Baaghi TV

Tag: news

  • آشا پاریکھ امیتابھ بچن سے جیلس ہیں؟‌

    آشا پاریکھ امیتابھ بچن سے جیلس ہیں؟‌

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ آشا پاریکھ نے گلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امیتابھ بچن کے لئے اگر کردار لکھے جا سکتےہیں توہمارے لئے کیوں نہیں لکھے جا سکتے، امیتابھ بچن کے لئے جو بھی کردار لکھا جاتا ہے وہ پہلےکردار سے کہیں مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتےہیں، ہمارے لئے کردار لکھے جاتے ہیں تو ہمیں‌کسی کی ماں یا دادی بنا دیا جاتا ہے. بھئی امیتابھ بھی اداکار ہیں اور انکی طرح ہم بھی اداکار ہیں ، ہمارے لئے بھی مختلف اور منفرد کردار لکھے جا سکتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا ہوتا نہیں ہے. انڈسٹری میں ہمیشہ ہی مردوں کی صلاحیتوں پر زیادہ اعتبار کیا جاتا ہے گو کہ ہمیں بھی اس انڈسٹری نے بہت عزت دی آج جو

    بھی ہیں اس انڈسٹری کی وجہ سے ہیں، لیکن ہمارے لئے بھی مختلف کردار لکھے جانے چاہیں تاکہ ہم بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں. یاد رہے کہ بالی وڈ کے بگ بی امتیابھ بچن کا شمار اس عمر میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے جبکہ آشا پاریکھ جیسی سینئر اداکارائیں اداکاری کے میدان سے دور نظر آتی ہیں. اداکاری کے میدان سے دور نظر آنے کی وجہ آشا پاریکھ نے بتا دی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے الگ سے اور خصوصی طور پر کردار نہیں لکھے جاتے .

  • سجل علی نے درفشاں کی کونسی خواہش پوری کی؟

    سجل علی نے درفشاں کی کونسی خواہش پوری کی؟

    اداکارہ سجل علی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں ان کی حقیقت کے قریب اداکاری ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے. سجل علی نے نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بہت نام اور عزت کمائی ہے ، یہاں تک کہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی فلم میں سجل کو کاسٹ کیا. سجل علی ہنس مکھ اور بہت زیادہ ملنسار ہیں. انہوں نے اداکار درفشاں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ، اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شئیر کی اوراس کا کیپشن لکھا کہ یہ تصویر خاص کر درفشاں کے لئے ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کے اس اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ سجل جتنی

    اچھی اداکارہیں اس سے کہیں زیادہ ایک اچھی انسان ہیں، انہوں نے درفشاں کو اہمیت دیکر نہ صرف بتایا ہے کہ وہ کتنی ڈائون ٹو ارتھ ہیں بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنے سے صرف سینئرز کی نہیں‌جونئیرز کی بھی عزت کرتی ہیں. یاد رہے کہ سجل علی کو انٹرنیشنل لیول پر بھی سراہا جاتا ہے. ان کی اداکاری کے مداح ثانیہ سعید اور نعمان اعجاز جیسے اداکار ہیں. سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ شادی کی جو کہ زیادہ دیر تک نہ چل سکی.

  • راگھو جوئل نے شہناز گل کو ڈیٹ کرنے کی حققیت بتا دی

    راگھو جوئل نے شہناز گل کو ڈیٹ کرنے کی حققیت بتا دی

    اداکارہ شہناز گل جن کی دوستی بگ باس 13 میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ہوئی اس کے بعد وہ ان کی محبت میں گرفتار ہو گئیں ، لیکن سدھارتھ کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ دنیا سے چلے گئے. شہناز گل کو شدید صدمہ پہنچا، اس کے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا اور کام کرنا شروع کر دیا ، شہناز کام میں کافی مصروف ہیں ، وہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اداکار، ہوسٹ ، ڈانسر راگھو کے مقابلے میں نظر آئیں گی ، تاہم ان دونوں کے بارے میں خبریں ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں. پہلے شہناز گل نے ایسی خبروں کی تردید کی اور اب راگھو

    جوئل نے بھی ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ میرے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے کہ میں کسی کوڈیٹ کروں ،میں شوبز میں پیسے کمانے آیا ہوں ، میں ڈبل شفٹ میں کام کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ کسی کو ڈیٹ کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، نہ میں نے شہناز کو ڈیٹ کیا ہے نہ ہی ایسی خبروں میں کوئی صداقت ہے پتہ نہیں کیسے لوگ ایسی خبریں گھڑ لیتے ہیں. میرے پاس تو سوشل میڈیا دیکھنے کا بھی وقت نہیں ہے.

  • اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    24 سالہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے جو کہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جھانوی کپور اور سارا علی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، مجھے لگتا ہےکہ اگر ہم تینوں اداکارائوں کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے تو وہ فلم نہ صرف بہت چلے گی بلکہ ہم تینوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بہت زیادہ خوش ہوں گے. اننیا پانڈے نے کہا کہ جھانوی کپور اور سارا علی خان کی ایکٹنگ دیکھ کر میرے تو رونگھٹے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں.یہ دونوں اداکارائیں جہاں بہت سارے لوگوں کے لئے انسپریشن ہیں

    وہیں میری بھی انسپریشن ہیں. اننیا پانڈے نے کہا کہ میں وہ فلم اور کردار منتخب کرتی ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہو اور میرا کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو. یاد رہے کہ اننیا پانڈے نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں وہ بالی وڈ کے نامور اور منجھے ہوئے فلم میکرز کی اولین چوائس ہیں. ان کی ایوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم ڈریم گرل کا سیکوئل اور ’کھو گئے ہم کہاں پائپ لائن میں ہیں. اننیا آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کی آنے والی سیریز ’کال می بے‘ میں اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی.

  • شہناز گل نے کس اداکارہ کو دیکھ کر طے کیا کہ وہ سلم ہوں گی

    شہناز گل نے کس اداکارہ کو دیکھ کر طے کیا کہ وہ سلم ہوں گی

    بالی وڈ اداکارہ اور کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اینٹری دینے والی شہناز گل نے حال ہی میں شلپا شیٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے سلم ہونا ہے یہ اس وقت سوچا جب شلپا شیٹی کو لائیو دیکھا. میں بگ باس سے باہر آئی اور میں نے سلم ہونے کا مشن شروع کر دیا . میں نے اپنی ڈائیٹ کم کر دی اور اس پر پھر سختی سے عمل کیا. میں جب سلم ہو کر دنیا کے سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے. میں نے ابھی مزید دنیا کو حیران کرنا ہے. شہناز گل نے کہا کہ اگر انسان طے کر لے کہ اس نے اپنے وزن میں کمی لانی ہے، تو یہ ممکن ہے. شہناز

    نے کہا کہ سب سے پہلے تو خود منائیں کہ آپ نے ایسا کرنا ہے جب آپ ذہنی طور پر تیار ہوجائیں تو یہ وزن میں کمی لانا بہت مشکل نہیں رہتا. شہناز نے کہا کہ میں پراٹھے آج بھی کھاتی ہوں ، جو میں پہلے کھاتی تھی ، وہی ابھی بھی کھاتی ہوں بس مقدار کم کر دی ہے. شہناز نے کہا کہ جب میں ہیروئنز کے ساتھ ٹرینرز دیکھا کرتی تھی تو بہت زیادہ متاثر ہوتی تھی. اور سوچتی تھی کہ خدا نے ان کو کتنے وسائل دئیے ہیں ہمیں کیوں نہیں‌دئیے. لیکن مسلسل محنت نے مجھے وہ بھی دے دیا ہے جس کی کبھی خواہش بھی نہیں کی تھی.

  • عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار ایک مذاق تھا  میرا

    عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار ایک مذاق تھا میرا

    اداکارہ میرا جو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں، وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور کر دیتی ہیں کہ جس سے وہ سرخیوں میں آجاتی ہیں، اداکارہ فضا علی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار مذاق میں کیا تھا، وہ سکرپٹڈ تھا سو میں نے بول دیا . عمران خان کی میں پرستار ہوں لیکن ان کے ساتھ شادی کرنے کی بالکل بھی خواہش نہیں ہے. میں ان کے نئے پاکستان کو بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں، فلمسٹار میرا نے مزید کہا کہ میرا نام استعمال کرکے لوگ پیسے کما رہے ہیں ، میرے بارے میں لکھتے ہیں بولتے

    ہیں جو لوگ، میں ان کی شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے یاد رکھتے ہیں. فلمسٹار میرا نے کہا کہ میں ان سب کی شکر گزار ہوں جو مجھے اور میرے نام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اگر میچ دیکھنے جائوں تو وہاں شائقین اور فوٹوگرافرز مجھے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، میں ان کی بھی شکر گزار ہوں. میرا نے کہا کہ میں تب تک شوبز کی خدمت کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں‌ آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی وہی وجہ سے ہوں.

  • اور جب منیشا کوئرالہ کو پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے…

    اور جب منیشا کوئرالہ کو پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے…

    بالی وڈ‌ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نارمل زندگی گزار رہی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوں. لہذا جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے تو میں بہت پریشان ہوئی ، میری فیملی تو یہ سن کر سکتے میں ہی آ گئی ، مجھے خود سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں. میں اس وقت نیپال میں تھی جب کینسر کا پتہ چلا ، ممبئی آئی اس کے بعد نیویارک گئی اور علاج شروع کروایا. میں نے ہمت باندھی میرے گھر والوں نے مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا ، اور میں اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی.

