Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں

    چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں

    چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے، تھانہ پڑانگ کی گشتی پولیس موبائل پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا گیا ،

    ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارشرپسندوں کو ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا۔جس کے بعد ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کی موت ہو گئی ہے، دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضےسے دو ھینڈ گرنیڈ اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے میں موجود موٹر سائیکل بھی تحويل میں لے لی۔ہلاک شرپسند ساجد ڈی ایچ کیو چارسدہ اور گرفتار ملزم یاسر کو پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ

    ڈی ایس پی عالمزیب خان اور سرکل ایس ایچ اوز بمعہ ایلیٹ فورس اور دیگر نفری نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس جوانوں نے گشت کے دوران شرپسندوں کو بھر پور جواب دے کر بہادی کا مظاہرہ کیا،اللہ تعالیٰ کے فضل رحم سے ہمارے نوجوانوں محفوظ رہے

  • شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد:عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔

    اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس نے بھی انہیں گرفتار کیا اس کی حکومت ختم ہوئی۔پولی کلینک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، میری گھڑیاں اور پیسے لیےگئے، ملازموں کو مارا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹوکی حکومت ہو یا نوازشریف کی جس نے مجھےگرفتارکیا وہ ختم ہوئی، ہم امپورٹڈ حکومت ختم کرکے رہیں گے، 15 فروری کے بعد نقشہ بدل جائے گا، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، سب سن لیں یہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے، ان کو خوف ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے, شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔

  • گرین گوادر،  کلین گوادر سلوگن کے تحت گوادر کو پولی تھین بیگزسے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

    گرین گوادر، کلین گوادر سلوگن کے تحت گوادر کو پولی تھین بیگزسے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

    گرین گوادر، کلین گوادر کے سلوگن کے تحت گوادر کو پولی تھین بیگزسے پاک کرنے کے عملی اقدامات کا آغاز

    گرین گوادر، کلین گوادر کے سلوگن کے تحت گوادر کو پولی تھین بیگز (پلاسٹک کی تھیلے)سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پلاسٹک کے تھیلے کی فروخت اور استعمال پربھاری بھرکم جرمانے اورمقدمات کا اندراج کیا جائے گا انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی حکومت بلوچستان کے مراسلے کے بعد انوائر منٹ آفس ضلع گوادر کی جانب سے پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں کارخانوں، تاجروں اور دکانداروں کو اس سلسلہ میں تنبیہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے.

    محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے ممانعت استعمال و فروخت پلاسٹک تھیلے آرڈیننس2001اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت پلاسٹک کے تھیلے کے استعمال اور فروخت پرمکمل پابندی عائد کی ہے مذید کہا گیا ہے کہ ا یسے تمام کارخانہ دار ، تاجر و دکاندارجو 40 مائیکرون سے بار یک پلاسٹک کے تھیلے بناتے یا کاروبار کرتے ہیں کو آخری بار تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ کاروبارکو 4 فروری 2023سے پہلے ترک کردیں بصورت دیگر پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون برائے تحفظ ماحولیات بلوچستان 2012 کے تحت بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    خیال رہے کہ محکمہ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام کارخانوں ، تاجروں اور پلاسٹک گوداموں کو آخری بار تنبیہ کی جاتی ہے کہ اگر4 فروری 2023 کے بعد دکان ، گودام یا شا پنگ مال سے پلاسٹک کے تھیلے برآمد ہونے پر ماحولیاتی قوانین کے مطابق سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی جس میں بھاری بھرکم جرمانہ ،ایف آئی آر کاا ندراج کرنا اور پلاسٹک تھیلوںکو ضبط کر لیا جائے گا

  • جن کو مریم کے سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان کا ووٹ بینک کتنا ہے؟ حنا پرویز بٹ کا شاہد خاقان عباسی پر طنز

    جن کو مریم کے سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان کا ووٹ بینک کتنا ہے؟ حنا پرویز بٹ کا شاہد خاقان عباسی پر طنز

    جن کو مریم کے سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان کا ووٹ بینک کتنا ہے. حنا پرویز بٹ کا شاہد خاقان عباسی پر طنز.

    مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ‌ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ "جن کو مریم بی بی کے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان سے میرا سوال ہے کہ آپ کا ووٹ بنک کتنا ہے؟ اگر آپ جلسہ کریں تو کتنے لوگ آئیں گے؟ کیا آپ طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں؟ اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کے پاس یہ سب خصوصیات ہیں اور اسی لئے وہ پارٹی کی بہترین چوائس ہیں.”


