Baaghi TV

Tag: now

  • پی ڈی ایم کاقومی اسمبلی کےضمنی انتخابات نہ لڑنےکا فیصلہ

    پی ڈی ایم کاقومی اسمبلی کےضمنی انتخابات نہ لڑنےکا فیصلہ

    اسلام آباد:اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے پی ڈی ایم نے طویل مشاورت کی جبکہ مولانا فضل الرحمن ایک جلسے میں اعلان کیا تھا کہ انکی جماعت ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی جس کے بعد انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد اور لاہور میں دو ملاقاتیں کیں اور اپنی رائے سے آگاہ کیاجس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورمشاورت کی۔

    عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا،ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،ضمنی انتخابات تحریک انصاف کی 33 خالی نشستوں پر ہونے ہیں۔

    آئی این پی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ کے اراکین کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی،پی ڈی ایم نے درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، ن لیگ کے اہم رہنما نے ایم کیو ایم قیادت کو فون کیاکہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ نہیں لے گی،ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق روزانہ انتخابی چلا رہے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش ،برفباری ، کی پشین گوئی

    حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا،ذرائع کاکہنا ہے ن لیگ کے اہم رہنما نے ایم کیوایم قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں درخواست کی گئی ہے کہ16مارچ کو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیاجائے کیونکہ پوری پی ڈی ایم قیادت نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، آپ ہمارے اتحادی ہیں اس لیے درخواست کی جار ہی ہے۔

    ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم قیادت نے ن لیگی رہنما سے وقت مانگ لیا ہے کہا ہے کہ معاملے کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے جو فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب

    ذرائع ایم کیوایم کاکہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی سیاست اس وقت مختلف ہے ہم پہلے ہی کر اچی کے مفاد میں بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کرچکے ہیں لہذا اب یہ فیصلہ ہمارے لیے مشکل ہو گا لیکن حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا،ذرائع ایم کیوایم نے بتایا کہ اب تک ایم کیوایم ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انتخابی چلائی جارہی ہے،ایم کیوایم قیادت کا ابتک کافیصلہ ہے کہ بھرپور انداز سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیاجائے۔

  • سکھر میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز:شرجیل میمن نے خوشخبری سنا دی

    سکھر میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز:شرجیل میمن نے خوشخبری سنا دی

    کراچی:وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام کو جس لمحے کا تھا انتظار وہ لمحہ آن پہنچا، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ آج(جمعہ) سے سکھر میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کی کامیاب سروس کے بعد سکھر کے لوگ پیپلز بس کی سواری سے مستفید ہوسکیں گے، سکھر کے مصروف ترین پہلے روٹ پر 10 لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی۔

    کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

    انھوں نے کہا کہ سکھر کا 25 کلو میٹر طویل روٹ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر بیڑی( کشتی)اسٹاپ، عطا حسین ڈگری کالج، ڈیوو بس ٹرمینل، ایس آئی یو ٹی سکھر، سٹی پوائنٹ بس اسٹاپ، این آئی سی وی ڈی، آئی بی اے یونیورسٹی، نیو بس ٹرمینل، بیکن ہاؤس اسکول، سبزی منڈی ، پاکولا چوک، بورڈ آفس، کمشنر آفس، آئی بی اے پبلک اسکول، 7/11 اسٹور بس اسٹاپ سے گزرکر گلوب چوک لب مہران پر اختتام پذیر ہوگا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔

    پنک بس سروس کا کرایہ 7 روز نہیں لیا جائے گا،شرجیل میمن

    سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پیپلز بس سروس کے فلیگ شپ منصوبے کو صوبے کے بڑے شہروں تک پھیلا رہی ہے،انھوں نے کہا کہ شدید مالی دباؤ اور ملک کی مشکل معاشی صورتحال کے باوجود پیپلز پارٹی سندھ صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا،11 مریضوں کی حالت نازک

    کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا،11 مریضوں کی حالت نازک

    اسلام آباد:قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 37 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

     

    اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.74 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ادھر ملک میں موسم کیصورت حال بھی بہت خراب بتائی جارہی ہے ، پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک جبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروےایم 3 فیض پورسے ننکانہ صاحب تک بند کردی گئی ہے۔

     

    سکھر، ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک اورلاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کردی۔

  • سیاست میں آنےکا موقع ملا تو اس کا فائدہ اٹھانےکی کوشش کی: وہاب ریاض

    سیاست میں آنےکا موقع ملا تو اس کا فائدہ اٹھانےکی کوشش کی: وہاب ریاض

    کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا موقع ملا تو میں نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اورفائدہ اٹھاوں گا بھی ، یہ انہوں نے اپنے موقف کا اعلانیہ اظہارکیا

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیلئے کچھ کرنے کا سوچ کر آیا ہوں، میرا ٹارگٹ زیادہ ٹورنامنٹ کرانا اور کھلاڑیوں کو مراعات دینا ہے،کرکٹرز کی ڈیلز، مراعات اور شہرت زیادہ ہوتی ہے، ہاکی اسکواش اور بیڈ منٹن، اولمپکس اور دیگر گیمز کیلئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 6 چھکے پڑنے کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، جب 6 چھکے پڑے تھے تب بھی دکھ نہیں ہوا تھا اوراب بھی دکھ نہیں ہے، 6 چھکوں کا کریڈٹ افتخار احمد کو جاتا ہے، افتخار احمد بھرپور فارم میں ہیں 6 چھکے مارنا آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایک نمائشی میچ تھا ڈومیسٹک میچ کی طرح شدت نہیں ہوتی، دیکھنا یہ ہو گا کہ پی ایس ایل 8 میں کیا کارکردگی ہوتی ہے، پشاور زلمی کا آغاز اچھا ہوا ہے تسلسل کو قائم رکھنا ہے، پہلے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور کامبی نیشن کا بھی پتہ چلا ہے

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے کہ ہر کوئی پرفارم کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے، میرے لیے یہ چیز اہم نہیں کہ کون پرفارم کر رہا ہے مجھے دیکھنا ہے کہ میں کیسا پرفارم کرتا ہوں، میرے کھیلنے کا مقصد یہی ہے کہ میں نے کم بیک کرنا ہے، باقی سب کی طرح میں بھی پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی فٹ ہوں کرکٹ کھیل رہا ہوں اب مجھے جہاں موقع ملے وہاں پرفارم کرنا ہے، لیگز کھیل کر میں بھی خود کو متحرک رکھتا ہوں۔

  • ڈی یچ اے فیز 2 میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد گرفت میں آگیا

    ڈی یچ اے فیز 2 میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد گرفت میں آگیا

    ڈی یچ اے فیز 2 میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد گرفت میں آگیا

    راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس آیا تھا جس نے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا جبکہ اب اطلاعات کے مطابق اس پھرتیلے تیندوے نے کئی گھنٹوں تک وائلڈ لائف کے عملے کی دوڑیں لگوائی اور اس دوران تیندوے نے ڈی ایچ اے کے گارڈ کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔ تیندوا خود کو پکڑنے کیلئے لگائے گئے دو جال بھی پھاڑ چکا تھا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق اب وائلڈ لائف عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد تیندوے کو قابو کرلیا ہے جبکہ تیندوے کو ایک گھر کے بیسمنٹ میں بند کر کے بے ہوشی کا انجکشن دیا گیا اور تیندوے کو بے ہوش ہونے پر پنجرے میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا تھا۔

    محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے، اہلکاروں کو دوران ریسکیو معمولی زخم آئے، تیندوے کو طبی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کر دیا جائے گا، تیندوے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں جنگلی چیتا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھس گیا تھا اور حملے میں وائلڈ لائف کے ملازمین سمیت تین افراد کو زخمی کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مقامات اور پارکس بند کرنے کا حکم دے دیا تھا ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں جنگلی چیتا داخل ہوگیا تھا جس پر اہل محلہ نے امدادی ادارے اور وائلڈ لائف کو اطلاع دی تھی.


    یاد رہے کہ چیتے کے حملے کے پیش نظر گھروں کے مکین اندر ہی چھپ گئے جب کہ امدادی ادارہ پہنچ گیا تاہم مہارت اور ہتھیار نہ ہونے کے سبب امدادی ادارہ چیتے کو نہیں پکڑسکا اور محکمہ وائلڈ لائف کا انتظار کرتا رہا۔ امدادی ادارے 1122 نے کہا کہ ہمارے پاس خون خوار چیتے کو قابو کرنے کے لیے کوئی جدید ہتھیار نہیں ہے. جبکہ مکینوں کے طویل انتظار کے بعد راولپنڈی وائلڈ لائف کی ٹیم چیتے کو پکڑنے پہنچ گئی تاہم جنگلی چیتا تاحال قابو نہیں آسکا، امدادی ادارہ 1122، وائلڈ لائف عملہ اور اسلام آباد انتظامیہ کوششیں کررہے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے زیر تعمیر گھر کے گرد رکاوٹیں لگا دی ہیں۔

    چیتے نے تین بار لوگوں پر حملہ کیا جس میں وائلڈ لائف عملے کے دو ارکان سمیت ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ چیتے نے پہلا حملہ سیکیورٹی گارڈ پر کیا جب کہ دو مزید حملوں میں وائلڈ لائف کے دو ملازمین کو زخمی کردیا۔ وائلڈ لائف عملہ چیتے کو قابو کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    اسسٹنٹ کمشنر رورل زخرف فدا ملک نے چیتے کے حملے کے پیش نظر ڈی ایچ اے اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور باغات و عوامی مقامات کو بند کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف اور آئی سی ٹی انتظامیہ اس وقت تیندوے کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں پارکس اور عوامی مقامات تیندوے کے پکڑے جانے تک بند رہیں گے۔

  • بلوچستان میں صدیوں سے آباد تمام قومیتوں کو مقامی قراردیاجائے. قرارداد

    بلوچستان میں صدیوں سے آباد تمام قومیتوں کو مقامی قراردیاجائے. قرارداد

    بلوچستان میں صدیوں سے آباد تمام قومیتوں کو مقامی قراردیاجائے. قرارداد

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آباد کار کی اصطلاح کو روکنے کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آباد پنجابی، اردو اسپیک، سندھی اور ہزارہ کو لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرکے مقامی قراردیاجائے۔ قرارداد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی اختر حسین لانگو نے قرارداد پیش کی۔

    اختر حسین لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد پنجابی ، اردو ، سندھی ، ہزارہ ہندکو اور دیگر زبانیں بولنے والوں کے لیے آباد کار کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جبکہ ان کے آباو اجداد اسی سرزمین میں مدفون ہیں اور صوبے کے ہرشعبہ میں ان کی نمائندگی اور گرانقدرخدمات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے 26 اگست 1974 کےنوٹیفکیشن میں بلوچستان میں بسنے والے غیر مقامی اقوام کو مقامی قرادیا گیا تھا لیکن تاحال اس پرتقریبا 49 سال گزرنے کے باوجود عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    اجلاس کے دوران دیگرارکان اسمبلی نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کوئٹہ میں مقامی اور آباد کار کی تفریق کو فوری طور پرختم کرکے ان اقوام کو لوکل سرٹیفیکیٹ جاری اور انہیں مقامی قراردینے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

  • پی ایس ایل 8: بچوں کی درخواست پر نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

    پی ایس ایل 8: بچوں کی درخواست پر نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

    کراچی:چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ طالب علموں کیلئے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی ہے ۔

    پی ایس ایل 8 کے میچز کے ٹکٹس کےلیے بچوں کی دہائی پر نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے طالب علموں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی۔ 18 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے بتایا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کیلئے ہے اور صرف طالب علموں کو ہی آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے، ساتھ آنے والے فیملی ممبرز کو نہیں۔

    قیمتیں آدھی کرنے پر بچے خوش بچوں نے چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ بچوں نے نجم سیٹھی کو اسٹیڈیم میں روک کر فریاد کی تھی۔

    ادھر اس سے پہلے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کیلئے گولڈن ربن ڈے منایا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں تحائف بھی دیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گزشتہ کئی سال سے پی ایس ایل کے دوران بچوں میں کینسر سے آگاہی کیلئے گولڈن ربن ڈے منا رہا ہے۔

    اس موقع پر آج (جمعرات 16 فروری) کو بورڈ نے کینسر سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا گراؤنڈ میں مدعو کیا، جہاں کراچی اور اسلام آباد کے کپتانوں نے انہیں دستخط شدہ ٹی شرٹس پیش کیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کیلئے پی ایس ایل 8 کے دوران کھلاڑیوں نے گولڈن ربن ڈے کے موقع پر گولڈن کیپس اور سنہری ربن پہنیں۔پی ایس ایل میچ کے دوران بڑی اسکرینز پر کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے اور علامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

    گولڈن ربن ڈے کے موقع پر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر مختلف پیغامات بھی دیئے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کینسر ایک موذی مرض ہے، بروقت تشخیص ہو تو علاج ممکن ہے۔ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ کینسر سے لڑنے کیلئے صبر اور فیملی کا ساتھ چاہئے ہوتا ہے۔محمد حسنین نے کہا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کو نارمل زندگی جینے کا موقع نہیں ملتا۔

