Baaghi TV

Tag: nida yasir

  • لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    ندا یاسر اکثر اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ کافی دلچپسپ ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے شو میں بتایا ہےکہ جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو مجھے یاسر نے بتایا تھا کہ میں کیا پہن سکتی ہوں اور کیا نہیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم ٹائٹس نہین پہنو گی کیونکہ مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ہم گاڑی میں بیٹھے دونوں کہیں ایک ساتھ جا رہے ہوتے تھے تو وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ دیکھو سکول کالج کی بچیاں ٹائٹس پہنے سڑک کراس کررہی ہیں جو کہ بہت ہی برا لگ رہا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگتا تھا کہ یاسر منع کیوں کررہے ہیں ، حالانکہ ان دنوں میں نیا نیا ٹائٹس کا فیشن تھا ہر لڑکی پہن رہی تھی میرا بھی دل کرتا تھا۔

    لیکن یاسر جب مجھے لاجک کے ساتھ سمجھایا کرتے تھے تو میں سمجھ جایا کرتی تھی ، ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ میرے شوہر کو قیمضوں کے لمبے چاک نہیں پسند تھے۔ وہ مجھے نہیں پہننے دیتے تھے ایک بار کہیں جانا تھا لمبے چاکوں والی شرٹ پہن لی تو میں نے یاسر سے کہا کہ میں اسکو پکڑ کر چلوں گی پلیز ابھی دیر ہو رہی ہیں چلیں۔” ندا نے کہا کہ اب ان سب باتوں کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمیں ہنسی آتی ہے”۔

  • ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

    ندا یاسر جو کہ اپنے مارننگ شوز میں‌مختلف شخصیات کو بلا کر ان کے انٹرویوز کرتی ہیں. ان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے. جس میں وہ سبینا فاروق سے سوالات کررہی ہیں ایک سوال کے جواب میں سبینا فاروق کہتی ہیں کہ میں ابھی تک ہیروئین نہیں آئی. اس پر ندا یاسر ان سے کہتی ہیں کہ تم بہت اچھا کام کررہی ہو، دیکھنا ایک دن تم ہیروئین بنو گی تمہارا بہت نام ہوگا. ندا کا یہ کلپ وائرل ہو رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ندا نے تو دو سال پہلے ہی پشین گوئی کر دی تھی کہ سبینا فاروق کا بہت زیادہ نام ہو گا. اور آج وہ ڈرامہ سیریل کابلی پلائو کے زریعے دھوم مچا رہی ہیں.

    سبینا فاروق جو کہ ڈرامہ سیریل کابلی پلائو میں‌ایک افغانی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ان کی پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ان کے ساتھ اس ڈرامے میں‌احتشام الدین اہم کردار ادا کررہے ہیں. سبینا فاروق کا ڈرامہ کابلی پلائو اس وقت ڈرامہ نقادوں کا فیورٹ بنا ہوا ہے. سبینا کے کیرئیر کا یہ ابھی تک کا سب سے بڑا ڈرامہ تصور کیا جا رہا ہے. سبینا کا کہنا ہے کہ میری خوش نصیبی ہے کہ یہ ڈرامہ میرے حصے آیا.

    میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

    شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

    میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

  • اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں لیکن میر توجہ میزبانی کرنے پر ہے ندا یاسر

    اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں لیکن میر توجہ میزبانی کرنے پر ہے ندا یاسر

    ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ ابھی بھی لوگ چاہتے ہیں کہ میں ان کو ڈراموں میں نظر آﺅں میرے پاس بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے ۔ اچھی کہانیاں اور کردار بھی مل رہے ہیں لیکن میں ابھی اداکاری کرنا نہیں چاہ رہی کیونکہ مگر میرا فوکس میزبانی کی طرف ہے ، لیکن اس کے باوجود اپنے شوہر کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی ہوں ۔

    ایک انٹر ویو میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری اور میزبانی دونوں میں بڑا فرق ہے اور میری ترجیح میزبانی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ مارننگ شو میں ہمیشہ مجھے پسندیدگی کی نظر دیکھا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے میرے شوہر یاسر کے ساتھ کوئی کردار آفر کیا جائے اور وہ کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو تو پھر میں یقینا اپنی مصروفیت سے وقت نکال سکتی ہوں نہیں تو میں میزبانی تو کرہی رہی ہوں، اور بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مارننگ شوز میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے لوگوں کو بلاﺅں جو دیکھنے والوں کے لئے رول ماڈ ل ہیں۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

  • ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

    ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

    آن لائن شاپنگ کے ہمیشہ ی نتائج کوئی زیادہ برآمد ہوتے دکھائی نہیں دئیے، بہت سارے لوگ یہ شکایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے آن لائن جو چیز آڈر کی جب وہ انہیں‌موصول ہوئی تو وہ ویسی نہیں تھی معیار میں جیسی دکھائی گئی. حال ہی میں ندا یاسر اور اداکارہ زہر عامر بھی ہو گئی ہیں شکار آن لائن شاپنگ کی. ندا یاسر نے بتایا ہے کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

