Baaghi TV

Tag: nida yasir

  • ندا یاسر پہنچیں جرمنی

    ندا یاسر پہنچیں جرمنی

    اداکارہ ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہیں ان دنوں جرمنی میں وہاں سے وہ خوبصورت تصاویر شئیر کررہی ہیں. حال ہی میں ندا یاسر نے خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں ، ان تصاویر میں‌ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی دکھائی دے رہے ہیں. ندا یاسر ان تصاویر میں بہت ہی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، سفید رنگ کی میکسی میں اداکارہ نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں، ان کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت سراہا جا رہا ہے. ندا یاسر کو ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کلمات سے نوازا جا رہا ہے.

    یاد رہے کہ ”ان دنوں ندا یاسر جرمنی میں ہیں اور وہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں، اداکارہ اکثر و بیش تر اپنے کام سے فراغت پاتے ہی چھٹیاں گزارنے کےلئے بیرون ملک جاتی ہیں”. ندا یاسر نجی چینل پر مارننگ شو کرتی ہیں ان کے شو کو بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے. ندا یاسر نے کافی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کرنے کو تیار ہوں اگر مجھے میرے شوہر یاسر نواز کے ساتھ کوئی پراجیکٹ آفر کیا جائے تو. ندا مانتی ہیں کہ وہ مارننگ شو کر کے بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کے مداح ان کو ہر روز ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں.

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    ندا یاسر جو مارننگ شو کرتی ہیں وہ ہر شو میں کسی سلیبرٹی کو بلاتی اور انٹرویو کرتی ہیں، انہوں نے اپنے ایک شو میں‌ گزشتہ ہفتے اداکارہ حنا بیات کو بلایا ، حنا بیات نے شو میں اپنی زندگی سے جڑے ایسے واقعات پر بات کی ، نہ صرف وہ خود آبدیدہ ہوئیں بلکہ ندا یاسر بھی آبدیدہ ہو گئیں. انہوں نے اپنی شادی اور شوہر کے انتقال کی بات کی تو دیکھنے سننے والے جذباتی ہو گئے. حنا بیات نے محسوس کیا کہ انٹرویوکے دوران نہ صرف وہ خود روئیں بلکہ ندا یاسر بھی روتی رہیں. اس انٹرویو کے بعد حنا بیات نے ایک پلان بنایا اس پلان کے مطابق انہوں نے گھر پر ایک پارٹی رکھی اس میں انہوں نے ندا یاسر، یاسر نواز ، نادیہ جمیل کو بلایا. اور ہلا گلہ کیا، اس دوران انہوں نے تصویریں بنوائیں، اور وہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں اور کیپشن لکھا کہ” صبح ندا کو اِتنا رلایا کہ رات کو اسے ہنسانے کے لیے بلا لیا، ان خوبصورت لوگوں کے ساتھ کتنی مزے کی رات ہے۔

    حنا بیات نے تصویر میں موجود سب فنکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ روتے روتے ہنسنا سیکھو، ہنستے ہنستے رونا”. سوشل میڈیا پر یہ تصاویر کافی وائرل ہوئیں اور انہیں بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا. یاد رہے کہ حنا بیات ٹی وی کی بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایسے کردار کئے ہیں جو دیکھنے والوں کو نہ صرف پیغام دیتے ہیں بلکہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں.

     

     

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

  • ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی ماں کا انتقال ہوا تو وہ اپنی ماں کا بستر اپنے گھر لے آئیں ان کی الماری بھی اپنے گھر میں‌لے آئیں. انہوں نے کہا کہ ماں کا بستر میں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں لگا لیا اور جب جب اداس ہوتی ہوں تو میں اپنی ماں کے بستر پر جا کر لیٹ جاتی ہوں، جب بھی بے چین ہوتی ہوں پریشان ہوتی ہوں اور نیند نہیں آتی تو میں اپنی ماں کے بستر میں جا کر لیٹتی ہوں تومیری پریشانی دور ہوجاتی ہے، مجھے سکون کی نیند آتی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں‌اپنی ماں کی گود میں‌آکر بیٹھ گئی ہوں ، میری

    ماں کا بستر مجھے بہت سکون دیتا ہے، ایسا سکون تو دنیا کی کسی دوسری چیز میں نہیں ملتا مجھے . وہ جب یہ بتا رہی تھیں تو کافی جذباتی نظر آ رہی تھیں. انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساری مائوں کی عظمت کو میں سلام پیش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ماں کا رتبہ ہے جو خدا کے بہت قریب ہے. اپنی مائوں کی قدر کیجیے یہ ایک دفعہ چلی جائیں تو واپس نہیں آتیں.میری ماں جب اس دنیا سے گئیں تو مجھے لگا کہ جیسے میری تو دنیا ہی اندھیری ہو گئی ہے.

