حلقہ این اے 193 جام پور ضمنی الیکشن سے عمران خان بھاگ گئے
عمران خان نے حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی، پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے ،حلقہ این اے 193 جام پور میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی کےسردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی،
عمران خان کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ ضمنی الیکشن تمام نشستوں پر عمران خان لڑیں گے تا ہم اب جام پور کے حلقے سے عمران خان الیکشن نہیں لڑ رہے، اس حلقے میں ن لیگ نے بھی ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 193 جام پور اختر حسن خان نے بھی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے،
چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے، تھانہ پڑانگ کی گشتی پولیس موبائل پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا گیا ،
ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارشرپسندوں کو ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا۔جس کے بعد ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کی موت ہو گئی ہے، دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضےسے دو ھینڈ گرنیڈ اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے میں موجود موٹر سائیکل بھی تحويل میں لے لی۔ہلاک شرپسند ساجد ڈی ایچ کیو چارسدہ اور گرفتار ملزم یاسر کو پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی ایس پی عالمزیب خان اور سرکل ایس ایچ اوز بمعہ ایلیٹ فورس اور دیگر نفری نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس جوانوں نے گشت کے دوران شرپسندوں کو بھر پور جواب دے کر بہادی کا مظاہرہ کیا،اللہ تعالیٰ کے فضل رحم سے ہمارے نوجوانوں محفوظ رہے
اسلام آباد:عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔
اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس نے بھی انہیں گرفتار کیا اس کی حکومت ختم ہوئی۔پولی کلینک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، میری گھڑیاں اور پیسے لیےگئے، ملازموں کو مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹوکی حکومت ہو یا نوازشریف کی جس نے مجھےگرفتارکیا وہ ختم ہوئی، ہم امپورٹڈ حکومت ختم کرکے رہیں گے، 15 فروری کے بعد نقشہ بدل جائے گا، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، سب سن لیں یہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے، ان کو خوف ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے, شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔
گرین گوادر، کلین گوادر کے سلوگن کے تحت گوادر کو پولی تھین بیگزسے پاک کرنے کے عملی اقدامات کا آغاز
گرین گوادر، کلین گوادر کے سلوگن کے تحت گوادر کو پولی تھین بیگز (پلاسٹک کی تھیلے)سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پلاسٹک کے تھیلے کی فروخت اور استعمال پربھاری بھرکم جرمانے اورمقدمات کا اندراج کیا جائے گا انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی حکومت بلوچستان کے مراسلے کے بعد انوائر منٹ آفس ضلع گوادر کی جانب سے پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں کارخانوں، تاجروں اور دکانداروں کو اس سلسلہ میں تنبیہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے.
محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے ممانعت استعمال و فروخت پلاسٹک تھیلے آرڈیننس2001اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت پلاسٹک کے تھیلے کے استعمال اور فروخت پرمکمل پابندی عائد کی ہے مذید کہا گیا ہے کہ ا یسے تمام کارخانہ دار ، تاجر و دکاندارجو 40 مائیکرون سے بار یک پلاسٹک کے تھیلے بناتے یا کاروبار کرتے ہیں کو آخری بار تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ کاروبارکو 4 فروری 2023سے پہلے ترک کردیں بصورت دیگر پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون برائے تحفظ ماحولیات بلوچستان 2012 کے تحت بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
جن کو مریم کے سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان کا ووٹ بینک کتنا ہے. حنا پرویز بٹ کا شاہد خاقان عباسی پر طنز.
مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ "جن کو مریم بی بی کے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان سے میرا سوال ہے کہ آپ کا ووٹ بنک کتنا ہے؟ اگر آپ جلسہ کریں تو کتنے لوگ آئیں گے؟ کیا آپ طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں؟ اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کے پاس یہ سب خصوصیات ہیں اور اسی لئے وہ پارٹی کی بہترین چوائس ہیں.”
