Baaghi TV

Tag: news

  • فلم سیلفی کی پروموشن، اکشے کمار اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    فلم سیلفی کی پروموشن، اکشے کمار اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سپُر اسٹار اکشے کمار اور سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’ سیلفی‘ جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی پروموشن کے لیے اکشےکمار نے نیا طریقہ اپنایا ہے،اسی سلسلے میں فلم کے گانے ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ پر ڈانس کے ذریعے اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم کی خوب تشہیر کر رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی فلم کے گانے ’’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘ پر پہلے ٹائیگر شیروف کے ساتھ ڈانس ویڈیو بنائی تھی اور اب اسی گانے پر وہ سلمان خان کے ساتھ ناچتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

    اکشے نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور جب’میں کھلاڑی‘ پر سلمان خان نے ڈانس کیا تو اُنہیں اس گانے کی دھن کو سمجھنے میں پر بمشکل چند سیکنڈ لگے اور پھر کیا بھائی، بس دھوم مچ گئی-

    اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک میں 77 لاکھ 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ویڈیو کو لائیک کیا ہے جبکہ 3 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی 24 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی ٹریلر کے مطابق وجے کمار (اکشے کمار) نامی ایک فلمی ہیرو اور اوم پرکاش (عمران ہاشمی) نامی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ اداکار کا مداح ہے اور اس کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتا ہے تاہم اس مقصد میں ناکام ہونے کے بعد وہ پولیس کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتےہوئے سیلفی کی خاطر وجے کمار کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کے لیے پولیس سٹیشن طلب کرتا ہے جہاں سے دونوں کے درمیان معاملات تلخ ہوجاتے ہیں۔

    فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کے علاوہ اداکارہ نشرت بھروچا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری راج مہتا نے کی ہے جبکہ سیلفی 2019 میں ریلیز ہونے والی جنوبی انڈیا کی ملیالم انڈسٹری کی فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ریمیک ہے،اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں 1994 میں اکشے کمار اور سیف علی خان کی ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی شامل کیا گیا ہے

  • ریڈیو پاکستان کی مختلف شہروں میں زمین اورعمارتوں کی نجکاری بارے تجویز

    ریڈیو پاکستان کی مختلف شہروں میں زمین اورعمارتوں کی نجکاری بارے تجویز

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

    2015/16 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے پی ٹی وی نیوز کے نمائندوں کے سروس سٹرکچر کی منظوری کے بارے میں سینیٹر فدا محمد کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے پر پی ٹی وی حکام نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی وی نیوز میں بغیر مستقل آسامی کے ہوتے ہوئے یہ لوگ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے۔ یہ معاملہ ادارے کی ایچ آر کمیٹی کو بھیجا کیا گیا تھا جسکی سفارشات چار دن پہلے ہونے والی پی ٹی وی بورڈ میٹنگ میں پیش کی گئیں۔ جسکے مطابق ان تمام نیوز نمائندوں کی سروسز کو ریگولر کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہو چکا ہے اور جلد ہی میٹنگ کے منٹس مرتب ہونے کے بعد سب کو ریگولر کر دیا جائےگا۔ چیئرمین کمیٹی نے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سے کمیٹی اور سینیٹر فدا محمد کو آگاہ رکھنے کی ہدایت دی۔

    ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو پينشن کی ادائیگی میں تاخیر پر کمیٹی میں تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی جی ریڈیو پاکستان نے کمیٹی کو بتایا کہ ریڈیو پاکستان کو اخراجات کی مد میں سالانہ تقریباً ساڑھے چھے ارب روپے کی ضرورت ہے اور اس وقت ساڑھے چار ارب روپے مل رہے ہیں۔ دو ارب روپے کی کمی کی وجہ سے ادراے کو پینشن اور ملازمین کے میڈیکل بلز کی ادائیگی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادائیگی ادارے کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ سے بات کی جائے۔ ڈی جی ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی مختلف شہروں میں زمین اور عمارتوں کی نجکاری کرکے خاطر خواہ رقم حاصل کی جا سکتی ہے جس سے ان تمام اخراجات کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے کام جاری ہے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے استفسار کیا کہ آیا ادارے نے ریڈیو پاکستان کے اثاثوں کی نجکاری کےلیے کوئی کنسلٹنٹ یا فرم کی خدمات حاصل کی ہیں یا ادارہ خود یہ تمام کام کر رہا ہے۔ سینیٹر سید وقار مہدی نے کراچی میں ریڈیو پاکستان کی عمارتوں کے بارے میں سوال کیا۔ اُنکا کہنا تھا کہ کراچی میں ریڈیو پاکستان کے ٹاور کو نہایت ہی کم پیسوں میں دوسرے اداروں کو کرائے پر دیا گیا ہے اور ایک عمارت پاکستان رینجرز کے زیر استعمال ہے۔ سیکریٹری اطلاعات نے کمیٹی کو بتایا کہ رینجرز کے زیر استعمال عمارت کی واگزاری کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کے معاملات کو یکسو کرنے کےلیے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔

    چیئرمین کمیٹی نے وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی کمیٹی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو کمیٹی اجلاس میں بلایا جائےگا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے بعد صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آزادی اظہار رائے کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

    سینٹر ولید اقبال اور دیگر سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ میں ترمیم کے بل پر غور کیا گیا۔ بل پر تفصیلی بحث کے بعد مزید وضاحت کےلیےمعاملہ محکمہ قانون کو بھیجنے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز، فوزیہ ارشد، سید وقار مہدی، انور لال دين، عرفان صدیقی، عمر فاروق، فدا محمد، ولید اقبال، ایم ڈی پی ٹی وی، سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کے حکام نے شرکت کی۔

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

    ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

    موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی  پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے-

    باغی ٹی وی: سینیٹرمشاہد حسین سید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرسکتے ہیں،اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں،مونا باؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہیے-

    تحریک انصاف کے مزید9ممبران نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرادیئے

    قبل ازیں ایٹمی بجلی گھر تھرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے کوئلے سے توانائی حاصل کرکےاربوں ڈالرکی بچت کی جاسکتی ہےتھر کا کوئلہ سینکڑوں برس پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کر رہا ہے، اربوں ڈالر کا ایندھن درآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان کو سستے ایندھن کی ضرورت ہے، شمسی توانائی بجلی کی ضرورت پوری کرنے میں بہت مددگار ہو سکتی ہے۔

    محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    ان کا کہنا تھا نواز شریف کے دور حکومت میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی، اس منصوبے سے 1100میگاواٹ ایٹمی بجی حاصل ہو سکے گی، امید ہے دوست ملک چین فی میگا واٹ کی قیمت کم کرے گا، دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کی تکمیل میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ایندھن کی درآمد میں اربوں ڈالر کی بچت سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ پیداوار کی صلاحیت ہے، اگلے منصوبوں کے لیے چین کے ساتھ اور آگے بڑھیں گے۔

    ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں بند ہو جائیں گے،وزیر ریلوے

  • فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان

    فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان

    فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان
    سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ صوبہ بھر میں ملوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا تاہم کسی کو بھی سرکاری گندم کے کوٹہ میں خرد برد کی اجازت ہرگز نہیں دیجاسکتی۔ خواہاں ہیں کہ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچیں جبکہ اسمگلنگ وغیرہ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ملز مالکان کا تعاون درکار رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے اپنے دفتر میں پروگریسو فلور ملز گروپ کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی صدارت صدر پروگریسو فلور ملز ماجد عبداللہ نے کی جبکہ نیشنل فلور مل شیخوپورہ سے میاں شفیق، سٹار فلور ملنگ ایسوسی ایشن سے میاں فیاض اور سنی فلور ملنگ گروپ سے ساجد عبداللہ وفد میں شامل تھے۔ وفد نے سیکرٹری خوراک پنجاب سے اپیل کی کہ پنجاب میں اس وقت گندم فی من 2300اور سندھ میں 3400 روپے فی من ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 4600 روپے ہے،اس کو برا بر کیا جائے تاکہ کوٹہ کی خرد برد اور سبسڈی کا غلط استعمال روکا جا سکے۔ وفد نے سیکرٹری خوراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کی ملوں میں قواعد و ضوابط کے تحت انسپکشن کا عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ آٹے کی سپلائی وغیرہ جاری رہے۔

