Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں 102 رنز سے شکست دے کر ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا تھا. کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

    اس سے قبل پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 335 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےوالے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قومی ٹیم کی طرف سے اننگ کا آغاز فخر زمان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان اس بار میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 7 ویں اوورز میں 36 کے مجموعی سکور پر 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر میٹ ہینری کا شکار بن گئے۔ شان مسعود اور بابر اعظم سکور کو آگے لیکر چلے ، اس دوران دونوں بیٹرز نے زبردست چوکے لگائے، تاہم شان مسعود بدقسمت ثابت ہوئے اور ففٹی مکمل نہ کر سکے، 86 کے مجموعی سکور پر 55 گیندوں پر 44 رنز بنا کر سوڈھی کی گیند پر اسٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔


    محمد رضوان اس بار بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 28 گیندوں پر 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 27 ویں نصف سنچری بنائی۔ کپتان کی اپنے کیریئر کے آخری 16 میچز میں 13 ویں نصف سنچری تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 100 گیندوں پر 117 رنز کی زبردست پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ کا اختتام میٹ ہینری نے کیا جنہوں نے آغا سلمان کو 58 سکور پر پویلین بھیج دیا، افتخار احمد نے کپتان کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی، مڈل آرڈر بیٹر 22 گیندوں پر 28 سکور بنا کر چلتے بنے۔

    اس دوران قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر 18 ویں سنچری مکمل کی، کپتان نے 117 گیندوں پر 107 رنز کی باری کھیلی، وہ لسٹر کی گیند پر میک کونچی کو کیچ دے بیٹھے۔ آخری اوورز میں میچ دلچسپ ہوا ، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 سکور کی باری کھیلی، آخری دو اوورز میں گرین شرٹس نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، میٹ ہینری نے تین، بین لسٹر، ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی سکواڈ
    سیریز کے چوتھے میں پاکستان کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق، شاداب خان، عبد اللہ شفیق ، محمد نواز ، نسیم شاہ کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اُسامہ میر، حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔ فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، محمد حارث، اُسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، حارث رؤف

    نیوزی لینڈ سکواڈ
    ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن، جیمی نیشم، کول میکونچی، ایش سوڈھی، میٹ ہینری، بین لسٹر، بلیئر ٹکنر

  • وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک  سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی جبکہ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔

    خیال رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس (سوم) کی تاجپوشی کی شاہی تقریب کل ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق تقریب تاجپوشی میں شرکت کیلئے بادشاہ چارلس کا قافلہ صبح برطانوی وقت کے مطابق 10 بج کر 20 منٹ پر بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبے کیلئے روانہ ہوگا۔ بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر ڈائمنڈ جوبلی سٹیٹ کوچ میں سوار ہوں گے، جسے چھ ونڈسر گرے گھوڑے کھینچیں گے، اسٹیٹ کوچ کے گرد بادشاہ کے محافظ موجود ہوں گے۔

    بادشاہ چارلس کا قافلہ بکھنگم پیلس سے 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے صبح 11 بجے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے گا۔ صبح گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبے میں تقریب تاجپوشی کا آغاز ہوگا، بادشاہ چارلس کو دن 12 بجے تاج پہنایا جائے گا۔ برطانوی بادشاہ چالس کی تاجپوشی کے بعد چرچ آف انگلینڈ کے پادریوں اور کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کی قیادت میں چرچ سروس ہوگی جو ایک بجے تک جاری رہے گی۔

  • بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا۔ بلاول بھٹو زرداری

    بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا۔ بلاول بھٹو زرداری

    بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا۔ بلاول بھٹو زرداری

    پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا ہے واضح رہے کہ بھارتی شہر گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ جسمیں وزیر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کا مقصد پاکستان کا مقدمہ دنیا اور ممبر ممالک کے سامنے رکھنا تھا اس حوالے سے دورہ کامیاب رہا۔ جہاں تک کشمیر کی بات ہے تو کشمیر کے معاملے پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا معاملہ ہم نے اٹھایا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے بھارت کب تک کشمیر میں حق رائے دہی سے بھاگتا رہے گا، انڈیا نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا، اگر یہ فیصلہ کرلیں کہ ان کی شکل پسند نہیں تو بات چیت اپنی جگہ ہم کسی پلیٹ فارم پر نہیں جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دوطرف تعلقات یا باہمی اختلافات پر کھل کر تو بات نہیں ہوسکتی تاہم ڈپلومیٹک طور پر دائرے میں رہتے ہوئے ہم نے اپنا مؤقف پہنچایا۔

