Baaghi TV

Tag: pakistan

  • ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی آرمی چیف سے ملاقات

    ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی ہے ۔ جبکہ آرمی چیف نے نوجوان چیمپیئن کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی جس سے ملک کا نام روشن ہوا ہے.

    جبکہ آئی ایس پی آر نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ آرمی چیف نے دوران ملاقات کہا کہ آپ (محمد حمزہ خان) جیسے ٹیلنٹ پر ہم سب کو فخر ہے اور آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیتوں کو کو ظاہر کرتی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی مدد جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ جبکہ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن و محنت سے ایسا کچھ نہیں ہے جو پاکستان حاصل نہیں کرسکتا ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے ولے حمزہ خان اب سینیئر چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ گزشتہ 37 برس میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے حمزہ خان کی نظریں اب سینئر ٹائٹل پر ہیں۔

    17 سالہ حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو شکست دے کر پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی کامیابی کی تقلید کی، جنہیں 1986 میں جونیئر چیمپئن کا تاج پہنایا گیا تھا۔ پاکستان کے اسپورٹس شائقین کو اسکواش کی طرف متوجہ کرنے والے جونیئر چیمپیئن حمزہ خان کو ملک بھر سے داد وصول ہوئی ہے۔

  • 190 ملین پاونڈ اسکینڈل، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو طلب کرلیا

    190 ملین پاونڈ اسکینڈل، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو طلب کرلیا

    190 ملین پاونڈ اسکینڈل، نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل دوبارہ طلب کیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کررکھا تھا مگر پیش نہ ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی آج نیب کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے.

    علاوہ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت دے کر شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا، یاد رہے کہ نیب نے آج سابق وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا تاہم عمران خان آج نیب راولپنڈی دفترمیں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کردی۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور انکی اہلیہ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی پولیس نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    اعلامیہ کے مطابق پولیس کی جانب سے کل شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ آج بھی پولیس نے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئ تاہم واضح رہے کہ انہیں تھانہ ترنول، کراچی کمپنی اور کوہسار میں درج مقدمات میں طلب کیا گیا ہے.

  • نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے. اسپیکر قومی اسمبلی کا سمر انٹرن شپ پروگرام سے خطاب

    نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے. اسپیکر قومی اسمبلی کا سمر انٹرن شپ پروگرام سے خطاب

    اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں سمر انٹرن شپ پروگرام کے اختتامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔قوم کو اپنے مستقبل کے ان معماروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریباً گزشتہ دو ماہ سے جاری پارلیمنٹ ہاؤس میں سکول اور کالجز کے طلباء کے لیے سمر انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے کہا کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان خوش قسمت ہین کہ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملک مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے فرضی (موک) پارلیمنٹ میں نوجوان انٹرن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان انٹرن نے انتہائی احسن طریقے سے موک پارلیمنٹ کی کارروائی چلائی اور بحث میں حصہ لیا جو انتہائی متاثر کن تھی اور حقیقت پارلیمنٹ کی کارروائی محسوس ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ سمر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اپنے ملک کی پارلیمان سے متعلق معلومات اور آگاہی فراہم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ کل آپ نے اس ملک کی قیادت کو سنبھالنا ہے اور اسی باہمی احترام کے جذبے اور صبرو تحمل کا مظاہرہ آج اس موک پارلیمنٹ میں کیا گیا سے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نے انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کو ملک کے مثبت تشخیص کو اجاگر کرنے اور ملک کے حق میں جو بات آئے اسے بھرپور انداز میں دوسروں تک پہچانے اور ملکی قوانین، آئین اور پارلیمان کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے موک پارلیمنٹ میں بچوں کے حقوق سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی۔

    جبکہ قبل ازیں سمر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے ایک موک پارلیمنٹ کے اجلاس کا اہتمام کیا جس میں انٹرنز نے اسپیکر، وزیراعظم، وفاقی وزراء وزیر قانون، اپوزیشن لیڈر کے طور پر کردار ادا کیا۔اجلاس میں بچوں کے مسائل اور قانون سازی سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔اس فرضی (موک) پارلیمنٹ کی مشق کا مقصد نوجوانوں میں پارلیمان سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    ترجمان نے بتایا کہ تقریب میں صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے بھی شرکت کی جو 1975 سے پارلیمنٹ کی کاروائی کو کور کرتے رہے ہیں اور پریس گیلری کے سب سے پرانے ممبر ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان کیلئے ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔تقریب کے آخر میں اسپیکر قومی اسمبلی نے سمر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کو سرٹیفیکیٹ بھی دیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سمر انٹرن شپ پروگرام کے منتظمین خصوصاً خصوصی اقدامات ونگ کی کاوشوں کو سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سمر انٹرن شپ سمیت اس طرح کے دیگر پروگرام خصوصاً نوجوانوں میں پارلیمان اور قانون سازی سے متعلق آگاہی میں معاون ثابت ہونگے۔

  • ڈالر کی مسلسل تنزلی جاری

    ڈالر کی مسلسل تنزلی جاری

    پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کی مسلسل تنزلی جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 0.23 پیسے کمی ہو گئی ہے۔

    جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 287.20 روپے سے کم ہو کر 286.97 روپے ہوگئی ہے اور اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، جبکہ ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 313 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1932 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    تاہم دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار901 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • عمر فاروق ظہور سے کس نے رابطہ کیاِ؟

    عمر فاروق ظہور سے کس نے رابطہ کیاِ؟

    معروف کاروباری شخصیت عمرفاروق ظہور نے پروگرام کھرا سچ کے میزبان اور سینئر صحافی مبشر لقمان کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان سے رابطہ خود مرزا شہزاد اکبر نے کیا تھا کیونکہ آفیشل دوروں کے دوران ان سے دوستی ہوئی تھی تو گپ شپ بن گئی اور ایک دن شہزاد اکبر نے کہا کہ ہمیں بہت ساری چیزیں ملتی جب کسی ملک کا دورہ ہوتا تو اگر کوئی دلچسپ چیز ہو تو آپ لینگے تو میں نے کہا کہ کیونکہ نہیں جناب اور ایک دن انہوں کہا کہ فرح گوگی صاحبہ آرہی ہیں اور آپ ان سے مل لیں.
    https://www.youtube.com/watch?v=eExIRUqIPbI
    عمر فاروق ظہور نے مبشرلقمان کو بتایا کہ جب فرح میرے پاس آئی تو انہوں نے مجھے ایک خاص گھڑی دکھائی جسے دیکھ کر میں حیران ہوگیا جبکہ ان سے کہا کہ میں اسے چیک کروا لوں اور جب مارکیٹ لے گیا تو انہوں نے دیکھتے ہی حیرانی ظاہر کی کہ یہ گھڑی آپ کے پاس کیسے آئی کیونکہ یہ تو سعودی شہزادہ نے دو ٹکڑے بنوائے تھے خصوصی طور پر تو خیر انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کو اگر ملتی ہے تو لے لو پھر میں نے ساڑھے سات ملین درہم میں یہ گھڑی خرید لی.


    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صاحبہ (فرح گوگی) پیسے لیکر چلی گئیں اور پھر کچھ عرصے بعد میرے خلاف پاکستان میں وارداتیں شروع ہوگئیں، کیونکہ اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پہلے مجھ سے ناجائز فرمائشیں کی لیکن جب انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے جھوٹے مقدمات بنوا دیئے، جبکہ میری سابقہ اہلیہ کے ساتھ مل کر میرے بچوں کے میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کروا دیئے، اور پھر مجھے انٹرپول پر ڈال دیا جبکہ بچوں کو کہا گیا وہ گم شدہ ہیں جبکہ یہ سب حقیقت نہ تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون
    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ
    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط

    فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ میرا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں تھا جبکہ میں ایک پرائیویٹ بندہ ہوں لیکن انہوں نے میرے خلاف کابیبہ سے منظوری لیکر منی لانڈرنگ کے کیس بنادیئے، جبکہ وہ کیس میں کئی عرصہ تک کیس بھگتا رہا جسکے بعد اللہ کا شکر ہوا میں سرخرو ہوا، جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں اگر کوئی تفتیش کرنے آئے گا تو پھر انہیں مہیاء کردیا گیا.

    ایک اور سوال کے جواب میں عمر فاروق ظہور نے کہا کہ شہزاد اکبر کو جب یہ معلوم ہوا کہ یہ اتنے امیر ہیں کہ ایک مہنگی گھڑی خرید لی تو شائد ان سے کچھ اور مل جائے اس لیئے سابقہ اہلیہ کو استعمال کرکے ایک طرح کی بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی تھی.انہوں نے مزید کہا کہ میری سابقہ اہلیہ صوفیہ مرزا، ان کی بہن اور مرزا شہزاد اکبر ایک ساتھ بیرون ملک لندن میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں.

  • مرزا شہزاد  اکبر، صوفیہ مرزا کیخلاف فراڈ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    مرزا شہزاد اکبر، صوفیہ مرزا کیخلاف فراڈ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست


    معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر سمیت مختلف نام ایک آن لائن درخواست میں درج کیئے ہیں جن کے خلاف 420 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ روزنامچہ کے متن کے مطابق سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پولیس سٹیشن کی جانب سے خوش بخت مرزا، مریم مرزا، مائرہ خرم، مرزا شہزاد، رضابادشاہد، مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کی درخواست گزار عمر فاروق ظہور نے اپیل کی ہے.


    جبکہ متن میں درخواست گزار نے کہا کہ ان ملزمان نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی تھی جبکہ درخواست گزار ملزمان خوش بخت مرزا، مریم مرزا، مائرہ خرم، شہزاد اکبر، عمید بٹ اور علی مردان شاہ کے خلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کر رہاہے۔ جبکہ عمر فاروق ظہور نے کہا جب لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے درخواست گزار کی سابقہ ​​اہلیہ خوش بخت مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری شروع کی تھی۔ انکوائری کے نتیجے میں دو ایف آئی آر درج کی گئیں، ایف آئی آر نمبر 36/20، مورخہ
    05.10.2020، اور ایف آئی آر نمبر 40/20، مورخہ 09.10.2020۔ ایف آئی آر نمبر 36/20 میں درخواست گزار اور دیگر پر سوئٹزرلینڈ میں سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا گیا تھا تاہم ایف آئی آر نمبر 40/20 میں ان پر ناروے میں بینک فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا۔ لیکن ان الزامات کی پہلے ہی پاکستان اور اس میں شامل متعلقہ ممالک دونوں میں تحقیقات گئیں جس کے بعد کچھ نہ ملنے پر وہ بند کر دیے گئے۔ جبکہ ایف آئی اے حکام نے مذکورہ ملزم کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا، اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے دفتر میں تمام لوگوں کی موجودگی میں جعلی دستاویزات تیار کیں تھیں۔

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ مذکورہ ملزم نے دھوکہ دہی سے سیکشن
    188 CrPC 1898 کے تحت کابینہ سے منظوری حاصل کی، اس حقیقت کو چھپاتے ہوئے کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں تحقیقات کے بعد تمام مقدمات پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ جبکہ جے آئی ٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیاتھا کہ مذکورہ ایف آئی آر میں الزامات جھوٹے، غیر سنجیدہ اور جعلی دستاویزات پر مبنی تھے۔ نتیجتاً، بورڈ کی منظوری سے، جے آئی ٹی ایف آئی اے نے سیکشن 173 سی آر پی سی کے تحت کینسلیشن رپورٹ مجاز عدالتوں میں جمع کرائی تاکہ وہ جھوٹی ایف آئی آر ختم ہوسکیں، جبکہ عدالت نے دونوں کینسلیشن رپورٹس سے اتفاق کیا۔ ملزمان نے وزیر اعظم کے اس وقت کے مشیر برائے احتساب عمید بٹ اور علی مردان شاہ (ایف آئی اے کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے مبینہ طور پر درخواست گزار خوش بخت مرزا سے بلیک میلنگ اور رقم بٹورنے ایسا کیا تھا جن کی معاونت مذکورہ بالا نے کی.

