Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • درآمدات کی بندش سے25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند:15 دن کا خام مال موجود

    درآمدات کی بندش سے25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند:15 دن کا خام مال موجود

    کراچی: پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین فاروق بخاری نے کہا کہ ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں کے غیر فعال ہونے کی نوبت آگئی ہے جبکہ دیگر کمپنیوں کے پاس پندرہ دن کا خام مال رہ گیا ہے،اگر کمپنیوں کو بروقت خام مال کی ادائیگی نہ کی گئی تو مزید کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور دوا ساز اداروں کے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (بی پی ایم اے)نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ وہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور جان بچانے والے طبی ساز و سامان کی درآمد کو دوباره شروع کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ ملک میں مریضوں کے بلا تعطل علاج کے لیے ادویات اور جان بچانے والے طبی آلات فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    پی پی ایم اے کے مرکزی چیئرمین سید فاروق بخاری نے اپنی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کہا کہ زرمبادلہ کے موجودہ بحران نے ملک میں ادویات کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔دوا ساز اداروں کے پاس ملک میں جان بچانے والی ادویات کی مقامی پیداوار کے لیے ضروری وسائل ختم ہو چکے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں کو اہمیت دے۔ بینکوں کے پاس ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے خام مال اور طبی ساز و سامان کی درآمد میں مسلسل رکاوٹ آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوا ساز ادروں کو جنگ کے وقت بھی اپنی پیداوار جاری رکھنی چاہے، ملک میں 770 کے قریب ادویات تیار کرنے والے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ملک میں مریضوں کو درکار 90 فیصد ادویات کی تیاری کے لیے درکار خام اور پیکیجنگ میٹریل کی ضروری درآمدات نہیں مل رہیں۔

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ ملک میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی ادویات کو درآمد کرنے کے لیے 150 بلین امریکی ڈالر کی خطیر رقم درکار ہوگی، اگر یہ بحران مزید جاری رہا ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوجائے گی، ضروری جراحی اور طبی آلات کی درآمدات معاشی بحران کی وجہ سے روک دی گئی ہیں۔جس کی وجہ سے شدید بیمار مریضوں کے علاج میں بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    پی پی ایم اے کے چیئرمین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک میں امریکی ڈالر دستیاب رہیں تاکہ ادویات کی تیاری اور حراحی آلات کی درآمد کے لیے ضروری خام مال کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیوں کو ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیدا ہونے مریض سمیت طبی ماہرین اور متعلقہ ادارے بھی پریشانی میں مبتلا ہیں،ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں کے غیر فعال ہونے کی نوبت آگئی ہے،جبکہ دیگر کمپنیوں کے پاس پندرہ دن کا خام مال اسٹاک ہے،اگر کمپنیوں کو خام نہ ملا تو مزید کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور دوا ساز اداروں کے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

  • کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران اسٹریٹ کرائمزکی 117 وارداتیں : پولیس رپورٹ

    کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران اسٹریٹ کرائمزکی 117 وارداتیں : پولیس رپورٹ

    کراچی: ڈاکوؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں بسنے والے 117 شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کردیا، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شہر کے ساتوں اضلاع میں رونما ہوئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 7 اضلاع میں اسٹریٹ کرائم کی 117 وارداتیں رپورٹ ہوئیں, ایک روز کے دوران ہونے والی کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رپورٹ بھیجی۔

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 117 واقعات رونما ہوئے جن میں 44 وارداتوں میں موبائل فون اور نقدی چھینی گئی، ایک کار چوری اور پانچ کاروں سمیت 55 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر چار افراد کو زخمی کیا جن میں ایک شان ولد اسلم کو بوٹ بیسن ضلع جنوبی، دوسرا دانش ولد عابد کو شاہراہ نورجہاں ضلع وسطی، تیسر ایس آئی شکیل اور ایس آئی جاوید کو ضلع وسطی میں جب کہ چوتھے رفاقت ولد منور کو عوامی کالونی ضلع کورنگی میں نشانہ بنایا گیا۔

