Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا

    فوڈ پانڈا نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : فوڈ پانڈا پاکستان، ملک کا بڑا آن لائن فوڈ اور گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم ہے، جس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیاب ترین فرنچائز اور 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی


    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں اور اس کے مالک علی نقوی ہیں فوڈ پانڈا کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل کیو کامرس پارٹنر کا درجہ دیا گیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فوڈ پانڈا کی پنک کٹس زیب تن کرے گی-


    فوڈ پانڈا ملک کے آن ائن ڈیلیوری مارکیٹ پلیس کی قیادت کرنے والا ایپ اور ویب پر مبنی پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں فوڈ، گروسریز اور ضروری اشیا کے آرڈر کیے جاتے ہیں۔


    ملک بھر میں 20 ہزار سے زیادہ ریستوران، ہوم شیف، دکانیں اور پانڈمارٹس کے ساتھ کمپنی کا مقصد ملک بھر کے 40 سے زیادہ شہروں میں کاروبار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    شاہد آفریدی کابطور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری پوری ہونے پر پیغام

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں، سید وقاص اظہر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ فوڈ پانڈا پاکستان نےکہافوڈ پانڈا ہمیشہ پاکستانی سامعین کی نبض پر اپنی انگلی رکھنے میں کامیاب رہا ہے، اور کرکٹ ایک ایسا جذبہ ہے جو بار بار ان کے دلوں کو چھوتا ہے۔ ہم گزشتہ سیزن میں اپنی شراکت کی کامیابی کے بعد دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ دوبارہ شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ 2023 میں ان کے ساتھ کچھ دلچسپ چیزیں کریں گے۔

    شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اضافہ کرتے ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا، "ہم فوڈ پانڈا پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں، جو ملک میں کھانے اور گروسری کی آن لائن ڈیلیوری کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ہیں۔ پاکستان بھر میں ان کی رسائی بے مثال ہے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عمدگی کی وہ اقدار ہیں جو وہ ہمارے ساتھ بانٹتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں اس پارٹنرشپ کے ساتھ ملک بھر میں ہماری رسائی کو دیکھتے ہوئے، پی ایس ایل 8 کے لیے اس شراکت داری کو جاری رکھنا ہمارے لیے فطری تھا۔

    یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کو وقت سے پہلے ویزے جاری ہوجائیں گے،پاکستان بیس بال فیڈریشن

    اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ HBL PSL کے پہلے اور تیسرے سیزن کا فاتح۔ فرنچائز بین الاقوامی معیار کے مشق اور مسلسل ترقی کے عزم کے ساتھ پاکستانی کھیلوں میں تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے۔

    قبل ازیں ٹیٹرا پیک پاکستان نے 13 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےسیزن 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنر کے طور پر اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے 12 جنوری 2023 کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    ٹیٹرا پیک2019 سے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر رہا ہےاوریہ سیزن اس پارٹنرشپ کے پانچ سال مکمل کررہا ہے۔ دستخط کی اس تقریب میں دونوں فریقین کی جانب سے اعلی حکام نے شرکت کی۔اس تعاون کا مقصد محفوظ اور صحت بخش پیک شدہ دودھ کے استعمال کے غذائی فوائد اور صحت مند اور فعال طرززندگی کو برقرار رکھنےکے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں شعور اجا گر کرنا ہے۔

    شاہین آفریدی کابنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان

    اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا تھا کہ، محفوظ اور صحت بخش دودھ بھرپور ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ دودھ کو بیکٹیریا اور ملاوٹ سے محفوظ رکھا جائےجوکہ ہماری 6 لیرز والی پیکیجنگ ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے جو کسی کیمیکل یا پری زرویٹیو کے استعمال کے بغیر دودھ کی غذائیت کو یقینی بناتا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہمارا یہ تعاون ڈبے میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپوردودھ کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔

    پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

  • فیفا اور اے ایف سی کے وفد کا فٹ بال ہاؤس کا دورہ

    فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفد نے پیر (16 جنوری) کو فٹ بال ہاؤس کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : وفد میں ایم اے گورننس (فیفا) کے سربراہ رالف ٹینر، ریجنل آفس ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر (فیفا) آندرے واشکیوچ اور ساؤتھ ایشیا یونٹ (اے ایف سی) کے سربراہ پرشوتم کٹل شامل تھے-

    بلدیاتی انتخابات،کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری

    مہمانوں نے فیفا کی مقرر کردہ PFF نارملائزیشن کمیٹی (NC) کے چیئرمین ہارون ملک اور NC ممبران سے ملاقات کی مہمانوں کو پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال، قومی اور بین الاقوامی سطح پر جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی-

    مزید برآں، پاکستان فٹ بال کنیکٹ (PFC) کے تحت کلبوں کی رجسٹریشن کے لیے موبائل یونٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس موبائل یونٹ ‘PFF @Your Doorstep’ پروگرام کے تحت، فیڈریشن کے نمائندے کلبوں اور اکیڈمیوں کے دروازے پر پہنچ کر انہیں PFC پروگرام کی تکمیل میں سہولت فراہم کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

    اس پروگرام کا مقصد ان کلبوں اور اکیڈمیوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے جو سیلاب، موسم کی خراب صورتحال اور دیگر مسائل کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کروا سکے۔

    وفد ‘PFF@Your Doorstep’ کی لانچنگ تقریب کا بھی حصہ تھا سرکاری پی ایف ایف ٹون بھی شروع کیا گیا-

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

  • کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج جاری کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

    الیکشن کمیشن کےمطابق شہر کی 170 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلزپارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 80 نشستیں لےکر سب سے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی 49 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 29 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

    الیکشن کمیشن کےمطابق مسلم لیگ ن نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی 2، آزاد امیدوار 2، تحریک لبیک اور مہاجر قومی مومنٹ ایک ایک نشست جیت سکی ہے جبکہ شہر کی 65 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چئیرمین کے نتائج آنا باقی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جبکہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔

    کراچی الیکشنز کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا مؤقف،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں، یہ ایک گھمبیر معاملے ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوسی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا، کمپیوٹر ایکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم کا استعمال نہیں کیا گیا۔

    دھاندلی کا الزام لگانے والے 2018 والے لوگ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی کے ضلع جنوبی کے چیئرمین کا نتیجہ مکمل ہوگیا جس میں 26 میں سے 15 یونین کمیٹیز پر پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔

    لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔

    صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

    کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، کراچی کے ضلع ملیر کی تمام 30 یو سیز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں ضلع ملیر 3 ٹاؤن اور 30 یونین کونسلز (یو سیز) پرمشتمل ہے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی 20 یو سیز پر کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی ملیر سے 4 یو سیز پرکامیاب ہوئی۔

    جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان

    اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 یو سیز پر کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن 2 یو سیز پر کامیاب ہوئی، ایک یو سی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

    حیدرآباد ،سچل سرمست ٹاون کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ،سچل سرمست ٹاون میں پیپلز پارٹی 14نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک یوسی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئی-

    ماتلی سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈوں میں سے پی پی کے11 نامزد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وارڈ 1 سے پی پی کا امیدوارعبدالرحمٰن ہالی پوٹہ نے 938 ووٹ جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی کےظہیراحمد نظامانی نے 343 ووٹ لیے وارڈ 2 سے پی پی امیدوار عزیز اﷲ ببر 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالسلام مدو پٹھان نے357 ووٹ لیے۔

    وارڈ3 سے پی پی کے امیدوار الھبخش چوھان 825 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار عمران کمبوہ نے 267 ووٹ لیے۔ وارڈ4 سے پی پی امیدوار عبیداﷲ نظامانی نے 952 ووٹ لیے ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالہادی نظامانی نے 246 ووٹ حاصل کیے وارڈ 5 سے پی پی امیدوار محمد جمیل لڈو کشمیری نے 798 ووٹ لیے اور ان کے مقابلہ میں موجود پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالقدر بنگش نے397 ووٹ لیے۔

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام 15 وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی،مٹیاری میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مٹیاری شہر میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مٹیاری کے 7وارڈ میں سے چار وارڈز میں جی ڈی اے کے نامزد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین وارڈ میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جیت گئے۔

    بدین میں پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل بدین68 ارکین اور یونین کونسل 68 چئیرمین اور وائس چئیرمین میں سے 63 پر10 ٹاؤن کمیٹی میں سے9 اور2 میونسپل کمیٹی کی26 کی نشستوں پر1980 امیدوار انتجاب میں حصہ لیا جن کی اکثریت پیپلز پارٹی نے اپنےنام کرلی جبکہ47 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

    ضلع کونسل میونسپل کمیٹی بدین اور ماتلی کے علاوہ دس ٹاؤن کمیٹی پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی اکثریت کامیاب رہی۔ اتوار کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں ضلع کونسل بدین کے68 ارکین اور68 یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین میں سے پانچ پانچ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کے باعث63 پر انتجاب ہوا ضلع بھر کی10 ٹاؤن کمیٹی میں سے9 پر اور2 میونسپل کمیٹی کی26 کی نشستوں پر1980 امیدوار انتجاب میں حصہ لیا جبکہ47 کونسلر بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار

    میونسپل کمیٹی میہڑ کے تمام 14 وارڈوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا اور 9 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ پی پی پی 4 نشستیں حاصل کرسکی۔ پی پی پی(شہید بھٹو) بھی ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    دادو میونسپل کمیٹی کے 24 وارڈز میں سے پی پی پی کے 18، پی ٹی آئی کے 3 اميدوار اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایک امیدوار کے انتقال پر انتخابات روک دیے گئے پیپلزپارٹی کے شہزاد بھنڈ 3948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یوسی پیری سے پیپلزپارٹی کے رضوان شاہ 3915 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوئے۔

    مٹیاری میں ٹاؤن کمیٹی کے 7 وارڈ میں سے جی ڈی اے 4 پر اور پیپلز پارٹی 3 پر کامیاب ہوگئی۔

  • اسٹریٹ کرائم کی 170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم سے 250 موبائل برآمد

    اسٹریٹ کرائم کی 170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم سے 250 موبائل برآمد

    پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قےاورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زبیر خان کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا چوری کا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جس میں ملزم نے 250 سے زائد موبائل فونز اور 5 لاکھ سے زائد نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے جنوری 2023 کواپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    گرفتار ملزم کوبمعہ مسروقہ موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار

    انسداد دہشت گردی جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار کر لیا گیا

    ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے صاحبزادے دانش آفریدی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ملزم دانش آفریدی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم دانش آفریدی انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی کی قتل میں پولیس کو مطلوب تھےجج آفتاب آفریدی کو خاندان کے دیگر افراد سمیت 4 اپریل 2021 کو صوابی کے حدود میں موٹروے پر قتل کیا گیا تھا

    واقعہ میں جج آفتاب آفریدی کو بیوی، بہو اور نومولود بچے سمیت قتل کیا گیا تھا جج آفتاب آفریدی کے صاحبزادے ماجد آفریدی نے عبدالطیف آفریدی، انکے بیٹے سمیت 6 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا

    جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟

  • جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان

    جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس صدر زون نے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان کو گرفتار کرکے2 کروڑ87 لاکھ 84 ہزارروپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،لا کھوں روپے ما لیت کی 03 مسروقہ و ٹمپرڈ گاڑیاں، 27 مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات، نقدی، مو بائل فون، بھاری مقدار میں منشیا ت،شراب اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس صد ر زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین ودیگر جرائم میں ملوث 18 گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 87 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،جس میں 127مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں، اسی طر ح قتل اوراندھے قتل میں ملوث 09ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا، اغو اءکے مقدما ت میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاکھوں روپے مالیت کی 03مسروقہ و ٹمپرڈ گا ڑ یا ں اور 27مو ٹر سائیکل بر آمد کیے گئے، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 58 ملزمان کو گرفتار کیاگیا، اسی طرح منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 151ملزمان سے 57 کلو 156 گرام چرس، 21 کلو 837 گر ام ہیر وئن،1کلو 130 گرام افیون، 235 لیٹر معہ387 بوتلیں شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے 77 پسٹل،05عدد رائفلیں /کا ربین معہ ایمو نیشن برآمدکیاگیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 292 پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کیاگیا،

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک چیز اور سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار- "15پر فوری اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔

  • لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے  دھماکہ

    لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

    لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

    لکی مروت میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جبکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.

    https://twitter.com/MaazKhanBajaur/status/1614917151877664768

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پولیس پر متعدد دھماکے ہو چکے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس سٹیشن پر قبضہ بھی کر لیا تھا اور اندر موجود سکیورٹی فورسز کو یرغمال بنا لیا گیا تھا. بنوں کے انسداد دہشت گردی مرکز پر وہاں سے حراست میں لیے گئے عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا.

    جبکہ جھڑپ میں عسکریت پسندوں نے تھانے میں موجود دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا اور پولیس کے دیگر ارکان کو یرغمال بنا لیا تھا. اطلاع کے مطابق پولیس اسٹیشن میں تقریباً 15 جنگجو موجود تھے اور انہوں نے 6-7 لوگوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جبکہ بعدازاں ایک کامیاب آپریشن کرلیا گیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھیلکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل تھانہ ڈاڈیوالہ میں گشت کر رہی تھی جبکہ گزشتہ 11 نومبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک خودکش حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران یہ سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا دوسرا حملہ تھا، 23 اکتوبر کو میر علی میں ایک خودکش حملہ آور نے قافلے پر حملہ کیا جس میں 21 فوجی زخمی ہوئے تھے۔

  • پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کانگران وزیراعلی کون ہو گا

    مسلم لیگ ن نے لاہور میں سر جوڑ لیا، نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن اجلاس میں موجود تھی، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ ،اسحاق ڈار ، احسن اقبال.ملک احمد خان اور عطاء تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف متحرک ہو چکے ہیں ،نوازشریف نے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا ،راناثنااللہ سمیت دیگر رہنما رواں ہفتے لندن پہنچیں گے ،لندن اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس میں پنجاب میں نگران وزیراعلی ٰکے ناموں پرغورکیا گیا،مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلی ٰکے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی، شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی مشاورت کریگی ،ن لیگ نے شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا،ٹکٹوں کی تقسیم ، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران فعال ،متحرک اور مخلص کارکنوں کو آگے لانے کابھی فیصلہ کیا گیا،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے،پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم بنے بھی کافی ماہ ہو چکے، شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف سے ملکر آئے ہیں، نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، نواز شریف لندن میں اجلاسوں کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ لندن میں انکا گھر سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئے روز نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہیں،مریم نواز بھی لندن چلی گئی ہین تا ہم نواز شریف ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد واپس آئیں گے

  • مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک ہوئی ہے

    صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مونس الہیٰ کی آڈیو ٹویٹ کی ہے اور ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مونس الہی کی مبینہ آڈیو لیک!!! مونس الہی کی چوہدری وجاہت حسین سے مبینہ گفتگو؛ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ؛ ق لیگ کی 80 سالہ بزرگ MNA مسز فرخ کو اغوا کر لینے/غائب کر دینے کی پلاننگ

    بعد ازاں غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک! اس مبینہ آڈیو میں آواز موسٰی الہی کی ہے جو مونس الہی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاﺅنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔،مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • سابق صدر سپریم کورٹ بارعبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

    سابق صدر سپریم کورٹ بارعبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ احاطے میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے

    عبدالطیف آفریدی حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم دوران علاج انکی موت ہو گئی ہے،، اطلاعات کے مطابق ان پر گولیاں برسائی گئیں، ملزم نے چھ گولیاں فائر کیں، پولیس نے تشویشناک حالت میں عبدالطیف آفریدی کو ہسپتال منتقل کیا تھا، تا ہم وہ چل بسے

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گولیاں چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت عدنان کے نام ہوئی ہے جو سائل کی حیثیت سے ہائیکورٹ میں داخل ہوا ،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگی تھیں ،لطیف آفریدی پر فائرنگ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں کی گئی تھی ،ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کو اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے لطیف آفریدی کو متعدد گولیاں لگی تھیں،

    مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ میں جاں بحق ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ ان کے خاندان کے افراد کو صبر دے

    گملوں کا کیا قصور تھا ،100وکلا نے حملہ کیا لیکن بدنامی سب کی ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

    سابق صدر آصف علی زرداری نے عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے،عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ،عبدالطیف آفریدی کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے، عبدالطیف آفریدی دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے آصف زرداری نےعبدالطیف آفریدی کے خاندان اور خیبر پختونخوا کے عوام سے اظہار تعزیت کیا