Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کے صارفین سے رواں سال 14 روپے 34 پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول ‏کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین سے رواں سال مارچ سے اکتوبر کے دوران بلوں میں اضافی چارچز وصول کیے جائیں گے جس کیلئے وازرت توانائی نے نیپرا کو گائیڈ لائنز بھجوادی ہیں۔

    فیول پرائس ایڈجسمنٹ چارجز کا نفاذ سر کلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کی وصولی کیلئے مظوری نیپرا سے لی جائے گی، یکم مارچ سے چارجز کی وصولی شروع ہوگی۔

    نیپرا کو کی گئی درخواست منظور ہونے پر اس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین بشمول کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔

    200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے کے الیکڑک صارفین سے9.97 روپے فی یونٹ جب کہ 300 یونٹ والے صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

    ملک کے دیگر حصوں میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 10 روپے 34 پیسے جب کہ 300 یونٹ تک کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔اس کے علاوہ زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

  • ابا کو رہا کیا جائے، قریشی کا بیٹا عدالت پہنچ گیا

    ابا کو رہا کیا جائے، قریشی کا بیٹا عدالت پہنچ گیا

    جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے اور انہیں رہا کرنے کی درخواست دے دی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گزشتہ روز گرفتار ہوئے اب ایک روز بعد انکے بیٹے نے عدالت میں درخؤاست دائر کر دی ہے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں ؟ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دے،

    شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چودھری کل درخواستوں پر سماعت کریں گے

    دوسری جانب یہ اطلاعات ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو اٹک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعظم سواتی کو رحیم یار خان، اسد عمر کو راجن پور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مراد راس ڈی جی خان اور عمر چیمہ بھکر اور ولید اقبال کو لیہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے،  پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

  • پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

    پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

    پنجاب اورخیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے 3 معاملات ہیں،وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہماری درخواست زیر التوا ہے اسے بھی ساتھ سنا جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکشن 57 کے تحت صدر مملکت نے انتخابات کا اعلان کیا،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں چیزیں واضح نہیں،دیکھنا ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا اختیار کس کو ہے، ہمارے سامنے ہائیکورٹ کا 10 فروری کا آرڈر سامنے تھا ،ہمارے سامنے بہت سے فیکٹرز تھے ،جن کی بنیاد پر از خود نوٹس لیا،ہائیکورٹ میں لمبی کارروائی چل رہی ہے،وقت گزرتا جار ہا ہے،

    سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف آئینی نکتہ دیکھنا ہے اور اس پر عملدرآمد کرانا ہے،سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی،انتہائی سنگین حالات ہوں تو انتخابات کا مزید وقت بڑھ سکتا ہے ہم نے آئین کو دیکھنا ہے اس پر عمل درآمد ہورہا ہے،ہمارے سامنے 2درخواستیں تھیں اور سمپل تھا کہ وہ سنتے،سماعت آئندہ ہفتے کریں گے اس وقت ہم نوٹس جاری کرتے ہیں،کچھ سوال دونو ں اسمبلی کے اسپیکرز نے اپنی درخواستوں میں شامل کیے ہیں،20فروری کو صدر کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد صورتحال بدل گئی دورخواستیں ہیں وہ اب آ وٹ ڈیڈڈ ہوگئی ہیں ، اس پر وضاحت کی ضرورت ہے،آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہونگے،وقت جلدی سے گزر رہا ہے،ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا تھا مگر کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا تھا،

    جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے ازخود نوٹس سے متعلق کچھ تحفظات ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتحابات کے ایشوپر وضاحت طلب ہے، ہم اردارہ رکھتے ہیں سب کو سنیں،ہم نے آئندہ ہفتے کا شیڈول منسوخ کیا تا کہ یہ کیس چلا سکیں، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے دو اسمبلیوں کے اسپیکر درخواست ہیں،ازخود نوٹس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے نوٹ پر لیا گیا،کیس میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلایا گیا جو کہ فریق نہیں ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے زیادہ لمبی سماعت نہیں کر سکتے، ہمارے سامنے یہ تجویز آئی ہے کہ ہم کل بھی سماعت کریں،اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ کل کیس کی سماعت نہ کریں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل ہم محدود سماعت کریں گے ، اس میں کہیں گے کہ تیاری کرکے آئیں ،شعیب شاہین نے کہا کہ یہ ٹائم باونڈ کیس ہے اس میں انتخابات کرانے کا ایشو ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت فیصلہ دیتی ہے تو سب سیاسی جماعتیں فائدہ حاصل کرینگی،شعیب شاہین نے کہا کہ ازخود نوٹس میں اگر فیصلہ انتخابات کرانے کا آتا ہے تو سب کوہو فائدہ ہوگا، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی جماعتیں حکومت بناتی ہیں،میرے خیال میں تمام سیاسی جماعتوں کو سننا چاہیے، وکیل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور حکومت کو قانونی موقف دینا چاہیے اس لیے بلایا جاسکتا ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم ایشو ہے ،اس کا مقصد ٹرانسپرنسی اور عدالتوں پر اعتماد کی بات ہے،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں جو کیس چل رہے ہیں ان کا ریکارڈ طلب کیا جائے، عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے 2 درخواستیں آئیں، درخواستوں میں گورنرز کی جانب سےالیکشناعلان نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا،جب اسپیکرز نے درخواست دی اس وقت صدر اور الیکشن کمیشن میں خط وکتابت شروع ہوئی، صدر نے 20 فروری کو 9 اپریل کو انتخابات کرانے کی ہدایت کی ، ہائیکورٹس نے الیکشن تاریخ کے لیے گورنرزسے ڈسکس کرنے کی ہدایت کی ،گورنز نے اس آرڈر پر تحفظات کیا اور انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کی تاریخ 27 فروری ہے، پشاور ہائیکورٹ میں ایسے ہی کیس کی سماعت 28 فروری کو ہے ،آئین کے مطابق الیکشن اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں کیے جانے ہیں،از خود نوٹس میں کچھ سوالات الیکشن کمیشن ایکٹ 27 اور 28 سے متعلق اٹھائے گئے

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • 2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات:کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات:کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاس اینجلس: اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل دے دی گئی۔

    گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ اور کرس راک کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے رواں سال 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکرز کے سی ای او بل کرمر نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکیڈمی کے پاس کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے اس سال ایک پوری ’کرائسس ٹیم‘ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ہی لیے وہ اسٹیج پر جمی کیمل، جو رواں سال اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے جیسا کوئی شخص چاہتے ہیں جو لائیو ٹی وی پروگرام کرنا جانتا ہو لیکن چیزیں ہمیشہ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ اُمید ہے آئندہ آسکرز میں کوئی ناقابلِ یقین واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی کامیڈین اداکار وِل اسمتھ نے اپنی اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر میزبان اور کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مار دیا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی جس کی ویڈیو کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔

    تھپڑ کے واقعے کے بعد وِل اسمتھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے شرمندہ ہوکر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکیڈمی اورکرس راک سے خصوصی طور پر معافی مانگی تھی۔

  • پاکستان مانیٹری پالیسی سخت کرے:آئی ایم ایف

    اسلام آباد:پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید مشورے دیئے ہیں‌،اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر اصرار کیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کی تکمیل کے لیے کوششیں کی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو پیشگی اقدامات بروقت کرنے کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے مانیٹری پالیسی سخت کرنے پر اصرار کیا ہے۔

    مانیٹری پالیسی سخت کرنے سے شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے، اسٹیٹ بینک کی بنیادی شرح سود اس وقت 17 فیصد ہے جب کہ آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی کے حساب سے مانیٹری پالیسی میں سختی کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان نے دوست ملکوں کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی، چین کے ساتھ ری فنانسنگ پر بریفنگ میں چین کے 700 ملین ڈالر کے ری فنانسنگ فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات سے 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات اور قطرکی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کے ذریعے فنانسنگ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ورچوئل میٹنگ میں پاکستان نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کے اہداف کی حکمت عملی بھی پیش کی۔

  • معروف طیبہ گل کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا جواب مطمئن نہ کرسکا

    معروف طیبہ گل کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا جواب مطمئن نہ کرسکا

    اسلام آباد:تفتیشی افسر نے طیبہ گل ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف طیبہ گل کے ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ شہزاد سلیم تسلی بخش جواب نہ دے سکے، لہذا طیبہ گل کا موقف درست ہے جس کی تائید کی جاتی ہے۔

    تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ طیبہ گل اور سابقہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو انکوائری کے لئے طلب کیا گیا، طیبہ گل نے موقف اختیار کیا کہ 2019 میں نیب نے انہیں گرفتار کیا، عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر طیبہ گل کو بری کردیا، مگر شہزاد سلیم نے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کی کردار کشی کی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ طیبہ گل کے مطابق شہزادسلیم نے ان کے خلاف نازیبا القابات کا اظہار کیا، ان کے بیانات کے باعث انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادسلیم کے مطابق وہ ڈی جی نیب سمیت سرکاری اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور طیبہ گل جھوٹ بول رہی ہیں اور ان کی کردار کشی کر رہی ہیں، وہ اپنے شوہر کے ہمراہ 25 سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں اور انکوائری میں الفاظ کو توڑ مروڑ کر استعمال کر رہی ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