    منیشا کوئرالہ نے مزید کہا کہ میری فیملی میں کوئی سیاستدان ہے تو کوئی انجنئیر ہے، میں‌جس کو دیکھتی تو سوچتی کہ بس یہی بننا ہے ، اور میں اداکارہ بن گئی. منیشا نے کہا کہ میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ اگر انسان ٹھان لے کہ اس نے فلاں کام کرنا ہے تو خدا راستے بنا دیتا ہے. یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ کنیسر جیسے مرض کو شکست دے چکی ہیں اور اب انہوں نے دوبارہ سے بالی وڈ کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، ان کے مداح آج بھی ان کو دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ماہیما چوہدری نے کیمو کے دوران بھی فلمیں کیں ؟‌

    ماہیما چوہدری نے کیمو کے دوران بھی فلمیں کیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ ماہیما چوہدری نے کپل شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے، میں بہت تکلیف میں آئی ، لیکن میں‌ منیشا کوئرالہ اور سونالی بیندرے کو دیکھ چکی تھی کہ وہ بہادری کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کررہی تھیں، اور پھر انہی دنوں میں سنجے دت بھی کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے ان سب کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ہوا. میں باہر کے ملک میں علاج کروانے کے لئے چلی گئی ، مجھے کیمو لگنا شروع ہو گئیں ، تو میری طبیعت خراب رہنا شروع ہو گئی ، جب کیمو لگتی تو پانچ دن تک میں اٹھ ہی نہ پاتی تھی. پانچ دن کے

    بعد اٹھتی تو مکمل انرجی محسوس کرتی ، سر کے بال تو تھے نہیں اتر چکے تھے ، میں وگ پہن کر کیپ پہن کر باہر نکلتی ، زندگی کو انجوائے کرتی. کیمو لگنے کے دوران ہی انوپم کھیر نے فلم آفر کی ، میں نے ان سے کہا کہ میرے سر پر بال نہیں ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ میں نے چھ سو فلمیں بغیر بالوں کے کر لیں اور تم ایک نہیں کر سکتی. تو میں نے ان کی فلم سائن کر لی ، انہی دنوں میں کنگنا رناوت کی فلم بھی سائن کی.

  • فضا علی کی بیٹی مہندی سے اپنے ہاتھ پر ڈیزائن کی بجائے کیا لکھواتی ہیں ؟‌

    فضا علی کی بیٹی مہندی سے اپنے ہاتھ پر ڈیزائن کی بجائے کیا لکھواتی ہیں ؟‌

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے تو بہت شوق تھا ہاتھوں پر مہندی لگوانے کا جب میں اپنی بیٹی کی عمر کی تھی. لیکن میری بیٹی فارال کو ایسا بالکل بھی کوئی شوق نہیں ہے. وہ اگر ہاتھ پر مہندی لگواتی بھی ہے تو ماں لکھواتی ہے یا کوئی سٹار بنواتی ہے. فضا علی نے کہا کہ عید خوشیوں بھرا تہوار ہوتا ہے. ہمیں اس کو پورے اہتمام کے ساتھ منانا چاہیے. اور ہمیں ان لوگوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے جن کے پاس کھانے کو نہیں ہوتا. یا پہننے کو کپڑے نہیں ہوتے. میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے، میں ان بچوں کو کپڑے لیکر دوں جوتے

    لیکر دوں اور میں ایسا کرتی بھی ہوں. فضا علی نے کہا کہ عید کے روز میں اپنی سہیلوں سے ملتی ہوں ، رشتہ داروں کو ملتی ہوں، میں اپنی زندگی کو اپنی بیٹی کے ساتھ بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں. فضا علی نے مزید کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ میں اپنی بیٹی کو خود مختار بنائوں اور کل کو یہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو کر نہ صرف لوگوں کی مدد کرے بلکہ اپنا گھر بھی خود بنائے.اور میں ابھی سے اس کے زہن میں یہ چیز ڈال رہی ہوں کہ اپنے پائوں پر کھڑے ہونا ہے.

  • شوبز میں کام کرنے والوں کے لئے نرگس نے کہہ ایک بڑی بات

    شوبز میں کام کرنے والوں کے لئے نرگس نے کہہ ایک بڑی بات

    فلم اور سٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے خود پہ اور ان لوگوں پر بہت اعتراض ہے جو یہ کہتے رہے اور کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں شوبز میں بہت عزت دی ہے، اس کام کی کوئی عزت نہیں جو ہم کررہےہیں ، عزت صرف شوہر کے ساتھ رہنے میں ہے اور اسکے ساتھ زندگی گزارنے میں ہے.
    انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ عورتیں آج بھی مجھے بہت پیار کرتی ہیں ، میرے پاس سیلون میں تیار ہونے کے لئے آتی ہیں تو میرے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں ، اور کئی عورتیں تو مجھے دیکھ کر کانپنا شروع کر دیتی ہیں. اللہ کا یہ احسان ہے کہ عورتیں آج بھی مجھے پیار کرتی ہیں خدا کرے ایسا ہمیشہ ہی رہے. نرگس نے کہا کہ

    میں اپنے شوہر کے عید کے کپڑے خود لیکر آتی ہوں ، غصہ تب آتا ہے کہ جب انہوں نے جو پیسے دئیے ہوں وہ کم پڑ جائیں اور مجھے اس شاپنگ میں اپنے پیسے شامل کرنے پڑیں. میرے میاں مجھے پیسے دے دیتے ہیں لیکن دو دن پیسے لینے میں‌لگ جاتے ہیں. نرگس نے کہا کہ مجھے گھر کے کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، پہلے میں لاکھ لاکھ روپے کی جوتی پہنتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ لاکھ روپے کی جوتی پہننے سے بہتر ہے کہ ہم کسی غریب کی مدد کر دیں.