Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،بلاول کا اعلان

    کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،بلاول کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس اس وقت بلدیاتی انتخابات پر ہے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے ایم کیوایم کوئی غیرسیاسی فیصلہ نہیں کرے گی،عمران خان عوام کی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کاسوچ رہے ہیں، عمران خان دہشتگردوں کو شکست دینے کے بجائے ذاتی مفاد کو دیکھ رہے ہیں،جنیوا کانفرنس کامیاب رہی،جنیوا کانفرنس میں دوست ممالک نے پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کیا،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدہ توڑنے کی کوشش ہے اس وقت ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اوردنیا ہماری مدد کو تیار ہے،بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات، پیپلزپارٹی ڈرنے والی جماعت نہیں،ملکی مفاد میں نہیں کہ فی الفور عام انتخابات کرائے جائیں،عمران خان جمہوریت اور معیشت دونوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہم اپنے نمبر پورے کرکے دکھائیں گے،ایم کیوایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں، عوام سے اپیل ہے کہ کل بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ دیں، ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدواروں سے بھی درخواست ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم رابطے میں ہیں،نظام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرناچاہیے،کراچی والے چاہتے ہیں کہ شہر کا میئر جیالا ہو،

    دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام کے لئے پیغام میں کہاہے کہ کراچی ہم سب کا ہے، اس کی ترقی کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو انسانی حقوق اور برابری پریقین رکھتی ہے،

    علاوہ ازیں سندھ بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ،الیکشن کمیشن کا ووٹرزکیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹرز اپنا قومی شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئےساتھ لائیں ووٹرز کا زائد المیعاد شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا ،ووٹر زکے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی،

     شہر قائد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو ہوں گے

    بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سےسیکیورٹی پلان مرتب

    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

    سجاول میں کل 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ 194 پولنگ اسٹیشن پر پولیس کہ نگرانی میں پولنگ سامان روانہ کیا جارہا ہے ۔251 نشستوں پر 95 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ سجاول ضلع کی ضلع کونسل کی 37 نشستوں میں سے 28 نشستوں پر مختلف امیدوار بلامقابلا کامیاب ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی جمیعت علمائے اسلام پی ٹی آئی قومی عوامی پارٹی تحریک لبیک اور آزاد امیدواران کی درمیان مقابلے ہونگے

    حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئیے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے،پبلک اسکول میں پولنگ عملے کو سامان دیا جارہا ہےعملے کو بیلٹ باکس،بیلٹ پیپرز اور مہر سمیت دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ،مرکزی دفتر کے اطراف خاردار تاریں نصب کر دی گئی ہیں،مٹیاری : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مٹیاری ضلع میں کل دنگل سجے گا تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ضلع مٹیاری کی تیس یونین کونسل ایک میونسپل اور چھ ٹائون کمیٹیز پر مقابلہ ہوگا۔۔ ضلع مٹیاری کے کل 3 لاکھ 68 ہزار 589 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 831 جبکہ خواتین کی تعداد 1لاکھ 72 ہزار 758 ہے ووٹرز کے لیے ضلع بھر میں کل 345 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں مرد پولنگ اسٽيشن کی تعداد 80، خواتین کی 80 اور 185 پولنگ اسٹیشنس مشترکہ رکھی گئی ہیں۔ مجوعی طور پر ضلع بھر میں 1040 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مرد بوتھ کی تعداد 541 اور خواتین بوتھ کی تعداد 499 رکھی گئی ہے ایک میونسپل 6 ٹائون کمیٹیز اور 30 یونین کائونسلز پر 715 امیدواروں میں دنگل ہوگا ،مٹیاری ضلع بھر میں 43 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ کائونسل کے 1 امیدوار فوت ہوچکا ہے ضلع مٹیاری میں 2596 پولیس اہلکار 83 پولیس موبائلز اور 102 رینجرز کے جوان ڈیوٹی پر تعینات ہونگے