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس نےاسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پانچ انکاؤنٹر کیے جس میں 13 اسٹریٹ کرمنلز/ چور زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے اور 13 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔پولیس نے شہر بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 38 اسٹریٹ کرمنلز/چور، 22 ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر، ایک بھتہ خوری، 9 منشیات فروشی جب کہ 34 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی پولیس نے دن بھر میں 6 کار لفٹرز کو گرفتار کیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 22 غیر قانونی پستول، دو کلو گرام چرس، پانچ چھینے گئے موبائل فون، 15 مسروقہ گاڑیاں جس میں ایک کار اور 14 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سٹی پولیس کو کومبنگ آپریشن جاری رکھنے اوراسٹریٹ کرائم کو کنٹرول میں لانے کی ہدایت کی۔

  • دہشتگردوں کی فہرست میں نام، عبدالرحمان مکی نے خاموشی توڑ دی

    دہشتگردوں کی فہرست میں نام، عبدالرحمان مکی نے خاموشی توڑ دی

    جماعۃالدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی 1267 کے طرف سے اپنا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں دی گئی معلومات کو سراسرحقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں کبھی تعلیم حاصل نہیں کی اور نہ ہی ایک دن کے لیے بھی وہاں بطور معلم ملازمت اختیار کی ہے۔ میری القاعدہ کے ایمن الظواہری، اسامہ بن لادن یا عبداللہ عزام سے بھی کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا ان سے کسی قسم کا رابطہ رہا ہے ۔ اسی طرح میں نے اسلامی سیاست میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل نہیں کی بلکہ سعودی عرب کی ام القریٰ یونیورسٹی میں علم حدیث میں ڈاکٹریٹ کیا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ میں لکھی گئی یہ ساری باتیں غلط ہیں اور بی بی سی جیسے ادارے کی طرف سے اپنی رپورٹ میں ایسی باتیں شائع کرنے سے میرے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔

    عبدالرحمن مکی نے کہاکہ دہشت گردی کے حوالے سے میراموقف شروع دن سے بالکل واضح ہے اورمیں نے اپنی پوری زندگی میں ان تینوں شخصیات کے نظریات کی کبھی حمایت نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ یواین کی سلامتی کمیٹی کی طرف سے میرا موقف سنے بغیر محض بھارت سرکار کے پروپیگنڈے پر دہشت گردوں کی فہرست میں نام شامل کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ہم یواین کی سلامتی کمیٹی کے اس فیصلے کے خلاف ڈی لسٹنگ کے لیے جلد اپیل دائر کریں گے۔ سلامتی کمیٹی کو چاہیے کہ وہ انصاف پسندی سے کام لیتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور اس حوالے سے ہمارا موقف بھی سنا جانا چاہیے تاکہ صحیح حقائق دنیا پر واضح ہو سکیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹ پر مبنی معلوما ت کی بنیاد پر عالمی اداروں کو گمراہ کر رہا ہے۔ میرا القاعدہ یا داعش جیسی کسی تنظیم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔جہاں تک کشمیر کی بات ہے تو ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیری مسلمانوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔یہ پاکستان کا قومی ایشو ہے اور ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔

  • 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں. گورنر اسٹیٹ بینک

    33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں. گورنر اسٹیٹ بینک

    33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں. گورنر اسٹیٹ بینک

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈالرز دیکھ کر امپورٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، جلد ایل سیز کھول دیں گے۔ 33 ہزار ایل سیز کے کیسز بھی کلیئر کردیئے ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) میں آج بروز بدھ 18 جنوری کو خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب ہمیں کچھ اقدامات کرنے پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے، ایل سیز جلد کھول دیں گے۔ خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں، ہم نے ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے، اب زرمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے، کچھ مال بلا اجازت امپورٹ کے سبب بھی پورٹ پر پھنسا ہوا ہے، شرح سود کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ بینکس سے کہا ہے کہ فوڈ آئٹمز، فارماسیوٹیکل، میڈیکل امپورٹس کو فرسٹ کیٹیگری میں رکھیں، ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث اقدامات کرنے پڑے ہیں، امپورٹرز کو سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیحی فہرست میں رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ امپورٹرز اپنے بزنس کے لئے ڈالرز کا خود بندوبست کریں تو مرکزی بینک کو کوئی اعتراض نہیں۔

  • نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

     عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی مقامی عدالت نے عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی عامرلیاقت کی سابق اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ اور عدالت نے ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

    فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، دانیا شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں۔ دوسری جانب اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کئے جانے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیا کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

    ملزمہ دانیہ اور اس کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں ایف آئی اے کے ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ تفتیشی افسر عارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اس لئے ملزمہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جبکہ سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کے الزام میں گرفتارعامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی.

    عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 18 جنوری کو سنایا جائے گا جو آج سنایا جائے گا۔ جبکہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دانیہ شاہ کی خلاف عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • آن لائن کمیٹیاں، فراڈ کرنیوالی باجی کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل

    آن لائن کمیٹیاں، فراڈ کرنیوالی باجی کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آن لائن کمیٹی کے ذریعے 42 کروڑ کا فراڈ کرنے والی خاتون کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے 42 کروڑ کے آن لائن فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں ایف آئی اے نے کاروایئ کرتے ہوئے 34 سالہ خاتون کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کروا دیا ہے، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے آن لائن کمیٹی کا کام شروع کیا جو بڑھتا گیا اور خواتین سمیت دیگر لوگ بھی اس کے پاس کمیٹیوں میں پیسے شامل کرنے لگے، ہر ممبر کو باقاعدہ ادائیگی ہوتی رہی اور ساتھ ساتھ ممبران کی تعداد بھی بڑھتی چلی گئی، تا ہم بعد میں بڑی کمیٹی کا سلسلہ شروع ہوا

    کمیٹیوں کی رقم 42 کروڑ ہوئی تو خاتون نے ممبران کو رقم دینے سے انکار کر دیا ، جس کے بعد متاثرین نے ایف آئی اے میں درخواستیں دیں، ایف آئی اے کاروائی کر رہا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے سدرہ خلیل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے لئے 15 دسمبر 2022 کو مراسلہ ارسال کیا تھا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    سدرہ حمید نامی یہ خاتون سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھی اور کئی کاروبار بھی چلا رہی تھی وہ گھر کا بنا کھانا آن لائن فروخت کرتی تھی سدرہ حمید نے دستکاری سٹارٹ اپ بھی شروع کر رکھا تھا اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کمیٹیاں ڈالنی شروع کیں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی کمیٹیوں کی ایسی تشہیر کی کہ سینکڑوں لوگ اس کے پاس کمیٹی ڈالنے لگے سدرہ حمید نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے ہی بتایا کہ وہ دیوالیہ ہو چکی ہے اور اب وہ لوگوں کے کمیٹی کے پیسے واپس نہیں کر سکتی،سدرہ نے لکھا کہ میرے پاس کوئی ایسے وسائل نہیں ہیں، جن کے ذریعے میں لوگوں کے پیسے واپس کر سکوں۔“

    سدرہ نے سینکڑوں لوگوں سے کمیٹی کے نام پر پیسے لے رکھے تھے جن کی مجموعی مالیت مبینہ طور پر 42 کروڑ روپے بنتی ہے کمیٹی والی باجی کے اس اعلان کے بعد سینکڑوں متاثرین کی طرف سے اسے سنگین نوعیت کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں جس پر اس نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے،خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جمع کی گئی رقم کی واپسی کا بندوبست کررہی ہوںسوشل میڈیا کے ذریعے رقم کی واپسی کا اعلان کیا ہے مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہورہی ہیں میری جان کو خطرہ ہے، حفاظت کے پیش نظر ہمیں دوسری جگہ منتقل ہونا پڑا

