Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • برطانیہ سے آنے والے ملزم نے بیوی اور سگی چچی کو قتل کردیا

    برطانیہ سے آنے والے ملزم نے بیوی اور سگی چچی کو قتل کردیا

    راولپنڈی:برطانیہ سے آنے والے شخص نے بیوی اور چچی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے روجام میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کردیا اور ملزم نے بھی وادات کے بعد خود کشی کرلی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ روجام میں پیش آیا، جہاں برطانیہ پلٹ ملزم خاور محمود نے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کیا، اور دونوں خواتین کی جان لینے کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ ملزم اور مقتولین کے رشتہ داروں سے بھی تفیش کی جائے گی۔

    اس سے پہلے گذشتہ سال اکتوبر میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے لاپتہ ہونے والی امریکی شہری وجیہہ سواتی کی لاش پولیس کو خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ملی تھی جہاں انھیں ایک مکان کے کمرے میں دفن کر اُس کے اوپر فرش پکا کر دیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ان کے سابقہ شوہر رضوان حبیب نے بعدازاں اس قتل کا اقرار کیا تھا۔اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے قبول کیا کہ انھوں نے اپنی سابقہ بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔پولیس تفتیش کے مطابق اُن کی لاش کو ایک گاڑی کے ذریعے قالین میں لپیٹ راولپنڈی سے لکی مروت منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی لاش لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کی تھی۔ ایس ایچ او امیر خان نے بتایا تھا کہ ’وہ پہاڑ کے دامن میں پتھروں سے بنا ایک گھر تھا جو اس وقت خالی تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر ہم ایک کمرے میں گئے جس کے فرش کے نیچے مقتولہ کو دفن کیا گیا تھا۔‘

  • مداریوں سے عوام تنگ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    مداریوں سے عوام تنگ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی ایسے مسائل ہیں جن کو اعتدادل پر لائے بغیر ملک کی سالمیت اور بقاء ناممکن ہے مقتدر حلقوں اور قومی سلامتی کے ضامن اداروں کو بغیر وقت ضائع کئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے بے معنی تنازعات کو دفن کرنے کا فیصلہ صادر کرنا چاہئے اور معاشی سدھار پیدا کر لے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔گزشتہ ادوار کا اگر جائزہ لیا جائے تو بلاشبہ نوازشریف کے دور اقتدار میں سی پیک، توانائی اور صنعتی ترقی کے اقدامات کے بل بوتے پر پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر ترقی کے راستے پر گامزن تھا ۔

    ترقی کے سفر میں ناعاقبت اندیش رختہ ڈال کر نہ جانے کیوں وطن عزیز کو نہ ختم ہونے والے عدم استحکام کا شکار کر دیا گیا اور اب نہ جانے کون سے پوشیدہ ہاتھ ہیں جو ملک کی سیاسی قوتوں کو منتشر رکھ کر اپنے نادیدہ عزائم کی تکمیل پر بضد ہیں۔ چند دن قبل وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے پریشر کو زائل کرنے کے لئے قومی سطح پر کفایت شعاری کا اعلان کیا لیکن ان پر عمل ہوا یا ہوتا نظر آرہا ہے؟ کیا کابینہ کے براتی حجم کو کم کرنے کا سوچا؟ –

    کیا ہم نے اعلیٰ افسران کی نازبرداریوں کے اخراجات کو کم کے اقدامات کئے؟ کیا ہم نے پروٹوکول کے نام پر درجنوں گاڑیوں کا سفر کم کیا؟ کیا ہم نے پی آئی اے، سٹیل ملزم، حتیٰ کے اسمبلیوں میں من پسند عزیزوں کی غیر ضروری بھرتیوں کو روکا؟ نہیں بالکل نہیں حکومت کی بدانتظامی اور بے خبری کا یہ عالم ہے کہ ہم سفارش اور رشوت کی کشش میں دیہی علاقوں کے کالجوں میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کو نظرانداز کر دیا سرکاری کالج ویران ہو گئے کفایت شعاری اور انتظامی صلاحیت کیا باقی رہ گئی ہے؟-

    مقتدر حلقوں کو نیوٹرل نیوٹرل کی گردان سے نکل کر بدانتظامی اور عدم استحکام کے گرداب میں پھنسے وطن عزیز کو ترقی کی منزل کی جانب گامزن کرنا ہوگا خواہ اس کے لئے قومی حکومت کا حربہ ہی کیوں نہ آزمانا پڑے ملک میں اس وقت صرف سیاسی بیانات کا طوفان اور واقعات کا ایک ریلا ہے ان حالات میں کچھ بھی آگے نہیں بڑھ پا رہا۔ عوام جعلی نعرے سن سن کر تھک چکے ہیں داخلی معاملات ہوں یا خارجہ پالیسی دونوں فکر انگیز ہیں۔ عوام ان مداریوں سے تنگ آچکے ہیں۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

  • دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    وفاقی وز یراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف پر ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکے صادق و امین نےشوکت خانم کے 3 ملین ڈالر خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کیا، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم۔


    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے لیے زکوٰۃ کے پیسے دیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں دیے تھے، لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی۔

    دشمن مرے تے خوشی نا کریے ہوے سجنا وی مر جانا،صوفی شاعر میاں محمد بخش

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ جھوٹا، فراڈیہ، توشہ خانہ اور زکوٰۃ چورکہتا ہے توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیاتو کیا ہوا، 5 قیراط کا ہیرا ہی تو لیا ہے، فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی کی تو کیا ہوا، زکوٰۃ کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں تو کیا ہوا، ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے تو کیا ہوا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ القادرٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت پر لی تو کیا ہوا، بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کرپنجاب کی ہر نوکری، ہرعہدہ بیچا تو کیا ہوا جن کو چور کہتے ہیں، پاکستان کیا برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے، عمران خان اِسی لیے عدالت پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔

    آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے،اسوقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،شاہد…

  • اے این ایف کی کاروائی کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ملزمان فرار

    اے این ایف کی کاروائی کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ملزمان فرار

    راولپنڈی: اے این ایف اور منشیات اسمگلرز کے مقابلے، اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا –

    باغی ٹی وی: حکام کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پشاور ناصر باغ روڈ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکنا چاہا تو سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اے این ایف اہلکاروں کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ رہے ملزمان جوابی فائرنگ پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور 10 کلو آئس برآمد ہوئی۔

    اسلام آباد میں گھناؤنا کام، پولیس کا ایکشن،چار گرفتار

    علاوہ ازیں اے این ایف ٹیم نے انٹیلجنس کی اطلاع پرسماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک پر ربطے سے مخصوص گاہگوں کو منشیات سپلائی کرنے والے خان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیےڈھوک منشی راولپنڈی میں چھاپہ مارا تو ملزم نے ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے اے این ایف اہلکار لانس نائیک معین زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب رہا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزمان اے این ایف کو دیگر مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ:  نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    بھارت کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارت نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 108 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور پھر روہت الیون نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست پر نیوزی لینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن گنوا دی،پہلی پوزیشن سے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے انگلش ٹیم اب سرفہرست ہوگئی ہے بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    اس مقابلے سے قبل کیویز 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ نمبرون اور انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسری پوزیشن پر موجود تھا لیکن اب صورتحال بدل گئی آسٹریلیا 112 پوائنٹس تیسرے ، بھارت 111 پوائنٹس چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان ٹیم106 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا چھٹے، بنگلادیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

    تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا کلین سوئپ،پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست

  • کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں قائم دکان کے اندر پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے تاہم اب اس پر اسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی ہے-

    ابتدائی طور پر دھماکہ گیس سلنڈر کا بتایا جا رہا تھا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے ہوئے مچان پر ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر بیٹھے ہوئے متعدد افراد ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا جس نے واقعہ سے متعلق شواہد جمع کئے بعدازاں پولیس نے دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بلب کے ٹکڑے لگنے اور جھلسنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع کو کلیئر کر دیا ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • فورٹ عباس: دھوکے سے 3 مزدوروں کے گردے نکال لئے

    فورٹ عباس: دھوکے سے 3 مزدوروں کے گردے نکال لئے

    بہاولنگر: فورٹ عباس کے رہائشی 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر ان کے گردے نکال لیے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پتوکی سے تعلق رکھنےوالا ملزم محمد سلیم مزدوروں کو پہلے راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے کر گیا، نامعلوم مقام پر ڈاکٹروں نے تینوں مزدوروں کے گردے نکال لیے-

    کتے کو نام سے نہ پکارنے پرمالک نے پڑوسی کو قتل کر یا

    پولیس کے مطابق ملزم محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے مطابق ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا، ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا، ملزم کے سہولت کار ڈاکٹر نے مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس پی ایچ او ٹی اے کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات موجود ہیں۔

