Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    لاہور:پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

    بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہوگا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ
    کپتان سرفراز احمد، عبدالواحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، سعود شکیل، احسن علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد، ایم نواز، نسیم شاہ، ایم حسنین، خوشدل شاہ

    پشاور زلمی کا اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سفیان مقیم، دانش عزیز، محمد حارث (وکٹ)، سلمان ارشاد، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال، اور اسامہ میر

  • فیکٹ چیک؛ مولانا طارق جمیل کے پرانے بیان کو موجودہ ظاہر کرکے وائرل کردیا گیا

    فیکٹ چیک؛ مولانا طارق جمیل کے پرانے بیان کو موجودہ ظاہر کرکے وائرل کردیا گیا

    فیکٹ چیک؛ مولانا طارق جمیل کے پرانے بیان کو موجودہ ظاہر کرکے وائرل کردیا گیا

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مولانا طارق جمیل فرما رہے ہیں کہ بم دھماکوں سے میرے ملک کو کچھ نہیں ہوتا بلکہ وہ اس سے زیادہ ترقی کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان دھماکوں میں شہید ہوتے ہیں وہ تو سیدھا جنت جاتے ہیں لیکن جو لوگ ایسا کررہے ہیں وہ اس جہاں نہیں تو اگلے جہاں پکڑ میں آئیں گے.

    لیکن جب اس ویڈیو بیان کے حوالے سے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء نے فیکٹ چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ پوری بات کو ایک غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے تا کہ ایسے وقت میں اس ویڈیو بیان کو ایڈیٹ کرکے پیش کرکے وائرل کیا جائے جب پشاور میں بم دھماکہ سے ایک سو سے زائد لوگ شہید ہو گئے ہیں.


    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی


    اس ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "کہیں ایسا نہ ہو میں جذبات میں کچھ زیادہ کہہ جاؤں ۔ گو کہ میری بات حقیقت پر مبنی ہوگی لیکن بہت سوں کے مزاج پر گراں گزرے گی۔”لیکن حقیقت یہ ہے یہ ویڈیو بیان پرانا ہے جسے اب صرف مولانا طارق جمیل کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیئے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے. حالانکہ اس بیان میں مولانا نے جو بات کی تھی اس کا تناظر کچھ اور تھا جسے اب غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے. خیال رہے کہ حالیہ دنوں بھی ایک جھوٹ پھیلا گیا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بند ہوئے تاہم مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے وضاحت کی تھی کہ والد کے اکاؤنٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں ۔

  • مریم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں،رانا ثناء اللہ

    مریم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نوازکو بہاولپور میں خوش آمدید کرتا ہوں تنظیمی اجلاس جلسے کی صورت اختیارکرگیا ہے،عوام کا اتنی زیادہ تعداد میں آنا ن لیگ کی مقبولیت کا بتاتا ہے،مریم نواز نے پنجاب سے پارٹی تنظیمی دورے کا آغازبہاولپورسے کردیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کو متحرک کریں گی،مریم نوازپارٹی کو متحرک اور منظم کریں گی،مسلم لیگ ن کے ورکرزکا جذبہ دیدنی ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ گیس اور بجلی کے بل بڑھے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا،گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے پرعمل کرنا ہماری مجبوری ہے،نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدارسے ہٹایا گیا،مسلم لیگ پہلے کی طرح اب بھی ملک کو بحران سے نکالے گی، عمران خان اپنی جھوٹی مقبولیت کا دعوی کرتا ہے،عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، نوازشریف کو نکال کر2018میں نااہل ٹولے کو اقتدار میں لایا گیا،عمران خان ملک کیلئے ایک فتنہ ہے،عوام کو چاہیے عمران خان کے فتنے کو رد کریں،عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے،شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے،عمران خان نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ عوام کا سمندر لے کراسلام آباد آوں گا، مریم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں،جب ہمارے سینئررہنما جیلوں میں تھےتو مریم نوازنے پارٹی کو سنبھالا،