    اس پر ڈاکٹر نادیہ نے لکھا کہ حنا پرویز بٹ درحقیقت شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے جنہوں نے مریم نواز کو نائب صدر بنانے پر اعتراض کیا تھا. جبکہ جبکہ ایک صارف عمر جٹ نے لکھا کہ ووٹ بینک کے حساب سے تو مسلم لیگ ن میں آپ سے زیادہ ووٹ بینک کسی کا نہیں ہو سکتا تو پھر آپ کو چیف آرگنائزر کیوں نہیں بنایا گیا؟

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ دنوں پارٹی کے عہدے سے مستفی ہوئے تھے جبکہ سمانیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ جب مریم نواز چیف آرگنائزر بنی تو پارٹی کے صدر شہباز شریف کو دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ پارٹی میرے استعفے کا اعلان کردے گی لیکن بدقسمتی سے کل ایک صحافی سے اعتماد میں بات کی تھی انہوں نے اخبار کی زینت بنا دی، جس پر طرح طرح کی قیاس آرائی شروع ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    ان کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا تھا، اس کا بنیادی اصول ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز کو اوپن فیلڈ ملنی چاہیے، بینظیر بھٹو کا اپنے انکلز جو بھٹو کے ساتھی تھے، میں ان چند لوگوں میں سے ہوں جس نے اسمبلی میں اس کو خود دیکھا ہے۔

  • بےشرمی کی انتہا:جہادیوں کا رقص اورمعصوم لاشیں

    بےشرمی کی انتہا:جہادیوں کا رقص اورمعصوم لاشیں

    لاہور:پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 100 سے زائد پولیس والوں کو شہید کردیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ، قوم اس وقت بڑے صدمے میں ہے اور ملک بھر میں ٰایک خوف کی فضا قائم ہے ، جبکہ دوسری طرف ڈانس ہورہےہیں یہ کیسی انسانیت ہے ، یہ کہنا تھاکہ سینیئرصحافی مبشرلقمان کا جوملک کی سیاسی ، معاشی اور امن وامان کی صورت حال پرسیرحاصل گفتگو کررہے تھے

     

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے اوریہ وہ شخص ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے اور ان دہشت گردوں کو پاکستان لایا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایک طرف ملک سخت مشکلات میں گھرا ہوا ہے لیکن دوسری طرف یہ کہا جارہا ہےکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جائیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے یہ سب کچھ کیا ہے ،فواد چوہدری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل عدالت میں وہ عدالت کے استفسار پر کہ اب آئندہ ایسی جارحانہ گفتگو سے اجتناب کریں‌اس وقت عدالت میں توایسے کھڑا تھا جیسے کہ وہ بڑا معصوم ہے مگر ضمانت ملتے ہی اس نے اپنی توپوں کا رخ عدالت کی طرف کردیا ہے ، یہ وہی عدالتیں ہیں جن سے عمران خان کوریلیف ملتا رہا ہے مگراب کہا جارہاہے کہ عمران خان کا کیس خارج کیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ کیسا بے رحم شخص ہے کہ اپنی اولاد کو ہی بھول گیا ،

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر تھا اوراب وہ یہ چاہتا ہے کہ عدالت بھی اس کے حق میں فیصلہ دے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جو نوازشریف کو طعنے دیتا تھا کہ نوازشریف ایمپائر کے بغیر نہٰیں کھل سکتا اب خود نوازشریف کی طرح ایمپائرکی تلاش میں ہے ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل کی گفتگو سنی ہے جس میں وہ دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کوبڑے ہی معذرتخوانہ انداز سے جواز بخشنے کی کوشش کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا کی بڑی عزت کرتا ہوں مگرمجھے دکھ ہوا ہے کہ وہ اس قسم کی گفتگو کررہے ہیں ان کو اپنے بیانات کا جائزہ لینا چاہیے ،

    مبشرلقمان کہا کہنا تھا کہ اب تو عدالت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی‌ ہیں کہ ان دہشت گردوں کوکون لے کرآیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی بول اٹھے ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک کو یہ دہشت گردی دی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کو اب سامنے آجانا چاہیے اور واضح کردینا چاہیے کہ اس ساری دہشت گردی کا ذمہ دار عمران خان ہے وہی دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے ،

    مبشرلقمان نے کہا کہ دوسری طرف ن لیگ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ، شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ بھی آگیا ہے اب پتہ چلتا ہے کہ ن لیگ اپنےآپ کو بچا بھی سکتی ہے یا کہ نہیں ،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ رات چوہدری وجاہت حسین کے گھر پرپولیس کا چھاپہ پڑا ہے اور مونس الٰہی ویسے ملک سے بھاگا ہوا ہے،چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ، آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ؟

  • بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

    بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

    بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

    بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیئے گئے اور صدر پاکستان نے اس کی منظوری دے دی ہے جبکہ شہزاد عطا الہٰی کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی گئی ہے.

    خیال رہے کہ گزشتہ 4 دسمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک کے 37ویں پرنسپل لا آفیسر کے طور پر نامزدگی کی منظوری کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل منصور عثمان اعوان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی پاکستان کے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا ڈان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان کے اٹارنی جنرل کا عہدہ اکتوبر 2022 سے خالی ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس اہم عہدے پر کسی شخص کو تعینات نہیں کیا گیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ کیا حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل نہیں لگاسکتی؟ تاہم اسلام آباد میں سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیر نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے وجوہات طلب کرلیں۔

  • بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،راجہ پرویز اشرف

    بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،راجہ پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کا اجلاس ہوا

    وفاقی وزرا شاہ زین بگٹی، اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق اور اسعد محمود اجلاس میں شریک تھے،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان،جنید انور چودھری اور خالد حسین مگسی بھی اجلاس میں شریک تھے کمیٹی اجلاس میں آغا رفیع اللّہ ، اسامہ قادری اور محترمہ شہناز بلوچ نے بھی شرکت کیم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے،بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، بلوچستان پورے پاکستان کے لیے روشنی کی کرن ہے، بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلوچستان کے مجموعی مسائل کے حل کیلئے یہ کمیٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے،

    چیف سیکریٹری بلوچستان نے صوبے کے مجموعی مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،ممبران کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئےعملی اقدامات کی ضرورت ہے، اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات کا تعین ضروری ہے ، ترجیحات کے تعین کے بغیر بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے،

    بلوچستان کے وزیر لیبر نوابزادہ میر نے بلوچستان کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کا علاقہ پورے پاکستان کو گیس دیتا ہے لیکن وہاں کے مقامی لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا بناتے ہیں تو اندازہ لگائے کہ بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    واضح رہے کہ گیس رائیلٹی بجلی و گیس کے عدم دستیابی اور بلوچستان کی محرومیوں سے متعلق معاملات صوبے سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ایوان میں اٹھایا تھا جس پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی اجلاس میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے، کمیٹی اجلاسوں میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،

  • سعودی عرب آئیندہ  2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    سعودی عرب 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب نے بحرین میں 33 ویں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کانگریس میں ایشیاکپ فٹ بال 2027 کی میزبانی کی بولی میں کامیابی حاصل کی ۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے سعودی عرب کے ایشیا کپ 2027 کے ایڈیشن کی میزبان کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی عرب پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی وفدنے چیمپئن شپ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ موجودہ سٹیڈیمزکی تزئین و آرائش اور نئے سٹیڈیمز کی تعمیرکے منصوبوں کا انکشاف بھی کیا تھا۔

    اس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے چیمپئن شپ کی میزبانی کی بولی اور اس کی تفصیل پیش کی گئی تھی۔اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرکھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے بھی شرکت کی۔شہزادہ عبدالعزیزنے اعلان کے بعد کہا کہ ہم 2027 میں سعودی عرب میں پورے ایشیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی میں بڑی پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرکا کوبتایاکہ مملکت اس ایونٹ کے لیے تیارہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کو ایشیا کپ 2027 کی میزبانی کے لیے حتمی بولی دہندگان کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا۔

    تاہم اے ایف سی کی ویب سائٹ کے مطابق، اے آئی ایف ایف نے دسمبر میں اے ایف سی کو میزبان کے انتخاب کے عمل سے بولی واپس لینے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔اس دوڑ سے بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے واحد بولی دہندہ رہ گیا تھا۔سعودی عرب نے 2020 میں’’فارورڈ فارایشیا‘‘کے نعرے کے تحت اپنی باضابطہ بولی بک اے ایف سی کو پیش کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ بولی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب عام طور پر کھیلوں کے منظرنامے اور خاص طور پر فٹ بال کے منظرنامے کو مملکت کی جانب سے سرکاری سطح پر اجاگرکیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    حال ہی میں ، مملکت نے بارسلونا، ریال میڈرڈ اور اے سی میلان جیسی عالمی ٹیموں کے مابین میچوں کی میزبانی کی ہے۔پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوالنصر کلب کی جانب سے کھیلنے کے معاہدے کے تحت الریاض منتقل ہو گئے ہیں جس سے اس حوالے سے مملکت کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی قومی ٹیم نے قطرمیں نومبر میں منعقدہ فٹ بال عالمی کپ میں بھی اپنی کارکردگی سے بڑا مثبت اثر ڈالا تھا اور اس نے اپنے پول میچ میں بعد میں عالمی کپ کی فاتح بننے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو ہرادیا تھا۔واضح رہے کہ قطر کی مشرق اوسط میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے بعد 2023میں اے ایف سی ایشیاکپ کی میزبانی بھی کرے گا۔

