Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • سرکاری اخراجات میں کمی کا مشن، 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی قائم

    سرکاری اخراجات میں کمی کا مشن، 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی قائم

    وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لانے کیلئے 15 رکنی کمیٹی قائم کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر محمود کھوسہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں وزیر مملکت خزانہ، معاونین خصوصی اور مشیران، کابینہ، خزانہ، پاور اور ہاؤسنگ کے سیکریٹریز، چیئرمین سی ڈی اے اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے ساتھ ماہرین معاشیات قیصر بنگالی، فرخ سلیم، زبیر خان اور نوید افتخار کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے،بزدار کا گورنر کو خط

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی سربراہ کو سرکاری یا نجی شعبے سے مزید ارکان نامزد کرنے کا اختیار ہوگا، کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی ڈسپلن کیلئے تجاویز دے گی۔

    جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا،بلاول

    رپورٹ کے مطابق غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز سے بھی تجاویز لی جائیں گی، حکومتی حجم میں بھی کمی لانے کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی

    واضح رہے کہ عمران خان کی اپریل میں حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی کمی واقع ہوچکی ہے جبکہ مہنگائی نے بھی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

  • نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری،مختلف نام زیر غور

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری،مختلف نام زیر غور

    پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری پر مشاورت کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سپیکر ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ملاقات میں دونوں رہنما اپنے اپنے نام پیش کریں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دو ریٹائرڈ بیوروکریٹس صاحبزادہ سعید اورجاوید اقبال کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، پی ٹی ائی نے دو شخصیات پر اتفاق کر لیا ہے، حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

    پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے؟ ملک احمد خان

    جاوید اقبال خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری، صاحبزادہ سعید اہم عہدوں پر کام کر چکے ہی، صاحبزادہ سعید خیبرپختونخوا کی پی ٹی ائی حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان آج 2 نام اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے ساتھ ملاقات میں پیش کریں گے۔

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت…

    دوسری جانب اپوزیشن نے سابق آئی جی ظفر اللہ خان اور سابق چیف جسٹس دوست محمد کا نام تجویز کیا ہے، ظفراللہ خان کا نام اے این پی جبکہ سابق چیف جسٹس دوست محمد کا نام جے یو آئی نے دیا ہے، وزیراعلی محمود خان اور اکرم درانی نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے دیگر نام بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے،بزدار کا گورنر کو خط

    ادھر پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقررکا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

  • پی آئی اے کے سی ای او کیلئے تیسری بار اشتہار شائع کرنیکا فیصلہ

    پی آئی اے کے سی ای او کیلئے تیسری بار اشتہار شائع کرنیکا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو افسر کی ایک بار پھر تلاش کا آغاز کردیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےتیسری بار اشتہار جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

     

    پاکستان انٹرنیشن ایئر لائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے قومی ایئر لائن میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو افسر (س ای او) کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی منظور دیدی۔

     

    قومی ایئر لائن ایک سال سے کل وقت سی ای او سے محروم تھی، ممکنہ انتخاب سے قومی ایئرلائن کو ایک سال بعد کل وقتی سی ای او دستیاب ہوگا، موجودہ قائم مقام سی ای او عامر حیات 22 اپریل 2022ء سے اس عہدے پر فائز ہیں، عامر حیات کو سابق سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ریٹائرمنٹ پر یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ عامر حیات سابق سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک کے ساتھ پاک فضائیہ سے آئے ڈیپوٹیشن افسران ٹیم کا حصہ تھے، وہ ان کی ایئرلائن میں تعیناتی کی مدت میں دوسری بار جون 2023ء تک اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    اس عہدے کیلئے درکار اہلیت اور تجربے کے حامل امیدوار کیلئے اشتہار اتوار کے قومی اخبارات میں شائع ہوگا، سابق سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی سے اب تک نئے سی ای او کی تلاش کیلئے تیسری بار اشتہار جاری کیا جارہا ہے۔

  • نگران وزیراعلیٰ کیلئے متنازعہ نام سامنےآیا تو عدلیہ سمیت ہرجگہ جائیں گے: پی ٹی آئی

    نگران وزیراعلیٰ کیلئے متنازعہ نام سامنےآیا تو عدلیہ سمیت ہرجگہ جائیں گے: پی ٹی آئی

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

    اجلاس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے رکن راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی اس کے اجلاس میں دو دو نام پر بات ہوئی، جو نام ہم نے دیے ان کو اگر کسی بھی پیمانے پر دیکھیں تو اپوزیشن سے بہتر ہیں، دو دنوں سے نامزد لوگوں کی درگت بن رہی ہے، وہ فیصلے کریں جو عوام کو قابل قبول ہوں، آج بھی جو نام ہم نے دیے وہ اپوزیشن کے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔

    ٹھٹھہ : سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگرکا بیٹا ودیگر نے ہماری زمینوں پر قبضہ…

    راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن دو ناموں پر اڑی رہی، ہم نے نصیر احمد کا نام بھی دیا، دو بیوروکریٹس کے نام دیے، فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں اطراف کے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، ہمارے پاس سارے فورم موجود ہیں، اگر کسی ایسے شخص کو سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا نکال سکتے ہیں،عمران خان

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے نگران وزیر اعلیٰ پر فیصلہ کرنا تھا نوید چیمہ، احمد نواز سکھیرا اور نصیر احمد خان کے نام سامنے رکھے، جس کا کردار اچھا ہو ایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو اسے آگے لایا جائے، احمد نواز سکھیرا ہمارے اور ان کے دور میں بھی کام کرتے رہے، تجربہ کار لوگوں کو سامنے لایا جائے۔

    پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے؟ ملک احمد خان

    ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ 3 ماہ کے لئے غیر جانبدار الیکشن کروانے ضروری ہیں، ایسا نگران وزیر اعلیٰ ہو جس کا تجربہ ہو، ہمارے سارے نام غیر جانبدار ہیں، کاش اپوزیشن ہمارے ساتھ بات کرتی، اب الیکشن کمیشن میں فیصلہ چلا گیا ہے۔

  • گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے علاقے گوادار میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو گرام چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پرگوادرکے نزدیک ایک زیرتعمیرمکان میں چھپائی گئی 100کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق تحویل میں لی گئی چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

    علاوہ ازیں جاواچوک(اسلام آباد)کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 200نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں، گرفتارملزم نشہ آورگولیاں تعلیمی اداروں کے طلبا کو مہیا کرتا تھا۔

    سنگین جرائم کی روک تھام،DNA ڈیٹااہم ضرورت

    اُدھر اے این ایف اورایف سی کی انگوراڈہ پرمشترکہ کارروائی کے دوران کار سے50 کلوگرام چرس تحویل میں لی، جس کے دوران تین ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اسکے علاوہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کے دوران 31 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    فرسٹ ائیر کی طالبہ 25 روز بعد پولیس نے کروائی بازیاب

    اے این ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پشاورپردومختلف کارروائیاں کر کے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 6 کلو890 گرام آئس برآمد کیں جبکہ اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو304گرام چرس قبضے میں لی۔

    ایف آئی اے کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی؛ کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان…

    مذکورہ دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دریں اثنا اے این ایف اورپنجاب رینجرز نے قصور میں کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1کلو360گرام ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق تمام گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

  • وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم کر دیئے

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم کر دیئے

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم کر دیے
    قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین لگانے کا اختیارچیف جسٹس سپریم کورٹ سے لے کروفاقی حکومت کو دے دیا گیا،
    ترمیم کے بعد چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات اور ممبران کو کنٹرول رکھنے کیلئے وفاقی حکومت انہیں بغیر بتائے ایک ماہ کا نوٹس دے کر ہٹاسکے گی

    وزارت سمندر پار پاکستانیز نے قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے رولزمیں خاموشی کے ساتھ ترمیم کر دی، ذرائع کے مطابق قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین لگانے کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ سے واپس لینا سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی ہے جو کہ سپریم کورٹ نے ریاض الحق بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس میں دیا تھا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین لگانے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان سے لیکر وفاقی حکومت کو منتقل کردیا ترمیم کے بعد چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات اور ممبران کو کنٹرول رکھنے کے لئے وفاقی حکومت انہیں بغیر بتائے ایک ماہ کا نوٹس دے کر ہٹاسکے گی ۔ دستاویزات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاض الحق بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس میں13جنوری 2013 فیصلہ دیا تھا کہ اس طرح کے ٹربیونلزو کمیشنز کے چیئرمین کی تعیناتی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت سے جائے گی، اس کے ساتھ معاشی اور انتظامی طورپر خود مختار ہونے چاہیں تاکہ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات اور اس طرح کے ٹربیونلزآزادنہ طور پر فیصلے کرسکیں تاہم قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات نئے رولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس چیف جسٹس کی مشاورت ختم کر دی گئی ہے اور،قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین و ممبران کو عہدے سے ہٹانے کے لیے بغیر وجہ بناتے 30دن میں ہٹانے کی شق بھی رولز میں شامل کردی گئی۔

    اس سے پہلے پرانے رولز کے مطابق چیئرمین لگانے کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری تھی اور کسی بھی چیئرمین یا ممبر کو بغیروجہ بتائے ہٹایا نہیں جا سکتا تھا۔نئی ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت خود چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے تعیناتی کرے گی، نئی ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا سابق وموجودہ جج لگایا جاسکے گا، نئے رولز کے تحت چیئرمین و ممبران کو تین سال کے لیے تعینات کیا جائے گاجس میں توسیع نہیں ہوگی،کمیشن ممبران کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔وزارت اوورسیز پاکستانی اور وفاقی وزیر کے ساتھ باربار رابطہ کرنے کے باوجودکسی قسم کا موقف نہیں دیا،واضح رہے کہ پرانے رولز کے مطابق قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین کی تعیناتی پہلے صرف سپریم کورٹ کا جج چیف جسٹس کی مشاورت سے ہی کی جا سکتی تھی، سابقہ رولز کے مطابق کمیشن ممبران کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوتی تھی۔

    رپورٹ ،محمداویس

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • خواجہ سرا کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل

    خواجہ سرا کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل

    خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے

    واقعہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں پر تشدد بھی کیا، خواجہ سرا اپنی شکایت لے کر ایس پی سٹی کے پاس پہنچے تو انہوں نے فوری ایکشن لیا، ایس پی سٹی نے دو پولیس اہلکاروں کی معطلی کا حکم دے دیا.ایس پی سٹی نے پشاور کوتوالی تھانے کے اندر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو خواجہ سراؤں پر تشدد کے حوالے سے میٹنگ طلب کی۔ ایس پی سٹی خالد نے خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ مزید برآں، ایس پی سٹی نے خواجہ سراؤں کو یقین دلایا کہ انہوں نے تمام تھانوں کو ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ مساوی شہری کے طور پر پیشہ ورانہ طور پر پیش آئیں۔

    دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ واجد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کارروائیاں کیں اور خصوصی کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں قتل، اقدام قتل، اغوائیگی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوّث شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سمیت پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر دو کلوگرام سے زائد چرس، ایک کلو گرام آئس ،دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

  • کراچی میں بنگلےمیں کام کرنےوالےلڑکی لاپتا:والدین انتہائی پریشان

    کراچی میں بنگلےمیں کام کرنےوالےلڑکی لاپتا:والدین انتہائی پریشان

    کراچی: گزری کے بنگلے میں کام کرنے والے 15 سالہ لڑکی لاپتا ہوگئی، بنگلہ مالکان کا کہنا ہے کہ لڑکی رقم چرا کر بھاگ گئی، پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔

    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

    کراچی پولیس کے مطابق اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی واقف کار ماسی حاجرہ بی بی نے بچی کو بنگلے میں ملازمت دلوائی تھی لیکن پندرہ روز قبل ان کی بیٹی لاپتا ہوگئی، حاجرہ بی بی سے معلومات حاصل کیں تو پہلے وہ ٹال مٹول کرتی رہی اور پھر بعد میں جب ہم اس بنگلے میں پہنچے جہاں ان کی بیٹی ملازمت کرتی تھی تو انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی اور دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی گھر سے رقم چرا کر بھاگ گئی ہے۔

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    اہل خانہ کے مطابق بنگلے کے چوکی دار اور آس پاس کے سیکیورٹی گارڈز سے معلومات حاصل کیں تو کوئی ٹھوس معلومات نہیں مل سکیں تاہم اسے جاتے ہوئے کچھ افراد نے دیکھنے کی تصدیق کی۔اہل خانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں انھوں ںے تھانہ گزری میں درخواست دی لیکن ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔ ورثا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو ڈھونڈنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

    کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار

  • چائنیز شہری کو لوٹنے والا گرفتار،لوٹا گیا سامان برآمد

    چائنیز شہری کو لوٹنے والا گرفتار،لوٹا گیا سامان برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    چائنیز باشندے سے چیھنے گئے آٹھ لاکھ روپے، لیب ٹاپ، موبائل فون دیگر ضروری کاغذات برآمد کر لئے گئے،ڈی آئی جی ساؤتھ زون عرفان بلوچ کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی شمائل ریاض ملک کی سربراہی میں تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے کامیاب کاروائی کی، چائنیز باشندے سے چوری کی گئی رقم، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر کاغذات ملزم کی نشاندھی پر برآمد کر کے چائنیز باشندے کے حوالے کر دیئے گئے ،مورخہ 2023-01-11 کو چائنیز باشندے مسٹر Gaoxiongiie نے کراچی کے علاقے سی ویو سے ایک سفید کرولا کار بطور ٹیکسی بک کی چائنیز باشندہ مذکورہ کار میں تھانہ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا اور سیر و تفریح کیلئے ساحل پر چلا گیا جبکہ ٹیکسی میں اپنا بیگ چھوڑ گیا بیگ میں چائنیز باشندے کے 1 لاکھ روپے نقد، ایک لیب ٹاپ، ایک موبائل فون، ایک پاسپورٹ، ویزا کارڈ اور چائنیز شناختی کارڈ موجود تھے جو کار کا نامعلوم ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم نے چائنیز شہری کے کریڈٹ کارڈ کو استعمال کر کے 7 لاکھ روپے نکال لئے تھے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 07/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا

    تفتیشی ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم قادر بخش ولد باسط کو گرفتار کیا تھا ملزم کو چائنیز شہری نے عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران کامیابی سے شناخت کرلیا چائنیز شہری نے چوری کیا گیا تمام سامان اور نقد رقم کی برآمدگی اور حوالگی پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور تعاون کو سراہا.

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا

    دوسری جانب ایس آئی یو، سی آئی اے کا بینکوں اور اے ٹی ایمز کیش ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے ٹی ایمز کیش ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے،سی آئی اے نے مبینہ ٹاؤن اور گلستان جوہر سے تین اسٹریٹ کریملنز گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کامران منگی ولد محمد افغان ، عبدالرزاق ولد محمد اسماعیل ، محمد اکرم عرف اکرام ولد محمد رمضان کے طور پر ہوئی،گرفتار ملزمان بینکوں اور اے ٹی ایمز سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بینکوں،اے ٹی ایمز کیش کے علاوہ کئی دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزم عبدالرزاق بینک کے اندر جاکر کیش لیکر نکلنے والے اشخاص کی نشاندھی کرتا ہے۔ملزمان نے رواں ماہ بھی سہراب گوٹھ اور گلشن اقبال میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار گرفتار ہور جیل جاچکے ہیں۔ملزم کامران منگی ڈکیتی کے مقدمات میں دو مرتبہ عدالتوں سے سزا یافتہ ہے۔ملزمان عبدالرزاق اور محمد اکرم عرف اکرام نے صوبہ پنجاب میں وارداتوں اور گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹلز برآمد۔ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کون ہو گا نگران وزیراعلی پنجاب،پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی

    کون ہو گا نگران وزیراعلی پنجاب،پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈ لاک برقرار،نگران وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

    نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ اب الیکشن کمیشن میں جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا ان کے نام نہ دیں جن کا کریمینل ریکارڈ ہو،انہوں نے ہماری درخواست سے اتفاق نہیں کیا،اب ان کے دونوں نام اور ہمارے دونوں نام الیکشن کمیشن کے پاس جانے ہیں،ہمیں ان کے ناموں پر جو بھی اعتراض ہوا وہ اپنے ناموں کیساتھ لف کریں گے، انہیں ہمارے ناموں پر اعتراض ہو تو وہ بھی اپنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں،ہمارے نام ان کے دیئے ہوئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں،توقع کرتے ہیں الیکشن کمیشن کو آزادانہ فیصلہ کرنا چاہئے،

    تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس میں ہم نےنگران سیٹ اپ کیلئے نام فائنل کرنا تھا، صوبے کو ایسے شخص کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو معاملات بہتر طریقے سے چلائے، ہمارے ناموں میں سے کسی نام پر اتفاق ہو جاتا تو مشکل نہ ہوتی،جس کا کردار اچھا اورایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو اسے آگے لایاجائے،احمد نواز سکھیرا ہمارے اور انکے بھی کام کرتے رہے، ہاشم بخت جوان کا کہنا تھا کہ 3ماہ کےلئے غیر جانبدار الیکشن کروانے ضروری ہیں، ایسا نگران وزیر اعلی ٰہو جس کا تجربہ ہو،

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہیں ہو سکے،آج ہم کسی بھی چیز پر اتفاق رائے نہیں کر پا رہے،پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہ ہوسکی،ممبران کو ڈکٹیشن دے کر بھیجا جاتا ہے افسوس کی بات ہے کہ ہم اتفاق کے بغیر جا رہے ہیں،

    ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ معاملات سیاسی طور پر حل ہونے کے مواقع ہوتے ہیں مگر یہاں نہیں ہیں،نگران وزیراعلیٰ کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا،عمران خان کی نیب نے احدچیمہ کو جیل میں ڈالا،احد چیمہ ایک قابل شخص ہیں، احد چیمہ کو3 سال حبس بے جا میں رکھا گیا، اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے دونوں قابل شخصیات کے نام دیئے،غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،احد چیمہ بہترین انداز میں انتخابات کر اسکتے ہیں، بدقسمتی سے معاملہ سیاسی طور پر حل نہ ہو سکا،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

     پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،