Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے

    پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے

    فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کو فرخ حبیب کی روکنے کی کوشش اور اہلکاروں سے تلخ کلامی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کو لے جانے والے اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی فواد چودھری کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی فواد چودھری کو لے جانے والی سیکیورٹی کی گاڑیاں ٹول پلازہ پر پہنچتی ہیں تو فرخ حبیب گاڑیوں کے آگے آ جاتے ہیں۔

    فرخ حبیب نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکا اور کہا کہ آپ لوگ توہین عدالت کر رہے ہیں فواد چودھری کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کیا ہے لیکن آپ لوگ پیش نہیں کر رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فرخ حبیب کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تھوڑی دیر تک کوشش جاری رکھنے کے بعد فرخ حبیب سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے


    اس حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بدزبانی کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آئے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کے ساتھ فرح حبیب کو بھی موقع پر گرفتار کرنا چاہیئے تھا یہ کون ہوتے ہیں سرکاری گاڑی روکنے والے.

  • اسلام آباد کی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

    اسلام آباد کی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

    وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، جس پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔ چاروں بچے جن میں ایک لڑکی و 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی۔ کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

    گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور والدین کیلئے بھی نیک تمنائیں پیش کی ہیں واضح رہے ایسے بہت کم ہوتا ہے کہ کسی خاتون کے ہاں ایک ساتھ ایک سے زائد بچوں کی پیدائیش ہو.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج” میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی تھی مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہے۔ تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا سابق ایم این ایز سے لاجز ، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی جبکہ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ مستعفی ارکان بدستور پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان میں سے اکثریت نے سرکاری گاڑیاں بھی واپس نہیں کیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی تو ہو گئے تاہم وہ اپنے استعفوں کی تصدیق اس لیے نہیں کر رہے تھے کیونکہ انہیں تنخواہیں اور مراعات مل رہی تھیں جبکہ جب انہوں نے واپس آنا چاہا تو اسپیکر نے استعفے قبول کرلیئے.

    قومی اسمبلی حکام کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو اپریل کے اختتام پر 11 روز کی تنخواہ اور اس دوران ہونے والے قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کا معاوضہ بھی ادا کر دیا گیا تھا۔ جبکہ مئی کے مہینے کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہذا اسمبلی اجلاسوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا معاوضہ ویسے بھی شرکت سے مشروط ہے تو وہ اس کے حقدار تھے ہی نہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
    اردو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 15 سے زائد ارکان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے جو قانون کے مطابق ابھی تک اپنے عہدوں پر موجود ہیں ’ان میں سے آٹھ نے سرکاری گاڑیاں واپس کر دی ہیں جبکہ باقیوں نے گاڑیاں اور ڈرائیور بھی واپس نہیں کیے اور وہ اس گاڑی کو ملنے والا فیول بھی استعمال کر رہے ہیں۔

  • جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو عدالت نے سنائی سزا

    جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو عدالت نے سنائی سزا

    ملتان،جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو سزائے موت سنا دی گئی

    عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے ،عدالت نے اقدام قتل کے دفعات میں اویس ارشد کو ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اقدام قتل کے دفعات میں اویس ارشد کو ایک سال سزا کا بھی حکم سنایا ہے ،پولیس حکام کے مطابق کلیم اللہ سہو کو 14 اگست 2021 میں جامعہ زکریا میں خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا,قاتل جامعہ زکریا کا سابق طالب علم اور جامعہ میں آئس کا سپلائر تھا,قاتل کو واردات کے کچھ دیر بعد جامعہ زکریا سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا,

    پولیس حکام کے مطابق جھگڑے میں تین طلباء ذوالفقار علی,عبدالقدیراورشرجیل کامران بھی زخمی ہوئے تھے جھگڑا دو تنظیموں کے طلباء کے درمیان تنازعہ پر ہوا تھا,تھانہ بی زیڈ نے اویس ارشد کیخلاف قتل,اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا,مدعی مقدمہ کیجانب سے ایڈووکیٹ ندیم کانجو نے کیس کی پیروی کی.

