Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • نعرے لگانے پرڈپٹی کمشنر نے سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا

    نعرے لگانے پرڈپٹی کمشنر نے سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا

    حب: ملاقات میں تاخیرکرنے پر اپنے خلاف نعرے لگانے پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے مقامی سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق مقامی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس سوک سینٹر حب میں جام گروپ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کےنومنتخب کونسلرز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے لیے گئے تھے-

    دہشت گردی کی نئی لہر،سی ٹی ڈی متحرک،دو دہشتگرد گرفتار

    ملاقات میں تاخیر کرنے پر نومنتخب کونسلروں نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان اپنے کمرے سے باہر نکل آئے اور تلخ کلامی پر جام گروپ کے ایک رہنما کو تھپڑ مار دیا۔

    رپورٹس کے مطابق واقعے کے خلاف جام گروپ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاجاً حب، اوتھل اور بیلہ پر روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر تین مختلف مقامات سے ٹریفک کی روانی تاحال متاثر ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ڈپٹی کمشنر معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہے گا-

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

  • لاہور:  شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    لاہور: شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزمان کی شناخت عمران، عبداللہ،عباس، حفیظ اورعبدالغفار کے نام سےہوئی ہےانچارج انویسٹیگیشن کاہنہ انسپکٹر محمد رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا۔

    شادی شدہ خاتون سےاجتماعی زیادتی کےمعاملے پرایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا نےکہا کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

    بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنے 2 بچے سمندر میں ڈبو کر ماردیئے

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیئے،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

    ہوٹل سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملی لڑکی، ساتھ آیا نامعلوم لڑکا فرار

  • کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل پڑیں،سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل پڑیں،سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل پڑیں،سردی کی شدت میں مزید اضافہ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شہر میں یخ بستہ شمال مشرقی ہوائیں چلیں، ابتدا میں ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر رہی تاہم بعدازاں گردآلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں، جس کی رفتار 46 کلومیٹرفی گھنٹہ رہی، جمعے کو شہر میں کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    پاکستانیوں کو امریکی ویزا کے حصول کیلئے آسانی

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم پارہ 16.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری کمی سے 24.2 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر ایک کلومیٹر رہ گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ جمعے کو شہر میں تند و تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور کم سے کم پارہ 6 سے 8 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    ڈیرہ غازی خان : باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    محکمہ موسمیات کےمطابق سردی کی موجود لہر 17 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے، جس کےزیراثر کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، بدین اور سجاول اور ٹھٹھ میں پارہ 5 ڈگری تک بھی گرسکتا ہےجبکہ لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، جکیب آباد، جامشور،دادو اورتھر پارکرمیں پارہ 2 ڈگری جبکہ شہید بےنظیرآباد ،میرپورخاص، نوشہرو فیروز، خیرپور،سکھر، گھوٹکی اور سانگھڑ میں 3 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    ٹھٹھہ :1962 سے چلنے پرائمری سکول میں 6 سال سے کوئی ٹیچرتعینات نہ ہوسکا،سکول بند

  • شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار

    شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار

    اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کاروائیاں جاری ہیں

    کاریں ، مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے والے سات ملزمان گرفتار، ایک سرقہ شدہ کار تین موٹرسائیکلیں، نقدی، موبا ئل فون اور ایک پستول بر آمد کر لیا گیا،وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، لیاری ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو (02) عادی ملزمان کو گرفتار کر کے حیدری مارکیٹ سے سرقہ شدہ سوزوکی آلٹو کار بر آمد کر لی۔

    جبکہ دوسری کا روائی کے دوران اے وی ایل سی، گڈاپ ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم و مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ (05) عادی ملزمان کو گرفتار کر کے تین (03) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں، نقدی، تین (03) مو با ئل فون اور ایک پستول بر آمد کر لی۔ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں غلام اللہ ولد رفیع اللہ،محمد زادہ ولد گل زر خان، شاہ زمان ولد محمد افضل، اسامہ ولد قائم دین، شاہد عرف شعیب ولد غلام قادر، کامران ولد محمد افضل، راشد ولد غلام مصطفی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے کار نمبر ADS-470 سوزوکی آلٹو تھانہ حیدری ما رکیٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر561/2022 ہے۔ مو ٹر سائیکل نمبر KJD-6769 یونیک 70 تھانہ عزیز آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر577/2022 ہے۔ مو ٹر سائیکل نمبر KDR-3354 سپر اسٹار تھانہ سہراب گوٹھ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر14/2023 ہے۔ مو ٹر سائیکل نمبر -1898 سپر پا ور تھانہ سہراب گوٹھ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر561/2022 ہے۔ برآمدہ اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر561/2022 بجرم دفعہ 23 (i)/A تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • 24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