  • ندا یاسر نے کامیاب اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    ندا یاسر نے کامیاب اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرا اور یاسر کا ایک خوبصورت تعلق ہے ، ہم میاں بیوی سے زیادہ دوست ہیں ، ہمارے درمیان تکرار نوک جھوک ہو جاتی ہے جو کہ ایک نارمل بات ہے ، ہر رشتے میں نوک جھوک ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ یہ چیز کسی بھی خوبصورت رشتے کی ضمانت ہوتی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ہمارے درمیان اگر نوک جھوک ہوتی ہے تو اس نے کبھی بھی لڑائی کی صورت اخیتار نہیں کی. یاسر نے ہمیشہ میری بہت عزت کی ہے، اور میں نے بھی اسکو عزت دی ہے. یہی چیز ہم نے اپنے بچوں کو بھی سکھائی ہے. ندا نے

    کہا کہ جو رشتے زہنی اذیت بن جائیں ، ان سے نکلنا ہی بہتر ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہوں لیکن اس چیز سے کبھی پریشان نہیں‌ہوئی، ٹھیک ہے بات کرتے ہوئے کبھی زبان پھسل جاتی ہے اگر اس پر لوگ ہنستے ہیں انجوائے کرتے ہیں کچھ مذاق بناتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، وہ میرے ہی لوگ ہیں مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں بھی ان سے بہت پیار کرتی ہوں. ندا نے کہا کہ مارننگ شو کرکے بہت انجوائے کرتی ہوں اگر یاسر کے ساتھ مجھے کوئی پراجیکٹ آفر ہوا تو ضرور کروں گی.

  • ندا یاسر رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

    ندا یاسر رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

    اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں ان تصاویر میں ان کی رنگت کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوتی ہے ، یہ بھی کہا جاتا ہےکہ اداکارہ رنگ گورا کرنے والی انجیکشنز لگواتی ہے، اس لئے ٹی وی پر بہتر نظر آتی ہے ، جبکہ تصاویر میں کالی نظر آتی ہیں. اس ساری بحث پر ندا یاسر نے دے دیا ہے جواب انہوں نے کہا ہے کہ میری رنگت آج بھی سانولی ہے اور میں نے کبھی رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز نہیں‌لگوائے ہاں انہیں‌ پیتی ضرور ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جو انجیکشنز پیتی ہوں ان کا نام گلوٹا تھائیون یہ جلد کے

    لئے بہت مفید ہوتے ہیں . ندا یاسر نے کہا کہ میرے کالج کے دنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بحث کی جاتی ہے، تومیں بتا دوں کہ یہ تصاویر ان دنوں کی ہیں جب میں بسوں‌ پر کالج جایا کرتی تھی، کسی قسم کا کوئی سن بلاک نہیں لگاتی تھی ، نہ فیشل لیتی تھی ، اب میں سن بلاک لگاتی ہوں ، اعلی فیشلز لیتی ہوں اپنی جلد کا خیال رکھتی ہوں اس لئے کچھ بہتر نظر آتی ہوں لیکن میں ابھی تک سانولی ہی ہوں‌لیکن انجیکشن لگواتی نہیں پیتی ہوں. ایسا کوئی بھی کر سکتا ہے.

  • پہلی کمائی سے امی کو عید کا جوڑا لیکر دیا ہمایوں سعید

    پہلی کمائی سے امی کو عید کا جوڑا لیکر دیا ہمایوں سعید

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میں بہت چھوٹا تھا جب مجھ پہ سارے گھر کی ذمہ داریاں آن پڑی تھیں ، مجھے اپنی پڑھائی چھوڑ کر کمانا پڑا. لیکن جب میں 18 سال کا تھا تو مکمل طور پر کمانا شروع کر دیا تھا اور پہلی جو تنخواہ ملی اس میں سے کچھ پیسے امی کو دئیے اور کہا کہ اپنی مرضی سے عید کا جوڑا خرید لائیں. ہمایوں نے کہا کہ ہمارے تایا چچا ہوتے تھے ان سے ہمیں عید کے روز ملنے کا بہت شوق ہوتا تھا ، کیونکہ وہ عیدی دیا کرتے تھے ، میرے تایا ہمیں زیادہ پیسے دیا کرتے تھے اسلئے ان کے پاس تیار ہو کر ہم عید کے روز لازمی جایا کرتے تھے،

