Baaghi TV

Tag: pakistan

  • ایک اورپولیس آفسر نے کرونا کو شکست دے دی.

    ایک اورپولیس آفسر نے کرونا کو شکست دے دی.

    (حمزہ رحمن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کرونا کو شکست دے دی
    کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے صحت یابی کے فوری بعد فرائض کی انجام دہی کا آغاز کردیا.

    صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر پولیس فورس اور عوام کا شکر گزار ہوں۔ کرونا کیخلاف جنگ احتیاطی تدابیر’موثر علاج اور ہمت و حوصلے سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ کرونا کیخلاف نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مثالی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔جنوبی پنجاب پولیس فورس نے اپنے کمانڈر کی صحت یابی پر مسرت اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا.

  • وزیراعظم کی رہاشی علاقہ کی پولیس قبضہ مافیا بن گئی؟

    وزیراعظم کی رہاشی علاقہ کی پولیس قبضہ مافیا بن گئی؟

    موضع ملوٹ کی اراضی پر قبضے کا معاملہ شدد اختیار کر گیا. تھانہ بنی گالہ کی حدود میں واقع موضع ملوٹ کی ارضی کا قبضے سلسلہ راتوں رات بھی جاری، تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او عاصم کو مقامی مالکان کی اطلاع کے باوجود سلسلہ نا رک سکا، تھانہ بنی گالہ کا عملے کی موجودگی میں ہیوی مشینری سے رات گئے قبضے کا سلسلہ جاری ہے، سول عدالتوں اور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ایس ایچ او بنی گالہ کاروائی سے گریزاں
    اس حوالے سے (ًمظاہرین) تصدق شاہ کا کہنا ہے کہ بارہاایس ایچ او عاصم کو قبضے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کی موجودگی میں اراضی پر ڈویلپمنٹ کا کام جاری ہے. پولیس کی موجودگی میں موقع پر مسلح افراد موجود ہیں
    تصدق شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسے ہی قبضے کے سلسلے میں اطلاع دینے پر ہم پر ہی جھوٹی ایف آر دی گئی تھی.
    پولیس کی موجودگی میں ہیوی مشینری کا کام کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ محکمہ پولیس اس سارے کام میں ملوث ہے. ہماری درجنوں درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا.
    عدالت کے کلئیر احکامات کے باوجود ہماری درخواست پر آیف آئی آر نہی دی جارہی، تصدق شاہ کی دہائی
    سابقہ ایف آئی آر جھوٹی ثابت کرنے کے لیئے کل بنی گالہ کے احتجاج اور پریس کانفرنس میں ثبوتوں سے پردہ اٹھائیں گئے، اس کے ساتھ ساتھ انکا کہنا تھا کہ کل تھانہ بنی گالہ کے باہر احتجاج پر مجبور ہیں.

  • ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت

    ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت

    اسلامآباد (حمزہ رحمن) ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت، ایسا اس موقع پر ہوا جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات ہوئی.اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ پاکستان آزربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے ، تاریخی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہی.
    صدر مملکت نے ناگورنو کاراباخ کی آزادی پر حکومت اور آزربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کی، جبکہ پاکستان آزربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا کا اعلان بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے اور ثقافتی وتجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.
    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسلام آباد میں پاک – آذربائیجان -ترکی سہ فریقی مذاکرات سے سہ رخی تعلقات اور برادر ممالک کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہو گا، صدر عارف علوی صدر مملکت نے کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ممبر کی حیثیت سے آزربائیجان کے کردار کو سراہا.اس موقع پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعاون میں اضافے کی صلاحیت موجود کا اعتراف کیا.
    جیہون بیراموف آزری وزیرِ خارجہ نے نگورنو کاراباخ پر آزربائیجان کے موقف کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا، ان کا اعلامیہ تھا کہ آزربائیجان مسئلہ کشمیر پر تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.

  • پیپلز پارٹی کی حکومت کے آگے نئی رکاوٹ، ایک اور سیاسی کارڈ یا نئی تحریک کا اعلان؟

    پیپلز پارٹی کی حکومت کے آگے نئی رکاوٹ، ایک اور سیاسی کارڈ یا نئی تحریک کا اعلان؟

    اسٹیل مل پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسٹیل مل کو فوری طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ ٹریڈ یونین رہنماؤں کی سفارش پر کیا گیا ہے.
    اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سیکریٹری محکمہ محنت رشيد سولنگی، ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری، مزدور رہنما کرامت علی، حبیب جنیدی اور اسٹیل مل ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی جس میں سندھ حکومت نے اسٹیل مل معاملے پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مسودہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب تیار کر رہے ہیں۔
    اس مو قع پر سید ناصر حسین شاہ کا کہان تھا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کے حقوق کا ہرحال میں تحفظ کرے گی.
    اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ اسٹیل مل کے محنت کشوں سے سفارشات لے کر ان پر عمل کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ محنت کش پر امن احتجاج کریں، ان کا حق ہے، لیکن ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے ان کی تحریک کو نقصان پہنچے کچھ سال قبل پی آئی اے کی تحریک میں میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں تھیں. صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم خط لکھیں اور وفاقی حکومت فوراً اسٹیل مل کا کنٹرول سندھ حکومت کے حوالے کر دے۔ یہ طویل جدوجہد ہے جو ہم سب نے مل کر کرنی ہے.
    اس موقع پر مزدور رہنما کرامت علی کا کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر تحریک چلانی پڑے گی، وفاق اتنی آسانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔سٹیل مل پر پبلک کو موبلائیز کرنے کی ضرورت ہے، احتجاج کرنے والے مزدوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، یہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی ہے اسے روکا جائے۔ ٹریڈ یونین رہنماکا کہنا تھا کہ یہاں پر بیٹھے تمام ٹریڈ یونین ساتھی متفق ہیں کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس معاملے کو روکیں گے.

  • امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
    سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
    اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔

  • سینیٹر رحمان ملک نے  بھارت  داعیش اور بلوچستان میں پھیلائی جانے والی بد امنی کے کلاوے جوڑدیئے

    سینیٹر رحمان ملک نے بھارت داعیش اور بلوچستان میں پھیلائی جانے والی بد امنی کے کلاوے جوڑدیئے

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت خود داعش کی پرورش کر رہا ہے اور بھارت میں داعش کے باقاعدہ ٹریننگ کیمپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری پر ہونے والے حملوں،بلوچستان میں پھیلائی جانے والی بد امنی اور عالمی سطح پر بھارت کے خلاف ملنے والے شواہد عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان میں داعش ایک عناصر تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہیں اور وزارت داخلہ اس سلسلے میں کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے اور اب تک جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اُس پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔
    کرونا وباء سے تحفظ کیلئے ویکسین پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اگر چہ ویکسین دنیا کیلئے ای اچھی اور خوش آئند پیش رفت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی سرکار کے ہاتھوں اس سہولت سے بھی محروم رہے گے اور ہمیں خود مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کو یہ سہولت فراہم کرنی ہو گی۔
    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں زونبی کے نام سے ایک نشہ متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ انتہائی خطرنا ک نشہ ہے جس سے بچے عجیب و غریب حرکا ت شروع کر دیتے ہیں اور اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ پاتے۔ انہوں نے کہا کہ اس گنونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی اشد ضرورت ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔

  • پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں، یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کی (ن) لیگ کو للکار اورطنزوں کی بوچھاڑ سب مخالفین کے پول کھول دیئے۔

    پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں، یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کی (ن) لیگ کو للکار اورطنزوں کی بوچھاڑ سب مخالفین کے پول کھول دیئے۔

    پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنایا گیاجہاں شاہی خاندان کے افراد اپنا علاج کروا سکیں
    وائسرائے ہند کی طرح یہ لوگ پاکستان حکومت کرنے آتے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کا کہنا ہےتھا کہ ظل سبحانی نے جس ایون فیلڈ سے انکار کیا آج وہاں شان سے مقیم ہیں ، اقتدار سے محرومی پر عوام کو لاورث چھوڑ کر اپنے بچوں کے پاس جانا ان کا وطیرہ ہے۔
    ایک طرف دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایون فیلڈ فلیٹ، جاتی امرا ء محل اور سرے محل تعمیر کئے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈ مہیا کر رہی ہے دوسری طرف 35سال تک باریاں لینے والے ظل سبحانی نے پنجاب پر نحوست کو مسلط رکھا اور پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنایا جہاں شاہی خاندان کے افراد اپنا علاج کروا سکیں۔
    نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ظل سبحانی کے کالے کرتوت بین الاقوامی سطح پر عیاں ہوئے، براڈ شیٹ کی چارج شیٹ ن لیگ کے خوشامدیوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ن لیگ والے چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں۔کنیز اول حکومت پر برستی رہتی ہیں، نادان درباریوں سے کہتی ہوں کہ ظل سبحانی ہجرت کرچکے ہیں۔
    عوام جواب چاہتے ہیں پریس کانفرنس کے بدلے پریس کانفرنس نہیں چاہتے۔ کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ہوتے ہوئے مولانا نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کا اعلان کیوں نہ کیا۔مودی کی بجائے مولانا کا رخ پنڈی کی جانب ہوتا ہے۔ہم منتظر ہیں کہ پی ڈی ایم کب اعتراف جرم کرے گی ۔ پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں،یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے۔عمران خان اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں.دونوں کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے.
    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مشکل پڑنے پر مولانا کو بھی زرداری اور نواز شریف اپنے پاؤں کے نیچے دبا لیں گے۔
    ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے داتا دربار پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت غریب، بے سہارا، نادار اور مستحقین کے حقوق کی پاسدار ہے۔ماضی کے ڈرامے بازوں اور شوبازوں کے برعکس عوام کے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بزدار حکومت معاشرے کے کمزور طبقہ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیرسرپرستی پناہ گاہوں میں مقیم افراد کوبہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
    پناہ گاہوں کا منصوبہ غریب اور مستحق افراد کیلئے ہے۔مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے پناہ گاہوں کی تعمیر میں حصہ لیا.پناگاہوں میں معیاری کھانا مہیا کیا جاتا ہے. حکومت نے باہمت بزرگ اور وسیلہ پروگرام کے ذریعے بوڑھے بزرگوں کی ذمہ داری اٹھائی۔حکومت کبھی اپنے پسے ہوئے طبقات کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ معاون خصوصی نے پناہ گاہ میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

  • اسلام آباد میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

    اسلام آباد میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

    اسلام آباد میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت اسلام آباد میں فضل سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

    فضل سافٹ ویر ٹیکنالوجی پارک سرکاری اور نجی شعبے کے تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے جہاں 40،000 مربع فٹ جگہ پر 10 آئی ٹی کمپنیوں نے اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جبکہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح ہے۔

    اس سے قبل اسپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے قائم کردہ گلگت آئی ٹی پارک کا افتتاح گذشتہ سال اکتوبر چیف آف آرمی اسٹاف نے کیا تھا ۔

    افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی تھے جبکہ تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سینئر عہدیداران شریک تھے۔

    اس اہم تقریب کیلئے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ اس شعبے کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مجموعی معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور فروغ کیلئے اس صنعت سے منسلک کمپنیوں اور ماہرین کوانتہائی پرکشش مراعات فراہم کی جارہی ہیں اس ضمن میں متعدد منصوبے ہیں جن کا مقصد آئی ٹی انڈسٹری کو اس کی نمو میں مدد اور مدد فراہم کرنا اور مقامی اور برآمدی آمدنی میں مسلسل اضافے کی رفتار کو یقینی بنانا ہے۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق حکومت درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے لیئے مقامی صنعت کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اسی سلسلے میں خصوصی اقتصادی زون اور خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے ، وزارت آئی ٹی نے پرکشش مراعات کا آغاز کیا ہے جس میں انکم ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس ، دیگر ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹیوں سے 10 سال کی چھوٹ شامل ہے۔ اسی طرح ان زونز کی حدود میں خدمات پر 10 سال کیلئے جنرل سیلز ٹیکس سمیت منافع پر دیگر ٹیکسز میں چھوٹ دی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ "پاکستانی عوام اس حقیقت پر فخر کرسکتے ہیں کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کو مصنوعات اور خدمات مہیا کررہی ہیں۔ جدید ترین ٹکنالوجی جیسے اےآئی ، روبوٹکس اور ڈرائیور لیس کاروں پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ورک کا انعقاد پاکستان میں کیا جارہا ہے اور امریکی کمپنیوں سمیت بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈٖویلپمنٹ سنٹرز قائم کیے ہیں۔

    سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ، آئی ٹی انڈسٹری کی عروج کی وجہ سے ملک میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی شدید مانگ ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ آپ کے منصوبے پائیدار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ اس میں نجی شعبوں کو مراعات بھی دی جائیں کہ وہ آگے آئیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں آج کی یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وفاقی وزیر سید امین الحق کی ہدایت پر ہم نے آئی ٹی کے شعبے کی تعمیرو ترقی اور معیشت میں اس کی نمایاں حصہ داری کیلئے جارحانہ انداز اختیار کیا ہے وزارت آئی ٹی اوراس کے ماتحت اداروں کے ایک کے بعد ایک منصوبے اور پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل اس کی روشن مثال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک غیر استعمال شدہ عمارتوں کو جدید ترین سافٹ ویئر پارکس میں تبدیل کرنے کا تعلق ہے تو مزید اچھی خبریں آرہی ہیں۔ جامعات میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کی راہ میں کام تیزی سے جاری ہے۔

    شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے پیشہ ور اور کاروباری افراد جو پاکستان کی آئی سی ٹی انڈسٹری کو ملک کے لئے کامیابی کی تاریخ بنارہے ہیں ، انہوں نے ترسیلات زر کی مد میں بے مثال شرح نمو حاصل کی ہے اور اسے پاکستان سے آئی ٹی خدمات کے شعبے کو بڑا برآمد کنندہ بنادیا ہے۔ انہوں نے آئی ٹی انڈسٹری اور عوامی شعبے کے اداروں کے مابین قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائے۔

    پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ، عثمان ناصر نے اپنے استقابلیہ خطاب میں کہا کہ ملک کے ترقی پذیر علاقوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لئے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کمپنیوں کے لئے پی ایس ای بی رجسٹریشن فیس بشمول ملک کے ترقی پذیر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کال سینٹرز اور آئی ٹی اسٹارٹ اپس کیلئے مکمل طور پر معاف کردی گئی ہے۔ یہ عمل پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلگت ایس ٹی پی کی کامیابی اپنی مثال آپ بنتی جارہی ہے ابتدائی طور پر اس آئی ٹی پارکس سے 73 آئی ٹی پیشہ افراد نے اپنے کام کا آغاز کیا جنہوں نے خواتین سمیت آئی ٹی گریجویٹس کو مزید تربیت اور سرپرستی فراہم کی ، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 150 آئی ٹی پروفیشنلز نے گلگت میں آئی ٹی انڈسٹری کی نمایاں توسیع میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسے ایک مثالی پارک بنادیا ہے۔ گلگت کی کامیابی کی بہت سی کہانیوں میں "شی ڈیو” نامی کمپنی بھی ہے جو ایک 17 رکنی خواتین کمپنی ہے جو مقامی اور بین الاقوامی صارفین کو ٹیکنالکوجیکل سہولیات اور اس کی سروسز فراہم کرتی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے کیسز اور اموات میں تیزی سے پھر اضافہ ہونے لگا

    پاکستان میں کرونا کے کیسز اور اموات میں تیزی سے پھر اضافہ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1167 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہو گئی ہے ،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 15ہزار 446 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور 13 ہزار 965 زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 20 ہزار243 ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 15 ہزار 977، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار330 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 372 ، سندھ میں 2 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں ، ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 اموات ہو چکی ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