    24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی جانب سے دن بھر کی ورکنگ رپورٹ موصول ہو گئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے دن بھر کے جرائم پر مبنی رپورٹ پیش کی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،148 وارداتوں میں 59 موبائل/نقدی چھینی گئیں، چار کاروں سمیت 74 موٹرسائیکلیں چوری کی رپورٹ ہوئیں، 148اسٹریٹ کرائم میں ضلع شرقی 46، وسطی 28، کورنگی 22، غربی 14 شامل ہیں، ضلع ملیر9، سٹی 5، جنوبی اور کیماڑی 12-12 اسٹریٹ کرائم کیسز رپورٹ ہوئے، اسٹریٹ کرمنلز نے سائیٹ سپر ہائے ضلع شرقی کی حدود میں ایک شخص جاوید کو مزاحمت کرنےپر زخمی کیا،اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت کرنے پر عبدالعزیز نامی کو شاہ فیصل کالونی ضلع کورنگی کی حدود میں زخمی کیا، ڈکیتی کے دوران روزی خان کو جرائم پیشہ افراد نے سائیٹ بی ضلع کیماڑی کی حدود میں زخمی کیا، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس نے سات انکاؤنٹر کئے،سات انکاؤنٹر میں 10اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    واردات کے دوران 8 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،کراچی پولیس نے ضلع شرقی، وسطی اور غربی میں 4 سرچ آپریشن کئے، کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 199ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا، 22اسٹریٹ کرمنلز ، 28 غیرقانونی اسلحہ رکھنے، 1 بھتہ خور، 21منشیات فروشی اور 113دیگر جرائم میں ملزمان کو گرفتارکیا گیا، کراچی پولیس نے دن بھر میں 14کار لفٹرز کو گرفتار کیا،کراچی پولیس نے 31غیر قانونی پستول، 21کلو چرس، 19چھینے گئے موبائل فون برآمد کئے، 30مسروقہ گاڑیاں جس میں ایک کار اور 29موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں،

  • خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    ایم کیو ایم پھر متحد گئی، ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے پھر ایم کیو ایم میں واپس آ گئے ایم کیو ایم پاکستان میں پرانے چہروں کی واپسی ہو گئی، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی ایم کیو ایم مرکز پہنج گئے، سب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 5 سال میں شہری علاقوں کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے ، یہ داستان 50 سال پرانی ہے تمام کارکنوں کا بہادر آباد آنے پر مشکور ہوں ،5سال میں حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے گئے،کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے،یہاں پر وہ لوگ بستے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے ہجرت کی،کراچی میں پورے پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ بستے ہیں، ہر زبان، مسلک اور ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کراچی میں بستے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے سب کے درمیان اتحاد پیدا ہو،کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے،کراچی کو تباہی سے بچانے کی سازش کو روکنے کیلئے اکٹھا ہو کر مقابلہ کرنا ہے،مصطفیٰ کمال،ڈاکٹرفاروق ستار اور انیس قائمخانی کو ویلکم کرتے ہیں،کراچی کے مینڈیٹ کو تقسیم اور مایوسی پیدا کرنے والے آج مایوس ہیں، ان کے یہاں آنے سے کراچی کو تقسیم کرنے والوں کو مایوسی ہوئی،وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اکھٹے ہو جائیں، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور بچانے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہے،آج ہم سب کی مشترکہ کوششیں اور کاوشیں رنگ لائی ہیں ،