    بلدیاتی الیکشن، سیہون کی تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس و حساس قرار دے دی گئیں.ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیہون تحصیل کی 35 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں، سیہون کی 91 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دی گئی ہیں جہاں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،بھان سعیدآباد شہر میں 7 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں،سیہون شریف سٹی کی 27 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں،تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ اسپیشل برانچ اہلکار بھی تعینات ہونگے رینجرز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، جہاں رینجرز کی ضرورت ہوگی وہاں پر رینجرز کو مقرر کریں گے،امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیئے پولیس ہر وقت الرٹ ہوگی،

    دادو میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے، انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ضلع میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 472 ہے ،مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 191 ہے ،خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 281 ہے ،دادو میں 638 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں الیکشن میں 1425 امیدوارحصہ لے رہے ہیں ۔ الیکشن سے قبل 82 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ،کامیاب ہونے والوں میں پی پی پی کے 62 پی ٹی آئی 15 آزاد امیدوار 02 سمیت 3 دیگر شامل ہیں،

  • بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت کی درخواست مسترد

    بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت کی درخواست مسترد

    راولپنڈی کے سول جج علاقہ مجسٹریٹ خالد حیات نے تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی قتل کیس میں گرفتار امتیاز عرف تاجی کھوکھر (مرحوم)کے صاحبزادے فرخ امتیاز کھوکھرکے جسمانی ریمانڈ میں 2 یوم کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 16 جنوری تک دوبارہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے

    عدالت نے ملزم کی جانب سے بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے، ملزم فرخ کھوکھر کو حفاظتی تحویل میں عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ضلع کچہری میں غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر ملزم کی جانب سے ملک وحید انجم ایڈووکیٹ جبکہ مدعی کی جانب سے ملک فخر حیات اعوان ایڈووکیٹ کے علاوہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ارشاد احمد بھی عدالت میں موجود تھے سماعت کے آغاز پرتھانہ صادق آباد پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اس موقع پر ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم اس مقدمہ میں نامزد نہیں ہے نہ ہی اس وقوعہ میں ملزم کا کوئی کردار ہے جبکہ موبائل کا تمام ریکارڈ پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہے پولیس جس موبائل کی برآمدگی کرنا چاہتی ہے وہ موبائل بھی شمائل خان نامی شخص کا ہے جبکہ پہلے2روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھی پولیس ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں کر سکی چونکہ ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ109کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے لہٰذا اس صورتحال میں مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا

    اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی13سالہ بیٹی انتقال کر گئی ہے اور چونکہ ملزم ابھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے لہٰذا عدالت انسانی بنیادوں پر نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دے اور پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ سکیورٹی انتظامات میں نماز جنازہ میں شرکت کا بندوبست کریں جس پر مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس لئے اگر عدالت نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اس پہلو پر قانونی تقاضوں اور سکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ عدالت کی صوابدید ہے مدعی کے وکیل نے عدالت کے روبرو مزید موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں جسمانی ریمانڈ کا مقصد صرف صرف موبائل برآمدگی نہیں بلکہ پورے کیس کی تحقیقات کا دارومدار گرفتار ملزم پر ہے ابتدائی تحقیقات کے دوران کئی ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن میں ملزم کے ملوث ہونے کے امکانات موجود ہیں

    مدعی کے وکیل نے بتایا کہ وقوعہ کا اصل ملزم تاحال روپوش ہے اور ملزم کے پہلے کراچی اور پھر دبئی جانے میں لہٰذا قانون کے مطابق اور ملزم کو زیر حراست رکھنے سے خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں چونکہ پہلے جسمانی ریمانڈ میں عدالتی حکم پراسی روز ملزم کو پہلے طبی معائنے کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ای سی جی رپورٹ تسلی بخش نہ ہونے پر اسے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں سے رات دیر سے ڈسچارج ہونے پر پولیس کو تحقیقات کے لئے مناسب وقت نہیں مل سکا لہٰزا ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جانا ضروری ہے جس پر ملزم کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ پولیس ملزم کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال ضرور لے کر گئی تھی لیکن پولیس کے دباؤاور عجلت کی وجہ سے مکمل طور پر طبی معائنہ بھی نہیں ہونے دیا گیا حالانکہ ملزم کسی اور مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب نہیں ہے اور پہلے مقدمات میں بری ہو چکا ہے عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمان ریمانڈ میں مزید2یوم کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو سختی سے ہدائیت کی کہ قانون کے مطابق میرٹ پر تحقیقات کر کے اس میں ہونے والے پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے بیٹی کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے فرخ کھوکھرکی درخواست پر عدالت نے قرار دیا کہ ملزم چونکہ پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہے اور پولیس کے پاس زیر تفتیش ہے لہٰذا موجودہ صورتحال میں ملزم کو نماز جنازہ مٰن شرکت کی اجازت نہیں دی جا سکتی عدالت نے سماعت16جنوری تک ملتوی کر دی

    یادرہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی(مقتول) کے چچا حاجی ارشد کی مدعیت میں رواں سال 23اگست کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 302 اور 109کے تحت مقدمہ نمبر 2349 درج کیا تھا اس مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سکستھ روڈ پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی کو قتل کر دیا تھا۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • چار ماہ میں 46 گینگ کے 113 اراکین گرفتار

    چار ماہ میں 46 گینگ کے 113 اراکین گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس انڈ سٹر یل ایر یا زون نے گزشتہ چار ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث46 گینگ کے 113 ارکان سمیت 602 کو گرفتار کرکے1کروڑ83لاکھ 16ہزارروپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،لا کھوں روپے ما لیت کی 23مسروقہ وٹمپرڈ گاڑیاں ، 16مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات، نقدی، مو بائل فون، بھاری مقدار میں منشیا ت،شراب اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انڈسٹریل ایریا زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاو ن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ چار ماہ کے دوران سنگین ودیگر جرائم میں ملوث 46گینگ کے113 ارکان سمیت602 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 83 لاکھ 16ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،جس میں 145مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں، اسی طر ح قتل اوراندھے قتل میں ملوث 07ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا، اغو اءکے مقدما ت میں ملوث 09 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاکھوں روپے ما لیت کی 23مسروقہ و ٹمپرڈ گا ڑ یا ںاور 16مو ٹر سائیکل بر آمد کیے گئے، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 141ملزمان کو گرفتار کیاگیا، اسی طرح منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 178 ملزمان سے 93کلو751گر ام چرس،  4کلو 73 گر ام ہیر وئن، 25گر ام کو کین، 320گرام آئس،60لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے 82 پسٹل، 8عدد رائفلیں /کا ربین اور 2کلا شنکوفیں معہ ایمو نیشن برآمد کیاگیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 312 پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کیاگیا،

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک چیز اور سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار- "15پر فوری اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے

  • لاپتہ افراد کیس؛ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیں گے:سندھ ہائیکورٹ

    لاپتہ افراد کیس؛ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیں گے:سندھ ہائیکورٹ

    کراچی:لاپتہ افراد کیس؛ ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے،اس سلسلے میں آج سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدم اطمینان کرتے ہوئے جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی۔

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدالت نے عدم اطمینان کیا۔

    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کچھ شہری اگر ازخود لاپتا ہوگئے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 18، 18 جے آئی ٹیز اجلاس کے باوجود نتیجہ صفر ہوتا ہے۔ واضح کررہے تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوئی تو علاقہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے۔ حراستی مراکز اور ٹریول ہسٹری چیک کی جائے۔

    جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو 5،5 لاکھ روپے معاوضہ،رپورٹ عدالت پیش

    عدالت نے شہری ولی خان، حبیب خان، نور اور دیگر کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کا حکم دیا۔

  • صوبہ انتظامی طور پر تباہ ، دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے،ایمل ولی خان

    صوبہ انتظامی طور پر تباہ ، دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے،ایمل ولی خان

    پشاور، سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، اے این پی نے مذمت کی ہے

    اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ صوبہ انتظامی طور پر تباہ اور دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، صوبائی حکومت دہشت گردوں کو روکنے کی بجائے انکی سرپرستی اور وکالت کررہی ہے،بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور اہلکاروں کی شہادت افسوسناک ہے،ذاتی مفادات کیلئے پختونخوا کو دہشت گردوں کے سپرد کرنا شرمناک ہے،پختونخوا پولیس ہمارا فخر ہے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،

    ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار سے آج عوام کو نجات مل جائےگی، صوبائی حکومت نے کل پورا دن عدم اعتماد لانے کیلئے اپوزیشن کی منتیں کیں،آج پختونخوا کے عوام کیلئے "نجات” کا دن ہے، ان لوگوں کو اب اپنی اہمیت کا اندازہ ہوجائیگا جب تخت اور نہ کرسیاں رہیں گی، ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے لاتعدادکرپشن پراجیکٹس سمیت پختونخوا کا خالی خزانہ ہی کافی ہے، پی ٹی آئی نے10 سال تک پختونخوا کو عمران کیلئے استعمال کیا، تبدیلی سرکار کی بدولت آج صوبہ 987 ارب سے زائد کا مقروض ہے،

    مشیر داخلہ خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی نےپشاور نواحی علاقے سربند میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مذمت اور افسوس کا اظہار کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،

    واضح رہے کہ شہید ڈی ایس پی اور 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں گورنر غلام علی ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی شہید ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی،گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی اور 2 پولیس جوان شہید ہو گئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچیں۔پولیس کے مطابق 6 سے 8 دہشتگردوں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے، گاڑی پارک کر کے پیدل آگے بڑھ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر رائفلز سے انہیں نشانہ بنایا، گولیاں ان کے سر اور جسم پر لگیں۔ایس ایس پی آپریشنز آفتاب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے تھانے میں 5 دستی بم پھینکے جن میں سے ایک پھٹا باقی 4 ناکارہ بنادیئے گئےحملے کے بعد تمام دہشتگرد فرار ہو گئے، آپریشن ختم کردیا گیا

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    نئے انتخابات بارے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ تین مہینے میں انتخابات ممکن نہیں، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات خطرناک ہوں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی روز اول سے انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور سمجھتی ہے کہ جب تک اصلاحات نہیں ہوتے ، صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا ہونا ناممکن ہے۔

  • داماد نے سسرال میں کیا گھناؤنا کام ،سن کر ساس بھی دنگ رہ گئی

    داماد نے سسرال میں کیا گھناؤنا کام ،سن کر ساس بھی دنگ رہ گئی

    میرپور آزاد کشمیر ۔میرپور سیکٹر B/3 میں ہونے والی مسلح ڈکیتی ٹریس، تینوں ڈاکو گرفتار، لوٹا ہوا مال، اسلحہ اور کار برآمد ،سرغنہ ڈاکو گھر کا داماد نکلا،

    عرفان سلیم سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 12جنوری 2023ء دن 10:15 بجے میرپور شہر کے گنجان آباد سیکٹر B/3 میں شیخ عرفان ولدعبدالقیوم قوم شیخ کے گھر تین نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے کیش جبراً چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وسیم نواز انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی فوری موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کر دی۔ میرپور شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعہ کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جدید طر زِ تفتیش اپنایا اور دو روزکے اندر وقوع میں استعمال ہونے والی کار ٹریس کر کے ملزمان تک پہنچے میں کامیاب ہوگئی۔ واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان ۱۔ بابر شفیق الرحمن ولد شفیق الرحمن قوم شیخ ساکنB/3حال چونگی نمبر 1 چترپڑی تحصیل وضلع میرپور ۲۔ محمد سلیم ۳۔ نسیم اختر پسران محمد اکرم اقوام جٹ ساکنان پلاہل کلاں کالا ڈب تحصیل چڑہوئی ضلع کوٹلی کو گرفتارکر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے لوٹا گیامال جس میں تین سیٹ طلاعی زیورات، بالیاں و ٹاپس کل 11 تولے مالیتی 22 لاکھ روپے اور 6لاکھ روپے کیش برآمد کر لیے ہیں اور وقوع میں استعمال ہونے والے 1پستول 30 بور معہ میگزین و10روند، ایک مصنوعی پستول اور ایک کاربھی برآمد کر لی ہے۔

