Baaghi TV

Tag: pakistan

  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی –

    چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    ٹرمپ نے گوگل ، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا

  • سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    اسکردو: اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتا جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی، لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے دونوں جاپانی کوہ پیما اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے لئے گئے تھے، یہ کوہ پیما کیمپ 2 سے نیچے گرے جنہیں ممکنہ طور پر مہم جوئی کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما کی شناخت کا عمل جاری ہے، امید ہے ریسکیو ٹیمیں دوسرے کوہ پیما کو بھی جلد تلاش کرلیں گی، جاپانی سفارت خانے کے آفیشلز اور کوہ پیماؤں کے قریبی ساتھی بھی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

  • ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر  اور  نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد پہنچیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آمد پر ایرانی صدر کی اہلیہ کا انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،ایرانی صدر کی اہلیہ نے نمل یونیورسٹی میں بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کیا،ایرانی صدر کی اہلیہ نے یونیورسٹی میں مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کئے،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی صدر کی اہلیہ کو اعزازی سند دی گئی ،تقریب میں نمل یونیورسٹی کی ایگزیکٹو فیکلٹی اور طلبا نےبھرپور شرکت کی۔

    علاوہ ازیں ایرانی صدر کی اہلیہ علم الہدیٰ نے پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ کیا، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایرانی صدر کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

    دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی،قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسلوں کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی، فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • فلسطینی سفارتخانے نے  3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیا

    فلسطینی سفارتخانے نے 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے، ہمارا سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہےکہ ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کے اندرہونی چاہیے ریاست کے باہر فلسطینی یتیم بچوں کی کفالت کی اجازت نہیں ہے اور ہم یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی، مجرمانہ جنگ اور تباہی کی روشنی میں فلسطینی عوام کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے مخصوص بینک کھاتوں میں عطیات کی اپیلوں کی بار بار گردش کرنے کے حوالے سے ہم آپ کی توجہ جعلی خبروں اور الزامات کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں اسی مناسبت سے ہم اپنے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے یا چھپے ہوئے خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے اس مسئلے کے حوالے سے ہمارے سفارت خانے سے رابطہ کریں، تاکہ ہم آپ کو سرکاری، معتبر اور قابل اعتماد حکام تک پہنچاسکیں، فلسطین کا سفارت خانہ ان مسائل کے حوالے سے اپنے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستانی حکام اور اہلکاروں کے تعاون سے اس معاملے کی پیروی کرےگا۔

    فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں ہم پاکستانی صدر، وزیر اعظم، سرکاری افسران اور پاکستانی فوج کے بھی شکر گزار ہیں ہم ان اداروں اور شخصیات کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے تسلیم شدہ پاکستانی اداروں کے ذریعے کام کیا اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے عطیات غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔

  • پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

    پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

    پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، ٹیزر خاصا مختصر ہے ، اور بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹیزر میں مرکزی کردار دکھایا گیا ہے اور صلاح الدین ایوبی کو اسلامی ریاست کا پرچم ہاتھ میں تھامے دوڑتے گھوڑے پر دیکھا جا سکتا ہے۔صلاح الدین ایوبی کے مناظر کے پس پردہ اغور غنیش کی آواز سنائی دیتی ہے جو کہ ترک زبان میں ہے، تاہم ٹیزر میں ترک زبان کا انگریزی ترجمہ دیا گیا ہے۔ٹیزر کے اختتام پر صلاح الدین ایوبی کو دور سے مسجد اقصیٰ کو دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے کے ٹیزر کو صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اغور غنش سمیت ڈرامے کے پروڈیوسرز میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر شیئر کیا۔عدنان صدیقی نے ڈرامے کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اور ترکیہ کے پروڈکشن ہاوسز اور پروڈیوسرز کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پروڈیوسرز میں ہمایوں سعید کا نام بھی لکھا۔