جس کے پاس اپنا حلقہ تک نہیں، جو خود سپیشل سیٹ کی بھیک کے انتظار میں رہتی ہے وہ عورت آج چوہدری نثار خاں شاہد خاقان عباسی خواجہ سعد رفیق کی سیاسی حیثیت کو چیلنج کر رہی ہے۔
حناء کچھ تو شرم کرو ویسے بھی خان کے حکومت میں آنے کے بعد سپیشل سیٹ سختم،تو بہتر ہے سلائی کڑھائی پر توجہ دو https://t.co/mr6xLoRZNc
اس پر ڈاکٹر نادیہ نے لکھا کہ حنا پرویز بٹ درحقیقت شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے جنہوں نے مریم نواز کو نائب صدر بنانے پر اعتراض کیا تھا. جبکہ جبکہ ایک صارف عمر جٹ نے لکھا کہ ووٹ بینک کے حساب سے تو مسلم لیگ ن میں آپ سے زیادہ ووٹ بینک کسی کا نہیں ہو سکتا تو پھر آپ کو چیف آرگنائزر کیوں نہیں بنایا گیا؟
لاہور:پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 100 سے زائد پولیس والوں کو شہید کردیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ، قوم اس وقت بڑے صدمے میں ہے اور ملک بھر میں ٰایک خوف کی فضا قائم ہے ، جبکہ دوسری طرف ڈانس ہورہےہیں یہ کیسی انسانیت ہے ، یہ کہنا تھاکہ سینیئرصحافی مبشرلقمان کا جوملک کی سیاسی ، معاشی اور امن وامان کی صورت حال پرسیرحاصل گفتگو کررہے تھے
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے اوریہ وہ شخص ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے اور ان دہشت گردوں کو پاکستان لایا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایک طرف ملک سخت مشکلات میں گھرا ہوا ہے لیکن دوسری طرف یہ کہا جارہا ہےکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جائیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے یہ سب کچھ کیا ہے ،فواد چوہدری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل عدالت میں وہ عدالت کے استفسار پر کہ اب آئندہ ایسی جارحانہ گفتگو سے اجتناب کریںاس وقت عدالت میں توایسے کھڑا تھا جیسے کہ وہ بڑا معصوم ہے مگر ضمانت ملتے ہی اس نے اپنی توپوں کا رخ عدالت کی طرف کردیا ہے ، یہ وہی عدالتیں ہیں جن سے عمران خان کوریلیف ملتا رہا ہے مگراب کہا جارہاہے کہ عمران خان کا کیس خارج کیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ کیسا بے رحم شخص ہے کہ اپنی اولاد کو ہی بھول گیا ،
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر تھا اوراب وہ یہ چاہتا ہے کہ عدالت بھی اس کے حق میں فیصلہ دے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جو نوازشریف کو طعنے دیتا تھا کہ نوازشریف ایمپائر کے بغیر نہٰیں کھل سکتا اب خود نوازشریف کی طرح ایمپائرکی تلاش میں ہے ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل کی گفتگو سنی ہے جس میں وہ دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کوبڑے ہی معذرتخوانہ انداز سے جواز بخشنے کی کوشش کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا کی بڑی عزت کرتا ہوں مگرمجھے دکھ ہوا ہے کہ وہ اس قسم کی گفتگو کررہے ہیں ان کو اپنے بیانات کا جائزہ لینا چاہیے ،
مبشرلقمان کہا کہنا تھا کہ اب تو عدالت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ ان دہشت گردوں کوکون لے کرآیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی بول اٹھے ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک کو یہ دہشت گردی دی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کو اب سامنے آجانا چاہیے اور واضح کردینا چاہیے کہ اس ساری دہشت گردی کا ذمہ دار عمران خان ہے وہی دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے ،
مبشرلقمان نے کہا کہ دوسری طرف ن لیگ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ، شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ بھی آگیا ہے اب پتہ چلتا ہے کہ ن لیگ اپنےآپ کو بچا بھی سکتی ہے یا کہ نہیں ،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ رات چوہدری وجاہت حسین کے گھر پرپولیس کا چھاپہ پڑا ہے اور مونس الٰہی ویسے ملک سے بھاگا ہوا ہے،چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ، آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ؟
بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیئے گئے اور صدر پاکستان نے اس کی منظوری دے دی ہے جبکہ شہزاد عطا الہٰی کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی گئی ہے.
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کا اجلاس ہوا
وفاقی وزرا شاہ زین بگٹی، اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق اور اسعد محمود اجلاس میں شریک تھے،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان،جنید انور چودھری اور خالد حسین مگسی بھی اجلاس میں شریک تھے کمیٹی اجلاس میں آغا رفیع اللّہ ، اسامہ قادری اور محترمہ شہناز بلوچ نے بھی شرکت کیم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے،بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، بلوچستان پورے پاکستان کے لیے روشنی کی کرن ہے، بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلوچستان کے مجموعی مسائل کے حل کیلئے یہ کمیٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے،
چیف سیکریٹری بلوچستان نے صوبے کے مجموعی مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،ممبران کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئےعملی اقدامات کی ضرورت ہے، اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات کا تعین ضروری ہے ، ترجیحات کے تعین کے بغیر بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے،
بلوچستان کے وزیر لیبر نوابزادہ میر نے بلوچستان کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کا علاقہ پورے پاکستان کو گیس دیتا ہے لیکن وہاں کے مقامی لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا بناتے ہیں تو اندازہ لگائے کہ بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گیس رائیلٹی بجلی و گیس کے عدم دستیابی اور بلوچستان کی محرومیوں سے متعلق معاملات صوبے سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ایوان میں اٹھایا تھا جس پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی اجلاس میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے، کمیٹی اجلاسوں میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،
سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان
سعودی عرب 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب نے بحرین میں 33 ویں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کانگریس میں ایشیاکپ فٹ بال 2027 کی میزبانی کی بولی میں کامیابی حاصل کی ۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے سعودی عرب کے ایشیا کپ 2027 کے ایڈیشن کی میزبان کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی عرب پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی وفدنے چیمپئن شپ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ موجودہ سٹیڈیمزکی تزئین و آرائش اور نئے سٹیڈیمز کی تعمیرکے منصوبوں کا انکشاف بھی کیا تھا۔
اس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے چیمپئن شپ کی میزبانی کی بولی اور اس کی تفصیل پیش کی گئی تھی۔اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرکھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے بھی شرکت کی۔شہزادہ عبدالعزیزنے اعلان کے بعد کہا کہ ہم 2027 میں سعودی عرب میں پورے ایشیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی میں بڑی پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرکا کوبتایاکہ مملکت اس ایونٹ کے لیے تیارہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کو ایشیا کپ 2027 کی میزبانی کے لیے حتمی بولی دہندگان کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا۔
اسرائیلی جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے شیر خوار بچے کو کاؤنٹر پر چھوڑدیا
اسرائیلی جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے اپنے شیر خوار بچے کو ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر ہی چھوڑدیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ تل ابیب کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب یہ خاندان نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے تل ابیب سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز جا رہا تھا۔