    بلاول نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کی بات ہے تو بھارت میں بے جے پی کی کوشش رہی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ اگر مسلمان ہندوستان کے ہوں یا پاکستان کے وہ سب کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں ہم نے کوشش کی کہ مسلمانوں سے متعلق گمراہ کن خیالات کو تبدیل کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جیو پولیٹیکس کے کھیل کا حصہ بنیں گے تو شہری مرتے رہیں گے، دونوں ممالک کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا دہشتگردوں کو عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے دیں گے یا دونوں ملک کی حکومتیں خود فیصلہ کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بھارت جہاں کوئی شہری دہشتگردی کا شکار ہو مجھے دکھ ہوتا ہے، پاکستان تو خود دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے۔ بھارت سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر ان کی نفرت عروج پر پہنچ گئی تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اجلاس کے موقع پرمختلف وزرائےخارجہ سے ملاقات ہوئی، ایک کے سوا تمام وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھاکہ 5 اگست 2019 کوبھارت نے غیرقانونی اقدامات کیے، 2019 کے اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام نے دونوں ممالک کے حالات کو تبدیل کردیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ کشمیرکے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے تعلقات متاثرہوئے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کوبات چیت کےلیے سازگارماحول پیدا کرنا ہوگا، پاکستان اوربھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے آن کیمرا ہاتھ ملانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، یہ بھارتی وزیر سے ہی پوچھا جائے، بھارتی وزیر خارجہ اور میرا ایک ہی طریقے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے، بھارتی وزیر خارجہ سب سے ایک ہی طریقے سے ملے۔ کھیلوں سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت میں بلائنڈ کرکٹ میچ ہورہا تھا، اس میں پاکستانی ٹیم کوجانا تھا مگر ویزہ نہیں مل سکا، بھارت کیوں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ڈرتا ہے؟ کھیل کو سیاست اور خارجہ پالیسی سے الگ رکھنا چاہیے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں فلحال کسی اضافے کا کوئی امکان نہیں. وفاقی وزیر توانائی

    بجلی کی قیمتوں میں فلحال کسی اضافے کا کوئی امکان نہیں. وفاقی وزیر توانائی

    وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں آ نے والے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں،220 کلو میٹر پر محیط 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے،آئندہ ملک میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی،موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران سسٹم میں تین ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے،رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز واپڈا ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے۔

    پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مجھے خصوصی ہدایت کی تھی اور وزارت توانائی نے ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو مکمل کیا جس میں چار لائنیں 220 کلو میٹر پر بچھائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر 880 کلو میٹر بنتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا کیونکہ اس ہائی وولٹیج لائن میں 70 فیصد میٹریل باہر سے منگوایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ہم ایک اور ریکارڈ منصوبہ مکمل کر نے جارہے ہیں جو ایران سے گوادر تک جیونی ٹرانسمیشن لائن ہے جس پر کوئٹہ الیکٹر ک کمپنی نے کام کیا ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ کے وسط میں اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ 2018 کے بعد ملک پر ترقی دشمن حکومت مسلط کر دی گئی جس کی زہریلی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کا سفر رک گیا۔خرم دستگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جس میں دو ہزار میگاواٹ تھر کوئلے سے بنائی گئی ہے، یہ وہ منصوبے ہیں جن کے سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے رکھے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیں خصوصی ہدایت کی ہے کہ ملک میں سستے ترین وسائل سے بجلی پیدا کی جائے اور آئندہ اب ملک میں امپورٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے اور ہم صارفین کو مہنگی بجلی فراہم کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیزن میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے سسٹم پر زیادہ بوجھ نہیں پڑا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بھی بہتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم عوام کو کم سے کم قیمت پر بجلی فراہم کریں گے مگر سابقہ ترقی دشمن حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے انہیں ادائیگی نہیں تھی جس کی وجہ سے ہم پر وہ ادائیگیاں کرنے کا پر دبائو ہے، اگر و ہ ادائیگیاں نہ کرنی ہوتیں تو ہم صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 41 پیسے بجلی سستی فراہم کرتے،

    مگر آئی ایم ایف کے دبائو کی وجہ سے 75 پیسے بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگا کرنا پڑی،41 پیسے ریلیف کے بعد اب 34 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین کو دینا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور یہ اہم سوال ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کے بغیر اپنی معاشی صورتحال بہتر کر سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر خزانہ بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے بھی منتظر ہیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے حکومت تھر سے صرف کوئلہ نکال رہی اور وہا ں کی عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہی حالانکہ حالات اس کے برعکس ہیں،اس وقت تھر میں حیران کن ترقی ہو چکی ہے وہاں پر بہترین سڑکیں، صحت کے مراکز اور سکولز قائم ہیں اور تھر کا شمار تھوڑے عرصے بعد ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا جس میں 31 یا 32 فیصد ووٹ لینے والی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا جبکہ اب میں عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں اس وقت ملک میں 68 فیصد ووٹ لینے والی جماعتیں برسر اقتدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آئین 90 دن میں الیکشن کرانے کا کہتا ہے اور ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں اور تمام صوبوں میں ترقی کا سفر یکساں ہو نا چاہیئے ، اس لئے ملک میں عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہیئں۔

    امپورٹڈ کوئلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 2018سے 2022تک ملک پر ترقی دشمن حکومت مسلط رہی ،جس کو ختم کر کے ہم نے پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور بہت سارے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے،جس میں سرفہرست مانسہرہ میں 765کے وی کے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس نے صارفین بجلی کوکوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ عوام پر زیادہ سے زیادہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ان پر مزیدبوجھ ڈالا،،منصوبے سے تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مشکور ہوں،انہوں نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں اس منصوبے کی وجہ سے تھر خوشحال علاقوں میں شامل ہوگا،ہم توانائی کے حصول کے لیے مقامی کوئلے کو استعمال میں لا رہے ہیں،ملک میں مہنگی بجلی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اس کو چلانا ملکی مفاد میں نہیں ہے

    خرم دستگیر نے کہا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،بجلی سپلائی کے نظام میں جدت لانے کی ضرورت ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی وقت میں انتخابات ہونے چاہییںاور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،آئین سب صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کا کہتا ہے،یہ تمام صوبوں کی متفقہ رائے ہے کہ چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی وجہ سے پورے ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات ہونے چاہییں،یہ سال کا دوسرا پراجیکٹ ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے، رواں مالی سال کے دوران ایران سے گوادر تک بولان جیونی ٹرانسمیشن لائن کو بھی این ٹی ڈی سی نے کوئٹہ الیکٹرک کمپنی کے ساتھ مل کر مکمل کیا ہے،جس کا افتتاح جلد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔

  • الیکشن نہ کروائے گئے تو وزیراعظم نااہل ہو جائے گا. عمران اسماعیل کا دعویٰ

    الیکشن نہ کروائے گئے تو وزیراعظم نااہل ہو جائے گا. عمران اسماعیل کا دعویٰ

    سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نااہل ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم یو ایم کے فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے ریفرنس تیار کیا اور اسے دائر کرنے کے لئے عمران خان کو قائل کیا تھا جب کہ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ فروغ نسیم کے پیچھے بھی کوئی تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ فروغ نسیم کو کلین چِٹ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ عدلیہ کے خلاف جو سسٹم بنا رہے تھے میری اس پر نظر تھی اور میں عمران خان کو کہتا رہا یہ کہیں اور سے لائن لے رہے ہیں، اسی پر میں نے ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم عمران خان کو یقین دلایا کرتے تھے کہ ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں، وہ پی ٹی آئی کے وزیر اور سینیٹر ہیں۔

    پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ انتخابات اب مشکل لگ رہے ہیں اور اگر الیکشن نہیں ہوئے تو وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر نااہل ہو جائیں گے جب کہ سپریم کورٹ کی بات نہ ماننے پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ ہم بیک وقت انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، ہم نے ترمیم کے لئے قومی اسمبلی میں واپسی اور الیکشن کرائے کے لئے فوری امبلی توڑ دیں، صرف 40 سے 50 دن کا فرق تھا لیکن پی ڈی ایم نے مذاکرات میں لچک نہیں دکھائی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت اور رہنما پیپلز پارٹی سید نوید قمر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان کی جیب میں ایک پسٹل ہے جسے وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت انتخابات سے متعلق کیس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات سے ہی راستہ نکل سکتا ہے، تحریک انصاف صرف آئین کی شق پر زور دے رہی ہے جب کہ بیک وقت انتخابات بھی الیکشن ایکٹ 2017 کا حصہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جبکہ صدر پلڈات احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ 14 مئی کا حکم برقرار ہے، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے بار بار یاد دلانے کے پیچھے کوئی مقصد ہوگا، عدالت حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست چاہتی ہے تاکہ 14 مئی کا فیصلہ تبدیل کیا جاسکے۔ احمد بلال محبوب نے کہا کہ ہوسکتا ہے سپریم کورٹ نے جلد بازی میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم نامہ جاری کیا، بعد ازاں سکیورٹی فورسز کے حکام نے عدلیہ کو بریفنگ دی اور پھر عدلیہ نے سماعت میں سنگین صورتحال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

  • ناجائز بلوں پر خواتین غصہ، گیس دفتر پر حملہ کردیا

    ناجائز بلوں پر خواتین کا غصہ، گیس دفتر پر حملہ کردیا

    لاہور میں گیس کے بلوں میں میٹر رینٹ اور دیگر بقایاجات پر خواتین کا احتجاج، ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مسلح خواتین نےسوئی گیس آفس میں توڑ پھوڑ کی۔سوئی گیس آفس میں موجود ملازمین نےچھپ کر جان بچائی ،خواتین نے بعد میں سڑک بلاک کر کے احتجاج بھی کیا۔