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں پر تشدد بھی کیا، خواجہ سرا اپنی شکایت لے کر ایس پی سٹی کے پاس پہنچے تو انہوں نے فوری ایکشن لیا، ایس پی سٹی نے دو پولیس اہلکاروں کی معطلی کا حکم دے دیا-

    ایس پی سٹی نے پشاور کوتوالی تھانے کے اندر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو خواجہ سراؤں پر تشدد کے حوالے سے میٹنگ طلب کی۔ ایس پی سٹی خالد نے خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا مزید برآں، ایس پی سٹی نے خواجہ سراؤں کو یقین دلایا کہ انہوں نے تمام تھانوں کو ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ مساوی شہری کے طور پر پیشہ ورانہ طور پر پیش آئیں۔

    ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

  • رضی اختر شوق معروف شاعر اور ڈرامہ نگار

    رضی اختر شوق معروف شاعر اور ڈرامہ نگار

    ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دل سوزاں
    ان کو بھی سنایا کہ جو غمخوار نہیں تھے

    نام خواجہ رضی الحسن انصاری اور تخلص شوق تھا۔ 23 اپریل 1933ء کو سہارن پور میں پید اہوئے۔ جامعہ عثمانیہ سے انھوں نے بی اے کیا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ یہاں آکر انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور ریڈیو پاکستان سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا ۔رضی اختر شوق ایک اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ایک بہترین ڈراما نگار بھی تھے۔ عمر کے آخری دنوں میں وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اسی مرض میں 22 جنوری 1999ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کے دوشعری مجموعے’’میرے موسم میرے خواب‘‘ اور ’’جست‘‘ کے نام سے چھپ گئے ہیں۔ 2005ء میں انھیں علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:276

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان
    کل اور کسی نام سے آ جائیں گے ہم لوگ

    دو بادل آپس میں ملے تھے پھر ایسی برسات ہوئی
    جسم نے جسم سے سرگوشی کی روح کی روح سے بات ہوئی

    مجھ کو پانا ہے تو پھر مجھ میں اتر کر دیکھو
    یوں کنارے سے سمندر نہیں دیکھا جاتا

    آپ ہی آپ دیے بجھتے چلے جاتے ہیں
    اور آسیب دکھائی بھی نہیں دیتا ہے

    ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دل سوزاں
    ان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہیں تھے

    اب کیسے چراغ کیا چراغاں
    جب سارا وجود جل رہا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    یوں تو لکھنے کے لئے کیا نہیں لکھا میں نے
    پھر بھی جتنا تجھے چاہا نہیں لکھا میں نے
    یہ تو اک لہر میں کچھ رنگ جھلک آئے ہیں
    ابھی مجھ میں ہے جو دریا نہیں لکھا میں نے
    میرے ہر لفظ کی وحشت میں ہے اک عمر کا عشق
    یہ کوئی کھیل تماشا نہیں لکھا میں نے
    لکھنے والا میں عجب ہوں کہ اگر کوئی خیال
    اپنی حیرت سے نہ نکلا نہیں لکھا میں نے
    میری نظروں سے جو اک بار نہ پہنچا تجھ تک
    پھر وہ مکتوب دوبارہ نہیں لکھا میں نے
    میری سچائی ہر اک لفظ سے لو دیتی ہے
    جیسے سب لکھتے ہیں ویسا نہیں لکھا میں نے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    کچھ لوگ سمجھنے ہی کو تیار نہیں تھے
    ہم ورنہ کوئی عقدۂ دشوار نہیں تھے
    صد حیف کہ دیکھا ہے تجھے دھوپ سے بے کل
    افسوس کہ ہم سایۂ دیوار نہیں تھے
    ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دل سوزاں
    ان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہیں تھے
    سچ یہ ہے کہ اک عمر گزاری سر مقتل
    ہم کون سے لمحے میں سر دار نہیں تھے
    مانا کہ بہت تیز تھی رفتار حوادث
    ہم بھی کوئی گرتی ہوئی دیوار نہیں تھے
    یہ اس کی عنایت ہے کہ اپنا کے تمہیں شوقؔ
    وہ زخم دیے جن کے سزاوار نہیں تھے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    آوارگان شوق سبھی گھر کے ہو گئے
    اک ہم ہی ہیں کہ کوچۂ دلبر کے ہو گئے
    پھر یوں ہوا کہ تجھ سے بچھڑنا پڑا ہمیں
    پھر یوں لگا کہ شہر سمندر کے ہو گئے
    کچھ دائرے تغیر دنیا کے ساتھ ساتھ
    ایسے کھنچے کہ ایک ہی محور کے ہو گئے
    اس شہر کی ہوا میں ہے ایسا بھی اک فسوں
    جس جس کو چھو گئی سبھی پتھر کے ہو گئے
    سورج ڈھلا ہی تھا کہ وہ سائے بڑھے کہ شوقؔ
    کم قامتان شہر برابر کے ہو گئے

  • 4 بچوں کا باپ گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرار طور پرلاپتا

    4 بچوں کا باپ گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرار طور پرلاپتا

    کراچی: سرجانی ٹاؤن کا رہائشی 4 بچوں کا باپ گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا عبدالواجد علی قادری کا 5 روز گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا، گمشدگی سے متعلق سرجانی ٹاؤن تھانے میں ایس ایچ او کے نام درخواست جمع کرا دی گئی۔

    اس حوالے سے لاپتا عبد الواجد کے بھائی نوید احمد نے بتایا کہ ان کا بھائی سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور بی کا رہائشی ہے جو کہ رواں ماہ 17 جنوری بروز منگل صبح 10 بجے اپنے ڈیفنس میں قائم دفتر جانے کے لیے موٹر سائیکل نکلا تھا مگر وہ آفس نہیں پہنچا اور راستے سے ہی لاپتا ہوگیا
    انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی کا کسی بھی سیاسی اور نہ ہی مذہبی جماعت سے وابستگی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ان کا بھائی 4 بچوں کا باپ ہے جو کہ گھر سے دفتر اور وہاں سے سیدھا گھر آتا تھا اس کا زیادہ حلقہ احباب بھی نہیں ہے جبکہ وہ گرافک ڈیزائنر ہے۔

    نوید احمد نے بتایا کہ بھائی کی گمشدگی کی وجہ سے ان کے بیوی بچو سمیت تمام اہلخانہ شدید پریشان ہیں، درخواست گزار نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر میرے بھائی کا سراغ لگائیں جسے لاپتہ ہوئے 5 روز گزر چکے ہیں اور اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔

  • کم عمر بچوں کو مانع حمل ادویات فروخت کرنے پرپابندی؟

    کم عمر بچوں کو مانع حمل ادویات فروخت کرنے پرپابندی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرناٹک سرکار نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو کنڈوم اور مانع حمل ادویات فروخت کرنے پر ہماری طرف سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی

    سوشل میڈیا پر ایک اعلامیہ وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کرناٹک سرکار نے 18 سال سے کم عمر طلبا و طالبات کو کنڈوم او رمانع حمل ادویات کے فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، اعلامیہ وائرل ہوا تو کرناٹک حکومت کو خود میدان میں آنا پڑا،کرناٹک ڈرگ کنڑول ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس طرح کی کوئی پابندی نہیں لگائی نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، کرناٹک کے ڈرگ کنٹرول انچار بھاگوجی کا کہنا ہے کہ کرناٹک حکومت تو آبادی کم کرنے کے لئے کنڈوم اور مانع حمل ادویات کو فروغ دے رہی ہے، اس ضمن میں مارکیٹنگ، اشتہارت کے لئے بھی رقم مختص کی گئی ہے، ایسے میں ہم کسی کو مانع حمل ادویات یا کنڈوم خریدنے سے کیوں روکیں گے، ہم نے کم عمر بچوں کے حوالہ سے کوئی سرکلر جاری نہیں کیا، کسی نے جعلی بنا کر وائرل کر دیا، ہم نے کسی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی،

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بیچ دنیا بھر میں کنڈوم کی کمی 

    لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ

    بھارتی میڈٍیا کے مطابق گزشتہ برس ماہ نومبر میں ایک تعلیمی ادارے میں کم عمر طلبا کے بیگ کی تلاشی لی گئی تھی اس دوران انکے سکول بیگز سے مانع حمل ادویات، سگریٹ، کنڈوم ملے تھے جس کے بعد نہ صرف سکول انتظامیہ بلکہ والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، طلبا کے بیگز کی تلاشی موبائل فون پر پابندی کی وجہ سے لے گئی تھی،کیونکہ تعلیمی ادارے میں موبائل لانا منع تھا اور کئی طلبا موبائل بیگ میں لے آتے تھے، دوران تلاشی طلبا کے بیگز سے فون تو نہ ملے البتہ کنڈوم اور مانع حمل ادویات ملیں،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک حکومت نے اب ایک اعلامئے میں اس بات کی تردید کی ہے کہ حکومت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی البتہ والدین کو سوچنا چاہئے کہ وہ بچوں کی اچھی تربیت کریں،

    آبادی کم کرنے کا منصوبہ، نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت دے گی تحفے میں "کنڈوم”

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