    ”دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔” جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے ہیں۔یاد رہے کہ آں لائن شاپنگ کے حوالے سے کئی بار ایسی شکایات موصول ہو چکی ہیں لیکن لوگ اس سے باز بھی نہیں آتے اور آن لائن شاپنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں. اس کا بڑا فائدہ یہ ہےکہ وقت کی بچت ہوجاتی ہے لیکن نقصان یہ ہےکہ چیز ناقص ہو تو پھر اسکی کہیں کوئی واپسی نہیں ہے.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • میرے پاس یاسر کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے ندا یاسر کا انکشاف

    میرے پاس یاسر کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے ندا یاسر کا انکشاف

    معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کی ہیں کھل کر دل کی باتیں ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ان کے شوہر یاسر نواز کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو اتنے سال ہو گئے ہیں کبھی اس بات پر جھگڑا نہیں ہوا کہ میرا شوہر کس سے بات کررہا ہے ، یا اس کے موبائل کا پاسورڈ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے بچوں‌کے پاس اپنے باپ کے موبائل کا پاسورڈ ہے لیکن وہ مجھے نہیں بتاتے ، اور نہ ہی میں‌پوچھتی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ

    ”اگر مجھے پاسورڈ پتہ چل گیا اور میں‌نے موبائل چیک کر لیا تو کہیں کچھ نکل آیا تو یقینا ہماری لڑائی ہوجائیگی ”، اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے نہ ہی پتہ چلے کہ میرے شوہر کے موبائل کا پاسورڈ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرد وہی شریف ہے جس کوموقع نہیں ملتا. یوں ندا یاسر نے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا. یاد رہے کہ ندا اور یاسر نے محبت کی شادی کی تھی یہ دونوں‌ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    معروف اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے شوبز میں آنے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا ، صرف اعلی تعلیم حاصل کرنے کےلئے 16 لاکھ جمع کرنے آئی تھی اور پھر کام کی ایسی لت لگی کہ اسی کی ہو کر رہ گئی. انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فزکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اور میریٹ یونیورسٹی سے دو سال ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ پڑھنے سے بات کرنے کا ہنر سیکھنے کو ملا اور بعدازاں ہوٹل میں کچھ عرصے تک کام کیا۔

    ندا نے بتایا کہ میرا شوبز انڈسٹری میں آنے کا پلان نہیں تھا، مجھے اعلی تعلیم کے لیے سوٹزرلینڈ جانا تھا جس کے لیے 16 لاکھ روپے چاہیے تھے، ”میں نے اپنے والد سے کہا کہ یہ پیسے میں خود اداکاری کرکے جمع کروں گی اور اعلی تعلیم حاصل کروں گی” لیکن جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہیں کی ہوکر رہ گئی۔ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی بات کا پچھتاوا ہے میں‌آج جہاں بھی ہوں بہت خوش ہوں اور اچھا کام کررہی ہوں‌میرے مداح ہیں جو مجھے دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہوں.

     

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

  • ندا یاسر اپنے بچوں کو شوبز سے دور کیوں رکھتی ہیں ؟

    ندا یاسر اپنے بچوں کو شوبز سے دور کیوں رکھتی ہیں ؟

    اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے اور میرے شوہر یاسر نے یہ طے کر رکھا ہے کہ جب تک ہمارے بچے خود نہیں چاہیں گے ، ان کو شوبز میں نہیں‌لانا. انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سےبھی دور رکھا ہوا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جن کا بچوں کے زہنوں پر منفی اثر پڑتا ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں‌کو ایسی چیزوں سےدور رکھیں .

    انہوں نے کہا کہ ”کثر یہ ہوتا ہے کہ آرٹسٹ اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیر کرتے ہیں تو لوگ ایسے تبصرے کر رہے ہوتے ہیں اس کے تو دانٹ ٹیڑھے ہیں ، ماں خوبصورت ہے ، بیٹی کس پر گئی ہے”. ایسی باتیں سن کر بچے پریشان ہوجاتے ہیں، بھئی وقت کے ساتھ ساتھ ہر کسی نے خود کو سنوارنا ہوتا ہے ،اور جب خود کو سنوارا جائے تب ہی تو شخصیت میں دلکشی پیدا ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ شوبز میں، اپنے بچوں کا شوبز میں آنے کے بالکل خلاف نہیں ہوں ان کی جب مرضی ہو وہ ضرور آئیں لیکن ابھی مناسب وقت نہیں ہے.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    معروف اداکارہ اور میزبان ندا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کی ہیں کچھ دل کی باتیں ، انہوں نے کہا کہ جب میری شادی یاسر کے ساتھ ہوئی تو میں‌شادی ہونے کے بعد سسرال میں گئی ، جوائنٹ فیملی سسٹم تھا ، لہذا وہاں رہنا پڑا ،جب شادی کو تھوڑا وقت گزر گیا تو میں نے محسوس کیا کہ ساس کے ساتھ تو رہنا مشکل ہے ہی نہیں ، اصل مشکل تو یاسر ہے، انہوں نے کہا کہ میری ساس نہایت ہی سیدھی سادی خاتون تھیں کبھی انہوں نے کسی کے معاملے میں بلاوجہ ٹانگ نہیں اڑائی تھی ، وہ بہت شفیق خاتون تھیں. انہوں نے کہاکہ یاسر کی ذات میں‌پورا سسرال سمایا ہوا ہے.

