Baaghi TV

Tag: now

  • ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے ہیں. وزارت دفاع

    ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے ہیں. وزارت دفاع

    ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے ہیں. وزارت دفاع

    وزارت دفاع نے خیبر پختونخوا و پنجاب اسمبلی میں الیکشن اور قومی اسمبلی کی 93 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی کے معذرت کر لی ہے جبکہ رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر اور اندرونی ملک سکیورٹی میں مصروف ہیں۔

    جبکہ وزارت دفاع کے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوں گی، ضمنی اور خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز راجن پور ضمنی الیکشن میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہو گی۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے وسیع تر قومی مفاد میں انتخابات کے لیے اضافی ضمنی گرانٹ کی درخواست مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

  • وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔

    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا جبکہ ذرائع کے مطابق وزرات خزانہ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ کا مطالبہ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے عام انتخابات کیلئے اضافی 14 ارب مانگے تھے. جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے وسیع تر قومی مفاد میں اضافی ضمنی گرانٹ کا مطالبہ مؤخر کرے۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو مؤخر کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کیلئے درکار ہوگی۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ مانگی تھی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کے لیے درکار ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیےمنظور شدہ 47 میں سے 25 ارب روپے فوری درکار ہیں ، 25 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ 25 ارب میں سے بقایا 20 ارب روپے بھی فوری جاری کیے جائیں۔

  • تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط

    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط

    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط.

    صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ گورنر حاجی غلام علی اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو لکھے گئے خط میں پرویزخٹک نے لکھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نگراں حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔ گورنر کی مداخلت سے صوبائی انتخابات متنازع ہونے کا امکان ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کا کام اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر پولنگ کے دن کا تعین کرنا ہے مگر گورنر کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوں ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکیشن کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے گورنر کو نگراں حکومت کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ

    واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پنجاب میں اپنے ہم منصب بلیغ الرحمٰن اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک علیحدہ علیحدہ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اگست میں وفاقی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد رواں برس کے آخر میں کروانے چاہئیں۔ جبکہ گورنر پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان 2 علیحدہ علیحدہ انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس مشق پر اربوں روپے خرچ ہوں گے۔

  • نیویارک میں امریکی ڈاکوؤں نےپاکستانی نژاد پولیس افسرکوگولی مارکرجان سےماردیا

    نیویارک میں امریکی ڈاکوؤں نےپاکستانی نژاد پولیس افسرکوگولی مارکرجان سےماردیا

    نیویارک:امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔

    نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس آفیسر فیاض عدید پر گولی چلانے والے ملزم کو چھ فروری کو جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سےاپ سٹیٹ نیویارک کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پانچ سالوں سے نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے عدید فیاض کے لواحقین میں والدین کے علاوہ بیوہ اور دو بچے شامل ہیں

     

    نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کو معطل کردیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ابتک نہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا اور نہ ہی نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کی معطلی سے شہریوں کے کام اور حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا کو فریق بنایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

    اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

    ادھر اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔

    گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

  • لاہورہائیکورٹ کی عام انتخابات کیلئےعدالتی افسران دینے سےمعذرت

    لاہورہائیکورٹ کی عام انتخابات کیلئےعدالتی افسران دینے سےمعذرت

    لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لیے عدالتی افسران دینے سے معذرت کرلی۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے عام انتخابات کے لیے افسران مانگے تھے۔ رجسٹرار نے چیف جسٹس کی ہدایت پرالیکشن کمیشن کو جوابی خط بھیج دیا۔

    رجسٹرار نے لکھا کہ پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتواء ہیں۔ عدالتی افسران کیلئے کیسزکے ساتھ انتخابی عمل میں شرکت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے ڈی آراو اور آراوز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی افسران کیلئے کیسزکے ساتھ انتخابی عمل میں شرکت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آراواورآراوزکی تعیناتی کاخواہشمند تھا۔

    دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

  • انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقعہ

    انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقعہ

    انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقع

    انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقعہ ہیش آیا ہے جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو بھی زیر گردش ہیں جس میں پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہوا ہے اور ساتھ لے جارہی ہے. تاہم اس ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ان کا حل یہ ہے کہ ہے انہیں چپیڑ مار کر اندر کیا جائے دوسری جانب کچھ نوجوان روڈ پر پڑی پلاسٹک والی رکاوٹیں پھینک رہے ہیں.

    تاہم اس بارے میں ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ایلائٹ اسکول کا ہے جو لاہور کے ڈیفنس ایریا میں ہے اس سے لوگوں میں کافی خوف پھیل گیا ہے تاہم اس بارے میں سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ ہے کچھ طالب علموں نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ لڑائی ہے جبکہ اس بارے میں ابھی کوئی تصدیق شدہ بات واضح نہیں کہ اس میں واقع ہوا کیا تھا جبکہ باغی ٹی وی نے اس بارے میں مزکورہ اسکول اور پولیس سے رابطہ کی کوشش کی ہے تاہم ابھی تک کا کوئی جواب نہیں آیا ہے.

    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ

    واضح رہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن وہاں موجود لوگوں میں کافی خوف پایا گیا ہے. خیال رہے کہ پولیس اور اسکول کے موقف کے بعد اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جائے گا.

  • پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنےوالوں کا لائسنس کینسل کردیں گے:مصدق ملک

    پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنےوالوں کا لائسنس کینسل کردیں گے:مصدق ملک

    اسلام آباد:وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔ کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔

    پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

    وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریاست قدم اُٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ خود دیکھیں ذخیرہ اندوزوں سے متعلق ہمارے مذہب میں کیا کہا گیا ہے۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے متعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

    خیال رہے کہ پنجاب بھر میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور متعدد پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں، جبکہ چند پمپس پر موٹرسائیکل سواروں کو صرف 100 روپے تک کا پیٹرول دیا جارہا ہے۔

  • پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی:قادر مندوخیل کی ہدایت پر ملازمین بحالی کمیٹی کے سیکریٹری نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    مراسلے کے مطابق قادر مندوخیل نے پی آئی اے کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات اور سی ایچ آر او عامر الطاف سمیت ڈی جی سی اے اے حاقان مرتضی اور سیکرٹری سی اے اے کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے د یا ہے،تینوں افسران کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ حکمنامے میں سی ای او پی آئی اے اور ڈی جی سی اے اے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    قادرمندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کےملازمین سےمتعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نےجعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اورڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کاحکم دیا۔

    خصوصی کمیٹی نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنےکی ہدایت کی علاوہ ازیں سول ایوی ایشن کے 650 نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی –

    کمیٹی نے 13 فروری کے اجلاس میں پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

  • سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: 5 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا مجموعی طور پر دونوں ملکوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 11 ہزار 200 سے بڑھ گئی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

    جاپانی پروفیسر کی مشرقی وسطی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی

    ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کچھ روز پہلے ہی اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کی تھی-

    فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔

    اب سوشل میڈیا پر ان ہی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں زلزلے کی پیشگوئی کی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جنہیں اب محکمہ موسمیات نے مسترد کردیا ہے۔

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

    اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا، پہلے سے زلزلےکا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی ومالی نقصان نہ ہوتا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے، ترکیہ اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں، زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