Baaghi TV

Tag: pakistan

  • نئے چئیرمین نیپرا  نے چارج سنبھال لیا

    نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نئے چئیرمین وسیم مختار نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نیپرا ممبران نے چئیرمین نیپرا کو خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق وسیم مختار کو 4 سال کے لیے چئیرمین نیپرا مقرر کیا گیا ہے۔

    نئے چئیرمین اپنے وژن اور بھرپورتجربہ کے ساتھ نیپرا کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا، 4 اگست 2023 کو توصیف ایچ فاروقی کی ریٹائرمنٹ پر عہدہ خالی ہوا تھا۔ جبکہ گزشتہ وفاقی حکومت نے وسیم مختار کو چیئر مین نیپرا لگائے جانے کی منظوری دی تھی، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے وسیم مختار اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکر ٹری ہیں۔ جبکہ وسیم مختار پیپکو اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
    ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف ایچ فاروقی کی چارسالہ مدت پوری ہونے کے بعد چیئرمین نیپرا کا عہدہ خالی تھا اور چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لئے سابق وفاقی وزیراقتصادی امور ایازصادق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی قائم تھی۔ جبکہ سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا تھا، اور چیئرمین نیپرا کیلئے نام کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ دیگر 2 ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے، جب کہ مجموعی طور پر دو درجن کے قریب افراد نے چیئرمین نیپرا کیلئے اپلائی کر رکھا تھا۔

  • قومی انڈر 11 ایج گروپ اسکواش کھلاڑی زین بخاری انتقال کرگئے

    قومی انڈر 11 ایج گروپ اسکواش کھلاڑی زین بخاری انتقال کرگئے

    قومی انڈر 11 ایج گروپ اسکواش کھلاڑی زین بخاری انتقال کرگئے ہیں جبکہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے مطابق قومی انڈر11 ایج گروپ اسکواش کھلاڑی زین بخاری لاہور میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں، ایسوسی ایشن کے مطابق بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آ گیا تھا، زین بخاری گھر میں کھیل کود رہے تھے کہ موٹر کو چھونے سے انہیں کرنٹ لگ گیا ، جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔


    ترجمان اسکواش ایسوسی ایشن نے زین بخاری کی اچانک وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن زین بخاری کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسکواش ایسوسی ایشن کےقائم مقام سیکریٹری محمد منصورنے بتایا کہ زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے جشن آزادی لیگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
    جبکہ قائم مقام سیکریٹری محمد منصورکے مطابق ایج گروپ اسکواش لیگ کل سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانی تھی،

  • نگراں وزیراعظم کی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہونا ممکن نہیں. خرم دستگیر

    نگراں وزیراعظم کی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہونا ممکن نہیں. خرم دستگیر

    رہنماء مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے باقاعدہ کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسحاق ڈار بھی مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جبکہ جلیل عباس جیلانی کے نام پر بھی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، نگراں وزیراعظم کا سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہونا ممکن نہیں اور امید ہے پہلے مرحلے میں معاملات طے پاجائیں گے جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے باقاعدہ کوئی نام سامنے نہیں آیا،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 3،3 نام پیش کریں گے، امید ہے پہلے مرحلے میں معاملات طے پاجائیں گے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے نگراں سیٹ اپ ایسا ہونا چاہیئے جو معاشی استحکام آگے لے کر چلے، غیرملکی سرمایہ کاری متاثر نہیں ہونی چاہیئے، اور ترقی کے سفر میں تعطل نہیں آنا چاہیئے۔ نواز لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار سینیٹر ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑنا اس لیے ان پر نگراں وزیراعظم بننے کے لیے کوئی قدغن نہیں، الیکشن میں حصہ لینے والا نگراں سیٹ اپ میں نہیں ہوسکتا، اسحاق ڈار بھی مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں، ضروری ہے کہ اتحادی جماعتیں بھی ایک نام پر متفق ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
    نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
    روپے کی قدر میں بحالی
    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ کیا ایساشخص لاسکتے ہیں جو کبھی کسی پارٹی سے منسلک نہ رہا ہو، نگراں وزیراعظم کا سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہونا ممکن نہیں، نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت آج شروع ہوجائے گی، جلیل عباس جیلانی کے نام پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عہدے کے لیے نام آنا بھی اعزاز کی بات ہوتی ہے، ن لیگ کی خواہش ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ میں آئیں، خواہش ہے شاہد خاقان پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہوں۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اداروں کی نجکاری قانونی عمل ہے، سرمایہ کاری پر نگراں حکومت کام کرسکتی ہے، پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری منتخب حکومت کرےگی، 1990میں لگے بجلی گھروں کے معاہدے جلد ختم ہونے والے ہیں، کوشش ہوگی بجلی کے ایسے منصوبے لگائیں جو مقامی توانائی سے بجلی بنائیں۔

  • 15 اگست تک جی میل   ٹرانسلیشن فیچر تمام صارفین استعمال کرسکیں گے

    15 اگست تک جی میل ٹرانسلیشن فیچر تمام صارفین استعمال کرسکیں گے

    گوگل کے مطابق جی میل کی ایپلی کیشن میںٹرانسلیشن کے فیچر کو پیش کردیا گیا ہے لیکن ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔ گوگل نے اپنے ایک مضمون میں بتایا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے موبائلز پر 15 اگست تک مذکورہ فیچر نظر آنے لگے گا جب کہ آئی او ایس صارفین کے موبائلز میں 21 اگست تک فیچر شامل ہوجائے گا۔

    تاہم واضح رہے کہ گوگل جی میل پر ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ گوگل ٹرانسلیشن دنیا کی 100 سے زائد زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔ گوگل ٹرانسلیشن کو جی میل بھی شامل کیا جا چکا ہے جب کہ ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کرنے والے افراد گزشتہ کئی سالوں سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
    نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
    روپے کی قدر میں بحالی

    کمپنی کے مطابق ترجمے کا فیچر ای میل کے ٹاپ پر نظر آئے گا، صرف ایک کلک پر صارفین موصول ہونے والی ای میل کو مطلوبہ زبان میں پڑھ سکیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی صارف کو آئندہ 15 دن کے اندر ای میل کے ٹاپ پر ترجمے کا فیچر نظر نہ آئے تو ایسے صارفین کو جی میل کی سیٹنگ میں جا کر ٹرانسلیشن کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا۔ کمپنی کے مطابق ٹرانسلیشن کے آپشن کو ڈسمس کیے جانے کے بعد دوبارہ بھی مذکورہ فیچر ای میل کے ٹاپ پر نطر آئے گا لیکن اگر کوئی صارف ترجمے کے فیچر کو ہمیشہ کے لیے سیٹنگ میں جا کر بلاک کرے گا تو اس سے دوبارہ ترجمے کی اجازت دینا نہیں پوچھا جائے گا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں. وزیراعظم

    اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں. وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں۔ جبکہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں،ہم اوور سیز پارکستانیوں کیلئے جنتا بھی کر سکتے ہیں،کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام اوورسیز پاکستان کے سفیر ہیں ،اگر لیبر کو اسکیل پر ٹریننگ دی جائے تو وہ زیادہ ریمیٹنس بنا سکیں گے، دنیا میں نوجوانوں کو کمال ٹریننگ دی جا رہی ہے ،نوجوانوں کوا سکیل ٹریننگ دی جائے تو باہر جا کر یہ اور بھی زیادہ کما سکتے ہیں۔ آج اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پیکج کا اعلان کرنا چاہتا ہوں ،اگلی حکومت اس پیکج کو عملی جامہ پہنائے گی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، تمام پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا، سال میں سب سےترسیلات زر بھیجنے والے 10اوورسیزپاکستانیوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
    نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
    روپے کی قدر میں بحالی
    جبکہ یونیورسٹیز میں 5فیصد کوٹا اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے رکھا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

  • نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا

    نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا

    مسلم لیگ ( نواز ) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے نواز شریف بہت جلد واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے سلوگنز والی اشیا نمائش کے لیے پیش کی گئیں اور اس موقع پر سینئر نائب صدر نے ان اشیاء کا معائنہ کیا اور پارٹی پرچم، نواز شریف کی تصاویر اور پارٹی نعروں والی اشیاء کو پسند کیا گیا۔

    جبکہ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے چائے کے کپ پر بہت تبصرے، تجزیے اور پروگرامز کئے گئے، اب میں نیا کافی کپ استعمال کر رہی ہوں جس میں کافی زیادہ مزے کی لگتی ہے، اس کپ پر ایک جانب لکھا ہے ’‘ میاں دے نعرے وجن گے’’ اور دوسری جانب نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

    علاوہ ازیں مریم نواز کی جانب سے آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں پارٹی سلوگن والی اشیاء استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جن میں جدید کافی کپ، نوٹ بکس، بیجز اور پوسٹرز شامل ہیں جبکہ تمام اشیا پر مسلم لیگ ن کا جھنڈا، انتخابی نشان شیر اور مختلف نعرے درج ہیں۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام رہنما نیا کافی کپ استعمال کریں، میں یقین دلاتی ہوں کہ اس نئے کپ میں کافی زیادہ بہتر مزہ دے گی، فون کور پر ’‘ دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا ’‘ کے نعرے درج ہیں جو کہ موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔
    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر بہت جلد لندن سے واپس آنے والا ہے، اگلے انتخابات میں ایک بار پھر شیر دھاڑنے جا رہا ہے۔

  • ٹرین کو حادثہ ٹریک کے نٹ بولٹ کھولے جانے سے پیش آیا

    ٹرین کو حادثہ ٹریک کے نٹ بولٹ کھولے جانے سے پیش آیا

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ہے جبکہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ممکنہ طور پر ٹریک کے نٹ بولٹ کھولے جانے کے باعث پیش آیا، جائے حادثہ سے لی گئی تصاویر کے مطابق ممکنہ طور پر ٹرین الٹنے سے پہلے ٹریک کے نٹ بولٹ کھول دیئے گئے تھے جس سے ٹرین کے انجن کے فوری بعد منسلک پہلی بوگی جام ہوگئی جس کےبعد دیگر نو بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں ہیں۔

    جبکہ ٹریک حادثے کی انکوائری کرنے والے اداروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر چھوٹے پل کے بیٹھ جانے کے شواہد نہیں ملے، امدادی کاموں کیلئے لائی گئی ریلیف ٹرین کو کلورٹ پر ہی روکا کیا گیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین کے گھسٹینے کے شواہد بھی نہیں ملے اور تمام ڈبے ایک ہی جگہ پر پٹڑی سے اتر گئے اور اوور سپیڈ کا تاثر بھی اس لحاظ سے مسترد کردیا گیا جوکہ ایک سو پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی منظور شدہ سپیڈ کے مقابلے میں حادثے سے پہلے سپیڈ پینتاليس سے پچاس کلومیٹرفی گھنٹہ تھی۔ تاہم یاد رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو گزشتہ روزحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد مسافر جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.۔

  • بی این پی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل مسترد کردیا

    بی این پی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل مسترد کردیا

    بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی مجموعی آبادی کو کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی، اور مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی، صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے رخشان ریجن کی تنظیمی صورتحال اور پارٹی کی عوامی مقبولیت اور انتخابی سرگرمیوں سمیت دیگر ایجنڈوں سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل کرنا اور بلوچستان کی مجموعی آبادی کو کم کرنا ناانصافی ہے جسےمسترد کرتے ہیں۔

    جبکہ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مرکزی رہنما سردار اسلم بزنجو، حاجی فدا حسین دشتی، عبدالخالق بلوچ ، میر شاوس بزنجو، ڈاکٹر شمع اسحاق منظور اور راہی چراغ بلوچ سمیت ریجن کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی تاہم پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں ردو بدل سے بلوچستان کی اصل ابادی کم ہوگئی جو صوبے کےلیے بہت بڑے نقصان کا باعث بنے گا اور اس گناہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی کابینہ میں بیھٹے قوم پرست وزراء شامل ہیں جنہوں نے وفاق کے ساتھ ملکر بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ رخشان ریجن کی انتخابی عمل میں پیسوں کا بے دریغ استعمال خطرناک ہے جو نہ صرف سیاسی عمل کے لیے نقصان کا باعث بنے گا بلکہ سماج میں بہت سے منفی اثرات و بگاڑ کو فروغ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ریکوڈک پروجیکٹ رخشان ریجن میں واقع ہے لیکن پسماندگی و لاچارگی کا عملی نمونہ بھی یہی موجود ہے، اشرافیہ طبقہ مراعات و مفادات کے حصول میں مگن ہے تو عوام کو ایک وقت کی روٹی اور ڈسپرین میسر نہیں، رخشان ریجن کے عوام نے 2018 میں قوم پرستوں کو منتخب کیا لیکن انہی قوم پرستوں نے ریکوڈک پروجیکٹ کے خفیہ معاہدے میں حکمرانوں کا ساتھ دیا اور عوام کو اس سے لاتعلق رکھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    تاہم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی رخشان ریجن میں انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس حوالے سے عوامی موبلائزشن کے ساتھ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں الائنس کے حوالے سے بھی پیش قدمی کریگی تاکہ رخشان ریجن میں حقیقی عوامی نمائندوں کو کامیاب کرایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں بڑی جماعت کے طور پر کامیاب ہوگی اور حکومت بنائے گی۔

  • طالب نکئی  سمیت متعدد سیاسی رہنماء آئی پی پی  میں شامل

    طالب نکئی سمیت متعدد سیاسی رہنماء آئی پی پی میں شامل

    پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں قصور سے طالب نکئی ، ایاز نکئی اور راؤ شاہد سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ جماعت ملک کے استحکام کے لئے کام کرے گی جبکہ جہانگیر ترین کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ عام انتخابات دو چار دن آگے پیچھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے والے رہنما طالب نکئی نے کہا کہ استحکام پارٹی میں شمولیت کا مقصد غریب عوام اور کسانوں کے لئے کام کرنا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی صدر عبد العلیم خان نے چیئرمین تحریک کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو اپنے ساتھیوں ، دوستوں اور بچوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہے، جب تکبر کی لعنت پڑ جائے تو یہی انجام ہوتا ہے، اصل کرپشن تو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے گی ۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کو بھارت جانے کی ملی اجازت

    کرکٹ ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کو بھارت جانے کی ملی اجازت

    حکومت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ دفتر خارجہ نے باضابطہ منظوری سے متعلق پی سی بی کوآگاہ بھی کردیا ہے اور کرکٹ بورڈ نے بھی وزارت خارجہ سے ملنے والی این او سی کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم وزیر خارجہ کی سربراہی میں قائم کردہ ہائی پروفائل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    جبکہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل سے سیاست کو ان معاملات سے دور رکھا جائے اور پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیے علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو بھارت میں سیکیورٹی پر تحفظات ہیں اور پاکستان ٹیم کو حفاظتی سیکیورٹی ملنی چاہئے جسکی ذمہ داری آئی سی سی کو لینی ہوگی.

    خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر حکومت پاکستان نے سیکیورٹی وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ بھی کررکھا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے پاکستان کا وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے جلد بھارت جائے گا اور وفد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور پی سی بی کے لوگ بھی شامل رہیں گے۔

    علاوہ ازیں سیکیورٹی وفد حکومت تشکیل دے گیجبکہ سیکیورٹی وفد کی بھارت روانگی کا وقت حکومت طے کرے گی تاہم ذرائع کے مطابق وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ہی قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن یاد رہے کہ 2016 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت گیا تھا۔