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    دوسری جانب مریم نواز بہاولپور پہنچیں تو انکا کارکنان کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا،مریم نواز دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا

  • چونترہ اور چکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز،730 ملزمان گرفتار

    چونترہ اور چکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز،730 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے حوالے سے پریس کانفرن کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونترہ اور چکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز کیے گئے،

    سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 350 مقدمات درج کرکے 730 ملزمان گرفتار کیے گئے، سرچ آپریشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر کیے جا رہے ہیں،ملزمان سے 181 کلاشنکوف ،76 رائفل، 59 پسٹلز، 1ایل ایم جی، 3 دیگر رائفل سمیت 23 سو سے زائد گولیاں برآمد کیں،قبضہ مافیا اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف 350 مقدمات درج کیے گئے،بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف 206 مقدمات ،عبداللہ سٹی کے خلاف 39 مقدمات،کیپٹل سمارٹ سٹی کے خلاف 56 مقدمات اور ملٹی گارڈن سٹی کے خلاف 49 مقدمات درج کیے گئے، ہاوسنگ سوسائٹیوں میں اسلحہ کی موجودگی اورخطرناک افراد کی موجودگی ایک چیلنج ہے،درج مقدمات میں قتل کے 11مقدمات،دہشتگردی کے 9 مقدمات، اقدام قتل کے 18 مقدمات،اغواء کے 04 مقدمات،ہوائی فائرنگ کے 14 مقدمات،پولیس پارٹی پر حملہ کے 04 مقدمات ،ناجائز اسلحہ کے 266 مقدمات اوردیگر 24 مقدمات درج کیے گئے،

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،قانون شکن عناصر سے روابط رکھنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دوں گا،کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر رجسٹر گارڈ رکھنے پر پابندی ہوگی،ہاؤسنگ سوسائٹیوں اپنے گارڈ زکی رجسٹریشن پولیس کے پاس کروائیں گی،کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،معصوم شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے،جہاں بھی غیر قانونی کا م ہوگا، بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،

  • پرویز الہٰی کو ق لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا

    پرویز الہٰی کو ق لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا

    ق لیگ کی جانب سے چودھری پرویزالہٰی سے مسلم لیگ ہاؤس لاہور کی ملکیت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ق لیگ سے انحراف کرنے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کی جائے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہٰی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، مونس الہٰی، کامل علی آغا اور دیگر کو بھی پنجاب کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا، پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو شوکازنوٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، پنجاب کی صدارت کے لیےشافع حسین سمیت دو رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ چلے گئے تھے، جبکہ پرویز الہیٰ عمران خان کے ساتھ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو سالک حسین وفاقی وزیر بن گئے، اب پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی، پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، گزشتہ دنوں ق لیگ کا اجلاس ہوا جس میں پرویز الہیٰ کو پنجاب کا صدر اور چودھری وجاہت کو ق لیگ کا صدر بنایا گیا تھا، اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سالک حسین کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بیان صرف اخباری بیان ہے، اسکی کوئی حیثیت نہیں، پرویز الہیٰ پتہ نہیں کیا چاہتے ہیں.

  • پاکستان میں چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ

    پاکستان میں چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ

    پاکستان میں چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ

    ملک میں چائے کی پتی کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے خام مال اور اشیائے ضروریہ کے پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کلیئر کرنے کی اجازت کے باوجود اب بھی ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر پھنسے ہیں جن میں میں چائے کی پتی کے سیکڑوں کنٹینرز شامل ہیں۔

    اس حوالے سے سابق چیئرمین پاکستان ٹی ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد شعیب پراچہ نے آنے والے دنوں میں چائے کی انتہائی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ بندرگاہوں پر پھنسے تقریباً 250 کنٹینرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے چیپٹر 84، 85 اور 87 کے درآمدی کنٹینرز کی اجازت دی تاہم اس میں چائے کی پتی شامل ہے یہ واضح نہیں۔
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    شعیب پراچہ کے مطابق تاجروں کے احتجاج کے بعد اسٹیٹ بینک نے 180 دن کی تاخیر سے ادائیگی پر کنٹینرز ریلیز کرنے کی اجازت دی، تاہم چائے کی پتی کے فروخت کنندہ ادائیگی میں تاخیر کی اجازت نہیں دے رہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مستقبل میں فروخت کنندہ آرڈر نہیں لیں گے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں میں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے اسوقت تک دارآمد کنندگان پر کروڑوں روپوں کا ڈیمریج اور کنٹینرز کے کرائے لگ چکے ہیں۔ قلت کی ایک بنیادی وجہ حکومت کی طرف سے کوئی طویل مدتی پالیسی نہ ہونا ہے۔

    سابق چیئرمین ٹی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ چائے ایک بنیادی جز ہے جسے ہر عام آدمی بھی استعمال کرتا ہے اور چائے کی طلب تقریباً 250 ملین کلو سالانہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ روپے کی تنزلی سے چائے کی فی کلو قیمت پر اوسطاً 110 روپے کا فرق پڑ چکا ہے۔ نئے درآمد کے لیے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سپلائی چین انتہائی متاثر ہوسکتی ہے۔

  • اور”وہ”ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں

    اور”وہ”ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں

    لاہور:طویل عرصے سے جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کی کپتان رہنے والی ڈین وین نیکرک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پروٹیز ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔اطلاعات کے مطابق ڈین وین نیکرک نےستمبر2021 سےانٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ جنوبی افریقی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔

    قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت مل گئی

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈین وین نیکرک کی جگہ سونے لس پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ڈین وین نیکرک طویل عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف ہونے والی حالیہ سہ ملکی سیریز میں بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے منتخب نہ ہو سکی تھیں۔

    ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

    ڈین وین نیکرک کی غیر موجودگی میں سونے لس ہی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھی سونے لس ہی پروٹیز ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

    جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ سلیکشن کنوینر کلنٹن ڈو پریز کا کہنا ہے کہ ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے پورا موقع دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں، ان کی ٹیم میں سلیکشن کا فیصلہ مکمل طور پر فٹنس سے جڑا ہے۔کرک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹر کے لیے فٹنس کا معیار ساڑھے 9 منٹ میں 2 کلو میٹر دوڑنا ہے اور ڈین وین نیکرک نے مطلوبہ ہدف صرف 18 سیکنڈ کے فرق سے حاصل کیا۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ دو برس سے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس کا معیار انتہائی سخت کر رکھا ہے اور باوجود اس کے کہ آپ کتنے ہی اچھے کھلاڑی کیوں نہ ہوں، اگر آپ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو آپ کی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکتی۔

  • معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ

    معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    پاک کالونی میں معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں معروف کاروباری شخصیت محمد لاکھانی اوران کا ڈرائیور ماجد زخمی ہوگیا ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق محمد لاکھانی کی گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے جیسے ہی بڑا بورڈ کی طرف جانے کیلئے مڑی،اس پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کرولا کار میں سوار تین ملزمان نے کی

    گاڑی میں سوار محمد لاکھانی کی جانب سے اس موقع پر محمد لاکھانی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس اور سی ایس یو کی ٹیمیں جائے وقوعہ ہر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں، محمد لاکھانی نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،لاکھانی اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس محمد لاکھانی سے رابطے میں ہے بظاہر واقعہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے نجی اسپتال کا دورہ کیا ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے نجی اسپتال میں فائرنگ سے زخمی معروف بزنس میںن احمد لاکھانی سے ملاقات کی ،احمد لاکھانی نے مکمل تفصیل اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا

    lakhani

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

  • آئندہ 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دے دی گئی

    آئندہ 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دے دی گئی

    آئندہ 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دے دی گئی

    بڑھتے ہوئے گردشی قرض اور آئی ایم ایف کے دباؤ کے پیش نظر پاورڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں 6 روپے 79 پیسے تک اضافے کی تجویز دے دی ہے۔ پاورڈویژن ذرائع کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ واراضافے کے ساتھ ہی رواں ماہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں ہی ٹیرف میں اوسطاً اضافہ 3 روپے21 پیسے تک بنے گا، مارچ میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 69 پیسے تک اضافے کے ساتھ ہی جون میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 64 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    ذرائع نے کہا کہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کوکم کرنے کیلئے تجاویز تیارکی گئیں ہیں، جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے لائن لاسز اوردیگر نقصانات کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی پیش کی جبکہ مذاکرات کے حتمی راؤنڈ میں قیمتوں پر تجاویز کو فائنل شکل دی جائے گی۔

  • اسدعمر،قریشی لڑپڑے،عارف علوی روپڑے:فروری عمران خان پربھاری

    اسدعمر،قریشی لڑپڑے،عارف علوی روپڑے:فروری عمران خان پربھاری

    لاہور:عمران خان بہت پریشان ہیں ان کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ ان کو نااہلی سے کوئی نہیں بچا سکے گا اور وہ نااہل ہوکررہیں گے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بہت سی خبریں ہیں کہ عمران خان کے ساتھ بہت کچھ ہونے والا ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے مگرایسا نہیں ہوگا ، ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے جو بویا وہی کاٹنا پڑے گا

    پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے موجوہ حالات کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال سے جواس شخص نے جو حال کیا ہے اس ملک کا وہ سب جانتے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ اس شخص کی سوچ کا اندازہ لگائیں کہ حدیث رسول ہے کہ بچے کا نام سوچ سمجھ کررکھیں کیوںکہ نام کےاندرخصوصیات ہوتی ہیں اور شخصیت پر اس کا اثرہوتا ہے ، لیکن اس شخص نے اپنی سیاست کا نام سونامی رکھا ، سونامی جب آتا ہے توپھرپیچھے تباہی چھوڑ جاتا ہے اور اس کی حکومت بھی تباہی چھوڑ کرگئی ہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ صرف ملک ہی نہیں بلکہ صدرمملکت عارف علوی صاحب بھی اس شخص سے تنگ ہیں کھی کس سمری پردستخط کے لیے بلاتے ہیں تو کبھی کس کام کے لیے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بندہ اس سے تنگ آگیا ہے اورہوسکتا ہے کہ وتنگ آکراستعفے ہی دے دے

     

    مبشرلقمان کہنا تھاکہ پچھلے ایک دو دن سے لاہورزمان پارک میں عمران‌خان مختلف علاقوں کے وفودسے بات چیت کررہیں اوران کو پابند کررہے ہیں کہ وہ ہرروز اپنے اپنے علاقے سے چار سے پانچ ہزار تک پارٹی ورکروں کو بنی گالا بھیجیں کیوں کہ عمران خان لاہور چھوڑ کر بنی گالا منتقل ہورہے ہیں اور وہاں‌تو اب سننے میں آرہا ہے کہ بڑے بڑے محفوظ بنکرز بن رہے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ کل کی مینٹنگ میں تو شاہ محمود قریشی ناراض ہی ہوگئے تھے پھران کو منا کرلایا گیا ، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی نااہلی کی صورت میں پارٹی چیئرمین بنیں، اور بھی لوگ یہ خواہش رکھتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں اس وقت شدید اختلافات ہیں اور ہوسکتا ہے کہ پارٹی میں مزید دراڑیں پڑجائیں

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا فواد چوہدری کی بیوی اب متحرک ہے وہ سمجھتی ہےکہ فواد کے نااہل ہونے کی صورت میں اس کو ٹکٹ ملے جبکہ فواد چوہدری کے کزن فیصل چوہدری بھی امیدوار ہیں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کو چریل نے کچھ اہم خبریں‌دی ہیں‌کہ عمران خان اب نہیں بچ سکے گا اوران کو کسی نہ کسی طرح نااہل ہونا پڑے گا جس کے لیے بہت سا کام ہوچکا ہے