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

  • پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں برساتی پانی کے نکاس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پی ڈی اسکارپ نے عدالت میں کہا کہ نکاسی آب پراجیکٹ کے تحت بحالی پر کام ہو رہا ہے،اس وقت تک 3.8 ملین ڈالر خرچ کر چکے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے کہاں اور کس پراجیکٹ پر خرچ ہوئے ؟ پراجیکٹ ڈائریکٹر سندھ ہائیکورٹ کو مطمئن نہیں کرسکیں ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہانی سنائی جا رہی ہے کہ تھر کے تالاب پر پیسے خرچ ہوئے ،جس تالاب پر خرچ کیا گیا وہ کہاں پر ہے ؟

    پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین اور جھیلوں کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالر ملے ہیں دو ارب ڈالر متاثرین ،قدرتی گزرگاہوں اور جھیلوں کو بحال کرنے پر خرچ کیے جائیں گے ،عدالت نے ڈی سی گھوٹکی سے سوال کیا کہ آپ نے کتنے متاثرین میں خیمے اور دیگر سامان تقسیم کیا ؟ ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو امداد پہچانے میں ناکام ہوچکی ہے،حکومت سندھ عدالت کے احکامات نظر انداز کر رہی ہے،عدالت نے سوال کیا کہ سیلاب متاثرین میں کتنا سامان تقسیم کیا گیا ؟ رپورٹ جمع کروائی جائے کہ اضلاع کو کتنا سامان ملا اور کتنا سامان تقسیم کیا گیا ، اگر رپورٹ میں فرق ہوا تو چاروں ڈپٹی کمشنرز کے خلاف چارج فریم کیا جائے گا ، 15دن میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ رپورٹ جمع کروائیں لوگوں تک سامان کیوں نہیں پہنچا ؟سٹیزن کمیٹیز میں مقامی خواتین کو بھی شامل کیا جائے،اگر کوئی منتخب نمائندہ یا بیوروکریٹ کام میں مداخلت کر رہا ہے ہمیں آگاہ کریں، سول ججز کی رپورٹ کی روشنی میں سامان کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی ،انتظامیہ رپورٹ جمع کروائے اگر فرق ہوا تو چارج فریم کریں ،

    ڈی سی خیر پور نے کہا کہ جتنے لوگوں کا نقصان ہوا اتنے کو سامان نہیں مل سکا ،سکھر انتظامیہ نے کہا کہ 15سے20ہزار خانہ بدوش جو ہائی رسک پاپولیشن ہے انہیں سامان دے چکے ہیں ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کردار انتہائی خراب رہی ہے ،

     پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • جامشورو؛ بم دھماکےسے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرگیا

    جامشورو؛ بم دھماکےسے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرگیا

    حیدرآباد: جامشورو مانجھند تحصیل کے علاقے خانوٹ میں دہشت گردوں نے بم دھماکے سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرا دیا۔ہائی ٹرانسمیشن لائین جامشورو 500کے وی گرڈ اسٹیشن سے دادو کی طرف جا رہی تھی۔

    بم دھماکےسےٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرنےسے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پراین ٹی ڈی سی حکام اور پولیس پہنچ گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    ادھر کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ 25 جنوری کی صبح پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    قبل ازیں گزشتہ روز منگل 24 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بن گئے بابر اعظم اس سے پہلے او ڈی آئی کرکٹر آف دی ائیر 2022 بھی قرار پائے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2022 کا کپتان بھی بنایا گیا ہے

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

    بھارت کے ویرات کوہلی کو ان کے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

    بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • کاریں چوری کر کے اندرون سندھ  فروخت کرنے والے چھ  ملزمان  گرفتار

    کاریں چوری کر کے اندرون سندھ فروخت کرنے والے چھ ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے کاریں چوری کر کے اندرون سندھ فروخت کرنے والے چھ عادی ملزمان گرفتارکر کے انکے قبضے سے دو کاریں بر آمد کر لی گئی ہیں

    وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، کلفٹن ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر کے اندرون سندھ فروخت کرنے والے چھ عادی ملزمان کو گرفتار کر کے دو سرقہ شدہ کاریں برآمد کر لیں۔ ملزمان سفید پوش لو گوں کو چوری کی کا ریں فروخت کر تے ہیں۔ملزمان عا دی جرائم پیشہ، کراچی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث، اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں عبدالجبار ولد خلیل احمد،عبدالشکور ولد بشیر احمد ،عبدالستار ولد عبدالحمید،صحیب قریشی ولد اقبال ارباز ولد نا صر خان ، بلاول ولد فیض محمد شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے کار نمبر AKT-044 ٹو یو ٹا کرولا تھانہ عزیز بھٹی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر30/2023 ، کار نمبر BQE-252 ٹو یو ٹا کرولا تھانہ کو رنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر117/2023 برآمد کی گئی ہے، مزید تفتیش جا ری ہے۔

    دوسری جانب تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کی ہے تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتارملزم (1) سلمان ولد احمد احسن (02) علی شیر ولد گل شیر (03) عارف ولد حارث علی کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل نمبری KLB-6001 میکر سپرپاور برنگ سیاہ ماڈل 2018 انجن نمبری 1266489 چیچس نمبری 1317223 جوکہ تھانہ SSHIA سے سرقہ شدہ تھی برآمد ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 89/2023 بجرم دفعہ 381/A ت پ تھانہ SSHIA میں درج ہے جس میں ملزمان گرفتار ہوئے ہے اور بابت گرفتار AVLC سہراب گوٹھ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا :

    علاوہ ازیں تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ, ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس گشت پر مامور تھی, مسلحہ ڈکیت ملزمان موریا گوٹھ ڈرگ روڈ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا, جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا, گرفتار (زخمی) ڈکیت ملزم کی شناخت ماجد عرف ببلو ولد محمد لطیف کے نام سے ہوٸی, جبکہ فرار ساتھی کا نام کاشف عرف ٹنڈا معلوم ہوا, گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک کلاشن کوف بمعہ ایمونیشن ، دو چھیننے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی,گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

  • رانا ثنااللہ سےلندن میں ملاقات،اگلی حکمت عملی کیا؟مبشرلقمان کو وزارت کی آفر،خبرآگئی

    رانا ثنااللہ سےلندن میں ملاقات،اگلی حکمت عملی کیا؟مبشرلقمان کو وزارت کی آفر،خبرآگئی

    لاہور:عمران خان نے اپنے پاوں پرخود ہی کلہاڑی ماری،پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ختم کرکے اب بھگتیں سب کچھ ، ابھی توفواد چوہدری کی باری آئی ہے اور بھی گرفتارہونے والے ہیں، یہ کہنا تھا لندن سے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی رانا ثنااللہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں انٹری کرنے والے ہیں ،

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے دو صوبائی حکومتیں ختم کروا کراب سکون ہوگیاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو دوائیں کھا کھاکھا کر اپنا ذہنی دباوختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف اس لیے ہےکہ اس کو پتہ ہے کہ اب محسن نقوی جیسا شخص ان کو بے نقاب کرے گا

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں ، اگریہ حکومت کرتے تو آج اس طرح رسوا تو نہ ہوتے جس طرح‌ ان کو ہونا پڑ رہا ہے ، چوہدری پرویز الٰہی بھی اب سوچتے ہوں گے کہ کیا ہوگیا، ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ملک میں بجلی کا بحران ہے اور ہمارے وزرا کا یہ حال ہےکہ وہ عجیب عجیب بیانات دے رے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نظر سے خرم دستگیر کا یہ بیان گزرا کہ شہبازشریف کی ان تھک محنت کے نتیجے میں بجلی کا بحران ختم ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے ٹرین حادثات پراستعفی مانگا توانہوں نے انکار کردیا تھا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس طرح کے بیانات دینے کا کیا فائدہ اگریہ کسی اور ملک میں ہوتے توتب کے عہدے دے فارغ کردیے جاتے، ان کا کہنا تھا کہ کیا شہبازشریف کھمبا بن کرلوگوں کو بجلی سپلائی کررہا ہے ، ایسا نہیں ہے ، یہ بھی ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کےبیانات سے ان کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے ، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے تردید کردی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، اپنے حوالے سے وزارت ملنے کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ مجھے وزیربنایا جارہا ہے یا کہ نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وزیربنائیں گے تو دیکھ لیں گے کہ یہ پیشکش قبول بھی کرنی ہے یا کہ نہیں

    بشریٰ بی بی کےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بشری بی بی نے ریاست مدینہ کے دھجیئے بکھر کر رکھ دیئے اتنی زیادہ کرپشن کی کہ اپنے پہلے شوہر اپنے پہلے بچوں کو اربوں کا مالک بنا دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تو اور بھی بہت کچھ سامنے آئے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے یہ ملک توڑا جارہا ہے اور اگراس پر بھی کوئی خاموشی اختیار کرتا ہے تو وہ مجرم ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ملک کے لیے اپنی آوازبلند کرتے رہیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے استعفے دیئے ہیں اور اب اگروفاقی حکومت کوئی ایکشن لیتی ہےتو اس میں کوئی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے بھی اپنے مخالفین کو جس طرح‌ پریشان کیا تھا ایسے ان کو ہونا پڑے گا

  • نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری

    نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری

    سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ ،سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ملزمہ دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی۔عدالت نے مدعیہ ، پراسکیوٹر ایف آئی اے،انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آ ئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ،

    ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر یو ٹیوبر کو فراہم کی تھی ۔مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24، کے تحت درج کروایا ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی نازیباویڈیو بنائی ہے اور نہ ہی کسی کو فراہم کی ہے۔ٹرائل کورٹ اور سیشن جج نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ملزمہ کی درخواست ضمانتون کو مسترد کیا ہے۔ ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہے ملزمہ کو جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاکہ وہ اپنا شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائے ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کررکھی ہے ۔

    جسٹس عمر سیال نے مورخہ 8فروری 2023 تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،