  • رات کو سونے نہیں دیا گیا، بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، ہتھکڑی لگے شیخ رشید عدالت پیش

    رات کو سونے نہیں دیا گیا، بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، ہتھکڑی لگے شیخ رشید عدالت پیش

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شیخ رشید کو پہنچا دیا گیا

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو پیش کر دیا گیا،تفتیشی افسر نےاسلام آباد کی مقامی عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کرد یئے، جج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کے لیے خطرہ پیدا کر رہے، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آ جاتے ہیں،عمران خان اور آصف زرداری کی جماعت میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی شیخ رشید کی وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، ٹرائل میں فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ ضروری ہوگا،پراسیکیوٹر عدنان کی جانب سے شیخ رشید کیس میں دلائل مکمل ہو گئے

    دوران سماعت سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس افسر سے مکالمہ کیا کہ پہلے میری ہتھکڑی کھلوائیں میں 16 دفعہ وزیررہا ہوں ہتھکڑی کیوں نہیں کھل رہی ساری رات تو لگائے رکھی ہے جس پر پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی ہتھکڑی عدالت میں کھول دی گئی

    شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت آج شام پانچ بجے فیصلہ سنائے گی،

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے رات کو سونے نہیں دیا ، بھوک ہڑتال کرنے جا رہا ہوں ، شیخ رشید کو پولی کلینک لے کر جایا گیا تو اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کےہی رہیں گے،یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں،میرے ملازموں پر تشدد کیا گیا ہے،جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی،15فروری کوملکی سیاست کانقشہ بدل جائے گا،ساری قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتا ہے،میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف زرداری کیخلاف ثبوت ہیں،عمران خان نے بار بار کہا کہ آصف زرداری مجھ پر حملہ کروانا چاہتا ہے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتا ہوں

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل
    دوسری طرف ترجمان اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیا ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔ کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔غلط بیانی سے گریز کیا جائے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر جو دفعات لگائی گئی ہیں انکے مطابق شیخ رشید کو پانچ سے سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، شیخ رشید پر قائم کیے گئے مقدمے میں 3 دفعات لگائی گئی ہیں مقدمے میں 1 قابلِ ضمانت اور 2 ناقابلِ ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں ،قابلِ ضمانت دفعہ 120 نفرت انگیز تقریر کی ہے جس کی سزا 6 ماہ قید یا جرمانہ ہے ،ناقابل ضمانت دفعہ 153 اے بغاوت پراکسانے کی ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے ،دوسری ناقابل ضمانت دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ہے جس کی سزا 7 سال قید ہے

  • جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے شیر خوار بچے کو کاؤنٹر پر چھوڑدیا

    جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے شیر خوار بچے کو کاؤنٹر پر چھوڑدیا

    اسرائیلی جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے شیر خوار بچے کو کاؤنٹر پر چھوڑدیا

    اسرائیلی جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے اپنے شیر خوار بچے کو ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر ہی چھوڑدیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ تل ابیب کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب یہ خاندان نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے تل ابیب سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز جا رہا تھا۔

    چیک ان ڈیسک پر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اپنے بچے کیلئے ایک اضافی ٹکٹ خریدنا ہوگا جس پر جوڑے نے جھگڑا شروع کر دیا اور بچے کو کاؤنٹر پر ہی چھوڑ کر جہاز کی طرف فرار ہونے لگے کیونکہ انکی پرواز کا وقت ہوا چاہتا تھا۔ جوڑے کو اپنا بچہ چھوڑ کر بھاگتا دیکھ کر ایئرپورٹ کے عملے نے اُنہیں پکڑ کر سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کو طلب کرلیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے بچے کو ساتھ لیکر جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ تفتیش کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ جب ہم موقع پر پہنچے تو والدین پنے بچے کے ساتھ ہی موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر موجود ایک ملازم نے مقامی میڈیا کو بتایا ہم جو کچھ دیکھا اس پر یقین نہیں کر سکتے تھے کیونکہ ایسا ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