    ان سے ایک سوال ہوا اس میں پوچھا گیا کہ کیا اپنی بھابھی کے معاملات میں بولتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ”میں اپنی بھابھی کے معاملات میں‌نہیں بولتی ، میرا بھائی مجھ سے 18 سال چھوٹا ہے” اور یوں‌بھابھی بہت چھوٹی ہیں مجھ سے لہذا ان کے معاملات میں‌، میں کبھی نہیں پڑی ہاں خود سے کوئی بات پوچھ لیں تو یقینا اس پر ان کو اپنی رائے دے دیتی ہوں باقی مرضی ان کی اپنی ہوتی ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے کیا نہیں . انہوں نے کہاکہ کامیابی کا راز اسی میں‌ہے کہ انسان اپنے آپ سے اور اپنے معاملات سے تعلق رکھے.

    تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

  • ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں ایک شو میں موجود تھی اس میں‌ہمایوں سعید بھی تھا ، ہم سب بتا رہے تھے کہ ہمیں عید پر کیا زیادہ کھانا پسند ہے اور ہمارے گھر میں کیا کیا بنتا ہے جیسے ہی میں نے کہا کہ مجھے بریانی کھانا بہت پسند ہے تو ند یاسر نے کہا کہ اب کی نہ کراچی والی بات، اس میں پر تپ گئی کہ کراچی لاہور کیا ہوتا ہے بھئی ہم سب پاکستانی ہیں. کیا بات کررہی ہوں، بریانی خالی کراچی والے نہیں کھاتے ہم بھی کھاتے ہیں.

    ” کراچی والوں نے کئی بار پنجابیوں کا مذاق اڑایا اور ان پر پورے پورے ڈرامے بنائے” ہم تو خون کے آنسو نہیں روئے، آپ بھی نہ روئیں ، بلکہ ہم تو خوش ہیں تم لوگ بھی خوش رہو اور یہ کراچی اور لاہور والی بحث نہ کرو یہ بنتی نہیں ہے. انہوں نے کہاکہ کراچی لاہور والے ہم بعد میں ہیں پہلے ہم پاکستانی ہیں. ہم ہر جگہ پاکستان کی نمانندگی کرتے ہیں اپنے ہی ملک میں کراچی لاہور ہو گا تو پھر باہر والوں سے کیا گلہ. یوں ایمان علی نے سنا دی کھری کھری ندا یاسر کو.یاد رہے کہ ایمان علی کا شمار منہ پھٹ اداکارائوں میں ہوتا ہےان کے دل میں جو بھی ہوتا ہے وہ بول دیتی ہیں .

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

    سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ

    فلم ”باربی“ کوپنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی اجازت مل گئی

  • دنیا بھر میں ساس بہو کے ایشوز پر ڈرامے بنتے ہیں یاسر نواز

    دنیا بھر میں ساس بہو کے ایشوز پر ڈرامے بنتے ہیں یاسر نواز

    اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں سے کامیڈی تو بالکل ہی ختم ہو گئی ہے یاسر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کامیڈی لکھنا اور پھر اسکو بنانا بہت آسان کام نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کیا دنیا بھر میں ایسے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں جن میں خواتین کو دلچسپی ہوتی ہے.انہوں نے کہاکہ ساس بہو اور اس طرح کی چیزیں دنیا کے کسی بھی ڈرامے میں دیکھی جا سکتی ہیں،

    انہوں نے مثال دیتے ہوئے ”سیریز ارطغرل غازی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں مقبول ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں بھی جنگوں سے زیادہ ساس، بہو اور رومانس کو دکھایا گیا ہے”۔یاسر نواز نے کہا کہ ندا وہ ڈرامہ دیکھا کرتی تھیں اور میں ان کے ساتھ دیکھتا تھا، جس پر ندا یاسر نے کہا اگر ارطغرل غازی میں صرف جنگیں دکھائی جاتیں تو وہ اتنا مقبول نہیں ہوتا، اس میں رومانس، ساس اور بہو کو دکھانے کی وجہ سے وہ کامیاب ہوا۔یاسر نواز نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار آج بھی بہت اچھا ہے ہمارے پاس ایسے ڈائریکٹرز موجود ہیں جو ایسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے دنیا حیران ہوجائے.

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا