Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • سارہ انعام قتل کیس، کہاں کہاں زخم تھے؟گواہ ڈاکٹر بشریٰ کا بیان قلمبند

    سارہ انعام قتل کیس، کہاں کہاں زخم تھے؟گواہ ڈاکٹر بشریٰ کا بیان قلمبند

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی

    سیشن جج عطاء ربانی نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی، پراسیکیوشن کی گواہ ڈاکٹر بشریٰ کا بیان قلمبند کیا گیا، ڈاکٹر بشریٰ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سارہ انعام کے ماتھے پر تقریباً 9 سنٹی میٹر زخم کا نشان تھا، سارہ انعام کے سر پر تقریباً 12 سنٹی میٹر زخم موجود تھا،سارہ انعام کے ماتھے، چہرے، بازو، ہاتھ، کمر اور کان کے پاس بھی متعدد زخم تھے،پراسیکیوٹر راناحسن عباس اور مدعی کے وکیل راؤ عبدالرحیم عدالت میں پیش ہوئے

    نوٹ ، کیس کی سماعت جاری ہے

    واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

    شاہنواز امیر نے پولیس کو ڈمبل کا بھی بتایا جو صوفے کے نیچے چھپایا ہوا تھا،

     

  • وفاقی وزیراورممبر پاکستان بار کونسل دو عہدوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    وفاقی وزیراورممبر پاکستان بار کونسل دو عہدوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،اعظم نذیر تارڑ کے وفاقی وزیر اور ممبر پاکستان بار کونسل دو عہدے رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل شعیب شاہین کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی، درخواست گزار پرویز عنایت ملک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی گئی، کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل عدالت میں پیش ہوئےقمر سبزواری اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے.جونیئر وکیل نے عدالت میں کہا کہ شعیب شاہین مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کی جائے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی.

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپشل برانچ کی بھرتیوں میں رولز کیخلاف ورزی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے پنجاب حکومت، آئی جی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،جسٹس شاہد کریم نے حافظ محمد فرقان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹراسپیشل برانچ کی بھرتیوں کا اشتہار جاری ہوا، بھرتیوں کےلیے معیار ایم اے سکینڈ ڈویژن رکھا گیا ،درخواست گزار نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے بھرتیوں کا طریقہ کار پولیس رولز کی خلاف ورزی ہےعدالت بھرتیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دینے کا حکم دے

  • آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی معاشی دلیل کے بجائے اعلیٰ ترین سطحوں پر ’غیر فیصلہ کن پن‘ کے پیچھے بڑی محرک قوت کے طور پر سیاسی خیالات کا لیبل لگاتے ہوئے حکومت کے اعلیٰ پالیسی سازوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے تعطل کو توڑنے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اب سخت اقدامات کے فیصلے کرنے ہوں گے جن میں بنیادی طور پر بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کے ذریعے 300 سے 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانا یا بجلی کی پوری قیمت 7.50 روپے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک صارفین کو فوری طور پر منتقل کرنا شامل ہیں۔

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے صحافی مہتاب حیدر کو تصدیق کی کہ اعلیٰ پالیسی سازوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ انہوں نے حکمت عملی، منسلک لاگت اور آئی ایم ایف کے نسخوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اس کے مضمرات کو بیان کیا ہے جیسا کہ ایڈجسٹمنٹ کی لاگت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھے گی۔ موجودہ حکومت اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں بھی اپنی کارکردگی جاری رکھیں گے کیونکہ یہ خدشات ہیں کہ یوٹیلیٹیز کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسوں کے ذریعے سخت فیصلے لینے کے بعد انہیں دروازہ دکھایا جا سکتا ہے۔

    سیاسی عدم استحکام فیصلے لینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوا ہے کیونکہ موجودہ حکومت اس بات سے بے خبر ہے کہ اگر وہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سخت فیصلے لے کر سیاسی سرمائے کی قیمت ادا کرے اور پھر ملک اگلے عام انتخابات کی جانب بڑھے تو کیا ہوگا۔ لہٰذا حکمران اتحاد مکمل الجھن کا شکار ہو گیا ہے اور وہ غیر فیصلہ کن موڈ میں چلا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بنیادی طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے مطلوبہ اصلاحات کے راستے کو شروع نہ کرنے اور ساختی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پریشان ہے۔ گردشی قرضے کا عفریت 4 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، حکومت کو بجلی کے نرخوں میں 7.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا پڑے گا۔

    گردشی قرضہ جو 1640 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا اسے ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ پاور سیکٹر کے دو بڑے اداروں کے منافع اور پھر ٹیرف میں اضافے کے ذریعے اسے کم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی مد میں درآمدات میں کمی اور 855 ارب روپے کی عدم کامیابی کے تناظر میں ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے 7470 ارب روپے کے ہدف پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے اسلام آباد سے منی بجٹ میں 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے جو کہ سالانہ بجٹ ٹیکسیشن اقدامات سے زیادہ ہوگا جب حکومت نے 250 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے تھے۔ اگر حکومت نے 400 ارب روپے کے اضافی اقدامات کیے تو رواں مالی سال کے بقیہ عرصے میں 175 سے 200 ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    ذرائع نے کہا کہ اضافی محصولات کے اقدامات صرف بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 1 سے 3 فیصد کی حد میں فلڈ لیوی سے 60 ارب روپے اضافی حاصل کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ حکومت زر مبادلہ کی شرح میں مبینہ ہیرا پھیری کے ذریعے بینکوں کو حاصل ہونے والے منافع میں سے 60 سے 70 فیصد تک کٹوتی پر محصول عائد کرنے کے اختیارات پر غور کر رہی ہے۔

  • ،اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن کیس کی ہوئی سماعت

    ،اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن کیس کی ہوئی سماعت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اہلیہ طاہرہ سواتی کی جانب سے سی ڈی اے حکام کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی.،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں، آپ جس ایشو پر توہین عدالت چاہتے ہیں وہ آپ کی استدعا تھی نہ کورٹ کا ایسا کوئی آرڈر،آپ نے کہا تھا کہ سی ڈی اے کو تعمیرات گرانے سے روکا جائے، آپ خود غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے تیار تھے، آپ کی استدعا یا کورٹ آرڈرز میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا کہیں ذکر نہیں،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ،درخواستگزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاوس سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سیل کیا ، پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا فارم ہاوس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے. آئی ایس پی آر

    بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے بھیجا، جہاں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) ( ISPR ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے وہاں بھیجا گیا۔


    عسکری ترجمان کے مطابق اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی تھی کہ چار دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز فرار ہونے والے راستے بلاک کر رہی تھیں۔ آئی ایس پی آرنے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    کارروائی میں 12 سے 14 دہشت گردوں کے ٹھکانے کی شناخت ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز پوزیشنز سنبھالنے کے عمل میں تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

  • شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں:سابق اہلیہ ڈاکٹرعامر لیاقت

    شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں:سابق اہلیہ ڈاکٹرعامر لیاقت

    کراچی :معروف اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں طوبیٰ عامر نے کہا کہ بطور اداکارہ اپنی ساری توجہ کام پر رہی ہے، صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام ہی ہوتا ہے، ہفتے میں صرف ایک دن آرام کا ملتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ عرصے سے میری سوشل لائف ختم ہوگئی ہے۔

    بطور اداکارہ کیرئیر کے حوالے سے طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے اسکرین پر آنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، مجھے ماڈلنگ کی پیشکش بہت ہوئی لیکن کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں، میں نے اس شعبے کا انتخاب نہیں کیا ، اس شعبے نے مجھے منتخب کیا ہے۔

    طوبیٰ انور نے کہا کہ شادی کے 2 سال تک کام نہیں کیا، ایک جگہ سے کہا گیا کہ آڈیشن دے دو۔ گھر والوں نے حوصلہ بڑھایا، سب نے کہا کہ کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔

    مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی کیمرے کے پیچھے کام کیا، اس لئے پہلا آڈیشن بہت بُرا کیا، آڈیشن کے 8 ماہ بعد مجھے کردار کی پیشکش ہوئی۔طوبیٰ انور نے کہا کہ جب شادی ہوئی تب وہ کم عمر تھیں اور انہیں بہت ساری باتوں اور چیزوں کا درست انداز میں پتہ نہیں تھا، میں نے کبھی اپنے رشتے کے بارے میں عوامی سطح پر ردعمل کا نہیں سوچا تھا۔

    طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے شادی کا اعلان نہیں کیا تھا کسی نے اس خبر کو لیک کیا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایسی بدنامی اور تضحیک بھی برداشت کرنی پڑے گی۔مجھے آن لائن سمیت آف لائن زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

  • 26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    اسلام آبادکیپیٹل پولیس سٹی زون نے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار کرکے9کروڑ91لاکھ 10ہزارروپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،لا کھوں روپے ما لیت کی09مسروقہ وٹمپرڈ گاڑیاں، 12مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات، نقدی، مو بائل فون، بھاری مقدار میں منشیا ت،شراب اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیاگیا۔

    کراچی:کاریں چوری کرنےوالے پکڑے گئے

    تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس سٹی زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین ودیگر جرائم میں ملوث26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار کر کے9کروڑ91لاکھ 10ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،جس میں 150مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں،

    والدہ پر تشدد کرنےوالےدو بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    اسی طر ح قتل اوراندھے قتل میں ملوث 18ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا، اغو اءکے مقدما ت میں ملوث04 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے گی، لاکھوں روپے ما لیت کی 09مسروقہ و ٹمپرڈ گا ڑ یا ں اور12مو ٹر سائیکل بر آمد کیے گئے، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 07ملزمان کو گرفتار کیاگیا، اسی طرح منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 134 ملزمان سے 59کلو430گر ام چرس، 22کلو 696 گر ام ہیر وئن، 258گرام آئس،310لیٹرمعہ 474 بو تلیں شراب برآمد کرلی گئی، اسی طرح ملزمان سے46پسٹل،06عدد رائفلیں /کا ربین اور02کلا شنکوف معہ ایمو نیشن برآمدکیاگیا،

    ڈیرہ اللہ یار:سرکاری ہسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم ڈاکٹربن گیا،نوزائیدہ جاں بحق

    اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 1190پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کیاگیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک چیز اور سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار- "15پر فوری اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔

  • بز کوائن اسکیم کےنام سےبڑے فراڈ کا ڈراپ سین ہوگیا:مرکزی کردارگرفتار

    بز کوائن اسکیم کےنام سےبڑے فراڈ کا ڈراپ سین ہوگیا:مرکزی کردارگرفتار

    اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ’’بز کوائن‘‘ کے نام سے بڑی فراڈ اسکیم کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ظفر علی رانا نامی شخص کو گرفتار کرلیا، جس پر شہریوں سے ’’بز کوائن‘‘ کے نام پر پُرکشش ماہانہ منافع کا لالچ دے کر سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم دراصل ملٹی لیول مارکیٹنگ (ایم ایل ایم) طریقۂ کار کے مطابق فراڈ کا تسلسل ہے تاہم ’بز کوائن‘ میں کرپٹو کرنسی کا بھی تڑکہ لگایا گیا اور سرمایہ کاروں کو کہا جاتا تھا کہ ’’بز کوائن‘‘ بٹ کوائن کا متبادل ہے، جس کی قیمت بٹ کوائن کی طرح بہت اوپر جائے گی۔

    اس اسکیم کیخلاف درج ایف آئی آر میں نامزد دیگر افراد کا بھی اہم کردار ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نازش قریشی گزشتہ 20 سالوں سے ظفر رانا کا دست راست ہے اور اس کے تمام غیر قانونی کاموں کی نگرانی کرتا رہا ہے، جبکہ 2019ء کے بعد سے ’’بز کوائن‘‘ کو پاکستان میں پروموٹ کرنے میں نازش کے ساتھ مزمل شیخ بسمل، فرحان عارف اور سلمان ستار بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد اپنی پُرتعیش طرز زندگی اور ملک و بیرون ملک ٹورز اور مہنگی گاڑیوں سے سادہ لوح نوجوانوں کو متاثر کرکے سرمایہ کاری کی جانب راغب کرتے تھے۔

    متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ’’بز کوائن‘‘ میں سرمایہ کاری یورو کرنسی میں لی جاتی تھی اور سرمایہ کاری ایک سال کیلئے لاک کردی جاتی تھی، یعنی ایک سال سے پہلے واپس نہیں لی جاسکتی، جبکہ اس دوران ماہانہ منافع دیا جاتا تھا لیکن یہ منافع بہت زیادہ نہیں ہوتا تھا، البتہ یہ لالچ دی جاتی کہ ایک سال بعد ’بز کوائن‘ کی بٹ کوائن کی طرح قیمت بہت زیادہ بڑھ جائے گی، جس سے انہیں کئی گنا زیادہ منافع ملے گا تاہم ایک سال بعد ان کی اپنی ویب سائٹ پر بھی قیمت کم ظاہر کرکے کمپنی سرمایہ کاروں کی رقم ہڑپ کر جاتی ساتھ ہی انہیں دیگر افراد کو نیٹ ورک میں شامل کروانے کیلئے کمیشن ایجنٹ بھی بنوایا جاتا تھا۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظفر علی رانا نے ’’گولڈن کی‘‘ نامی کمپنی سے ملٹی لیول مارکیٹنگ کا آغاز کیا بعد ازاں گولڈ مائن انٹرنیشنل، انرجیٹک مارکیٹنگ، ورلڈ جی این، ای فار ایم، ای ایم انٹرنیشنل، بز ٹریڈ، بز کوائن، کوانٹم ٹریڈ، نیکسٹ جین اور گرو نیٹ آن لائن کے نام سے شہریوں کو اربوں روپے سے محروم کرچکے ہیں، اس پورے دھندے میں انہیں برطانیہ میں بیٹھے 2 پاکستانیوں اور ایک بھارتی شہری کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

  • اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیرکارروائیاں:اربوں روپے کی منشیات برآمد،ملزم گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیرکارروائیاں:اربوں روپے کی منشیات برآمد،ملزم گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 39 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 38.020 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1150.015 کلوگرام منشیات، 13.32 کلوگرام مشکوک مواد،400 کلوگرام چھالیہ اور 38 کلوگرام رتن پان مصالحہ برآمد کرکے2عورتوں اور2 افغان باشندوں سمیت 28 ملزمان کو گرفتارجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 9 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 9.317 کلوگرام ہیروئن، 975.995 کلوگرام چرس، 0.354 کلوگرام ماریجوانا/ویڈ، 0.530 کلوگرام کیٹامائن، 10 عدد ایکسٹیسی گولیاں اور 8000 عدد روچی ٹو گولیاں شامل ہیں۔

    گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم

    بلوچستان نے3کاروائیوں میں 835.99کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔کاروائیوں میں 2 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔ برآمدہ منشیات میں 700کلوچرس 115.5کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،20کلو افیون اور 0.490کلو ہیروئن شامل ہیں۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    پنجاب نے6کاروائیوں کے دوران 38.675کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں 0.295کلو گرام ہیروئن، 37.5کلو گرام چرس 0.300کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن آئس،0.530کلو کیٹامائن اور 0.050ماریجوانا شامل ہیں۔

    خیبر پختونخوا نے11کاروائیوں کے دوران 115.444کلو منشیات برآمد کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 5.624کلو ہیروئن اور109.82کلو چرس شامل ہیں۔

    پی آئی اے کاعملہ اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہے:کینیڈین حکام کا دعویٰ

    سندھ نے7کاروائیوں میں 117.344کلوگرام منشیات، 13.32کلو مشکوک مواد،400کلو چھالیا اور38 کلو رتن پان مصالحہ برآمد کرکے 5 ملزمان کو بھی گرفتارکیاجبکہ 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 2.080 کلو ہیروئن،114کلو چرس اور 1.264 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔

    راولپنڈی نے12کاروائیوں کے دوران43.562کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت12ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 3.6 کلو افیون، 0.828 کلو گرام ہیروئن،14.675 چرس، 0.058کلو گرام میتھ ایمفیٹاماین آئس،6.232 کلو ایمفیٹامائن آئس،0.304کلو ویڈ،8000 عدد روچی 2گولیاں 1.358کلو، 10عدد ایکسٹیسی گولیاں 0.007کلو اور 16.5کلو جذب شدہ آئس شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • والدہ پر تشدد کرنےوالےدو بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    والدہ پر تشدد کرنےوالےدو بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    راولپنڈی: کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او شہزاد ندیم نے تشدد کرنے والے دو بیٹوں کے خلاف نوٹس لے لیا، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے کھلی کچہری میں بیٹوں گلفراز اور شمریز کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی درخواست دی تھی۔

    لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

    درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم گلفراز کو گرفتارکرلیا گیا۔سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ والدین پر تشدد افسوس ناک اور ناقابل تصور ہے، ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

    ادھر ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کے تھیلے قبضے میں لے لیے۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق کارروائی میں 1356 آٹے کے تھیلے قبضے میں لیے گئے ہیں جب کہ گودام میں 13 فلورملزکے 20 ہزارخالی بیگ بھی نکلے۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    حکام کا کہنا ہےکہ سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا، اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