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال
    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والوں دنوں میں مورخ آج کے دن کو اہم لکھے گا ،جب ایم کیو ایم چھوڑی تو میں سینیٹر تھا،3سال کر میں نے اور انیس قائم خانی نے کچھ نہیں کہا ،میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی،میں مہاجر ہوں اور مہاجر ہونے پر فخر ہے،جب ہم آئے تو کراچی میں مہاجروں کاکوئی پرسان حال نہیں تھا،کراچی میں جب جس کا دل چاہتا تھا ایم کیو ایم کے کارکنان پر الزام لگا یا جاتاتھا،آج کراچی میں لاشیں نہیں گررہیں،شہرمیں امن قائم کیا،آج سوا 500لاپتہ کارکنان رہا ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں،ہم شریف کیا ہوئے پورا شہر ہی بدمعاش بن گیا،صوبہ سندھ آصف زرداری کی جاگیر نہیں ہے،پی ایس پی سےایم کیوایم کی طرف ہجرت کررہے ہیں،آصف زرداری اگر چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں تو ضرور بنائیں، بلاول کووزیراعظم بناناہےتوسندھ کےشہری علاقوں کی دادرسی کرناہوگی، آصف زرداری کراچی کو اپنے مخالف کرکے بلاول بھٹوکو وزیراعظم نہیں بناسکتے،جو کراچی کے حالات ہو گئے ہیں کل کو لوگ ہماری بھی بات نہیں سنیں گے، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں،پیپلزپارٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں کوئی نوکری پیدا نہیں کی،پی ٹی آئی 4سال اور پیپلزپارٹی 15سال میں کچھ نہ کرسکی،کراچی کی پہلے بھی خدمت کی تھی اب بھی کریں گے، ہم نے پہلے بھی اس شہرکوبنایا تھا اب دوبارہ بناکردکھائیں گے،18ویں ترمیم صرف وزیراعلیٰ کیلئے نہیں تھی،زرداری صاحب سے گزارش ہے کہ اپنے وزیروں کو سمجھائیں،سندھ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے، لاپتہ نوجوانوں کوبازیاب ہوناچاہیےاوران کو معافی ملنی چاہیے،لاپتہ لوگوں کو انکی ماؤں کے حوالے کیا جائے،اگر کراچی میں امن ہے تو نوجوانوں کی وجہ سے ہے،جن لوگوں پر جھوٹے مقدمات ہیں انہیں جیلوں سے نکالا جائے، اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،ہم خالد مقبول صدیقی کی زیر پرستی میں کام کریں گے،ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر فیصلے کیے مجھے مہاجر ہونے پرفخرہے لیکن یہاں صرف مہاجرنہیں بستے،یہاں لاکھوں کی تعداد میں پٹھان،بلوچ اور ہزارے والے بستے ہیں،تمام زبانیں بولنے والے ایک جھنڈے تلے اکٹھے ہوکرکراچی کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں

    کراچی کو ایک موقع دو،فاروق ستار
    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کادن ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہمیت کاحامل ہے،پورے پاکستان کو ایم کیو ایم سے امیدیں ہیں،آج ایک متحد اور منظم ایم کیو ایم قائم کرنے جا رہے ہیں،کراچی منی پاکستان،یہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں،ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریبان ہیں،ہمیں موقع دیں کراچی والے10 ارب ڈالر کما کر دے دیں گے ہمیں تقسیم اور انتشار سے باہر نکلنا ہوگا، ہمارا عمل بتائے گا کہ ہم کیوں متحد ہوئے؟ہمیں ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کو دیکھنا ہے ہمیں یہاں ری برانڈ ایم کیو ایم بنانی ہے ہمیں ماضی کی چھاپ سے الگ کر کے خود کودور لے جانا ہے،کہیں نہ کہیں ہماری غلطیاں تھیں، ہماری تقسیم تھی یہاں اور باہر رہنے والے پاکستانیوں کو زمینی حقائق کا پتہ ہونا چاہیے،23اگست کو وہاں سے لکیر کھینچی گئی تو ہم نے بھی لکیر کھینچ دی تھی، 22اگست سے پہلے کے مقدموں میں ہمیں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟کیسز کافیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے،کراچی کو ایک موقع دو، ہمیں ایک بار اپنا آئینی کردار ادا کرنے دو.

    قبل ازیں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال بہادر آباد پہنچ گئے .پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی بھی مصطفی کمال کے ہمراہ پہنچے ہیں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پی ایس پی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

    قبل ازیں پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاوس میں مختصرخطاب میں کہا کہ کارکنان منظم اندازمیں بہادر آبادمرکزکی طرف جائینگے،کسی قسم کی بدنظمی نہیں کی جائےگی،کارکنان کسی قسم کی نعرے بازی بھی نہیں کرینگے، راستے میں ریلی کی صورت ٘میں پاکستان ہاوس سے روانہ ہونگے،ٹریفک جام کی صورت میں ایمبولیس اور شہری کی مددکرکےآگے بڑھناہے،ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہدایت پرعملدرآمدکرناہے،

    قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ آج کراچی کی سیاست کا تاریخی دن ہے یہ طے کرلیا گیا کہ انتخابی نشان پتنگ ہوگا ،پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان ہوگا،ایم کیو ایم کا اتحاد مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ،

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر امدادکے اعلان کو سراہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزرات خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لیے ویزہ انٹرویو سے متعلق سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ویزہ سہولیات سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی، اس اقدام سے نہ صرف ویزہ لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے بھی وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 90 لاکھ پائونڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنے 2 بچے سمندر میں ڈبو کر ماردیئے

    بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنے 2 بچے سمندر میں ڈبو کر ماردیئے

    بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنے 2 بچے سمندر میں ڈبو کر ماردیئے

    کراچی کے ساحلی علاقے منوڑہ کے قریب باپ نے بچوں کو سمندر میں پھینک دیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے والد کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کی شام ایک شخص اور اس کے 2 بچوں کے ڈوبنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ ڈوبنے والے شخص کو بچالیا گیا تھا جب کہ دونوں بچوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار سمندر میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ملزم نے پہلے بچوں کو پانی میں ڈبو کر مارا اور پھر خود بھی اپنا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگوں نے اسے بچالیا۔ فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ بچے ڈبونے والے ظالم باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے بیوی سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، اس حوالے سے بیوی کے والدین اور بہن سے بھی بات کی لیکن ان کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    ملزم نے مزید بتایا کہ واقعے والے روز وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ یہاں آیا تھا، اس وقت بھی اس نے بیوی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن تھک ہار کر سوچا کہ اپنی اور بچوں کی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے بچے سمندر میں پھینکے، وہ نہیں ڈوبے تو اس نے خود بچوں کو ڈبویا، اس کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے بچ گیا۔

  • سارہ ملک کی ناک اور آنکھوں پر نشانات تھے. ایس ایس پی زاہدہ پروین

    سارہ ملک کی ناک اور آنکھوں پر نشانات تھے. ایس ایس پی زاہدہ پروین

    سارہ ملک کی ناک اور آنکھوں پر نشانات تھے. ایس ایس پی زاہدہ پروین

    کراچی کے ساحل سی ویو سے سارہ ملک نامی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی ) زاہدہ پروین نے بتایا کہ 6 جنوری کو ”15“ پر جمال نامی شخص نے ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔ ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کا بیگ اور دیگر چیزیں تحویل میں لیں، بیگ سے ایک اسپتال کا کارڈ ملا۔

    زاہدہ پروین کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کے سارہ ان کے پاس کام کرتی تھی۔ ایس ایس پی زاہدہ نے کہا کہ اتوار کے روز صبح سمندر کنارے لاش ملی، فیملی نے لاش کی شناخت کرلی ہے، لاش کو میڈیکل کیلئے اسپتال بھیجا گیا جہاں پتا چلا کہ باڈی دو روز پرانی نہیں ہے۔ ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ سارہ کی آنکھوں پر تشدد کے نشانات تھے، ناک پر بھی نشانات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    ان کا کہنا تھا کہ 15 کے کالر نے لڑکی سے بات بھی کی تھی، لڑکی سمندر کنارے رو رہی تھی، جمال نے لڑکی سے پوچھا تو اس نے کچھ بھی بتانے سے منع کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق مقدمے میں اسپتال کے مالک شان سلیم اور خاتون کو نامزد کیا ہے، ملزم شان سلیم کو گرفتار کرلیا ہے، شان نے سارہ ملک کا موبائل چھپا دیا تھا، وقاص احمد شان سلیم کا پارٹنر ہے۔

  • چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

    چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

    چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

    چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی. جبکہ اس تقریب میں شریک گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں، پاک چین دوستی لازوال ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، ملک خوشحال ہوگا،بے روزگاری کم ہوگی. چینی سفیر نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک بہترین تعلق ہے.

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ جب کہ ہم ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے اور حالیہ دنوں چین نے پاکستان کی سیلاب کے دوران مدد کی کوشش کی ہے اور یہ مدد مزید بھی جاری رہے گی کیونکہ پاکستان کے ساتھ بہت گہری دوستی ہے.

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک منفرد ملک ہے، ان کا ہر کام باقی دنیا سے مختلف ہوتا ہے، وہ ایک خود اعتماد قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں،ہمیں چین سے کچھ سیکھنا بھی ہوگا۔

    https://twitter.com/KhadimHussainKK/status/1613459910368399360
    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ نے آج وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