    ”اسی ڈرامے کے حوالے سے اپریل 2023 میں ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر ڈرامے کو رواں برس کے اختتام تک پہلے ترکیہ میں نشر کیا جائے گا،” اس کے ایک سال بعد اسے پاکستان میں دکھایا جائے گا۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا تھا کہ وہ ڈرامے میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، تاہم بتایا تھا کہ وہ کچھ اقساط میں مختصر کردار ادا کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس ڈرامے کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • فٹ بال میچ؛ کتا بال  اٹھا کر بھاگ گیا

    فٹ بال میچ؛ کتا بال اٹھا کر بھاگ گیا

    یہ دلچسپ واقعہ میکسیکن لیگ کے میچ کے دوران ایک کتے نے فٹبال کے میدان پر دھاوا بول دیا اور فٹ بال چھین کر کھلاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں ہیں


    جبکہ مقامی لیگ کے 11ویں راؤنڈ میں ڈوراڈوس ڈی سینولا اور اس کے میزبان البرگیو ڈی اوکساکا کے درمیان ہونے والے میچ میں اسٹیڈیم کے اندر کتا گھس آیا اور سٹیڈیم میں نئے مہمان نے تعاقب کرتے ہوئے گیند پر قبضہ جمایا اور پھر اسے اٹھا کر بھاگ نکلا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

    تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کئی منٹ تک اس کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کتے کو بالآخر پکڑ لیا گیا جبکہ اس دوران شائقین سیٹیاں اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعہ سے محظوظ ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ میچ کے کمنٹیٹر بھی پرجوش انداز میں بولتے رہے۔

  • کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

    کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر3 کا ٹیذر یعنی پرومو آج ریلیز کردیا گیا ہے اس حوالے صحافی ملک رمضان اسراء نے اپنے ویلاگ میں کہا ہے کہ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوگی کیونکہ اس میں دو ملکوں کیلئے ایک بہت ہی بہتر پیغام دیا گیا ہے۔ جیسا کہ سلمان خان کی ماضی کی فلمز جیسے ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ میں کترنہ کیف نے پاکستان سے وفاداری نبھائی تھی اور سلمان خان نے بھارت سے لہذا یہ بھی اسی طرح کی کہانی ہے۔

    https://youtu.be/h0_4EPn7twI?si=u5-wukKiUm77lWnH

    ملک رمضان اسراء نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ہمیشہ دونوں دیشوں بارے مثبت چیزیں پیش کی ہیں اور لبھی بھی انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی فلم نہیں کی جیسے کہ اداکار سنی دیول نے کی ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ کیا اس فلم میں ٹائیگر یعنی سلمان خان مارا جائے گا تو ایسا نہیں ہے لیکن یہاں فلم میں ایک حصہ ایسا ہے کہ جس میں بھارتی ایجنسی راء انہیں مروانا چاہتی ہے اور بھارت میں انہیں غدار ثابت کیا جاتا ہے تاکہ مروایا جاسکے لیکن اس حملے میں سلمان خان زخمی ہوتے ہیں تاہم بچ جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نئی آنے والی فلم کا نیا ٹیزر جاری ہوتے ہی دھوم مچ گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں ۔ لیکن اس فلم کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کو لیکر سلمان خان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی ، ان کا کہناتھا کہ بیس سال ملک کی خدمت کرنے کے بعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے، کیا ٹائیگر غدار ہے یا ٹائیگر محب وطن ہے ؟
    اس فلم کے ٹیزر میں اس بار جو ڈائیلاگ بولا گیا ہے اس میں سلمان خان کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ کہ جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں، فلم کے ٹیزر کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں اس فلم کو دیکھنے کےلیے بے چینی بڑھ گئی ہے اور ان کا اس فلم کا اب شدت سے انتظار ہے ۔
    یاد رہے کہ اس میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر سٹار سلمان خان ، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اس دیوالی کے موقع پر ہوگی، ٹائیگر تھری سے پہلے 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوچکی ہیں ۔ ان دونؤں فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچائی تھی ۔

  • ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے کسی کو نہیں پتہ کہ آنے والا وقت کیسا ہوگا۔ کیونکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر کوئی مایوس ہے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان سے ان کی پڑھائی کے مواقع چھن رہے ہیں ، فیسیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں ، مہنگے دور میں مہنگی پڑھائی کون کرے گا؟ نوجوان نسل میں اس حوالے سے شدید مایوسی کا عالم ہے جس کو دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔

    دوسری طرف ”ہماری کرنسی دن بہ دن نیچے کی طرف جا رہی ہے” اسکی ویلیو ہی نہیں رہی تو غریب آدمی کیا اپنے بچوں کو تعلیم دلوائے گا۔ افسوس کہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری باہر منتقل کر رہا ہے ، سرمایہ کار کا پاکستان سے نکل جانا ہمارے لئے باعث تشویش ہونا چاہیے، اور حکومت وقت کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے حالات کس طرح کنٹرول کرنے ہیں ورنہ تو حالات اس سے بھی برے ہو سکتے ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • سندھ کے کچے میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کا انکشاف

    سندھ کے کچے میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کا انکشاف

    سندھ کے کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کی خبریں پاکستان اور ملک کی فضائی حدود کیلئے شدید نقصان اور مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی میڈیا پرسندھ میں کچےکےڈاکوؤں کی سرگرمیوں سےجڑی خبروں میں ملزمان کےپاس اینٹی ائیر کرافٹ میزائلز کی مبینہ موجود گی کےحوالےدیئے گئےان خبروں کو جواز بناکر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نےپاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کیلئے ایڈوا ئز ری جاری کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کی ایڈوائزری پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپ سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا اور حقائق کے ساتھ ایاسا کو آگاہ کیا کہ ایڈوائزری زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتی، ایاسا کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستانی حدود کی فضائی ایڈوائزری عجلت میں جاری کی گئی-

    عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    ایاسا کی ایڈوائزری میں برطانیہ کی سابقہ ایڈوائزری کا حوالہ دیا گیا تھا جو کہ غلط تھا کیونکہ برطانیہ اپنی ایڈوائزری پہلے ہی واپس لے چکا ہے اور برطانوی فضائی ایڈوائزری کے باوجود برطانیہ سے پروازیں پاکستان آ رہی تھیں ایاسا کی ایڈوائزری پاکستانی ایوی یشن پر انتہائی منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس کیلئے مزید مثبت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

  • مشکل وقت میں ملک کو چھوڑ کر جانے والوں کے لئے احسن خان کا پیغام

    مشکل وقت میں ملک کو چھوڑ کر جانے والوں کے لئے احسن خان کا پیغام

    معروف اداکار احسن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی وہاں انہوں نے ملک کی خراب صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے. ہمیں یہیں رہ کر اس ملک کے اچھے اور برے وقت دیکھنے چاہیں. اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے تو کیسے ہم اس کو چھوڑ‌کر باہر کے ملک میں جا سکتے ہیں. جو لوگ پڑھے لکھے ہیں پیسے والے ہیں باشعور ہیں اگر وہ اس ملک کو چھوڑ‌کر باہر کے ملکوں میں چلے جائیں‌گے تو پھر اس ملک کو کون چلائے گا. باہر جانے کی بجائے اس ملک میں‌ہی رہ کر اس کے مسائل کا سامنا کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ اس وقت ملک کا ہر شعبہ برے حالاتوں میں ہے. ٕ

    ایسے میں ملک چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے جس کو میں ٹھیک نہیں سمجھتا. ”ہر قوم اچھے اور برے وقت کا تجربہ کرتی ہے لیکن ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کر جانا درست نہیں ہے”. یاد رہے کہ احسن خان ملکی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ ہمارے سیاسی نظام پر بھی بہت سلجھی ہوئی اور فکر انگیز باتیں کرتے ہیں.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی