Baaghi TV

Tag: pakistan

  • 2024 تک پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ مکمل فعال ہونے کا عندیہ

    2024 تک پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ مکمل فعال ہونے کا عندیہ

    سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر لاہور میں چینی قونصل خانہ اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان اور چینی قونصلیٹ لاہور کے سفارتکاروں نے پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ، پاکستان میں چین کے سب سے بڑے گارمنٹس یونٹ چیلنج کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ سائٹ پہنچنے پر کمپنی کے ڈپٹی سی ای او ما ڈشنگ نے صحافیوں کو پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم بنارہا ہے جبکہ منصوبے سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی اور 2024 تک منصوبہ مکمل فعال ہونے پر لاہور لوڈشیڈنگ فری ہوجائے گا۔

    ما ڈشنگ کا کہنا تھا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن 1.6 ارب ڈالر سے مکمل کی گئی جوکہ 4000 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گی اور لائن سے ٹرانسمشن لاسز کم ہونگے علاوہ ازیں ملک کو اربوں روپے کا اس سے فائدہ ہوگا، چینی گارمنٹس پروجیکٹ چیلنج گروپ کے دورے پر سی ای او مس کیرن چن کا استقبال کیا گیا جسکے بعد ڈپٹی جنرل مینجر سیلز ولید امتیاز چیمہ نے بلائے ہوئے صحافیوں کو بریفنگ دی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    علاوہ ازیں انہوب نے کہا چیلنج پاکستان میں گارمنٹس کا سب سے بڑا یونٹ ہے اور چیلنج کی تمام مصنوعات امریکہ اور یورپ میں ایکسپورٹ کی جاتی ہیں جبکہ منصوبے میں 100 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ دوسرا یونٹ مکمل ہونے پر بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 250 ملین ڈالر ہو جائے گا، بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے سے 3,000 افراد کو روزگار ملا ہے، منصوبہ ملکی معیشت میں بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ سی پیک کے سلسلے میں چینی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ماہرین کے مطابق سی پیک کا حصہ بننے سے نہ صرف موجودہ معاشی بحران سے نکلا جا سکتا ہے بلکہ ایشین ٹائیگر بننے کا خواب بھی پورا ہوسکتا ہے۔

  • زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے. شہباز شریف

    زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے. شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو موقع دیا گیا تو وہ جان لڑا دیں گے اور پاکستان کو عظیم ترین بنائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں کھربوں ڈالرکی معدنیات دی ہیں، زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے۔ جبکہ قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ٹرین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

    جبکہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 مہینے کی تھکن اتر گئی جبکہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا جو ملک کی خدمت کرے گا، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو موقع دیا تو 5 سال میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے تھے، قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف نے موٹروے، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چین سے سی پیک لایا تھا، 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن اور سفارش کے بغیر لاکھوں لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے، آج انہیں لیپ ٹاپس سےملک بھرمیں روزگارمل رہا ہے، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بنیاد بھی رکھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے اور ملک کوایٹمی قوت بنا کر ہندوستان کے دانت کھٹے کیے، نوازشریف نے فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن شروع کیا جبکہ ماضی کی حکومت اورکچھ لوگوں نے مل کرسوات میں دہشتگردوں کوبسنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مہنگائی ہونے کاذمہ دار بنوں، ہمارا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پر تکیہ تھا، ان کی سخت شرائط تھیں، جو شہباز شریف مریضوں کیلئے دوائی لائے گا کیا وہ مہنگائی لائےگا؟۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیفالٹ کے خوف سے نیند نہیں آتی تھی، میری قبر پر لکھا جاتا کہ شہبازشریف کے دور میں ڈیفالٹ ہوئے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیئے ہوئے ہیں بنوں کی ترقی کا جوسفر سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے شروع کیا تھا اسی وژن کے ہماری جدوجہد جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بنوں میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر دوست محمد نے انہیں بریفنگ دی افتتاح کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان نے مختلف منصوبوں کا جائزہ اور معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پورے خیبر پختونخوا کیلئے تحفہ ہے یہاں پورے خیبر پختونخوا کے طلباء تعلیم حاصل کریں گے صحت کا شعبہ ایک معزز اور خدمت کا شعبہ ہے پورے خیبر پختونخوا اور باالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام اس بہترین منصوبے سے فائدہ اٹھائیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پر 2006 میں کام شروع ہوا تھا الحمد اللہ آج بنوں میڈیکل کالج مکمل ہوگیا,ہم نے ابھی بھی علاقہ کی ترقی کے لیئے مزید کام کرنا ہے ہماری سیاست کا محور و مرکز اسلامی نظام کے نفاذ ۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک اور اسکے اداروں کی عزت وقار اور محبت کے جذبہ کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوگا ہماری اتحادی حکومت نے سیاست کے بجائے ملک کے وقار اور استحکام کو فوقیت دی اور الحمدللہ آج ہم، سرخرو ہیں انہوں نے کام کی سست روی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے صحت اور تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے,ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے بنوں میڈیکل کالج میں پودا لگاکر شجر کاری کا بھی افتتاح کیا۔

  • ہماری سیاست انتقام سے شروع ہو کر انتقام پر ختم ہوتی، تجزیہ؛ شہزاد قریشی

    ہماری سیاست انتقام سے شروع ہو کر انتقام پر ختم ہوتی، تجزیہ؛ شہزاد قریشی

    عمران خان کی سزا کو لے کر قوم کے کچھ دانشور اس کو مکافات عمل قرار دے رہے ہیں اگر یہی سچ ہے کہ ہر ایک کے زوال کو اس کیلئے مکافات عمل کا نام دیا جائے تو عرض ہے کہ اس کا اطلاق محض ہٹلر‘ مسولینی اور چنگیز خان پر ہی نہیں ہوا بلکہ اچھے سے اچھے تاجدار بھی ایک وقت میں اپنے اقتدار سے الگ ہوئے مثلاً اورنگزیب عالمگیر اور عمر بن عبدالعزیز تو کیا ان کے لئے تخت شاہی سے علیحدہ ہوجانا کسی مکافات عمل کا نتیجہ تھا؟ ہرگز نہیں بلکہ یہ ایک پراسیس ہے کہ اس دنیائے فانی سے ہر ایک کو رخصت ہونا ہے اور اس کی جگہ کسی دوسرے نے لینی ہے لہذا اس پراسیس کو مکافات عمل دینا ہرگز مناسب نہیں۔
    بقول شاعر
    کہو طوفان سے اپنی سمت بدلے
    میری کشتی میں کوئی نوح نہیں ہے

    بھٹو سے قبل اور بھٹو کے بعد نواز شریف سے لیکر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تک جتنے بھی وزیراعظم کے عہدوں پر فائز رہے وہ عبرت کا نشان بنے۔ ہماری سیاسی اور جمہوری تاریخ بڑی دردناک ہے اس کی سب سے بڑی وجہ ہماری سیاسی جامعتوں میں نہ سیاست اور نہ جمہوریت ہے ہماری سیاست اور جمہوریت انتقام سے شروع ہو کر انتقام پر ہی ختم ہوتی ہے۔ ایسا بھی نہیں کہ سیاست میں جمہوریت آئین اور قانون کی حکمرانی کا پرچار کرنے والے نہیں ہیں لیکن ان کی آوازیں دب چکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    سیاسی جماعتوں میں غیر جمہوری اور مفاد پرست طبقے کی اکثریت ہے۔ موقع پرست مفاد پرست سیاستدانوں کا تجربہ پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کو ہے بالخصوص نواز شریف کو بہت زیادہ ہے اور اب عمران خان بھی اس تجربے سے گزر رہے ہیں۔ کسی زمانے میں سیاست نظریے کے گرد گھومتی تھی نظریاتی صحافی تھے اور شاعر بھی تھے آج ریاست اور عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیا آج کی سیاست اقتدار اور صرف اقتدار کے گرد گھومتی ہے ۔ ملکی سیاسی جما عتوں کو بالخصوص لیڈر شپ کو دوبارہ نظریاتی سیاست کی پٹڑی پر جانا ہوگا یا اسی میں ملکی مسائل کا حل ہے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کا میں ایک راستہ ہے باقی تمام راستے غلط ہیں مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت ہے۔ سیاست کے اندر اور سیاسی جماعتوں کو سینہ کوبی کرنے کی بجائے کاروباری سیاست اور مفاداتی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔ ایک دوسرے کے خلاف انتقامی سیاست کا دروازہ بند کر نا ہوگا ہے۔

  • ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. مریم اورنگزیب

    ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں اندوہناک ٹرین حادثہ پر عملے نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دعا ہے کراچی پریس کلب اسی طرح ترقی کرتا رہے، پریس کلب آنے کا مقصد آپ لوگوں سے ملاقات کرنی تھی، میں ٹرین حادثے کی وجہ سے سیاسی بات نہیں کروں گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے نے سب کو دکھی کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہید افراد کے لواحقین کے صبر کیلئے دعاگو ہوں اور ان سے اظہار تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریلیف آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ 2002 کا پیمرا آرڈیننس ایک آمر نے بنایا اس پرمشاورت جاری ہے، مشرف کا کالا قانوں نہیں چاہتے، ہم ایساکوئی کام نہیں کریں گے جس سے آزادی رائے پر قدغن ہو، پیمرا آرڈیننس پر ایسی قانون سازی نہیں ہوگی جس پر صحافیوں کو اعتراضات ہوں، میری جماعت اور میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس میڈیا پر قدغن نہیں لگے، 12 ماہ کے مشاورتی عمل کے بعد میڈیا کیلئے قانون تیار کیا گیا ہے، جب تک ایک نقطے پربھی اعتراض ختم نہیں ہوگا قانون سازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل رہنا بہت ضروری ہے، نگران وزیراعظم کا تقرر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، آئینی مدت پوری کر کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر کو ارسال ہوجائے گی۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے  یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز کی ملاقات چیئرمین کا گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوشوں سے گوجر خان میں متعدد موضعوں اور دیگر آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لیے گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری پر یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کا اظہار تشکر پہنچایا ۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بدھ کے روز گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین عرفان عزیز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس سلسلے میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے آئندہ انتخابات میں اعتماد کا اظہار کیا تو علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان، کرسال، میانہ صتحال، ڈھوک میکن، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک سیداں، ڈھوک پھگو، ڈھوک اعتبار، ڈھوک بلوچاں، ڈھوک مائر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لیے مین گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔گیس سپلائی لائن کی فراہمی کے اس منصوبے پر 8 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار روپے لاگت آئے گی اور اس سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان، کرسال، میانہ صتحال، ڈھوک میکن، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک سیداں، ڈھوک پھگو، ڈھوک اعتبار، ڈھوک بلوچاں، ڈھوک مائر، اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے عوام مستفید ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مین لائن براستہ کالس ،چک چکوڑہ ،پیر پھلائی ،ٹبی سیداں سوھاوہ روڈ سے بچھانے کا مقصد ان آبادیوں کو بھی گیس کی سپلائی فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔

    چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے کیا۔انہوں نے اپنے اور یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف اور راجہ خرم پرویز اشرف کی جانب سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان میں گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا یونین کونسل موہڑہ نوری کے عوام آپ کے عوام دوست اقدامات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام بھی اسی جذبے سے آئندہ الیکشن میں انہیں بھرپور انداز میں کامیاب کر کہ ایک بار پھر عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ وہ عوامی خدمت کی سیاست اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئند الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی جیت کر عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔انہوں نے راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف، راجہ خرم پرویز اور ان کی پوری ٹیم کو گوجر خان اور بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا موضعات کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو راجہ پرویز اشرف اور ان کی پوری ٹیم کی خصوصی کاوشوں سے پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل علاقہ راجہ پرویز اشرف کے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے کو ترقی اور خوشحالی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے لیے گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے فنڈز منظور کروا کر انہوں نے اہل علاقہ سے کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کر دیا ہے اور حقیقی معنوں میں اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل بیول میں سینئر صحافی شفقت علی کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ بھی موجود تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شفقت علی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لیے دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا اچانک زندگی سے بچھڑ جانا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے شفقت علی سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

    علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں گزشتہ دنوں وفات پانے والے افراد کے گھروں کا دورہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لیے دعا مانگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بیول میں قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری شکیل کے گھر گئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے چوہدری شکیل کے قتل کی مذمت کی اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے گوجر خان کی یونین کونسل بیول میں سابق کونسلر و دیرینہ ساتھی راجہ ریاض کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گے۔اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے دیرینہ ساتھی راجہ ریاض کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ راجہ ریاض کے اہلخانہ سے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات، سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا مانگی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے راجہ وسیم عاصم ،راجہ صغیر عاصم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

  • نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے۔ شیری رحمان

    نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے۔ شیری رحمان

    پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نےعام انتخابات پُرانی مردم شماری کے مطابق کرانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ آج سینیٹ ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کا کہنا تھا کہ مردم شماری پربہت سے لوگوں کو اعتراض ہے، لیکن نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے۔ علاوہ ازیں شیری رحمان نے الیکشن پرانی مردم شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن میں تاخیرہو،الیکشن وقت پراورآئین کےمطابق ہونےچاہئیں اور یہی ہمارا مطالبہ ہے۔

    ادھر دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعلان کہ عام انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ جس کے بارے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری کی مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہو سکتے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    اس کے علاوہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم، کراچی اور حیدرآباد کی مردم شماری پر اعتراض اٹھا چکی ہیں۔ تایم خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرےگی، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں جبکہ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے وہ انتخابات کرائیں گے، مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

  • نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا

    نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا ہے جبکہ راولپنڈی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ارادے سے بنایا گیا ہے.


    علاوہ ازیں ان کا کہناتھا کہ اس منصوبے سے آنے والی نسلوں کو ایک پلیٹ فارم ملے گا اور پاکستان کی خود انحصاری کے سفر میں بھی یہ منصوبہ اہم سنگ میل کی حثیت رکھے گا جبکہ راولپنڈی میں قائم کیا جانے والا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط قائم کرے گا اور منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے تحت ضروری عناصر کا ایکو سسٹم بھی فراہم کرے گا۔


    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سلام پاکستان برانڈ اور ای پورٹل کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کے لیے ایک بے مثال ملک ہے، پاکستان میں سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثہ کے فروغ کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، ای پورٹل دنیا بھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل اور خوبصورت مناظر سے نوازا ہے، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، خصوصاً ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحتی مقامات کو سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لیے مشیر وزیراعظم عون چوہدری اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں، برادر اسلامی ممالک سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے ثقافت، دستکاریوں اور سیاحت کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوئے ہیں، ایران کے وزیر ثقافت، تاریخی ورثہ، سیاحت و دستکاری سید عزت اللہ زرغامی اور ایران کے سفیررضا میری سمیت سفارتی برادری اور اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔

  • وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی فتح محمد ملک سے ملاقات

    وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی فتح محمد ملک سے ملاقات

    وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی فتح محمد ملک سے ملاقات

    وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی فتح محمد ملک سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ ادبی سماجی موضوعات پر گفتگو کے دوران مختلف چیزیں زیر بحث رہیں، عبد الرحمن کانجو وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ معاشرے علم کتاب کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے رواداری امن استحکام اور بین المذہب ھم آہنگی کے لئے پروفیسر فتح محمد ملک جیسی شخصیات مشعل راہ ہیں۔


    جبکہ پروفیسر فتح محمد ملک کے فرزند طاہر نعیم ملک نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ عبدالرحمان کانجو کی کتاب دوستی کی وجہ مخدوم حامد رضا گیلانی مرحوم کی تربیت اور پاکستان کی سب سے بڑی نجی مسعود جھنڈیر لائیبریری کا ان کے ابائی علاقے میں ھونا ہے ۔ جبکہ سیاستدانوں کو عوام دوست کے ساتھ کتاب دوست بھی ہونا چاہیئے ۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پروفیسر فتح محمد ملک: ایک سادہ لوح عظیم دانشور
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    خیال رہے کہ صحافی ملک رمضان اسراء کے مطابق پروفیسر فتح محمد ملک جیسے دانشور ہماری فکری اور نظریاتی رہنمائی کرتے ہیں۔ نئی نسل کو اقبال اور قائد کے نظریہ سے روشناس کرتے ہیں۔ اور نظریہ پاکستان اور اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی بھی کرتے ہیں۔ یہ ایک روشن خیال عالم ہیں تو دوسری طرف اعتدال پسند پروفیسر جنکی محفل آپ کو گھنٹوں علم سے بھرپور گفتگو سننے پر مجبور کردے اور اختتام پر آپ کا دل پروفیسر صاحب کی علمی و ادبی نشست چھوڑنے پر اگلی بیٹھک تمنا رکھے۔

    جبکہ یاد رہے کہ پروفیسر فتح محمد ملک 18 جون 1936 کو ضلع چکوال تحصیل تلہ گنگ کے چھوٹے سے گاؤں ٹہی میں ایک غریب کسان ملک گل محمد کے ہاں پیدا ہوئے۔ والد کی تعلیم میٹرک تک تھی لیکن وہ انہیں ہمیشہ تقاریر، مناظرے اور علمی مجالس میں لے جاتے تھے۔ اور گھر میں بھی بچوں کیلئے کتب رکھی ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فتح محمد ملک کو کالج میں داخلہ کرانے کا وقت آیا تو اس وقت جو آپشن تھا اس میں راولپنڈی کا گارڈن کالج، زمیندار کالج گجرات، گورنمنٹ کالج چکوال اور گورنمنٹ کالج کیمل پور یعنی اٹک تھا۔ لیکن ملک گل محمد نے کیمل پور کالج کا انتخاب کیا کیونکہ وہاں ڈاکٹر غلام جیلانی برگ اور پروفیسر محمد عثمان جیسے ہونہار اساتذہ تھے۔

  • چیئرمین سینیٹ کا شیخ راشد شفیق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    چیئرمین سینیٹ کا شیخ راشد شفیق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ترجمان سینٹ آف پاکستان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہوں۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    جبکہ ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی سابق پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی بھابھی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ تعزیتی پیغام میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