Baaghi TV

Tag: now

  • لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سنیں. عدالت کی پولیس کو ہدایت

    لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سنیں. عدالت کی پولیس کو ہدایت

    لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سنیں. عدالت کی پولیس کو ہدایت

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھنی بخش و دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا جن کے گھر سے کوئی لاپتہ ہے وہ پریشان تو ہوتا ہے پولیس تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے مگراہلخانہ کی داد رسی بہت ضروری ہے۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سنیں اور جن پرشکوک وشبہات کا اظہار کررہے ہیں، ان سے چھان بین کریں۔ لاپتہ شہری کی بہن نے کہا کہ دھنی بخش کو 4 سال پہلے میرے سامنے اٹھا کرلے گئے تھے، جس پر جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ عدالت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    عدالت نے درخواست گزارکا بیان جےآئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خاتون جن کے بارے میں بیان دے رہی ہیں، ان سے چھان بین کریں۔ عدالت نے دھنی بخش ودیگرشہریوں کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرکے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

  • سعودی سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ریفائنری منصوبہ کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

    سعودی سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ریفائنری منصوبہ کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

    سعودی سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ریفائنری منصوبہ کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

    سعودی عرب نے پاکستان میں اربوں ڈالرکی آئل ریفائنری کے قیام کو سیاسی اتفاق رائے، کابینہ کی منظوری اور آرامکو کی تجویز کردہ سخت شرائط سے جوڑا ہے۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانی سفارتخانہ متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے تاکہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستانی سفیر نے مندرجہ ذیل روڈ میپ تجویز کیا ہے آئل ریفائنری منصوبے کے بارے میں حکومت کو آرامکو کی جانب سے تجویز کردہ شرائط و ضوابط کی حمایت میں کابینہ کے موافق فیصلے پرعمل کرنا چاہیئے۔ ایک بار فیصلہ ہونے کے بعد پاکستان کو سعودی حکام کو تحریری طور پر اس سے آگاہ کرنا چاہئے۔

    سعودی وزیرسرمایہ کاری نے تجویز دی تھی کہ آئل ریفائنری منصوبے پر سیاسی اتفاق رائے اور ملکیت کو فروغ دینے کے لئے یہ معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ سفیر کے مطابق سفارتخانہ پہلے ہی وزیر توانائی کی جانب سے نامزد فوکل پرسن کے ساتھ رابطے میں ہے.پاکستانی سفیر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئل ریفائنری منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں سفارت خانے کو آگاہ رکھا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سفیرنے مشاہدہ کیا کہ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری بدر البدر کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان منصوبے کی تفصیلات اور ٹیزرکوغور کے لئے سعودی فریق کے ساتھ شیئر کرے گا۔

    وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آرامکو کے ایگزیکٹوز اور سعودی وزرائے سرمایہ کاری، توانائی اور معدنیات و سرمایہ کاری کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آرامکو کی جانب سے منصوبے کو معاشی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے طے کردہ تمام شرائط و ضوابط پر اتفاق کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ آئل ریفائنری منصوبہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ہے اورحکومت اس پر آگے بڑھنے کی خواہاں ہے۔

    مصدق ملک کے مطابق آرامکو کی شرائط کو قبول کرنے کا فیصلہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور چند ہفتوں میں اس کے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں فریقین کو منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور زیر التوا مسائل حل کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی کے قیام سے اتفاق کرنا چاہئے۔ مصدق ملک کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں ایک نیا قانون متعارف کرایا تھا جس کے تحت حکومت کو کسی پیچیدگی میں جائے بغیر G-2-G کی بنیاد پر معاہدوں پردستخط کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کان کنی کے شعبے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔ سعودی عرب کی جانب سے کان کنی کے امور کے نائب وزیر ورکنگ گروپ کی قیادت کریں گے۔

    سعودی وزراء نے پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کی قیادت بھی اس منصوبے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ایک اور مثال ہوگی۔ چونکہ آرامکو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے ،لہذا اس منصوبے کی معاشیات بھی اہم ہے۔ سعودی وزیر خزانہ نے کے الیکٹرک میں الجومیح گروپ کی سرمایہ کاری کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ایک سرمایہ کار کو درپیش مسئلہ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں نجی شعبے کے دوسرے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاروں کو لانا چاہتا ہے لیکن جب تک منفی مثالیں موجود ہیں اعتماد پیدا کرنا مشکل ہوگا۔ جواب میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اس کے جلد حل پر زور دیں گے۔ سفیرنے مزید کہا کہ اے سی ڈبلیو اے پاور کی جانب سے منصوبہ بند منصوبے سعودی قیادت کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے واضح طور پر کہا تھا کہ اے سی ڈبلیو اے پاورآرامکو سے زیادہ اہم ہے۔ سفیر نے یہ تجویز بھی دی کہ تجویزدی کہ پاکستان کو خصوصاً مستقبل کے G-2-G منصوبوں کے لیے اے سی ڈبلیو اے پاور کو ترجیح دینی چاہئے ۔

  • ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں بلا لیا گیا

    ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں بلا لیا گیا

    پشاور:ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گا، اجلاس کا انعقاد 15 ماہ بعد گورنر ہاؤس میں ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی ) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

    بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    اجلاس میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن و امان، دہشت گردی اور متعلقہ امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کی تازہ فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

    ادھر ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ (اے پی سی) بلا لی۔

    آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔

    پشاور پولیس پر حملہ؛ خود کش کرنے والا حملہ آور پولیس وردی میں تھا. انسپکٹر جنرل…

    وزیراعظم نے پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

    گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسر شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست؛ پولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا

    شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست؛ پولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا

    شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست؛ پولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے ؟ آپ نے صرف نوٹس کوچیلنج کیا تھا ، ایف آئی آر کو نہیں، اُس وقت ایف آئی آر نہیں ہوئی تھی، اُس آرڈر پر کس طرح توہین ہو گئی، عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے سے نہیں روکا تھا، عدالت نے پولیس طلبی کو معطل کیا۔

    جس پر وکیل نے کہا کہ اس وقت پولیس نے انکوائری شروع کر رکھی تھی جس پرایف آئی آر ہوئی، اسی انکوائری کی بنا پر پولیس نے سمن نوٹس جاری کیا ہوا تھا جس کو عدالت نے معطل کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا، عدالت نے نوٹس کو معطل کیا تھا اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں؟۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ حکم نامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ کاش اتنا احترام ہوتا، اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو نوبت یہاں تک پہنچتی، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو باہر سے کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایویشن اتھارٹی کا باہمی سیکیورٹی اشتراک

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایویشن اتھارٹی کا باہمی سیکیورٹی اشتراک

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایویشن اتھارٹی کا باہمی سیکیورٹی اشتراک

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (یو کے ڈی ایف ٹی) اور پاکستان سول ایویشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) کا باہمی سیکیورٹی اشتراک جبکہ لاہور کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ پر (یو کے ڈی ایف ٹی) ماسٹر ٹرینرز کی جانب سے سیکیورٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا اور ٹریننگ تیس جنوری سے دو فروری تک بین الاقوامی اسلام آباد ائرپورٹ میں منعقد ہوئی تھی.

    ترجمان کے مطابق ٹریننگ بعنوان "اضافی حفاظتی اقدامات” کا مقصد مشترکہ طور پر ایویشن سیفٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانا تھا اور یہ اقدام پاکستان اور برطانوی ہائی کمیشن کی ایویشن سیفٹی کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ہے جبکہ برطانوی ماسٹر ٹرینرز نے ٹریننگ کے دوران شرکاء کی کارکردگی اور اعلی پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور شاہد قادر نے ڈی جی سی اے اے کی جانب سے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    ترجمان نے مزید بتایا کہ تربیتی پروگرام میں سول ایویشن، پی ائی اے، اے ایس ایف اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے 60 سے زائد اہلکاروں نے تربیت حاصل کی۔ جس سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور یہی ان ٹریننگ کا مقصد تھا.

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • تھانہ پی آئی بی کالونی سے اغواء ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ,ملزم گرفتار

    تھانہ پی آئی بی کالونی سے اغواء ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ,ملزم گرفتار

    کراچی :تھانہ پی آئی بی کالونی سےاغواء ہونےوالی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ہوچکی ہےاور پولیس نےاغوا کارکو گرفتار بھی کرلیا ہے ،باجوڑی محلہ سے معصوم بچی 3/4 سالہ سمیعہ دختر اصغر علی کو ملزمان نے اغواء کیا تھا

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر احمد شیخ کے احکامات پر فوری طور پر بچی کی بازیابی کے لئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گٸی تھی۔ایس ایس پی صاحب کے احکامات پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معصوم بچی کے اغواء کے مقام سے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلی تھی۔

    پولیس ٹیم نے شواہد اکھٹے کرکے چھاپہ مار کارواٸی کرکے بچی کو بازایاب کی۔پولیس نے چند گھنٹوں میں پرانی سبزی منڈی جھنڈے شاہ پیر بخاری قبرستان سے بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مخبر خاص کی اطلاع پر کارواٸی کی پولیس نے پیر بخاری کالونی پرانی سبزی منڈی سے اغوا شدہ بچی سمعیہ کو 4 گھنٹوں میں بازیاب کرلیا گیا۔

    پولیس نے اغوا کار محمد یامین ولد صابر حسین کو گرفتار کیا،پچی والدین کے حوالی کی گٸی اس موقع پر والدین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہایا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر33/23 بجرم دفعہ 364/A کے تحت درج کرلیا گیا تھا ،گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جاٸیگا
    ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔

    آپریشن کےدوران ڈیجیٹل ڈیوائس کےذریعےمشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی دوران آپریشن غیرقانونی طورپرمقیم تین تارکین وطن سمیت گیارہ ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول،مختلف نوعیت کا ایمونیشن منشیات اورچوری کا رکشہ برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔

    #کراچی

  • چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    گجرات:چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے موسیٰ الٰہی کیخلاف گجرات میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد علی کی مدعیت میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی مقدمہ محمد علی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہےکہ 23 جنوری کو میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماء کے گھر پر فائرنگ کرنے پر دونوں سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی سمیت 3 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی ن لیگی رہنماوں سے جان کو خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد درج ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی پر مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی سمیت 11ملزمان نامزد ہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کیلئے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایپ کے ذریعے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔

    پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے نیشنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ بنانے پر غور جاری ہے۔

    ذرائع کے مطاںق ڈیجیٹل ایپ سے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی، پنجاب بھر میں 8 ہزار سے زائد چینی باشندے مقیم ہیں۔

    اس حوالے سے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے کثیر تعداد میں ہونے کے باعث سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مشکلات تھیں اسی لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے چینی باشندوں کی مانیٹرنگ آسان ہوگی اور براہ راست کمیونیکشن میں بھی مدد ملے گی۔