    وفد نے سیکرٹری خوراک کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ ان کی ایسوسی ایشن سبسڈی اور سرکاری کوٹہ پر انحصار نہیں کرتیں۔ سیکرٹری خوراک نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو ایک حتمی شکل دیکر متعلقہ فورم پر رکھا جائے گا تاکہ ملکر آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھا جا سکے۔

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    دوسری جانب ،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے 13 فلورملز کو بند کردیا ہے فلورملز کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں ،کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو فلورملز کو تالے لگا دیں گے،آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز غیر محفوظ ہورہے ہیں،ٹرکنگ پوائنٹس پر سیکیورٹی نہ دی تو ملز سپلائی بند کردیں گے،ہم سرکاری آٹا فلورملز کے گیٹ پر دینے کے پابند ہیں،فلورملز کو گندم کا کوٹہ کم کیا گیا تو عوام پس جائیں گے،

    علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اوقاف مذہبی و امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے لاہور کے مختلف سٹورز کا اچانک دورہ کر کے آٹے کے سٹاک کی دستیابی اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اوقاف نے ڈیسنٹ سٹور وحدت روڈ، نقشبندی سٹور ملتان روڈ، رحمت سٹور اور رحیم سٹور اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام سٹورز کو مقررہ سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی اور خریداری کرنے والے شہریوں سے بھی آٹے کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔ سید اظفر علی ناصر نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد آٹا فروخت کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ عوام کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے

  • 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

    18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

    18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

    نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک، سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ، کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا عباس کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد 07 سے 12 فروری 2023کو چولستان صحرا میں قلعہ دراوڑ میں ہو گا۔ ریلی کا فاصلہ 500کلو میٹر پر محیط ہو گا جس میں 150سے زیادہ تجربہ کار پروفیشنل ڈرائیورز ریلی میں اپنی مہارت آزمائیں گے۔

    عامر میر نے کہا کہ ریلی کی نو کیٹگریز ہوں گی جن میں سے آٹھ سٹاک،پریپیڈ گاڑیوں کی جبکہ نویں کیٹگری خواتین کی ہو گی۔ ریلی کی کل انعامی رقم 50لاکھ روپے سے زیادہ ہو گی جو کہ نو کیٹگریز میں جیتنے والوں میں تقسیم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ڈرائیورز اور بین الاقوامی ڈرائیورز بھی ریلی کا حصہ ہوں گے جبکہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع ریلی کے روٹ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے علاوہ کلچر نائٹ، آتش بازی، ٹینٹ ویلج، اونٹ ریس، کبڈی اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں پیرا گلائیڈرز کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔

     معروف اداکار فیروز خان نے پندرہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی

    16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

     پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ ریلی سے قلعہ دراوڑ اور چولستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد قلعہ دراوڑ اور چولستان کے رہن سہن کو سیاحوں کی نظروں میں اجاگر کرنا ہے۔ ریلی سے جنوبی پنجاب کو موسم سرما کے ریزارٹ کے طور پر سیاحوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا انٹر نیشنل ڈیزرٹ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ آرمی، رینجرز اور پولیس سکیورٹی فراہم کریں گے جبکہ تمام متعلقہ محکموں جن میں ریسکیو1122، محکمہ صحت، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 5 لاکھ لوگ ریلی دیکھنے آئیں گے جبکہ 3 ہزار سے زیادہ پولیس فورس سکیورٹی فراہم کرے گی۔

  • محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    سپریم کورٹ میں ریلوے کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی گئی، وکیل ملزم نے کہا کہ 22 لاکھ رشوت لینے کا الزام ہے 33 لاکھ شکایت کنندہ کو واپس کیے، جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الزام لگنے کے بعد پیسے واپس کیے گئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ بینک ٹرانزیکشن سے واپس کرنا ثابت ہوتے ہیں، وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم گریڈ 20 کا سرکاری ملازم ہے باہر نہیں بھاگ سکتا جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ملزمان باہر بھاگتے ہیں،

    وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم 6 ماہ سے ایف آئی اے کی حراست میں ہے، وکیل مدعی میاں سہیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے ریلوے کو بہت نقصانات پہنچائے ہیں،ملزم نے مختلف خریداریوں کی مد میں 15 ملین سے زائد کی رقم لی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی،

    سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

    کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

  • ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

    لاہور قلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز ،تربیتی کیمپ کے تیسرے روز لاہور قلندرز اور پی ڈی پی کلاس آف 22 کے مابین پریکٹس میچ جاری ہے

    دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچ باغ جناح میں کھیلا جارہا ہے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حسین طلعت شامل ہیں، دلبر حسین، زمان خان اور جلات خان پی ڈی پی کلاس آف 22 کی نمائندگی کررہے ہیں

    پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے مابین ملتان میں کھیلا جائے گا

  • لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح

    لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اکبر ڈوگر اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نوجوان و سینیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کتاب میلے کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کتاب میلے میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور مخلتف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ کتاب میلہ نوجوان وکلاء میں پڑھنے کی عادت کو تقویت دے گا۔ کتاب دوستی بہترین عبادت ہے، جس سے انسان کی علم و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہر شعبے کا مطالعہ ہمارے لئے لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔ انسانی تاریخ، سائنس اور دیگر علوم پر مبنی کتابیں ہماری سوچ کو وسیع اور کشادہ کرتی ہیں۔ فاضل چیف نے کتاب میلے کا اہتمام کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • سیاہ فاموں کے حقوق کی علمبردار”روزاپارک”کا تاریخی انکار

    سیاہ فاموں کے حقوق کی علمبردار”روزاپارک”کا تاریخی انکار

    روزا پارک کا تاریخی ” انکار”

    5 فروری 1913 یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو تیسرے درجے کے شہریوں کی حیثیت سے نجات دلا کر ” گورے اور کالے” کی تفریق کو ختم کرانے میں فیصلہ کن جدوجہد کرنے والی سیاہ فام خاتون روزا پارک 5 فروری 1913 کو الباما میں پیدا ہوئیں۔ 1940 کے عشرے میں ان کا خاندان امریکہ میں آ کر آباد ہوا۔ امریکہ میں گورے اور کالے کا فرق انسانیت کی بدترین تذلیل کا موجب بنا ہوا تھا جہاں Jim Crow کے قانون کے مطابق کسی بھی بس میں جب بھی کوئی سفید فام امریکی شہری سوار ہوگا اگر کوئی نشست خالی نہیں ہوگی تو بس میں سوار سیاہ فام شہریوں کو اپنی نشست سے اٹھ کر سفید فام کو بٹھانا ہوگا انکار کی صورت میں سیاہ فام شہری کو قانونی کارروائی کا سامنا کرتے ہوئے جیل جانا ہوگا۔

    یکم دسمبر 1955 کی شام کو سیاہ فام خاتون روزا پارک منٹگمری میں بس پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہی تھی کہ ایک سفید فام امریکی بس میں سوار ہوا بس کی تمام نشستوں پر لوگ سوار تھے جس پر سفید فام شہری نے امریکی قانون کے تحت روزا پارک کو اپنے بیٹھنے کیلئے نشست سے اٹھنے کا کہا لیکن روزا پارک نے اپنی سیٹ سے اٹھنے سے سختی کے ساتھ انکار کر کے بس میں سوار تمام افراد کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کیوں کہ سیاہ فاموں کو سفید فام افراد کے سامنے انکار کی جرئت نہیں ہوتی تھی لیکن اس سیاہ فام خاتون نے امریکہ کے نسلی امتیازی سیاہ قانون کا انکار کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ۔ سفید فام کے لیے اپنی نشست خالی نہ کرنے کے جرم میں روزا پارک کو گھر جانے کی بجائے جیل جانا پڑا۔

    کالے قانون کے تحت سزا کاٹنے کے بعد روزا پارک نے جھکنے یا ڈرنے کی بجائے مزید ہمت اور جرئت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نسلی امتیاز کے خلاف بھرپور تحریک چلانے اور عدالتی جنگ لڑنے کا بھی فیلہ کر لیا اور عدالت نے باالآخر روزا پارک کے اصولی موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے Jim Crow کے قانون کو ختم کر کے سیاہ فاموں اور سفید فام افراد کے حقوق کو برابر قرار دے دیا ۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد امریکی حکومت نے روزا پارک کو امریکہ کی اہم ترین شخصیت قرار دے دیا ۔ 24 اکتوبر 2005 کو روزا پارک کا انتقال ہواجنہیں بڑے اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا جبکہ ہر سال ان کی تاریخ پیدائش اور وفات کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور روزا کی یا میں امریکہ میں کئی یادگاریں تعمیر کی گئی ہیں ۔