  • پھالیہ، کچہری میں دوگروپوں میں تصادم،گولیاں چل گئیں،تین اموات

    پھالیہ، کچہری میں دوگروپوں میں تصادم،گولیاں چل گئیں،تین اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، گولیاں چل گئیں، چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے،

    فائرنگ کا واقعہ عدالت پیشی کے موقع پر آیا ، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں، ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے تحصیل کورٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے پہنچنے کو باجود ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی کئی گاڑیاں بھی گولیوں کی زد میں آئیں، فائرنگ سے چار افراد کی موت ہوئی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ، ملزمان کا تعلق گاؤں سندھانوالہ سے ہے جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہگیر اور ایک کچہری کا گیٹ کیپر بھی شامل ہے

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پھالیہ (منڈی بہاؤالدین) میں گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،

    دوسری جانب سرگودھا میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حسین آباد سرگودھا میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے ،آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، اس دوران پولیس اور ملزمان کے مابین پولیس مقابلہ ہوا ہے،

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جب پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی, فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں شہری کو قتل کرنے والے دونوں مرکزی ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے، ملزمان کی شناخت ثاقب عرف چنگاری اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ہے, ملزمان نے گزشتہ روز دانش نامی شہری کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا,

    ایس ایس پی سٹی نے لواحقین سے وعدہ کیا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے. ملزمان کو 32 گھنٹوں کے اندر اندر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے,ملزمان کا تعلق بدنامہ زمانہ لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو، ارسلان پٹنی گروپ سے ہے, ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, چلیدہ خول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ علاقہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا. ملزمان پولیس کو قتل, اقدام قتل, پولیس مقابلے, بھتہ خوری اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے,

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • عمران خان کب جیل جانے کی تاریخ دیں گے؟ عطا تارڑ

    عمران خان کب جیل جانے کی تاریخ دیں گے؟ عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا گزشتہ روز آغاز کیا

    لاہور سے تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان نے گرفتاریاں دیں، جیل بھرو تحریک کے حوالہ سے ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں بھی جیب بھروتحریک والا مثالی جذبہ دکھائیں ،ضمانتیں کروا کے جیل بھروتحریک کا اعلان کرتے ہیں،عمران خان کب جیل جانے کی تاریخ دیں گے،جیل میں زاروقطار رونے والوں کو ہتھکڑی چومنے کی باتیں زیب نہیں دیتی،گرفتاری دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں پولیس نے ایکشن کیا تو چھوڑیں گے نہیں،

    دوسری جانب حکومت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوسرے شہروں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا پروگرام بنایا ہے،میڈٍیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو ڈی جی خان، اعظم سواتی کو رحیم یار خان،،شاہ محمود قریشی کو اٹک، عمر سرفراز چیمہ کو بھکر کی جیل میں رکھا جائے گا

    پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے روز تاریخ رقم کی،پی ٹی آئی رہنما وں نے کارکنان سے پہلے گرفتاری دی کارکنان نے وفا کی مثال بنتے ہوئے لیڈرشپ کو تنہا نہ چھوڑا،جب پولیس وین بھر گئی تو کارکنان نے چھت پر گرفتاری دی،کچھ کارکنان پولیس وین کے ساتھ پیدل چل کر جیل تک پہنچے،

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے،  پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

  • دانیہ کے عامر لیاقت مخالف بیانات:حقائق سامنے آنا شروع ہوگئے

    دانیہ کے عامر لیاقت مخالف بیانات:حقائق سامنے آنا شروع ہوگئے

    مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی مخالفت میں دیے گئے بیانات شیئر کردیے۔بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر دانیہ کے نجی میڈیا کو دیے گئے بیانات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک انٹرویو میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت کی عزت پر آتی ہے وہ دوسرے کی عزت اتارنا بھی جانتی ہے۔ایک انٹرویو کلپ میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی ریکارڈنگز اور ہر قسم کے ثبوت موجود ہیں۔ایک جگہ دانیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ویڈیو میں نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو بناتے وقت عامر اور میرے علاوہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ‘۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
    دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا تھا۔