    فخر زمان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو کینسر سے لڑنے کے جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔مارٹن گپٹل نے کہا کہ بچوں کیلئے پیغام ہے، لڑتے رہیں اور اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 4 لاکھ بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں اور پاکستان میں یہ تعداد تقریباً 90 ہزار بتائی جاتی ہے۔یہ لگاتار پانچواں سیزن ہے جس میں پی سی بی (پی ایس ایل) کے دوران اس دن کو ہر سال منائے گا۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 14 ہفتوں کے بعد پہلی بار اضافہ

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 14 ہفتوں کے بعد پہلی بار اضافہ

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 14 ہفتوں کے بعد پہلی بار اضافہ

    چودہ ہفتوں سے مسلسل کمی کے شکار ملکی ڈالر ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوگیا۔ اعداوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس 27 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 11 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

    اعلامیے کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کی مالیت 16 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ 14 ہفتوں کے مسلسل کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ایک روپیہ کمی کے بعد ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالرکا بھاؤ 265 روپے 38 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 268 روپے ہے۔

  • ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات

    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات

    انقرہ میں صدارتی محل میں وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر اردوان سے تباہ کن زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دو روزہ دورے پر ہیں، صدارتی محل پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔


    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس سے قتل ترکیہ روانگی سے قبل ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ترکیہ اور پاکستان ایک قوم ہیں جو دو ملکوں میں بستے ہیں۔


    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں، ترکیہ اورشام میں زلزلے کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ کوئی بھی ملک چاہے کتنا ہی وسائل سے مالا مال ہواس پیمانے کی تباہی سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری مشکل کا شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جو ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے دو روزہ دورے پر ترکیہ میں ہیں، صدارتی محل پہنچنے پر صدر رجب طیب اردوان نے ان کا خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    ترکیہ روانگی سے قبل شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے لئے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا پیغام لے کر ترکیہ روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ دو الگ ریاستوں میں رہنے والی ایک قوم کے جذبے کے تحت ہم ان کے نقصان کو اپنا سمجھتے ہیں۔ صدر اردوان سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم جنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں تعینات پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرین سے بھی بات چیت کریں گے۔

    وہ مشکل وقت میں ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور جاری امدادی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے 6 فروری کو صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں جنوبی ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ترک عوام کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے اور وزیر اعظم ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہر آزمائش اور مصیبت میں ایک

  • پاکستان بار کونسل نے آڈیو لیک پر چیف جسٹس  سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    پاکستان بار کونسل نے آڈیو لیک پر چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    پاکستان بار کونسل نے آڈیو لیک پر چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا.

    پاکستان بار کونسل نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی آڈیو لیک پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے . پاکستان بار کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق ‏آڈیو اصلی ہونے کی صورت میں جج کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کاروائی کی جائے جبکہ ‏آڈیو جعلی ہونے کی صورت میں زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے.


    جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر سپریم کورٹ بار کی جانب مبینہ آڈیو لیک پر مؤقف سامنے آگیا ہے جس میں چوہدری پرویز الہیٰ نے اسے ’ حکومت کی انتقامی کارروائی‘ قرار دیا ہے جبکہ عابد زبیری نے کہا ہے کہ میری ساکھ خراب کرنے کے لیے ڈاکٹرڈ آڈیو پھیلائی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    PBC
    علاوہ ازیں چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتا ہے، ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی فلاں بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں کو رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پرویز الہی کی آڈیو لیک ہوئی تھی آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اپنے وکیل کو ایک کیس مرضی کے جج کے پاس لگوانے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

    آڈیو کا متن :
    پرویز الہی: جوچا صاحب

    جوچا: جی جی

    پرویز الہی: مظاہر علی نقوی کے پاس لگوانا ہے محمد خاں کا کیس
    جوچا: اچھا۔۔چلو ۔۔ آج وہ اسلام آباد چلا جائے گا۔۔ ہم اسلام آباد بھیج دیں گے۔ پھر جو طریقہ کار ہوگا اس کے پیچھے کوشش کرلیں گے۔

    پرویز الہی: کراﺅ ناں جی
    جوچا: بالکل کوشش کرلیں گے جی

    جوچا: مظاہر علی اکبر نقوی ۔۔۔
    پرویز الہی : ہاں
    پرویز الہی: بس ٹھیک اے جی

    پرویز الہی: بڑا دبنگ ہے
    جوچا: جی۔۔ہاں ۔۔۔ ہے۔۔ جانتا ہوں میں