Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے

    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے

    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے.

    حیدرآباد کے نجی اسکول میں بچی کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔ جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نےابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی، بچی کےتیسری منزل سےکودتے وقت اساتذہ دیکھ رہے تھے، موقع پر اساتذہ چاہتے تو بچی کو گرنے سے بچایا جا سکتا تھا۔

    جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے، اسکول انتظامیہ کو پرنسپل کو معطل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ حیدرآباد کے نجی اسکول میں طالبہ کے تیسری منزل سے گرکر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    طالبہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں طالبہ کو تیسری منزل پر کوریڈور کی دیوار کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے، کوریڈور میں ایک شخص طالبہ کو دیوار سے نیچے اترنے کا کہتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    بعد ازاں ویڈیو میں طالبہ کو اسکول کی تیسری منزل سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی اسکول میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش کو اسپتال پہنچادیا گیا اورپوسٹ مارٹم کرنے کیلئے لیٹربھی جاری کر دیا گیاہے۔ لڑکی کے والد کی اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین اور اسکول کی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ اسکول پرنسپل صحافیوں سے بات کیے بغیر اسپتال سے روانہ ہوگئیں۔

  • نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا

    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا

    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا

    نگراں پنجاب حکومت نے تونسہ شریف کے بطور ضلع معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کی حد بندی کے خاتمے تک ضلع تونسہ کو معطل کیا جاتا ہے۔

    نوٹیفکشن کیمطابق سابق پنجاب حکومت نے 16 دسمبر 2022 کو تونسہ شریف کو ضلع بنایا تھا، موجودہ حکومت نے تونسہ شریف کی معطلی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا۔ یاد رہے کہ واضح رہے چویدری پرویز الہٰی نے گزشتہ سال دسمبر میں تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہونے پر نیا ضلع نہیں بن سکتا۔ جبکہ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن ایم این اے خواجہ شیراز المحمود اور محمد خان لغاری سے ملاقات کے دوران دیا تھا. اور کہا گیا تھا کہ وہوا، تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع تونسہ میں شامل ہیں جبکہ ضلع تونسہ 362 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا۔

    یاد رہے کہ 15دسمبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دی تھی، اس سے قبل مری، وزیرآباد، تلہ کنک اور کوٹ ادو کو بھی ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

    دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فاٸرنگ کا سلسلہ جاری رہا، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے فرار ہوگٸے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ایسے جرائم پیشہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے. خیال رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں اور شہر کے اکثر دیہی علاقوں میں دہشتگردوں کا خوف ہے.

  • پرویزالٰہی کی مبینہ بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    پرویزالٰہی کی مبینہ بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    پرویزالٰہی کی مبینہ دوسری بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

    منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے، ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے اکاؤنٹ میں 26 کیش ٹرانکشنز کے ذریعے رقم منتقل ہوئی جبکہ تحقیقات میں ملزمہ کی جائیدادیں بھی سامنے آئیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے نام 3 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سائرہ انور کو متعدد بار طلب کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔
    FIR
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    خیال رہے کہ چوہدری برادران (چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی) کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کا سبب سیاست سے زیادہ خاندانی تھا، اس رشتے میں ایک بڑی خلیج چوہدری پرویز الہی کی مبینہ طور پر دوسری شادی تھی۔ کیونکہ 72 سالہ چوہدری پرویز الہی نے گزشتہ سال ایک 28 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی۔ مذکورہ خاتون کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔

    جبکہ مبینہ طور پر چوہدری پرویز الہی نے یہ شادی سب سے چھپ کر خفیہ طور پر کی تھی، لیکن اب یہ بات گھر تک پہنچ گئی تھی اور اسی کی وجہ سے چوہدری شجاعت حسین اس معاملے پر سخت غصے میں تھے۔ کیوں کہ چوہدری پرویز الہی کی پہلی بیوی چوہدری شجاعت حسین کی بہن اور چوہدری ظہور الٰہی کی بیٹی ہیں۔

  • بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے

    بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے

    بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے.

    ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے لیے خبر سامنے آگئی، حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے اختیارات عدالتوں کو دینے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت سندھ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو خصوصی اختیارات دیے گیے ہیں، کے پی کے لیے کورٹس آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دیے گیے ہیں۔

    اسی طرح بلوچستان کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، پنجاب کے لیے کورٹ آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ٹو کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے لیے کورٹ آف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کو بھی خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیشل کورٹس کا دائرہ کار اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں پر محیط ہوگا۔ صوبائی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اسپشل کورٹس کیلئے نام تجویز کیے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ذرائع کے مطابق کابینہ نے نامزد کردہ عدالتوں کو اسپیشل کورٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی تھی، اسپیشل کورٹس میں بے نامی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 48 کے تحت ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ہر ٹرائل کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، اسپیشل کورٹس شکایت درج ہونے کے 6 ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کریں گی۔

  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں

    ملتان: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے یہ پی ایس ایل کا سفر کہاں سے شروع ہوا،آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔ یہ دبئی میں سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور پھر ملتان۔ انشاء اللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔

    تقریب میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جاگایا۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 9 فروری 2023 کو پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار گارڈن میں کی گئی تھی۔

    پی ایس ایل کی24 قیراط سونے سے بنی اس ٹرافی کو’سپو نووا ٹرافی’ کا نام دیا گیا ہے جس کے تین ستون قومی ٹیم کے مقصد اتحاد، جذبے اور طاقت کی عکاسی کرتی ہیں اور ان ستونوں پر تقریباً 10ہزار زرقون کے پتھر جڑے گئے ہیں۔

    ان تین ستونوں کو ملا کر چاند کی شکل بنائی ہے جبکہ ٹرافی کے مرکزی ستون پر لاتعداد کرسٹل نصب کیے گئے ہیں اور اس کے اوپر ایک بڑا ستارہ آویزاں ہے

  • سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے معاشی اصلاحات پر اتفاق کریں.  پاکستان بزنس کونسل

    سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے معاشی اصلاحات پر اتفاق کریں. پاکستان بزنس کونسل

    سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے معاشی اصلاحات پر اتفاق کریں. پاکستان بزنس کونسل

    پاکستان بزنس کونسل نے تجاویز دی ہیں کہ سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے کم از کم معاشی اصلاحات پر اتفاق کریں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ قلیل مدت میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ بحال کریں اور اسے وسعت دیں، شرح تبادلہ کا تعین مارکیٹ کو کرنے دیں، زرمبادلہ ذخائر بچائیں اور درآمدی ایندھن کا استعمال کم کریں۔

    معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے پاکستان بزنس کونسل نے حکومتی اداروں کی نجکاری، برآمدات بڑھانے، افسر شاہی کا حجم کم کرنے، سرکاری اخراجات کم کرنے اور انہیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    خیال رہے کہ پاکستان کی معیشت ہمیشہ مد و جزر کا شکار رہی ہے۔ ہلال اردو کے مطابق پاکستان کو ورثہ میں بچے کھچے صرف چند ادارے ملے لیکن اس وقت ایک قابل انتظامیہ موجود تھی جس کی بدولت 1950 تک پاکستانی معیشت ایک مستحکم درجہ اختیار کرچکی تھی۔ کوریا کی جنگ میں پاکستانی کپاس، پٹ سن سے خوب زرِ مبادلہ حاصل ہوا۔ لیکن ملکی معیشت میں تبدیلی1958 کے بعد آئی۔ پاکستان کا دوسرا پانچ سالہ منصوبہ 1965 میں ختم ہوا۔

    جبکہ اس وقت پاکستانی معیشت کو ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک ماڈل کی حیثیت حاصل تھی۔ ورلڈ بینک کے مطابق اس وقت جو ممالک پہلی دنیا (ترقی یافتہ ممالک) کا درجہ حاصل کرسکتے تھے، ان میں پاکستان بھی شامل تھا۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے بعد معیشت میں خرابی پیدا ہوئی لیکن جلد ہی اس پرقابو پالیا گیا اور1968 تک ترقی کی شرح دوبارہ سات فیصد سے زیادہ ہوگئی۔ اس کے بعد حالات خراب ہونا شروع ہوئے۔1972میں جب نئی حکومت برسرِ اقتدار آئی تو اس نے ملک میں بہت سی اصلاحات نافذ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا ردِ عمل منفی ہوا۔

    جبکہ بڑی صنعتوں کو قومیا لیا گیا۔ اس طرح پاکستان میں موجودکئی ایک بڑے صنعت کاروں کو ملک چھوڑنا پڑا۔ اس عمل سے ملک میں صنعتوں کی ترقی کی شرح بہت کم ہوگئی اور اس کا اثر عمومی قومی پیدا وار پربھی پڑا۔ روپیہ کی قدر کم کرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ البتہ بہت سے لوگوں کو مڈل ایسٹ جانے کا موقع ملا۔ اس طرح ملک میں مصنوعی خوشحالی نظر آنے لگی۔

  • ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح

    ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگ رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھا۔

     

    سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل نے عوام کو بہت اثاثے دیئے، اس سال 21 غیر ملکی اور 10 سے زائد مقامی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ دبئی سے جو سفرشروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے اور اگلے سال پشاورجائیں گے۔

     

    ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرگیا اورتقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔اس کے بعد تقریب سے خطاب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیے اور آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑے دیتا رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دبئی سے جو سفر شروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے، اگلے سال پشاور جائیں گے۔تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

     

     

     

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے۔تقریب میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے شاندار پرفامنس دی جبکہ شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے آفیشل سونگ پیش کیا۔پی ایس ایل کے افتتاح کے موقع پر خوبصورت آتشبازی کی گئی، جس سے فضا رنگوں اور روشنیوں سے بھر گئی۔

     

     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ آج سے ملتان میں سجے گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

    دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پر عزم ہے، ملتان سطانز نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔چوکے پر چوکا، چھکے پرچھکا، اب ہوگا دھوم دھڑکا، کرکٹ شائقین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، 6 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کے لیے آج سے جان لڑائیں گی ،لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کریں گے، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

  • سوشل میڈیا پر دعویٰ کرنے والی خاتون میری بہن نہیں. سجاد علی

    سوشل میڈیا پر دعویٰ کرنے والی خاتون میری بہن نہیں. سجاد علی

    سوشل میڈیا پر دعویٰ کرنے والی خاتون میری بہن نہیں. سجاد علی

    کچھ عرصے قبل ایک یوٹیوبر نے ایک بشریٰ نامی خاتون سے انٹرویو کیا تھا جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں۔ چند روزقبل ایک یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی. جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے چینل پرسجاد علی کی بہن سے ملوایا ہے ۔ ساتھ ہی بشریٰ نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ سجاد علی کی بہن ہیں۔ جبکہ وہ آج کل لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اور بھیک مانگ کر گزر بسر کرتیں ہیں۔ یہ ویڈیو خاصی وائرل ہوئی۔ ویڈیو کے جواب میں تین دنوں تک تو گلوکار سجاد علی نےکوئی رسپانس نہیں دیا۔


    سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر فیک نیوز کے حوالے سے ویڈیو پوسٹ کیں ہیں ۔ اس ویڈیو میں سجاد نے کہا کہ ان کی جھوٹی بہن سے پہلے ان کی دوسری شادی کی تصاویر کی جھوٹی خبریں بھی پھیلائیں گئیں ۔ جس پر ان کے گھر والے ناراض ہوگئے ۔ انہوں نے اپنے گھر والوں کی ناراضگی کی وجہ یہ بتائی کہ ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں کو دوسری شادی میں کیوں مدعو نہیں کیا؟

    اب ایسی ہی جھوٹی بہن کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو بنائی گئی ہے ۔ جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میری بہن ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ سجاد علی نے کہا کہ وہ خاتون نہ میری بہن ہے ، نہ میری کزن ہے نا رشتہ دار نہ تو اس کا دور دور تک مجھ سے کوئی تعلو ہے ۔ گلوکار نے کہا کہ میں چاہتا تو اس ویڈیو پر قانونی کاروائی کرتا یا اس عورت کے خلاف لیکن میں ایسا نہیں کروں گا ۔ کیوں کہ وہ غریب ہے۔ اسے بیچاری خاتون کو جو جیسا کہتا ہے وہ ویسا کرتی ہے۔ اگر وہ خاتون مدد کی اپیل کر دیتی تو کوئی نہ کوئی مدد کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کچھ لوگ اس خاتون کو اکسا رہے ہیں کہ وہ ایسے ڈرامے کریں۔

    سجاد علی نے کہا کہ یوٹیوبر ایسی ویڈیوز اسی لیے پوسٹ کرتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ ویوز چاہتے ہیں ، یا کلک چاہتے ہیں نہیں تو ان کا مقصد کسی کو بدنام کرنا ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی حیرت ہے کہ لوگ اسے یوٹیوبرز کی باتوں کا یقین بھی کرتے ہیں ۔ ان ویڈیوز کو شیئر بھی کر دیتے ہیں اوربنا تصدیق کے ان ویڈیوز پر کومنٹس بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ بھی کومنٹ کر رہے ہوتے ہیں شاید وہ اپنی بڑھاس کسی پر نکال رہے ہوتے ہیں۔ جتنے الٹے سیدھے کومنٹس ہیں میں ان کی پروا نہیں کرتا ۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے چاہنے والے ایسی بے بیناد خبروں یا بوتوں پر انہیں منہ توڑ جواب دے دیتے ہیں۔

    سجاد علی نے کہا کہ میں 33 سال سے پاکستان کی خدمت کررہا ہوں ۔ میرا نام ایسی کسی بھی ویڈیوز یا کومنٹس سے متاثر نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چلیں ایسی چیزیں دیکھ لیں لیکن انہیں پھیلائیں نہیں ۔ ساتھ ہی سجاد علی نے کہا کہ اچھی چیزوں کو بھی پھیلائیں ان پر بھی کومنٹ کریں۔

  • میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا: عماد وسیم

    میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا: عماد وسیم

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہناہے کہ مجھے عزت دے کر قومی ٹیم میں کھلاٸیں گے تو میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔اپنی کپتانی کے انداز کے حوالے سے عماد وسیم نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا اپنا انداز ہے، میری کپتانی کا انداز مختلف ہے، میں جارحانہ کپتانی کرتا ہوں اور جیت کے لیے جاتا ہوں، دوستی یاری کو میں کبھی سپورٹ نہیں کرتا۔

    اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارا مثبت انداز میں سب سے ہی مقابلہ ہے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ہمیشہ سے سخت مقابلہ ہوتا ہے، پشاور سمیت تمام ٹیموں سے ہمارا سخت مقابلہ ہوگا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فرنچاٸز کرکٹ میں لڑکے ادھر ادھر جاتے رہتے ہیں، کھلاڑیوں کے درمیان کوٸی مسٸلہ نہیں، سب پروفیشنل ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں، ہم پی ایس ایل کے لیے پرجوش ہیں ، شعیب ملک کے ہونے سے کافی مدد ملتی ہے۔

    کپتان کراچی کنگز نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے، یہاں کا مقامی ٹیلنٹ بہت اچھا ہے, جس سے لیگ مستحکم ہوتی ہے، میری اس وقت توجہ صرف پی ایس ایل پر ہے، گزشتہ سیزن اچھا نہیں رہا جو ہم بھول چکے ہیں، اگر ہم اپنا بہترین کھیلیں تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔عماد وسیم نے کہا کہ لیگ کرکٹ میرے لیے اہم نہیں ہے، پاکستان سب سے بڑھ کر ہے، میں نے پاکستان کی اعزاز کے ساتھ نماٸندگی کی، اگر مجھے عزت دے کر قومی ٹیم میں کھلاٸیں گے تو میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