی ذمہ داریاں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ اب چاہوں بھی تو کام کے لئے وقت نہیں نکال سکتی، اور اب میں کافی خوش ہوں ، میں نے بہت کام کر لیا ، چھوٹی سی عمر میں جتنا کام کر لیا ہے اس سے بہت مطمئن ہوں اب نہ بھی کام کروں تو کوئی ملال نہیں ہوگا. باقی جن کو یہ لگتا ہے کہ منیب نے مجھے کام سے منع کیا ہے وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں .

  • فواد خان کسی کنٹرورسی میں نہیں‌پڑتا مانی

    فواد خان کسی کنٹرورسی میں نہیں‌پڑتا مانی

    اداکار مانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فواد خان نہ صرف زبردست اداکار ہیں بلکہ وہ کمال کے زہین بھی ہیں، وہ کسی قسم کی کنٹرورسی میں نہیں پڑتے وہ ان چیزوں سے بہت زیادہ دور رہتے ہیں. اسی لئے شاید وہ انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتے ہیں. مانی نے مزید کہا کہ جواد احمد تو ڈائریکٹ باتیں کرتےہیں اس لئے لوگ ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں لیکن فواد خان بچ بچا کر ہر بات کا جواب دیکر نکل جاتے ہیں. مانی نے کہا کہ میں نے ایک ایکٹر کے ساتھ کام کیا میں ان کا نام نہیں لوں گا ، کیمرے کے سامنے وہ کچھ کر نہیں‌ پاتا اور باتیں اس سے کروا لو

    دنیا جہان کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ کا کام نہ بولے تو آپکو بولنا پڑتا ہے. اور پاکستان جیسے ملک میں تو ویسے یہ ضروری بھی ہے. مانی نے کہا کہ ہمیں بہت عادت ہو چکی ہے دوسروں کی زندگیوں میں دخل اندازی کرنےکی ، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ ہم کیا کررہے ہیں یا کرنا چاہیے بلکہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ دوسرا کیا اور کیوں کررہا ہے. مانی نے کہا کہ میں کنٹرورسیز سے بہت دور رہتا ہوں اس لئے انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتا ہوں.

  • شاہد آفریدی جنٹلمین ہیں نادیہ جمیل

    شاہد آفریدی جنٹلمین ہیں نادیہ جمیل

    نادیہ جمیل جنہوں نے حال ہی میں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ فضائی سفر کیا ہے. انہوں نے فضائی سفر کی روداد ایک ٹویٹ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ سفر کرکے مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں، میری بیٹی جو کہ بہت چھوٹی ہے اس نے جہاز میں سفر کے دوران بہت اچھل کود کی ، اور شاہد آفریدی اسکو سنبھالتے رہے. ان کو پتہ تھا کہ بچی سے کیسے بات کرنی ہے اسکو کیسے

    سمبھالنا ہے. اس دوران میں نے ان کے ماتھے پر ایک بار بھی شکن نہیں دیکھی انہوں نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا . نادیہ جمیل نے کہا کہ شاہد آفریدی کو خدا کی ذات نے ایسے ہی اتنی شہرت اور عزت نہیں دی ، یقینا انکی ذات کی بےشمار خوبیاں ہیں. یوں نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کے ساتھ فضائی سفر کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے. نادیہ جمیل کی اس ٹویٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے بھی آفریدی کی تعریفیں کی اور کہا کہ ہم آفریدی کو بلاوجہ پسند نہیں کرتے. یقینا وہ ایک انسان ہیں.

  • ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

    ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

    اداکارہ ماہرہ خان جو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں ، انہوں نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے. لیکن جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں‌تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے. اگر کوئی عام آدمی اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں‌ہوتی لیکن میں یا میرے ساتھی ایسا کریں تو ایک طوفان اٹھ جاتاہے. میں اگر کسی کی کسی بات کا جواب دے دوں تو میرے پیچھے سوشل میڈیا کی ایک برگیڈ لگ جاتی ہے، ایسے میں میری والدہ مجھ سے سوال کرتی ہیں کہ تم نے

    جواب کیوں دیا ، کیا تمہیں ہمارا یا اپنے بچے کا خیال نہیں ہے؟ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں لیکن کسی کی ذاتی زندگیوں میں‌ مت گھسیں ، کسی کا گھر یا زندگی خراب ہو سکتی ہے. ہم سب کو سوشل میڈیا سے وقفہ ضرور لینا چاہیے یہ ہم سب کے لئے ضروری ہے. یاد رہے کہ ماہرہ خان کو اکثر ان کی اداکاری کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا جاتا ہے اور وہ زیادہ ترخاموش ہی رہتی ہیں لیکن جیسے ہی کسی کی کسی بات کا جواب دیتی ہیں تو سوشل میڈیا پر شور مچ جاتا ہے.