  • موٹی اور جسم فروش کہنے پر عدالت نے "بوس” پر کیا 50 لاکھ کا جرمانہ

    موٹی اور جسم فروش کہنے پر عدالت نے "بوس” پر کیا 50 لاکھ کا جرمانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو موٹی اور جسم فروش کہنے پر عدالت نے "بوس” پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

    واقعہ سکاٹ لینڈ کا ہے، پاکستانی لڑکی عائشہ زمان نے عدالت میں درخواست دی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اسکا بوس اسے موٹی لڑکی کہہ کر پکارتا ہے اور اسے جسم فروش بھی کہا ہے، کئی بار اسے منفی، اور ہتک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا، عدالت نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے فرم کے مالک شہزاد یونس پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ کر دیا اور حکم دیا کہ یہ جرمانہ ہتک آمیز جملوں کا شکار لڑکی کو دیا جائے،

    عائشہ کو موٹی اور جسم فروش کہنے والے یونس کی عمر 35 برس ہے اور وہ شادی شدہ ہیں، یونس نے عائشہ کو دفتر میں موٹی کہا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اسے دفتر کے لئے دبلی پتلی لڑکیوں کی ضرورت ہے، یونس نے عائشہ زمان کو جسم فروش بھی کہا حالانکہ وہ جسم فروش نہیں بلکہ ڈی جے کے پاس رات کو کام کرتی تھی لیکن یونس نے اسے جسم فروشی کے کام سے جوڑ دیا،

    عدالت نے درخواست دائر ہونے کے بعد کئی سماعتیں کیں اور تین ماہ بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یونس اور اسکی کمپنی دونوں ہی عائشہ زمان کو ہراساں کرنے کے ذمہ داری ہیں،جس ٹیکسٹائل فرم میں عائشہ کام کر رہی تھی اسکو ختم کر دیا گیا ہے، یوں لگتا ہے کہ عدالت کی جانب سے کیا جانے والا جرمانہ اور معاوضہ عائشہ زمان کو ملنے کا امکان نہیں کیونکہ وہ فرم ختم ہو چکی اور یونس اسوقت پاکستان میں رہ رہا ہے،سکاٹ لینڈ کے لئے مشکل ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروا سکیں،

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    گزشتہ سال یہ انکشاف ہوا تھا کہ یونس نے عائشہ کو متعدد قابل اعتراض پیغامات بھیجے تھے جن میں خواتین کے مخصوص اعضاء کی تصاویر بھی شامل تھیں اور اس کے ساتھ پیغام درج کیا کہ  میرا دل مت توڑو عائشہ نے کمپنی اس وقت چھوڑ دی تھی جب یونس نے اسے گالیاں دیں اور بحث کے دوران اس کے دونوں ہاتھ زور سے پکڑ کر چلایا کہ میں تمہیں برباد کر دوں گا ۔اس کے بعد یونس نے اپنی کمپنی بیچ دی اور کہا کہ کام پر آنے کی ضرورت نہیں

  • عمران خان حکومت میں نیب آرڈیننس سے بری اورمستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب

    عمران خان حکومت میں نیب آرڈیننس سے بری اورمستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے عمران خان حکومت میں نیب آرڈیننس سے بری اور مستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی حقیقیت ہے نیب ترامیم کے بعد 386 کیسز احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے،وکیل وفاقی حکومت مخدوم علی خان نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن نے آبزرویشن دی کہ 386 کیسز میں سے کتنے اراکین پارلیمنٹ کے تھے،عدالت یہ بھی پوچھ سکتی تھی کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور میں 5 نیب آرڈیننس لائے گئے،تحریک انصاف کے دور کے آرڈیننسز کے تحت کتنے نیب ریفرنس واپس اور افراد بری ہوئے عدالت یہ بھی پوچھے کہ تحریک انصاف کے آرڈیننسز سے بری ہونے والے ملزمان میں کون کون شامل ہے، نیب قانون میں حالیہ ترامیم پرانے قانون کا ہی تسلسل ہے،عدالت خود کو 386 نیب کیسز تک محدود نا رکھے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بتا دیں نیب سے کیا سوالات پوچھیں نوٹ کرا دیتے ہیں، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ نیب بتائے کہ پی ٹی آئی کے آرڈیننسز کے ذریعے کتنے ریفرنس واپس ہوئے؟نیب بتائے کہ نیب آرڈیننسز سے کتنے افراد بری ہوئے اور ٹرائل کورٹ نے بریت کی کتنی درخواستیں واپس کیں؟جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کو ختم کر بھی دیا جائے تو جرائم کے سد باب کے لیے دیگر قوانین موجود ہیں، ایسا کہنا درست نہیں کہ نیب کیسز سے بری ہونے والے صاف شفاف ہوکر گھر چلے جاتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ نیب ختم ہو جانے سے قانون کی گرفت بھی ختم ہو جائے گی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ نیب کیسز میں جرم ثابت کرنے کا معیار ہی بدل دیا گیا ہے،سوال یہ بھی اہم ہے کہ نیب کیسز میں سزائیں ہونے کے بعد حالیہ ترامیم کا اطلاق ماضی سے کیسے ہو سکتا ہے؟ ایسا نہیں ہو سکتا کہ نیب قانون میں ترامیم لا کر اطلاق 1985 سے کر دیا جائے، نیب قانون میں حالیہ ترامیم عظیم ایمنسٹی ہیں اور یہ بڑی عجیب بات ہے،مجھے یہ بھی پتا ہے کہ نیب قوانین کے علاوہ دیگر قوانین بھی موجود ہیں،اگر احتساب عدالت جرم سے بری کر سزا دے تو ملزم گھر ہی جائے گا، کیس کے دوران میرے کیے گئے سوالات عارضی نوعیت کے ہیں، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے نوٹسزجاری کیے تھے، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی، عدالت میں اٹارنی جنرل آفس سے بھی کوئی موجود نہیں ،فیڈرل ہاوسنگ اتھارٹی کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی کی استدعا کی گئی جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکم امتناعی سے پہلے فریقین کو نوٹسز کی تعمیل ہونا ضروی ہے،

    وکیل الاٹیز حافظ احسان کھوکھر نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے،ہائیکورٹ کے فیصلے سے سب سے زیادہ متاثر الاٹیز ہوئے ہیںہائیکورٹ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا،سپریم کورٹ اس حوالے سے پہلے بھی فیصلہ کر چکی ہے ، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

    حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

    بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ 2021 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 22 کے افسران ، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دے دی تھی ججز، افسران اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سےدائردرخواست پر 20 اگست کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی تھی ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا تھا

    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ایف 14 ،ایف 15 کے مختلف کیٹگریز کے4700 پلاٹس کی قرعہ اندازی کی گئی تھی، جس میں چیف جسٹس گلزار احمد، سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی اور پانامہ کیس کا فیصلہ تحریر کرنے والے اعجاز افضل خان سمیت معروف ججز اور بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے بھی پلاٹ نکلے تھے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔

    پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی ان کے 740 پوائٹنس ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دے کر پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سیریز کے دوران 164 رنز بنائے اور تازہ ترین بلے بازوں کی درجہ بندی میں مجموعی طور پر تین درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ ٹیم کے ساتھی ڈیون کونوے تینوں میچوں میں سنچری اور پچاس کے بعد ٹاپ 100 سے باہر سے 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    محمد نواز پاکستان کے لیے بڑا موور تھا، بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سیریز کے لیے چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد گیند بازوں کی فہرست میں 12 درجے بہتری کے ساتھ 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا