Baaghi TV

Tag: news

  • راکھی کی شرلین چوپڑہ سے دوستی ہوگئی

    راکھی کی شرلین چوپڑہ سے دوستی ہوگئی

    راکھی ساونت اور شرلین چوپڑہ کی آپسی لڑائی کے لئے دونوں ہی بہت مشہور ہیں، شرلین چوپڑہ نے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو گرفتار بھی کروایا. دونوں کے درمیان میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی ، لیکن اب سننے میں آیا ہے کہ راکھی اور شرلین کی دوستی ہو گئی ہے. راکھی ساونت نے اس بات کی تصدیق خود کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ شرلین اور میرے درمیان جتنے بھی اختلافات تھے وہ سب ختم ہو گئے ہیں ہم ایک دوسرے کی دوست بن گئی ہیں، شرلین نے مجھے اپنے گھر پر بلایا اور کہا کہ تمہارے ساتھ بہت غلط ہوا ہے تم یہ کیوں کہتی ہو کہ آئی لو مائی عادل

    تم کہا کرو کہ آئی لو مائی سیلو ، راکھی نے کہا کہ شرلین نے کہا کہ تم پہلے والی راکھی بنو اور کام کرو کام میں خود کو مصروف رکھو. تم ایک بار پھر پردیسیا گرل بن جائو وقت بہت بڑا مرہم ہوتا ہے. راکھی نے کہ شرلین نے ایسے وقت میں میرا ساتھ دیا ہے جب میں ٹوٹ کر بکھری پڑی ہوں. مجھے شرلین نے جو باتیں کہیں ہیں یقینا وہ قابل غور ہیں میں کوشش کروں گی کہ ان پر عمل کروں. یاد رہے کہ راکھی نے شرلین پر الزامات لگائے تھے اور شرلین کا راکھی پر الزام تھا کہ میری نازیبا تصاویر اس نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں.

  • عامر خان  اس بار کنگنا رناوت کے نشانے پر

    عامر خان اس بار کنگنا رناوت کے نشانے پر

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سرخیوں میں رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں ، وہ ہر کسی کو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں. انہوں نے اس بار لیا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو آڑھے ہاتھوں انہوں نے سنا دی ہیں انہیں کھری کھری ، بولیں کہ میں نے چار بار نیشنل ایوارڈ جیتا ہے اور میں بھارت کی واحد ایسی اداکارہ ہوں جس کے پاس نیشنل ایوارڈ ہیں. عامر خان کو اگر یہ نہیں پتہ کہ کس کردار کے لئے کونسی اداکارہ پرفیکٹ ہیں تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے. تفصیلات کے مطابقعامر خان کو چند روز قبل بھارت کی معروف مصنفہ شوبھا ڈے کی سوانح عمری پر کتاب کی

    تقریب رونمائی میں مدعو کیا گیا. تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبھا ڈے کے کردار پر فلم بنی تو اس کردار کو کون صحیح نبھائے گا، جس پر عامر خان نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔اس موقع پر مصنفہ نے کہا کہ کیا وہ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا نام لے سکتی ہیں، جس پر عامر خان نے بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔اس حوالے سے جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا اور کہا کہ انہوں نے میرا نام لینے کی بجائے پریانکا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا.

  • برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند  کردیا

    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا

    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا.

    برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بندکرنےکا اعلان کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 جولائی کو پاکستان کیلئے آخری پرواز لندن اور اسلام آباد کیلئے چلےگی، 9 جولائی 2023 کے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔

    برطانوی ائیرلائن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ فلائنگ پروگرام کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی ائیرلائن نے سال 2020 میں کورونا کے دوران پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 2020 میں برطانوی ائیر لائن کو لاہور کیلئے پروازوں کی اجازت مل تھی.

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برٹش ائیر ویز کو لاہور کے لیے فلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی تھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس وقت کے اعلامیہ مطابق برٹش ائیر ویز نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کی درخواست دی تھی جو حکومت پاکستان نے منظور کر لی گئی تھی جبکہ کہا گیا تھا برٹش ائیر ویز ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    سی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، اور پی آئی اےکا برطانیہ آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیر ویز کے شیڈول پر نظرثانی کی جا سکے گی۔