    ہمیں‌عیدی میں جو پیسے ملتے وہ امی کو دے دیا کرتے تھے ، اور تھوڑے سے اپنے پاس بھی رکھ لیا کرتے تھے. امی عید جو بھی کھانا بناتیں اس کے لئے ہم ان کی مدد کرتے ، کبھی ٹیبل لگا دی کبھی برتن اٹھا دئیے. ہمایوں سعید نے کہا کہ کھانا بنانے میں ہم نے کبھی ان کی مدد نہیں کی تھی کیونکہ ہم ایسے کام نہیں کرنے آتے تھے اور مجھے تو خاص کر نہیں‌کرنے آتے تھے.

  • حنا الطاف کو آغا علی کی طرف سے کتنی عیدی ملتی ہے؟

    حنا الطاف کو آغا علی کی طرف سے کتنی عیدی ملتی ہے؟

    اپنی اہلیہ حنا الطاف کے دیوانے آغا علی اور حنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے، میزبان ندا یاسر نے حنا سے پوچھا کہ آپ کے شوہر آغا آپ کو کتنی عیدی دیتے ہیں ، تو اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے آغا کی طرف سے اچھی خاصی عیدی ملتی ہے ، ندا یاسر نے پوچھا کہ کتنی عیدی ملتی ہے تو حنا نے کہا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ لیکن اچھی خاصی عیدی ہوتی ہے ، اس پر آغا علی نے کہا کہ اتنی بھی اچھی نہیں ہوتی لیکن اتنی ہوتی ہے کہ حنا کو برا نہ لگے. حنا نے کہاکہ عیدی ایک ایسی چیز ہے جو نہیں چھوڑنی چاہیے جتنی ملے

    رکھ لینی چاہیے. اور میں تو بہت زیادہ پرجوش ہوتی ہوں کہ مجھے عید پر اپنے شوہر سے عیدی ملے گی. انہوں نے کہا کہ ہم عید لاہور میں‌کرتے ہیں، اور ہم دونوں ہی بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہم فیملی کے درمیان عید کریں گے ، اس دوران کسی شوٹنگ پر نہیں جانا ہو گا. حنا نے کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور ہم تو لاہور جا کر عید کرنے کےلئے اپنی ٹکٹس بھی کروا چکے ہیں.

  • ندا یاسر نے اپنا مذاق خود ہی بنوا لیا

    ندا یاسر نے اپنا مذاق خود ہی بنوا لیا

    اداکارہ ندا یاسر جنہوں نے شعیب اختر کے شو میں شرکت کی ، ندا یاسر کے ساتھ ان کی پرانی کلیگ اداکارہ شائستہ لودھی بھی شریک تھیں۔ اس شو میں شعیب اختر نے ندا یاسر سے پوچھا کہ پاکستان نائنٹی ٹو کا ورلڈ کپ کس سال میں جیتا تھا تو ندا یاسر نے پہلا جواب دیا ، دو ہزار چھ ، اس کے بعد شعیب اختر نے دوبارہ اپنا سوال دہرایا تو ندا یاسر نے کہا کہ ایک منٹ ٹھہرئیے میں اپنی زہین دوست سے پوچھتی ہوں ، ندا نے شائستہ سے پوچھا کہ پاکستان نائنٹی ٹو کا ورلڈ کپ کبب جیتا تھا تو شائستہ نے کہا کہ نائنٹی ٹو اس پر شعیب نے کہا کہ آپ دونوں ملی ہوئی ہیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ آ پ سوال دوبارہ پوچھیں ، شعیب اختر نے سوال اس بار بدل دیا پوچھا پاکستان نے دو ہزار نو کا ٹی

    ٹونٹی ورلڈ کپ کب جیتا تو ندا نے کہا کہ نائنٹی ٹو میں۔ یوں ندا نے اپنا خود ہی مذاق بنوا لیا۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ندا یاسر نے اپنا مذاق بنوایا اس سے پہلے بھی وہ ایسے سوال کرتی ہیں اور ایسے جواب دیتی ہیں کہ ان کا مذاق بن جاتا ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ندا یاسر کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ پاکستان نائنٹی ٹو کا ورلڈ کپ کب جیتا ۔ یوں اس وقت سوشل میڈیا پر ندا یاسر کا خوب مذاق اڑ ایا جا رہا ہے۔لیکن کچھ لوگ ندا کے جواب سے محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