    دوسری جانب ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہےکہ توڑ پھوڑ کرنے والی خواتین کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، سوئی گیس آفس پر حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ سوئی ناردرن گیس نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات میٹر،رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ یہ اوگرکا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹرسے کم گیس بل والوں پر میٹر رینٹ لاگو نہیں ہو گا۔ ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے،اوگرا گیس ٹیرف حکومت پاکستان کی منظوری سے نافذ کرتا ہے۔

  • حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیر خزانہ

    حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے پی مورگن دبئی کے عمران زیدی کی قیادت میں عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری فنانس، اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے ملک کی معاشی صورتحال اور آؤٹ لک پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام، مارکیٹ پرسیپشن اور آؤٹ لک کے ساتھ ساتھ بیرونی کھاتوں کی صورتحال کے حوالے سے بھی جامع تبادلہ خیال کیا ۔


    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ملک کے معاشی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت ملکی معیشت کو استحکام اور ترقی کی جانب گامزن کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    انہوں نے بتایا کہ بطور وزیر خزانہ انہوں نے ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور موجودہ حکومت موجودہ پروگرام کو مکمل کرنے اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ جے پی مورگن کے عمران زیدی نے وزیر خزانہ کو کمپنی کے پروفائل اور دنیا کے مختلف ممالک کو فراہم کی جانے والی اس کی مالیاتی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لئے کئے گئے پالیسی اقدامات کو سراہا اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لئے وفد کے مثبت ارادوں کو سراہا۔

  • وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں ثاقب نثار، محمد بشیر، اور فیض حمید ملوث ہیں۔ میاں نواز شریف کا الزام

    وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں ثاقب نثار، محمد بشیر، اور فیض حمید ملوث ہیں۔ میاں نواز شریف کا الزام

    وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں ثاقب نثار، محمد بشیر، اور فیض حمید ملوث ہیں۔ میاں نواز شریف کا الزام

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں، یہ ہے پاکستان کی تباہی کی اصل سازش جبکہ کیپشن میں مزید لکھا کہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش رچانے، وزارت عظمیٰ سے ہٹانے، سزا دینے میں ثاقب نثار اور انکا بینچ، نیب کورٹ کے جج محمد بشیر، جنرل باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں۔


    ٹویٹر کے کیپشن پر نواز شریف نے لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا Suo Moto نوٹس لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس لیا جائے گا؟ کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے ؟ علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ کیا جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا ؟ جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کے گھر دو مرتبہ جاکر کیوں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا قومی مفاد میں ہے اور اگر انہیں ضمانت ملی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی ؟ یہ دو سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا ؟

    سماء کے مطابق سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس صدیقی کو کیوں کہا کہ نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہے اب صرف سزا کی مدت طے ہونا باقی ہے؟ انکو کیسے معلوم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟ کیا جج محمد بشیر سے پوچھا جائے گا کہ جنرل فیض حمید کو کیسے علم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے ؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    نواز شریف نے لکھا کہ کیا انور کاسی سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بینچ سے ہٹایا اور کہا کہ خاموش رہیں یہ اوپر سے حکم ہے؟ اوپر سے حکم کس کا تھا ؟ کیا اعجاز الاحسن سے بھی پوچھا جائے گا کہ انھوں نے بطور مانیٹرنگ جج اس انصاف کے قتل میں کیا مانیٹرنگ کی تھی جو آج تک چلتی ہی جا رہی ہے؟ کیا جنرل باجوہ سے پوچھا جائے گا کہ انکی سرپرستی اور ناک کے نیچے جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے کرتا رہا ؟

  • فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا

    فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔ جبکہ ایف آئی اے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح خان کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا اور اس ضمن میں فرح خان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹرپول کو درخواست دے دی ہے، ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تو فرح خان کی گرفتاری عمل میں لائے گی۔جبکہ خیال رہے کہ عدالت فرح خان کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان تحقیقات سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہیں، جنہوں نے غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ سے اربوں روپےکمائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ فرح خان نے منی لانڈرنگ کے ذریع ےاثاثہ جات بنائے، انہوں نے سرکاری افسران پر دباؤ ڈال کر غیر قانونی ٹھیکے لئے اور ٹھیکے ایوارڈ کروانے کے لئے کروڑوں روپے کی رشوت بھی لی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دن آج مثبت رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دن آج مثبت رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دن آج مثبت رہا

    کاروباری دن میں 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42323 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے سے 42241 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 17 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.46 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے رہی۔

    دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں جمعہ کے روز 23 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 287 روپے ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 283 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