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ درخواست گزار اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات درج کروائے گئے جبکہ جھوٹا مقدمہ درج کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جبکہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیان دینے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ درخواست گزار کو ملزم کی جانب سے تیار کردہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر متعدد مواقع پر بلیک میل، دھمکیاں، ہراساں
    کرنے اور بھتہ خوری کا نشانہ بنایا گیا۔ لہٰذا، میں درخواست کرتا ہوں کہ درج ذیل جرائم کے لیے مذکورہ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے.

    تاہم خیال رہے کہ دوسری جانب شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے میں بیان میں کہا کہ میں عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی نہیں ملا، میں نے کبھی فون پر یا کسی اور ذریعے سے عمر فاروق ظہور سے بات نہیں اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے عمر فاروق ظہور نے بیان دیا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے فون کرنے کا بتایا، جبکہ ٹی وی پر سنا کہ اب یہ شخص کہہ رہا ہے میں نے فرح گوگی کے فون کرنے کا بتایا، یہ شخص ناروے میں پیدا ہوا مگر ناروے میں شہریت ختم کردی گئی.

  • ایف آئی اے نے پی ٹی آئی دور کے چار بیورو کریٹس طلب

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی دور کے چار بیورو کریٹس طلب

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تحریک انصاف یعنی پی ٹی آئی دور میں تعینات ہونے والے چار بیورو کریٹس کو طلب کرلیا ہے جبکہ بیوروکریٹس کو فرح خان کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طلب کیئے جانے والوں میں احمد عزیزتارڈ، طاہر خورشید، صالحہ سعید اور عثمان معظم شامل ہیں۔ تمام افسران کو 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی دور میں طاہر خورشید وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کررہے تھے۔ صالحہ سعید ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایکسائزکے اہم عہدوں پر تعینات رہی ہیں۔ احمد عزیزتارڑ سنیر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات تھے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے تمام افسران کے بنک اکاونٹس، بیرون ملک دوروں، اف شور کمپنیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون
    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ
    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط
    جبکہ ایف بی آر سے گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ اندرون ملک اور بیرون ملک خریدی گئی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ ایف آئی اے نے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر خریدی گئی غیرملکی کرنسی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • اسلام آباد؛ بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزمان گرفتار

    اسلام آباد؛ بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزمان گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بڑی کارروائی جس میں شہزاد ٹاون کے علاقوں میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار جبکہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعات کا نوٹس لے کر ملزمان کو جلداز جلد گرفتاری کے احکامات دئیے تھے۔ پولیس نے دو ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں ملوث تھے، تفتیشی ٹیموں نے 800 گھروں سے کوائف اکٹھے کئے جن کی تصدیق نادرا ڈیٹا سے کروائی گئی۔ علاقے میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے گئے۔

    گرفتار ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو بروقت ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی، جبکہ انہوں نے کہا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے مزید کہا خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون
    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ
    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط
    آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

  • ڈیموں کی وجہ سے پانی ضائع ہونے کے بجائے محفوظ ہوجاتا. وزیر اعلی سندھ

    ڈیموں کی وجہ سے پانی ضائع ہونے کے بجائے محفوظ ہوجاتا. وزیر اعلی سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈیم بنانے سے پانی کا ضیاع کم ہو جائے گا جبکہ ہمیں آنے والی نسلوں کیلئےخوشحالی کی بنیاد رکھنا ہوگی لہذا آبادی کے تناسب سے پانی کا انتظام کرنا ہوگا جبکہ قومی آبی پالیسی اپریل 2018 میں منظور کی گئی تھی کیونکہ ہمارے مقامی مسائل، ان کے حل کیلئے ہماری اپنی پالیسی دستاویز کی ضرورت کو سختی سے محسوس کیا گیا تھا۔ صوبے کی واٹر پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانی زندگی ہے، جو ہمارے روح ارض پر موجود تمام جانداروں کو زندہ رکھتا ہے، سندھ میں پانی کی قلت، ناقابل اعتبار بہاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے واقعات کی وجہ ہم سے زیادہ حساس ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کی مانگ میں بھی بڑھ رہی ہے، آبادی میں تیزی اضافے کے باعث پانی کا موثر انتظام اور نظم و نسق انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس جامع واٹر پالیسی دستاویز کو متعارف کرواتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے اور پانی کے انمول وسائل کی حفاظت اور ذمہ داری کے ساتھ انتظام کرنا ہمارے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے جبکہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں عوام کیلئے بہت سے منصوبے شروع کیئے، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے خوشحالی کی بنیاد رکھنا ہوگی اور آبادی کے تناسب سے پانی کا انتظام کرنا ہوگا، صوبے کیلئے جامع واٹر پالیسی وقت کی ضرورت ہے، ڈیم بنانے سے پانی کا ضیاع کم ہو جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی دستاویز کا وژن پانی سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، پانی کو بنیادی انسانی حق اور مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تسلیم کرنا ہے، واٹر پالیسی دستاویز کا مقصد پانی کے استعمال، ری سائیکلنگ، پانی کے ضیاع کو کم کرنا ہے، یہ مقامی کمیونٹیز اور مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے، اچھی حکمرانی اور پالیسی فریم ورک کی اہمیت کو واضح کرتا ہے ، پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کی ترغیب دیتا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پانی کی دستیابی، تقسیم اور معیار کے حوالے سے ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ کثیر الجہتی اور پیچیدہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، شہروں کا بڑھنا اور صنعت کاری میٹھے پانی کے ذرائع پر غیرمعمولی دباؤ ڈال رہی ہے، یہ واٹر پالیسی دستاویز ماہرین، تعلیمی اداروں، پبلک سیکٹر کی تنظیموں اور متعلقہ شہریوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سرحدوں اور نظریات سے بالاتر ہو کر پانی کے انتظام کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کے لیے تعاون کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس واٹر پالیسی دستاویز کی تیاری میں تعاون کیا ہے، ہم مل کر پانی کے پائیدار انتظام کے اس راستے پر آگے بڑھیں، اور آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی، مساوات اور لچکدار میراث چھوڑیں۔

  • پاکستانی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ

    پاکستانی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کی قدر 2 روپے 18 پیسے بڑھ گئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں 10 روز بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوگئی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 289 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 20 پیسے پر آگئی تاہم واضح رہے کہ آج صبح سے ہی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا رجحان تھا، جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 313 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کی کمی سے 48 ہزار 611 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن پھر کی تیزی اختتامی مراحل میں زائل ہوگئی ہے علاوہ ازیں منافع کیلئے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 49 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوکر گرگئی اور پھر آج 6 سال بعد مارکیٹ میں 49 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی تھی جبکہ اختتام 153 پوائنٹس کی مندی پر ہوا ہے اور انڈیکس 48 ہزار 611 پر بند ہوا لیکن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز شاندار رہا اور انڈیکس ایک موقع پر 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 6 سال کی بلند ترین سطح 49 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جبکہ پی ایس ایکس میں آخری مرتبہ جون 2017ء میں 49 ہزار کی حد کراس ہوئی تھی۔

    پارلیمنٹ سے 8 ارب ڈالر کے پاکستان خودمختار فنڈ کی منظوری کا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا تاہم رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ صرف 5 ہفتوں میں 8 ہزار پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 936 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 220200 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2401 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 188786 روپے ہوگئی۔ اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2750 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 48 روپے کمی کے بعد 2357 روپے پر آگئی۔