  • محمد عارف محمود المعروف محمود شام،شاعر،نثرنگاراورکالم نگار

    محمد عارف محمود المعروف محمود شام،شاعر،نثرنگاراورکالم نگار

    کہا کریں گے کبھی ہم عجیب لڑکی تھی خموش رہتی تھی

    گہرے سمندروں کی طرح وہ آنکھیں جن سے نری شاعری بکھرتی تھی

    محمود شام

    اصل نام:محمد عارف محمود
    تاریخ پیدائش:05 فروری 1940ء
    جائے پیدائش:بھارت
    زبان:اردو
    مستقل رہائش : گلشن اقباک کراچی پاکستان

    اصناف:شاعری، نثر، تنقید، کالم
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)آخری رقص
    ۔ (2)نوشتۂ دیوار
    ۔ (3)چہرہ چہرہ میری کہانی
    4: بیٹیاں پھول ہیں
    5: ملا نصیر الدین کے پرانے قصے نئے روپ میں
    6: ایاں ایاں یو یو

    مستقل رہائش : گلشن اقبال کراچی

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نظر کسی کی نظر سے نہیں الجھتی تھی
    وہ دن بھی تھے کہ یوں ہی زندگی گزرتی تھی
    ستارے اپنے لیے خواہشوں کی منزل تھے
    حسین رات ہمیں چاندنی پلاتی تھی
    رہے تھے اپنی ہواؤں میں ایک عمر مگر
    بکھر پڑے تو ہر اک گام اپنی ہستی تھی
    یہی بہت تھا کہ کچھ لوگ آ کے کہتے تھے
    وہ میرا ذکر بہت مخلصانہ کرتی تھی
    نظر میں پیار بھی تھا اور تکلفات بھی تھے
    کہا کریں گے کبھی ہم عجیب لڑکی تھی خموش رہتی تھی
    گہرے سمندروں کی طرح
    وہ آنکھیں جن سے نری شاعری بکھرتی تھی
    اسے ملے تو پھر اس بات کا سراغ ملا
    ہمیں یہ زندگی کیوں اتنی پیاری لگتی تھی
    نہ جانے کتنے ہی صفحوں پہ دل بکھیرا مگر
    نہ کہہ سکے تو وہ اک بات ہی جو کہنی تھی

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    جانے اے دوست کیا ہوا ہم کو
    تیرا غم بھی نہ اب رہا ہم کو
    ہم نہ آئیں کہیں یہ ممکن ہے
    آپ دیں تو سہی صدا ہم کو
    خشک پتے ہیں ہم نہ جانے کب
    لے اڑے باؤلی ہوا ہم کو
    کب سے ہیں ہم تو گوش بر آواز
    کچھ تو اے خامشی سنا ہم کو
    کس لیے خار ہوں تلاش میں ہم
    خود ہی ڈھونڈے گا راستہ ہم کو
    یوں ہی آ آ کے لپٹے جاتی ہے
    جانے کہتی ہے کیا صبا ہم کو
    ہو گئی دور سارے دن کی تھکن
    شامؔ سے وہ سکوں ملا ہم کو

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    رات آئی ہے گزر جائے گی
    روشنی بن کے بکھر جائے گی
    ہاں یوں ہی چاند کو تکتے رہنا
    چاندنی دل میں اتر جائے گی
    لذت درد بچا کر رکھنا
    نکہت جاں ہے بکھر جائے گی
    کرب کی آگ لگا لو دل سے
    کل خدا جانے کدھر جائے گی
    اسی رستے پہ بہا اپنا لہو
    اسی رستے سے سحر جائے گی
    جسم کٹنا تھا یہ معلوم نہ تھا
    یوں مری ذات بکھر جائے گی
    میں نے جی بھر کے تجھے دیکھنا ہے
    اب تری شکل نکھر جائے گی