  • کترینہ کیف کو اردو کس نے سکھائی ؟‌

    کترینہ کیف کو اردو کس نے سکھائی ؟‌

    سب جانتے ہیں کہ کترینہ کیف کو اردو بولنی نہیں آتی تھی انہوں نے فلموں میں‌ کام کرکے اردو اور ہندی سیکھی. لیکن کترینہ کیف کی اردو ایک پاکستانی اداکار نے ٹھیک کی اور اس پاکستانی اداکار کا نام علی ظفر ہے. علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت میں جا کر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. جب میں بھارت میں کام کرنے گیا تو اس دوران کترینہ کیف سے کام کرنے کے سلسلے میں ملاقاتیں رہیں اور کام کے دوران میں نے محسوس کیا کہ کترینہ کیف کو اردو بولنے میں دوقت محسوس ہوتی ہے اس لئے میں نے ان کو اردو سکھائی. انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتےہیں کہ کترینہ کیف کا اردو سکھانے کے معاملے میں استاد رہا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ

    میں نے ہمیشہ کام کرکے عزت کمائی ہے. میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتا نہ ہی کسی کی ٹانگیں‌ کھینچتا ہوں میں خود اچھا کام کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہوں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ طیفا انٹربل کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، میں ایسی فلمیں بنانے کی کوشش جاری رکھوں گا. انہوں نے کہا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے اس لئے میں مشکلات سے نہیں گھبراتا ان کا مقابلہ کرتا ہوں .

  • سلمی آغا ژالے سرحدی کی کیا لگتی ہیں؟‌

    سلمی آغا ژالے سرحدی کی کیا لگتی ہیں؟‌

    ٹی وی اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمی آغا رشتے میں میری پھوپھو لگتی ہیں. میرے دادا ضیاء سرحدی تھے ضیاء سرحدی وہ ہیں جنہوں نے دلیپ کمار سے بھی کام کروایا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمی آغا سے میں نے بہت کچھ سیکھا میری آدھی فیملی شوبز سے تعلق رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ اداکاری میں مجھے کبھی بھی دلچپسی نہیں تھی. مجھے گلوکاری میں دلچپسی تھی. لیکن قسمت میں اداکارہ بننا لکھا ہوا تھا تو اداکارہ بن گئی. ژالے سرحدی نے کہا کہ میں‌کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں. اسی لئے میں سکرینز پر

    کم کم دکھائی دیتی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کام کوئی بھی آسان نہیں ہوتا. چاہیے وہ اداکاری ہو یا گلوکاری دونوں ہی کام مشکل ہیں. دونوں ہی کام شوق اور کوشش سے ہوتے ہیں. ژالے سرحدی نے کہا کہ بڑی یا چھوٹی سکرین پر کام کرنے کا چارم الگ ہے. میرا دونوں میڈیم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ویب سیریز میں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ اچھی علامت ہے. یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا شائقین ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں.

  • ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    سیئنراداکاراعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اس لئے مجھ پہ خاندان والوں کی طرف سے شادی کا بہت زیادہ دبائو تھا. میرے والدین نے جب مجھے ماڈلنگ کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کروا دی ، کم عمری میں ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا. اعجاز اسلم نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنے کیرئیر پر بھرپور توجہ دی . میں نے دیکھا کہ میری فیملی نے میری شادی کے بعد میرے شوق کی تکمیل کےلئے میرا بہت زیادہ ساتھ دیا. اعجاز اسلم

    نے کہا کہ شادی کے بعد میں بہت زیادہ ذمہ دار ہو گیا تھا یہ چیز دیکھ کر میرے والدین بہت خوش ہوتے تھے کہ میں جلد ہی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر لیا. میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتا ہوں اگر سکرپٹ پسند نہ آئے تو میں نہیں‌ کرتا. میں ان لوگوں سے بالکل اتفاق نہیں کرتا جو لوگ یہ کہتے ہیں‌ کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں‌ بن رہا. آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے.

  • بگ باس نہ جیتنے کا افسوس نہیں پریانکا چوہدری

    بگ باس نہ جیتنے کا افسوس نہیں پریانکا چوہدری

    بگ باس 16 کے فنالے سے باہر نکلنے والی پریانکا چوہدری نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے لوگوں کو ایم سی سٹین کی سادگی پسند آئی ہو جو وہ جیتا ہے. مجھے اپنی ہار کا افسوس نہیں ہے لیکن امید تھی کہ میں جیتوں گی یہ امید مجھے خود پہ یقین کی وجہ سے تھی. لیکن کوئی بات نہیں ہار جیت ہوتی رہتی ہے. گھر سے باہر نکلی تو پتہ چلا کہ لوگ مجھے اتنا پیار کرتے ہیں. مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہوں. لوگ مجھے اتنا پیار کرتے ہیں یہ دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے . لوگوں کی محبت کے احسان تلے دب گئی ہوں میں. لوگ تو یہ

    بھی کہہ رہے ہیں کہ مجھے شاہ رخ خآن اور سلمان خآن کے ساتھ فلم مل گئی ہے اگر تو ایسا ہے تو مجھے بہت خوشی ہے اور یہی میری جیت ہے. پریانکا نے کہا کہ میں اپنی ہار پر افسردہ نہیں ہوں اسلئے میرے مداح بھی افسردہ نہ ہوں. ایم سی سٹین جیتا ہے ہم سب اسکی خوشی میں شامل ہیں. یاد رہے کہ بگ باس 16 ایم سی سٹین جیتا ہے جبکہ پریانکا ہار گئی ہیں ، پریانکا کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ بگ باس کے تمغے کو اپنے نام کریں گی.

  • اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند تک بند کیا گیا ہے جبکہ چینی سفارت خانہ کی جانب جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تکنینی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے جبکہ اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک یہ سلسلہ بند ہے تب تک اگر کسی قسم کی کوئی ضورت پیش آئے تو دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا شائد کسی دھشتگردانہ کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے تاہم ایسی کسی بھی صورت سے محفوظ رہا سکے. جبکہ اس سلسلہ میں باغی ٹی وی چین کے سفارت خانے سے رابطہ کرکے موقف لینا چاہا تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    خیال رہے کہ اس خبر کے بارے جیسے ہی چین کے سفارت خانے سے جواب موصول ہوگا تو اس خبر میں شامل کرکے اپڈیٹ کردیا جائے گا.

  • واٹس ایپ میں اسٹیٹس پر ”وائس نوٹ“ لگانے کا طریقہ

    واٹس ایپ میں اسٹیٹس پر ”وائس نوٹ“ لگانے کا طریقہ

    واٹس ایپ میں اسٹیٹس پر ”وائس نوٹ“ لگانے کا طریقہ

    اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس پر تصاویر، ویڈیوز یا لنکس تو شئیر کرسکتے تھے۔ لیکن اب اس میں ”وائس اسٹیٹس“ لگانے کی سہولت بھی متعارف کروادی گئی ہے۔ میسجز میں تو کافی عرصے سے وائس نوٹس بھیجنا ممکن تھا مگر اب کمپنی نے صارفین کیلئے ”وائس اسٹیٹس“ نامی فیچر متعارف کروایا ہے، جسے آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔


    اگر آپ اس نئے فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اپنائیں۔
    نئے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اسٹیٹس میں جائیں، وہاں ”پینسل آئیکن“ کے بٹن پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کو دائیں جانب نیچے ایک مائیکرو فون کا آئیکن نظر آئے گا، اس آئیکن کو دبا کر رکھنے سے آپ وائس نوٹ ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ وائس نوٹ کا دورانیہ 30 سیکنڈ یا اس سے کم ہونا چاہیے، جب ریکارڈنگ مکمل ہوجائے تو سینڈ آئیکن پر کلک کردیں۔ واضح رہے کہ وائس اسٹیٹس بھی عام اسٹیٹس کی طرح 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتا ہے۔

  • ورجن اٹلانٹک کا  لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان

    ورجن اٹلانٹک کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان

    ورجن اٹلانٹک نے آج اعلان کیا کہ وہ لندن ہیتھرو اور لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کر دے گا۔

    باغی ٹی وی: ورجن اٹلانٹک کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد کچھ تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترکیہ میں 5 ہزار افراد کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن

    ترجمان نے کہا کہ اس جائزے کے بعد، ہم نے لندن ہیتھرو اور پاکستان کے درمیان اپنی خدمات کو معطل کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ دسمبر 2020 میں کام شروع کرنے کے بعد سے، ہمیں برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، اور پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والے صارفین کے لیے انتخاب پیش کرنے پر فخر ہے۔

    ترجمان کے مطابق اس وقت کے دوران، ہم نے اہم کارگو کی گنجائش بھی فراہم کی ہے، ساتھ ہی ساتھ اہم طبی سامان بھی فراہم کیا ہے یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے جو ہم نے لیا اور ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ہم پاکستان میں ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔

    امریکا نےکینیڈا کی فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور پُراسرار شے کو مار گرایا

    کمپنی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ورجن اٹلانٹک لندن اور لاہور کے درمیان یکم مئی تک اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 9 جولائی تک خدمات جاری رکھے گا۔

    ویب سائٹ پہر جاری بیان کے مطابق ہم ان تاریخوں کے بعد پرواز کی وجہ سے کسی بھی کسٹمر سے بات کریں گے جو منسوخی سے متاثر ہوں گے ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے جس میں ری بکنگ، جہاں قابل اطلاق ہو، یا مکمل رقم کی واپسی شامل ہے۔

    ترکیہ زلزلہ: کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے