Baaghi TV

Tag: news

  • ایشیا کپ:  نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے،بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنےکا کہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ 2023 میں بھارت نے ورلڈکپ جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

  • جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کےایجنڈے پرسب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کےایجنڈے پرسب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے-

    باغی ٹی وی: یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں اپنی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں جابر بھارتی غاصبانہ آلہ کاروں سے بے خوف ہیں۔

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے


    انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ ہندوستانی جوئے سے آزادی کے اپنےخواب کو پورا کرنےکےلیےانتھک جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے اپنی قربانیوں سے آزادی کی مشعل کو جلا رکھا ہے۔ میرا یقین ہے کہ ان کے خواب جلد ہی روشن ہوں گے۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 75 سال سےبھارت نےجموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، بھارت کے5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے حالات بدترین رخ اختیار کرچکے ہیں، بھارت کے ان غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کوپاکستان اورکشمیریوں نے مسترد کیا ہے۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ قوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو گزشتہ 75 سالوں سے بھارتی جبر برداشت کررہے ہیں۔

    مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے، بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم بڑھتا جارہا ہے، بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہےبھارت نے ہمیشہ کشمیرکے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، بھارتی ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے نہیں ہٹے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیرکی آزادی تک پاکستان غیرمشروط حمایت جاری رکھےگا۔

    وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس

  • بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

    باغی ٹی وی: بحرین میں ہوئے ایشین کرکٹ کاؤنسل کےاجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا کہا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائےگی۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے, ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔

    اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

    مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، مگر سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا، اے سی سی کا ایونٹس کیلنڈر جاری کیا گیا تو اس میں ایشیا کپ موجود رہا مگر میزبان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

    پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی سی آئی اپنی ٹیم نہ بجھوانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایونٹ یواے ای یا پھر سری لنکا منتقل ہوجائے گا مگر میزبانی کے حقوق پی سی بی کے پاس رہیں گےحالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے،یہی موقف آئی سی سی اجلاس میں بھی دہرایا جائے گا۔

    ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا تھا کہ جے شاہ بورڈ میٹنگ کیلیے بحرین میں ہیں مگر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلو شرٹس پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ حکومتی کلیئرنس حاصل نہیں ہوسکی۔

    یاد رہے کہ جے شاہ کا تعلق بھارت کے سیاسی خاندان سے ہے،وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ کرکٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترجیح دی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی بیان بازی اور کیلینڈر جاری کرنے کو دھونس قرار دیا تھا، پیچیدہ صورتحال میں ان کا ردعمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے بعد اکتوبر میں پاکستان ٹیم کو بھی ورلڈکپ میں شرکت کیلیے بھارت جانا ہے پی سی بی پہلے ہی واضح کر چکا کہ ایونٹ کی میزبانی اپنے ملک میں ہی کرے گا۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے…

  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کاتبادلہ

    روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کاتبادلہ

    روس اور یوکرین کے درمیان ہفتے کے روز اعلانیہ 200 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ،جبکہ روس کی جانب سے دو برطانوی رضاکاروں کی میتیں بھی یوکرین کے حوالے کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ 116 یوکرینی قیدی ملک واپس آگئے ہیں۔

    اینڈری یرمک نے اپنے ٹیلیگرام پر لکھا کہ ہم ماریوپول، خرسون اور بخمت کے محاذ پر ملک کے دفاع کیلئے لڑنے والے اپنے 116 ہیروز کو روسی قید سے واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    امریکا سے لندن کیلئے روانہ ہونے والے طیارے میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ

    اینڈری یرمک کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران مشرقی یوکرین میں شہریوں کے انخلا کے کاموں کے دوران ہلاک ہونے والے دو برطانوی رضاکاروں کی میتیں بھی یوکرین روانہ کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب روسی نیوز ایجنسی نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے 63 جنگی قیدیوں کو یوکرینی قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں یوکرین کی قید سے حساس کیٹیگری کے اہلکاروں سمیت 63 روسی فوجیوں کو آزاد کروالیا گیا ہے۔

  • بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہوگا

    بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہوگا

    بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کا ہر سیزن شائقین کافی شوق سے دیکھتے ہیں، ہر بار کی طرح‌اس بار بھی بگ باس کا سیزن کافی دلچپسپ رہا ، اس بار تو بگ باس کی 16 سالہ تاریخ میں‌پہلی بار شو کا دورانیہ چار ہفتے تک بڑھایا گیا. گزشتہ روز شو سے سنبل توقیر خان نکل چکی ہیں اور اب گھر میں صرف 6 لوگ بے ہیں جن میں‌ شیو ٹھاکرے ، پریانکا چوہدری ، ایم سی سٹینڈ ، ارچنا اور شالین، ان میں سے ونر کون ہو گا اسکا پتہ 12 فروری کو چلے گا. جی ہاں بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہونے جا رہا ہے. لوگ اپنے اپنے پسندیدہ پارٹیسپینٹ کو دھڑا دھڑ ووٹ کررہے ہیں. شو کو کرن جوہر ہوسٹ کریں گے. اس موقع پر سلمان خان موجود ہوں گے یا نہیں‌ یہ تو اسی روز پتہ چلے گا. اس بار کے ویک اینڈ کے وار میں

    جب کرن جوہر نے گھر والوں سے کہا کہ شو کا دورانیہ مزید بڑھایا جا رہا ہے تو سب نے کہا کہ پلیز ایسا نہ کریں. ہم نے آل ریڈی اس گھر میں اپنے کنٹریکٹ سے زیادہ وقت گزار لیا ہے. تمام گھر والوں میں سے صرف ارچنا ایسی تھیں جن کا کہنا تھا کہ شو کا دورانیہ بڑھ جائے تو بہت مزا آئیگا. پھر کرن نے گھر والوں سے کہا کہ میں مذاق کررہا ہوں بگ باس کی انتظامیہ کا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے.

  • رضا مراد کی راکھی ساونت سے ملاقات

    رضا مراد کی راکھی ساونت سے ملاقات

    بالی وڈ اداکار رضا مراد نے گزشتہ روز راکھی ساونت سے ملاقات کی ان کے ساتھ انکی اہلیہ بھی موجود تھیں، رضا مراد نے راکھی سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال کا افسوس کیا اور انہیں کہا کہ تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ رہیں گی ہمیشہ بےشک وہ دنیا سے جا چکی ہیں. رضا مراد نے کہا کہ تم ایک بہادر ماں کی بہادر بیٹی ہو ہم سب کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑے ہیں . انہوں نے کہا کہ تمہارے بگڑے ہوئے کام کیسے ہوجائیں گے تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا تو راکھی نے کہا کہ رضا جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں‌میرا عادل

    میرے پاس واپس آگیا ہے ہماری صلح ہو گئی ہے وہ میرے ساتھ اب اچھی طرح اور ایمانداری سے زندگی گزارے گا. رضا مراد کی اہلیہ نے اس موقع پر راکھی سے کہا کہ تم ایک بہادر لڑکی ہو اور تم باقی لڑکیوں کے لئے مثال ہو، تم اپنی جنگ بہت حوصلے اور ہمت سے لڑ رہی ہو ہم سب تم سے بہت متاثر ہیں. تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ ساتھ رہیں گی ہمیشہ تم فکر نہ کرو اور پورا بالی وڈ تمہارے ساتھ کھڑا ہے.

  • وہاج علی پرائم ٹائم کے ڈراموں کی سلاٹ پر چھا گئے

    وہاج علی پرائم ٹائم کے ڈراموں کی سلاٹ پر چھا گئے

    آج کل ٹی وی اداکار وہاج علی بہت سارے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی دے رہے ہیں، وہاج نے کم ہی عرصے میں اپنی شناخت بنا لی ہے. انکی اداکاری کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں ویہی وجہ ہے کہ وہ ہر دوسرے ڈرامے میں نظر آرہے ہیں. وہاج علی پرائم ٹائم کے ڈراموں کی سلاٹ پر چھا گئے ہیں اس وقت ان کے دو بڑے ڈرامے آن ائیر ہیں اور دونوں میں ہی وہ ٹی وی کی بڑی اداکارائوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں. ڈرامہ سیریل "مجھے پیار ہوا تھا ” کی حالیہ قسط نے پسندیدگی کے لحاظ سے ٹاپ پر جگہ بنالی جب کہ "تیرے بن” کی قسط نمبر11 اور12اس کے قریب ترین یعنی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہاج نے اپنی لاجواب اداکاری سے پرستاروں کو چونکادیا اور "مجھے پیار ہوا تھا ” میں سعد کے کردار میں اور

    "تیرے بن”میں مرتصم کے کردار خوبصورتی سے ادا کرکے شائقین کا دل جیت لیا ہے. وہاج علی اپنی ورسٹائل اداکاری کی صلاحیتوں کےلئے مانے جاتے ہیں اور "مجھے پیار ہوا تھا ” میں سعد کے کردار میں اور "تیرے بن”میں مرتصم کے کردارادا کرکے انڈسٹری کے انتہائی باصلاحیت فنکارہونے کی حیثیت کو مضبوط تر کردیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ وہاج علی اس وقت سب سے زیادہ مشہور آرٹسٹوں کی صف میں کھڑے ہیں. انکی اداکاری کو کہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سراہا جاتا ہے.

  • شاہ رخ خان کی اپنے مداحوں کو ایک نصیحت

    شاہ رخ خان کی اپنے مداحوں کو ایک نصیحت

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک نصیحت کی ہے اور وہ نصیحت یہ ہے کہ کھانا بھوک رکھ کر کھائیں ، انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹا ہوتا تھا اس وقت میری ماں نے مجھے سکھایا تھا کہ کھانا ایک تو دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا چاہیے اور دوسرا یہ ہے کہ بھوک رکھ کر کھانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میری شروع سے ہی عادت ہے کہ میں بھوک رکھ کر کھاتا ہوں ، میں یہ نہیں‌ کہتا کہ کھانا پینا چھوڑ دیں یا اتنا کم کھائیں کہ آپکی صحت ہی خراب ہوجائے لیکن بھوک رکھ کر کھانے سے انسان کی صحت کافی اچھی رہتی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں‌جانتا کہ جو میں‌کہہ رہا ہوں یہ میڈیکلی کتنا درست ہے لیکن مجھے یہی سکھایا گیا اور میں آج تک ایسے ہی کرتا ہوں.

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں اور انہوں‌نے اس حوالے سے میڈیا سے متعدد مرتبہ گفتگو کرکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میرے کیرئیر کے تیس سال کے بعد بھی آپ سب مجھے اتنا پیار دیں گے. فلم پٹھان نے بالی وڈ میں کامیابی کے جو نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اسکو توڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے.

  • ویک اینڈ کا وار ، سنبل توقیر خان گھر سے بے گھر

    ویک اینڈ کا وار ، سنبل توقیر خان گھر سے بے گھر

    بگ باس 16 کے اس بار کے ویک اینڈ کے وار میں جو پارٹیسپینٹ گھر سے بے گھر ہوا ہے اسکا نام ہے سنبل توقیر خان. سنبل کے بعد گھر میں 6 لوگ بچے ہیں جن میں ایم سی سٹینڈ ، نمرت کور آہلوالیا، شیو ٹھاکرے ، شالین ، ارچنا ، پریانکا چوہدری شامل ہیں. ان چھ میں اب مقابلہ ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ کس کے سر پر بگ باس 16 کا تاج سجے گا. ویسے تو تین پارٹیسپینٹس بہت ہی مضبوط امیدوار ہیں ان میں ایم سی سٹینڈ ، پریانکا چوہدی اور شیو ٹھاکرے ان تینوں میں سے ہی ایک ونر ہو گا. ان تینوں‌کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. سنبل توقیر خان گھر میں جس گروپ کے بہت زیادہ قریب رہیں وہ تھا ساجد خان کا گروپ. جب سنبل کو گھر سے بے گھر کیا گیا تو انہوں‌نے گھر والوں سے ملتے ہوئے اپنے ہی گروپ کے

    لوگوں سے کہا کہ ٹرافی منڈلی کے لوگوں میں سے ہی کسی ایک کے پاس آنی چاہیے. یاد رہے کہ اس بار ویک اینڈ کے وار کو معروف فلم میکر کرن جوہر نے ہوسٹ کیا. پچھلے ویک اینڈ کے وار کو فرح خان نے ہوسٹ کیا تھا لیکن انہوں نے پریانکا کو گھر کی ویمپ کہا تو انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑااسی چیز کو دیکھتے ہوئے بگ باس کی انتظامیہ نے کرن جو ہر میزبانی کے فرائض انجام دینے کی ذمہ داری سونپ دی.

  • راکھی کی اپپل :‌عادل کے ساتھ میرے معاملات طے پاگئے ہیں میڈیا کوئی نیگٹیو بات نہ کرے

    راکھی کی اپپل :‌عادل کے ساتھ میرے معاملات طے پاگئے ہیں میڈیا کوئی نیگٹیو بات نہ کرے

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت جو کہ عادل درانی کے ساتھ شادی کرکے کافی ہیں پریشان انہوں‌ نے چند روز قبل اس چیز کا انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کے افئیرز ہیں اور ان کی گرل فرینڈ ان کو دھمکا رہی ہے. راکھی نے چند گھنٹے پہلے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ میرے اور عادل کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں وہ اب اپنے رشتے کو ایمانداری سے چلائے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں مل کر بہت سارے کام کرنے والے ہیں لہذا میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اب میرے اور عادل کے بارے میں کسی قسم کی چرچا نہ کرے. راکھی نے کہا کہ میاں بیوی میں اختلافات ہو جاتے ہیں ہمارے بھی ہوئے میں نے میڈیا میں آکر بات کی اور اسی لئے کی کیونکہ میں اپنی تکلیف کو کم کرنا چاہتی تھی. لیکن میرے عادل کو اس

    چیز کاحساس ہو گیا ہے کہ ان کی طرف سے کچھ غلط ہو رہا تھا انہوں نے میرے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس رشتے میں مزید کسی قسم کی خرابی نہیں آئیگی. یاد رہے کہ عادل درانی کے افئیرز کے علاوہ ان کے گھر والوں کی کوشش ہے کہ عادل راکھی کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرے دے ، اسی چیز کا ڈر راکھی کے دل میں بیٹھا ہوا ہے اور وہ ان سیکیور ہو کر روتی پھر رہی ہیں.