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    گرفتار ملزمان میں سے ملزم بابرشفیق مدعی عرفان شیخ کا بہنوئی ہے۔ وقوع میں استعمال ہونے والی ٹیوٹا کرولا کار میرپور کے ایک شوروم سے رینٹ پر حاصل کی اور نمبر پلیٹ اُتار کر کار واردات میں استعمال کی ہے۔اس گمنام ڈکیتی کو ٹریس کرنے میں وسیم نواز انسپکٹر SHOتھانہ پولیس سٹی میرپور کے علاوہ راجہ اظہر اقبال ایڈیشنل ایس پی میرپور، ندیم عارف ڈی ایس پی سٹی میرپور، عملہ تھانہ سٹی اور سیکٹر B/3میرپور کے مقامی افراد نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ میرپور پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرتی رہے گی۔ میرپور پرُامن ضلع ہے۔ یہاں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

  • سابق ایرانی نائب وزیردفاع کوبرطانیہ کیلیےجاسوسی کرنےپرپھانسی دےدی گئی

    سابق ایرانی نائب وزیردفاع کوبرطانیہ کیلیےجاسوسی کرنےپرپھانسی دےدی گئی

    تہران: ایران میں سابق نائب و زیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے اور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں معاونت کے الزام میں پھانسی دےدی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ برطانوی شہریت رکھتے تھے اور ان پر برطانیہ کے لیے ایران کی جاسوسی کا الزام تھا۔علی اکبر رضا اکبری پر 27 نومبر 2020 کو ایک حملے میں قتل ہونے والے بابائے ایٹم بم اور پاسداران انقلاب کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے 59 سالہ محسن فخری زادہ کی مخبری کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

    لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    برطانیہ نے جاسوسی کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے علی رضا اکبری کی گرفتاری کو سیاسی قرار دیتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم سابق نائب وزیر دفاع کو بدھ کے روز پھانسی کی سزا سنادی گئی۔بدھ کے روز علی رضا اکبری کے اہل خانہ کو الوداعی ملاقات کے لیے جیل لایا گیا تھا۔ ایران نے سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دینے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ انھیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔برطانیہ سمیت عالمی رہنماؤں نے ایران کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔

    عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کی…

    خیال رہے کہ علی رضا اکبری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھے جہاں انھیں ایران کے ایک اہم سفارتکار نے فون کرکے اہم معاملے پر صلح مشورے کے لیے ایران بلایا۔علی اکبری نے مزید بتایا تھا کہ ملاقات میں مجھ پر ایک پرفیوم اور ایک شرٹ کے عوض اہم جوہری معلومات برطانویہ اہلکار کو فراہم کرنے کا مضحکہ خیز الزام لگایا گیا اور ایرانی ایجنسی کے اہلکاروں نے 3 ہزار 400 گھنٹے مجھ سے تفتیش کی تھی۔

    بھارتی بیس بال ٹیم نےپاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

    سابق نائب وزیر دفاع نے ایرنانی ایجنسیوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اہلکاروں نے مجھے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ میں پاگل ہوگیا اور مجھ سے زبردستی اعترافی بیانات پر دستخط کرالیے گئے۔

  • ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کیس، گرفتار صحافی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کیس، گرفتار صحافی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کیس، گرفتار صحافی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کرنے کے حوالہ سے گرفتار صحافی کے جسمانی ریمانڈ پر محفب فیصلہ سنا دیا

    سابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاوید باجوہ کا ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کرنے کے معاملے میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت میں پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ شاہد اسلم کو ایف بی آرسے انفارمیشن مل رہی تھی،احمد نورانی کو شاہد اسلم انفارمیشن دے رہے تھے شاہد اسلم نے غیر ملکی افراد کو انفارمیشن دی ، کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے شاہد اسلم کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے صحافی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کر دیا ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر صحافی شاہد اسلم کا کہنا تھا کہ مجھ سے میرے لیپ ٹاپ اور موبائل کا پاسورڈ مانگا جارہا ہے، میری جان بھی لے لیں، مجھے الٹا لٹکا دیں ہڈیاں توڑ دیں میں ان کو پاسورڈ نہیں دوں گا کل بھی انہوں نے کوشش کی ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے شاہد اسلم کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا ، ایف آئی اے کی جانب سے ڈیٹا لیک کیس میں ایف بی آر کے 3 اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    علاوہ ازیں کنوینر فارن میڈیا ریپریزنٹیشن ایسوسی ایشن لاہور، خالد محمود خالد نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے منسلک ایف بی آر ڈیٹا لیک سے متعلق جاری انکوائری کے سلسلے میں صحافی شاہد اسلم کو گرفتار کرنے کے واقعہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،خالد محمود خالد کا کہنا تھا کہ صحافی شاہد اسلم کی گرفتاری قابل مذمت ہے، شاہد اسلم ایک صف اول کے تحقیقاتی صحافی ہیں،ایف آئی اے نے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے، خالد محمود خالد سمیت دیگر صحافیوں نے شاہد اسلم کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

    قبل ازیں ایف بی آر نے مبینہ طور پر جنرل ر قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 کو افسران برطرف کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا،افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں،دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوا دیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے52ہزارسےزائد پولیس اہلکارفرائض انجام دیں گے

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے52ہزارسےزائد پولیس اہلکارفرائض انجام دیں گے

    کراچی:بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سےسیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے جس کےتحت 52 ہزارسےزائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میںبلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 52 ہزار 591 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جس میں 35 ہزار 3 سو 60 اہلکارکراچی کی نفری ہے اور 17ہزار 2سو 31 اہلکار سندھ کے دیگر اضلاع سےکراچی لائے گئے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اندرون سندھ سے ساوتھ زون میں 27 سو اہلکار لائے گئے ہیں جبکہ سندھ سے ایسٹ زون میں 6 ہزار 8 سو33 اہلکار لائے گئے ہیں اور ویسٹ زون میں 7 ہزار 6سو 98 اضافی نفری منگوائی گئی ہے۔حکام کے مطابق سندھ بھر کے ٹریننگ سینٹرز ،سی ٹی ڈی یونٹ ،ایس ایس یو یونٹ اور ضلعی نفری بلوائی گئی ہے۔

    تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    پولیس حکام نے بتایا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 سے 8 اہلکار تعینات ہونگے تاہم نگامی صورحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو فورس کو فوری استعمال کیا جائے گا۔

    موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے…

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے 500 پولنگ سٹیشنز پر رینجرز کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی جس میں 5 ہزار رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے آج شام سے رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ:ٹیسٹ سیریز برابر:ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے

    پاکستان نیوزی لینڈ:ٹیسٹ سیریز برابر:ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے

    کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔اطلاعات کے مطابق دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

    خواتین کا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل تین سیریز جیتنے کے بعد ناکامی کا ذائقہ چکھنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز 1-2 سے جیتی تھی جبکہ نیدر لینڈ کو 0-3 سے زیر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی 0-3 سے قابو کیا تھا۔

    دوسری جانب جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 110 واں میچ کھیلا گیا، مہمان ٹیم نے اپنی فتوحات کی 50 مکمل کی جبکہ پاکستان 56 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اپنے نام کرچکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 3 میچز کا نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔

    پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

    یاد رہےکہ کل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیوون کانوے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے.

    ابتداء میں پاکستان کے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ اوپنر شان مسعود صفر جبکہ کپتان بابراعظم 4 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے، 21 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد فخز زمان اور محمد رضوان نے 153 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم رضوان 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، فخرزمان 101 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل بھی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

    آغا سلمان نے 45 رنز کی اہم اننگ کھیلی تاہم وہ نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساوتھی نے 3، لوکی فرگوسن نے 2 جب کہ مچل بریسویل اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فخر زمان اور حارث سہیل رن آؤٹ ہوئے۔