Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • پہلےمارشل لاءایڈمنسٹریٹراوراب سیاسی آمراسمبلیوں کو توڑ رہاہے:وزیرداخلہ

    پہلےمارشل لاءایڈمنسٹریٹراوراب سیاسی آمراسمبلیوں کو توڑ رہاہے:وزیرداخلہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اسمبلیوں کو توڑا کرتے تھےاوراب سیاسی آمرتوڑرہاہے۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسےاپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اسمبلیوں کو وقت سےپہلے توڑناغیرجمہوری اور غیر آئینی کام ہے، ہم نے کوشش کی تاکہ ریکارڈ پررہے ہم نےاس غیرجمہوری عمل میں ساتھ نہیں دیا۔

    کراچی الیکشن، ایم کیو ایم کا تاخیر کا مطالبہ، کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، شرجیل…

    راناثنااللہ نے کہا کہ بعض معاملات آئینی اور قانونی ہونے کے باوجود نامناسب ہوتے ہیں، اگر الیکشن ہوتے ہیں تو بھرپور انداز میں لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ضد، انا اور جھوٹے بیانیے کی خاطرسائفروالا معاملہ چلایا، عوام میں جائیں گے توعمران خان کےکالےکرتوت سامنےرکھیں گے،

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    وزیرداخلہ کے مطابق وزیراعظم کی کوششوں سےملکی معیشت بحرانی کیفیت سے باہر نکل آئے گی مگر ایک بدبخت شخص ملکی معیشت کو بحرانی کیفیت میں لے جانا چاہتاہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کی سمری پروہی ہوگا جو آئین وقانون کہتاہے، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔ آخرمیں جوعمران خان کے ساتھ ہوناہےپھرپتہ لگے گا۔

    وزیراعظم کے دورہ یو اے ای پر مشترکہ اعلامیہ جاری

    دوسری طرف گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کےانتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی، اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر آج رات دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسےآئینی ماہرین سےمشاورت مکمل ہو گئی، گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پردستخط کرسکتے ہیں،جس کےبعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کےانتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

  • عمران خان کاجوابی وار:شہباز شریف کےقومی اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لینےکےآپشن پرغور

    عمران خان کاجوابی وار:شہباز شریف کےقومی اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لینےکےآپشن پرغور

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    کراچی الیکشن، ایم کیو ایم کا تاخیر کا مطالبہ، کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، شرجیل…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

  • گندم سپلائی کےباوجود سندھ میں آٹا بدستور130روپےکلومیں فروخت

    گندم سپلائی کےباوجود سندھ میں آٹا بدستور130روپےکلومیں فروخت

    کراچی:سندھ حکومت کےگندم سپلائی کےتیسرے روز بھی آٹےکی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،حکومت سندھ اور فلور ملوں کی جانب سے عوام کو 95 روپے کلو آٹے کی فراہمی کےدعوے دھرے کےدھرے رہ گئےاورجمعہ کو ریٹیل کی سطح پرآٹا 130 روپےپرہی فروخت ہوا۔کراچی سےمقامی ذرائع کےمطابق تھوک بازار میں فی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 965 روپے رہی تاہم فلور کی شہر کےمختلف حصوں میں ٹرکوں کےذریعے650 روپےمیں 10 کلوگرام آٹےکی بوریاں بھی فروخت کی گئیں۔

    ڈیرہ غازیخان :ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو…

    حکومت اور فلور ملز مالکان نے جمعرات سے 95 روپے فی کلو کے حساب سے اعلان کے باوجود نئی گھٹی ہوئی قیمتوں پر سپلائی نہیں ملی ہے اسی لیے وہ اپنے پاس موجود آٹے کا پرانا اسٹاک 130 روپے کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، جب پرانا اسٹاک ختم ہوجائے گا تو وہ نئے اسٹاک آتے ہی مقررہ نئی قیمت پر آٹا فروخت کرسکیں گے۔

    ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری…

    واضح رہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو یہ اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں 95 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے گا اور سندھ میں نہ آٹے کی قلت ہے اور نہ ہی افراتفری کی صورتحال ہے بلکہ سندھ میں آٹے کے لیے عوام کو کسی قسم کی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا لیکن جمعہ کو پہلے دن ہی صورت حال اس کے برعکس رہی ہے۔

    پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

    جنرل سیکریٹری کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی کے مطابق شہر میں چکی کا آٹا ایک سو تیس روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، بعض مقامات پر چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت ایک سو تیس روپے جبکہ فائن آٹا ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    فرید قریشی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ایک سو تیس روپے سے کم ہوکر ایک سو دس روپے ہے، ڈھائی نمبر آٹا ایک سو چالیس روپے اور فائن آٹا ایک سو پچاس روپے تک فروخت ہوا تھا۔ جس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سندھ حکومت کے گندم ریلیز کرنے کے بعد فلور ملز نے 95 روپے ایکس مل آٹا فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس کی سپلائی خبر تحریر کرنے تک نہیں پہنچی، فلورز ملرز کو گندم اٹھاون روپے کلو ریلیز کی گئی ہے جس سے بنا ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے ایکس مل فروخت ہوگا، دکان دار اس قیمت میں مل سے دکان تک آٹے لانے کا کرایہ منافع اور دیگر اخراجات شامل کرکے فروخت کرے گا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    لاہوروزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    وفاقی حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    دوسری طرف لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے دائر درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر لگےاعتراض پر سماعت کی۔

    ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کا تحریری حکم جاری

    ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس کی مصدقہ نقل نہ لگانے اور متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا جسے عدالت نے برقرار رکھا۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویزالہیٰ نے عمران خان کے ایما پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےلیے سمری پر دستخط کیے مگر تحلیل کی کوئی ٹھوس وجہ یا جواز بھِی نہیں بتایا۔

    تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

  • سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

    سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

    کراچی:سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان ہوچکا ہے اور اس سلسلےمیں‌ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تیاری مکمل کرلی، اسکول اور کالجز میں کل یعنی ہفتہ کے دن عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    برطانیہ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام:مردم شماری رپورٹ جاری

    محکمہ تعلیم سندھ نے اتوار 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلیں۔اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    اس مرتبہ مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی،سعید غنی

    محکمہ تعلیم کے مطابق نوٹیفکشین کا اطلاع محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ہفتہ 14 جنوری کو کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    جعلی مردم شماری اور کوٹہ سسٹم متحدہ اور پی ٹی آئی نےنافذ کیا:حافظ نعیم الرحمن

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو ہونیوالے انتخابات قبول نہیں کئے جائیں گے، جس کے بعد سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا۔الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ملک بھرمیں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا شیڈول جاری

    ملک بھرمیں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا شیڈول جاری

    اسلام آباد:چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کاکہناہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری مارچ میں شروع ہوگی اوراپریل میں مکمل ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ممبر شماریات سرور گوندل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر34ارب روپےخرچ ہوں گے جبکہ گزشتہ مردم شماری پر17ارب روپے کےاخراجات آئےتھے۔

    اس مرتبہ مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی،سعید غنی

    چیف شماریات نے کہا کہ مردم شماری کےلیے ایک لاکھ21 ہزار شمار کنندگان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹ خریدے گئے ہیں۔ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری میں فوج صرف سیکیورٹی فراہم کرےگی، مردم شماری کیلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ یا اس سے زائد عرصہ کسی جگہ قیام کرنے والوں کوشمارکیاجائے گا۔ کہا مردم شماری میں غیرملکی شہریوں کو بھی شمار کیا جائے گا تاہم غیرملکیوں سے ان کی شہریت پوچھی جائے گی۔

    ڈیرہ غازی خان: ڈویژن میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کا تیسرا مرحلہ 7 جنوری…

    اس موقع پر ممبر شماریات سرور گوندل کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط نہیں ہوگی جبکہ مردم شماری کے ساتھ اکنامک ڈیٹا کا فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔

    برطانیہ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام:مردم شماری رپورٹ جاری

    اس سے چند دن  پہلےسندھ کے صوبائی وزیر، سعید غنی نے کہا تھا  کہ ڈیجیٹل مردم شماری اچھا قدم ہے،اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،2017 میں جو خدشات تھے وہ اب نہیں ہونگے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ہوگی توہم بہترمنصوبہ بندی کرسکیں گے،سندھ حکومت ادارہ شماریات سے مکمل تعاون کرے گی،کراچی سمیت سندھ کی گنتی بہترکی جائے گی،مردم شماری ترقی کی بنیاد ہے،ماضی میں کیے گئے مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے گئے،صوبوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہونی چاہیے،مردم شماری میں گزشتہ اعتراضات کو ختم کرنا ہوگا مردم شماری ایسی ہو جس میں کسی کو بھی اعتراضات نہ ہو،مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھ کر کیا جائے،مردم شماری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ملتی ہے ، اس مرتبہ مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی، بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی،

    پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی آئی میں بھی وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا معاملہ اٹھایا، مردم شماری سے بلدیاتی الیکشن پر اثر نہیں پڑے گا،مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں ہوں گی،

  • جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

    جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

    ڈنکی آئل والا حکیم سرفراز گرفتار
    سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف آپریشن جاری ہے اور جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع اوکاڑہ محمد نعیم طاہر نے دیپالپورمیں وائلڈلائف کرائم کا مرتکب ایک مشہور حکیم اسٹنگ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا

    مختلف خفیہ اطلاعات اور شکایات کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات ملنے پر کہ دیپالپور میں ایک مشہور حکیم سرفراز ڈنکی آئل والا جنگلی جانوروں کا تیل کشید کرنے کے بعد جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کر رہا ہے جس کا فوری سراغ لگایا جائے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نعیم طاہر کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر دیپالپور ممتاز وٹو، ہیڈ وائلڈلائف واچران مظہر اور عبدالغفارپر مشتمل وائلڈلائف اسکواڈ نے ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعے حکیم سرفراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کروادیا اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ وائلڈلائف ایکٹ کے مطابق جنگلی جانوروں کا غیرقانونی شکار اور کاروبار جرم ہے جس کی پاداش میں قید و بند و جرمانے یا دونوں سزائیں بیک وقت ہوسکتی ہیں۔

    لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

    پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

    بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

    حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

    بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

     

  • اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو ٹر یس کرکے گرفتار کر لیا ،مزید کارروائی ضابطہ جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، مورخہ 10.01.2023 کو تھانہ کھنہ کو اطلاع ملی کہ بلا ل ٹاﺅن میں واقع ایک گھرسے عورت کی لاش ملی ہے ،جس پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈ ی قبضہ پولیس میں لی، موقع سے تمام شواہد اکٹھے کئے اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے وقوعہ کے متعلق مقدمہ نمبر20 مورخہ 10.01.2023 بجرم 302ت پ تھانہ کھنہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ، کھنہ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے ابتدائی تفتیش میں تمام ثبوت اکٹھے کیے اور جدید تقاضو ں پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزم عمر ان کو گرفتار کرلیا، جو مقتولہ شازیہ گل کا شوہر تھا، مزید تفتیش جاری ہے،

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

  • 62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 ملزم گرفتار

    62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 ملزم گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس رورل زون نے گزشتہ سات ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 کو گرفتار کرکے9 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رورل زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ سات ماہ کے دوران سنگین ودیگر جرائم میں ملوث 62گینگ کے 180ارکان سمیت1332ملزمان کو گرفتار کر کے 9کروڑ98لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،جس میں 77 مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں ، قتل اوراندھے قتل میں ملوث 76ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا ،

    اغو اء کے مقدما ت میں ملوث 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ اغو اءبر ائے تا وان کے ایک مقدمہ میں ملوث پا نچ اغو اءکا روں کو گرفتار کرکے مغوی کو بغیر تا وان دئیے بحفاظت با زیا ب کر الیا، ڈکیتی ، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 459ملزمان کو گرفتار کیاگیا، اسی طرح منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 547 ملزمان سے 134کلوگر ام چرس، 75کلو ہیرو ئن گر ام ہیر وئن، 2383گرام افیون، 4619گرام آئس ،1961بوتلیں ،2785لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے294پسٹل،15عدد رائفلیں/کا ربین اور18کلا شنکوفیں معہ ایمو نیشن برآمدکیاگیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 288 پیشہ ور بھکا ریو ںکو گرفتار کرلیاگیا،

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاںعمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ مزید متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک چیز اور سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار- "15پر فوری اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • امریکا نے پاکستانیوں کیلیے ویزا انٹرویو کی استثنیٰ میں توسیع کردی

    امریکا نے پاکستانیوں کیلیے ویزا انٹرویو کی استثنیٰ میں توسیع کردی

    کراچی: امریکی سفارت خانے نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں میں توسیع کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی چُھوٹ میں مزید توسیع کردی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

    یہ سہولت بی ون یا بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کے حامل ایسے افراد کے لیے ہے جن کے ویزوں کے میعاد 48 ماہ میں ختم ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں ویزہ انٹرویو میں چُھوٹ میں توسیع سے صرف وہ درخواست دہندگان فائدہ اُٹھاسکیں گے جو دوسری یا تیسری بار توسیع کروانا چاہ رہے ہیں۔

    پہلی بار ویزا کی درخواست دینے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھاسکیں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا انٹرویو چُھوٹ میں توسیع دینے پر شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    پاکستان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دارالحکومت واشنگٹن میں انتھونی بلنکن کے ساتھ اس سلسلے میں ملاقات کی تھی ۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کے مثبت بہاو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کے لئے 97 ملین ڈالر امداد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