  • بازی پلٹ گئی، نواز شریف کی کہانی ختم،ن لیگ کی قبر کھد گئی،مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    بازی پلٹ گئی، نواز شریف کی کہانی ختم،ن لیگ کی قبر کھد گئی،مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    بازی پلٹ گئی، نواز شریف کی کہانی ختم،ن لیگ کی قبر کھد گئی،مبشر لقمان کے اہم انکشافات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سیاست کے فری سٹائل دنگل نما ٹی ٹوئنٹی میچ میں گیارہ رکنی اپوزیشن الیون اور بمقابلہ خان الیون کے بارے میں نتایج کے بارے میں قیاس آرائی تو نہیں کہی جا سکتی لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں نتایج حیران کن ہوں گے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے بیان پر پاک فوج کے ترجمان نے ابھینندن کی رہائی کے بیان کسی اور طرف جوڑنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا، ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بیان دیا گیا جس میں حقائق مسخ کئے گئے، ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہوں، دشمن نے رات کی تاریکی میں بد حواسی کے عالم میں پہاڑوں پر بم گرائے پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کے جہاز گرائے، اللہ کی مدد سے ہمیں فتح حاصل ہوئی جس سے دنیا نے بھی تسلیم کیا

    نواز شریف نے گوجرانوالہ و دیگر جلسوں میں اداروں پر براہ راست نشانہ بازی کر کے سیاسی ماحول تو گرم کیا لیکن نواز شریف نے وہ کر دیا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے، زبان درازی کا موسم جاری ہے، کہیں زبان پھسل رہی ہے، گوجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ جلسہ میں سب کچھ کہہ دیا گیا اسکے بعد بھی زبان دراز ہے، 11 نکاتی اتحاد، 26 نکاتی منشو، 3 جلسوں مین کیا کچھ نہیں کہا گیا، فوج مجرم، سی پیک پر تنقید، مزار قائد پر چڑھائی، اردو کو نہیں مانتے، آزاد بلوچستان کا مطالبہ اور اب پھر ابھینندن کا شوشہ،

    نواز شریف اور انکی بیٹی کی طرف سے حساس معاملات اور اداروں پر بیان بازی جاری ہے، اسوقت سیاسی شطرنج میں عمران خان دور رہ گئے، ن لیگ اور ادارے آمنے سامنے آ گئے، کہنے والے کہتے ہیں کہ عمران خان کی خواہش کو نواز شریف جلال میں آ کر خود عملی جامہ پہنا رہے ہونَ،عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور اداروں کے درمیان قربتیں پیدا نہ ہوں ،فاصلے بڑھتے رہیں،نواز شریف عمران خان کی عین خواہش کے مطابق کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی پتے دھیان سے اور سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، گلگت کے الیکشن میں پی پی کو اکثریت حاصل ہوتی ہے تو پی پی اگلے الیکشن میں یقینا کامیابی سے ہمکنار ہوتی دکھائی دیتی ہے، بلاول بہترین آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے پرفارمنس برقرار رکھی اور کوئی حماقت نہ کی تو وہ سپر سٹار ہیں

    مریم بی بی مسلسل حماقتوں کی وجہ سے مستقبل تاریک ہے، نواز شریف کے بیانیے سے وہ ایک قدم آگے ہے،نواز شریف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں لیکن خود اشتہاری ہیں، عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن نہیں آتے، لندن میں نواز شریف کرزئی ملاقات میں کیا ڈسکس ہوتا ہے، نواز شریف کن کن ممالک کے لوگوں سے مل چکے، انکے پیچھے آگے کون لوگ ہیں، شہباز شریف کی نیب حراست میں تین لیگیوں کی ملاقاتیں، سب کچھ معلوم ہے، پھر بھی نواز شریف ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگا رہے ہیں،کوئی تو ہے جو اس تحریک کو سپانس کر رہا ہے، جلسوں کے خرچے برداشت کر رہا ہے، کوئی تو ہے جس نے نواز کو یقین کروایا کہ آخری اننگز کھیل لو، کوئی تو چاہتا ہے کہ فوج متنازعہ ہو، سی پیک سے پاکستان کی علیحدگی ہو، کوئی تو ہے، یہ کوئی بھی،جو بھی ہے، پاکستان کا دشمن ہے اور نواز شریف اس دشمن کا یار ہو،