Baaghi TV

Tag: pakistan

  • امریکہ انتخابات منعقد کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

    امریکہ انتخابات منعقد کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

    امریکا نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے منعقد انتخابات کا مشاہدہ کریں گے جبکہ محکمہ خارجہ میں پاکستان ڈیسک سے منسلک پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض کی قسط کا معاہدہ طے پانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کا انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم پاکستان کی سیاست کے بارے میں پاکستانی عوام کو اپنے قوانین اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری پارٹی پر یا کسی ایک امیدوار کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔ الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ وہ ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان میں منعقد ہونے والے انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔

    پاکستان کی معیشت پر بات کرتے ہوئے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مزید بتایا کہ 2022 میں امریکی کمپنیوں پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری لگ بھگ 250 ملین ڈالر کے برابر رہی۔ گزشتہ دو عشروں میں امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی۔ یہ غلط تاثر ہے کہ امریکا پاکستان کو بھول گیا ہے۔پاکستان اور امریکا میں 2022ء میں باہمی تجارت کا حجم نو ارب ڈالر رہا ہے جبکہ امریکا نے گزشتہ برس چھ ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا درآمد کیں۔

    امریکی اہلکار نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ آئی ایم ایف اور پاکستان اسٹینڈ بائے معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ”میکرو اکنامک“ اصلاحات پر کام کرے جو پائیدار معاشی بحالی کا باعث بنیں۔ بلوچستان اور پشاور میں سکیورٹی فورسز پر حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حملوں پر افسوس ہے، پاکستان کو بیشتر ملکوں کے مقابلے میں دہشت گردی کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس لیے امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کالعدم ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کی وجہ سے پاکستان کو در پیش خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • عمرہ انشورنس پالیسی کیا ہے؟

    عمرہ انشورنس پالیسی کیا ہے؟

    سعودی عرب حج اور عمرہ پر جانے والے غیر ملکی زائرین کے عمرہ ویزہ کی فیس میں انشورینس کی فیس بھی شامل ہوتی ہے۔ چار نوعیت کے حادثات کی صورت میں متاثرہ ویزہ ہولڈر کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ انشورنس پالیسی بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے لازمی ہے۔ یہ ویزا فیس میں شامل ہوتی ہے اور اس کے حاملین کو جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔

    اس پالیسی میں صحت کی ہنگامی صورتحال، ہنگامی COVID-19 سے متاثر ہونا، عمومی حادثات اور اموات، جانے والی پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں متاثرہ شخص کو مالی امداد دی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    وزارت حج نے ایک معلوماتی انفوگرافک میں نشاندہی کی کہ انشورنس دستاویز سے 100,000 ریال تک کی رقم کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے امور کے ادارہ کے کراؤڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ البلادی نے بتایا ہے کہ محکمہ کے پاس ہجوم کے انتظام میں مہارت رکھنے والے 300 سے زیادہ مبصر موجود ہیں۔

    عبداللہ البلادی نے کہا کہ ہجوم کے انتظام کے کام مسجد نبوی کے تمام صحنوں اور اس کی راہداریوں میں پیش آتا ہے۔ مردوں اور خواتین کے لیے پرائیویٹ ہالز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نمازیوں کی رہنمائی اور گروپ بندی کا آغاز مسجد کے اندر سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد نمازیوں کو مسجد کی چھت اور صحنوں میں منظم کیا جاتا ہے۔

  • محمود الرشید کا جیل میں انتقال کی خبر فیک نکلی

    محمود الرشید کا جیل میں انتقال کی خبر فیک نکلی

    سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کے جیل میں انتقال کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اس خبر کو خود میاں محمود الرشید نے جعلی قرار دے دیا ہے، علاوہ ازیں جیل حکام کے مطابق میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت اور تندرستی کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔


    میاں محمود الرشید کو حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ”ایکو کارڈیو گرافی“ ٹیسٹ کے سلسلے میں منتقل کیا گیا تھا۔ کنسلٹنٹ پروفیسر کے معائنے کے بعد اسی دن ہی جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتقال کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    بعد میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ میں کل پی آئی سی میں اپنے ہارٹ کے ٹیسٹ کے لیے گیا تھا، آج میں شام چھ بجے خیریت کے ساتھ ہوں ۔

  • پاک امریکادفاعی تعلقات کےتناظرمیں جنرل کوریلا پاکستان پہنچ گئے

    پاک امریکادفاعی تعلقات کےتناظرمیں جنرل کوریلا پاکستان پہنچ گئے

    امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایریک کوریلا پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ جنرل مائیکل ایریک کوریلا دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کریں گے جبکہ پاک امریکادفاعی تعلقات کےتناظرمیں جنرل کوریلا پاکستانی حکام سےملاقاتیں کریں گے اور جنرل مائیکل ایریک کوریلا کا پاکستانی میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی تھی جب وہ پاکستان کے دورہ پر آئے تھے افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بتایا گیا تھا کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کاوشوں کو مائیکل نے سراہا تھا جبکہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے راولپنڈی میں آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا تھا جبکہ اب بھی کوریلا مختلف دورے بھی کریں گے جب پاکستانی حکام سے ملاقات بھی کریں جس میں اعلیٰ سطح کے علاوہ میڈیا صحافی اور اہم عہدیداران بھی شامل ہیں.

    تاہم ابھی تک ان کی ملاقات کسی اہم اعلی عہدیدار سے طے نہیں ہوئی ہے.

  • نگران وزیراعظم بارے پی پی سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی. احسن اقبال

    نگران وزیراعظم بارے پی پی سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی. احسن اقبال

    وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے اہم رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگران وزیراعظم ہونگے جبکہ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ فیصلے جو بھی ہوں گے کابینہ اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نام پرتمام جماعتیں متفق ہوئیں تووہ نگران وزیراعظم ہونگے، کون ان ہے کون آؤٹ ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، نگران وزیراعظم پر پارٹی میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میرے سامنے نگران وزیراعظم پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائےگا۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے آخری ہفتےمیں نگران سیٹ اپ پراتفاق ہوجائے گا، 9 مہینے کے آئی ایم ایف پروگرام پر نگران سیٹ اپ میں عمل درآمد ہونا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ تین سال کے پروگرام کا معاہدہ کرنا پڑے گا، ہمیں مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جس کے پاس 5 سال کامینڈیٹ ہو، میری ذاتی رائے ہے کہ مختصرسےمختصر وقت میں ہم الیکشن سےگزر جائیں، ہمیں جلدی الیکشن کرواکر مستحکم حکومت چاہیے تاکہ اصلاحات لاکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    ان کا کہنا تھاکہ سب جانتے ہیں نوازشریف کو سازش کے تحت نااہل کیاگیا، عمران خان نے برطانیہ سے آئی رقم پر رشوت لی، اسے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، المیہ ہےکہ پاکستان میں موجود جوڈیشل سسٹم پر لوگوں کا اعتماد نہیں۔ تاہم خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف مدت سے پہلے حکومت چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • جو دوپٹے پہن کر گئے، اب اتار کر پارٹیاں بنارہے. وزیر اعظم

    جو دوپٹے پہن کر گئے، اب اتار کر پارٹیاں بنارہے. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ نو مئی کے واقعات فوج میں بغاوت کی گھناؤنی سازش تھی جس کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے واپس آ جائیں، راستہ بھولنے والوں کا خیر مقدم کریں گے، امید ہے الیکشن وقت پرہوں گے۔ دوبارہ موقع ملا تو ملک کی حالت بدل دیں گے۔

    نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب میں دوپٹے کس کو پہنائے گئے؟ جہازوں میں بھر کر لوگوں کو بنی گالا لایا گیا؟ جو دوپٹے پہن کر گئے۔ اب اتار کر پارٹیاں بنارہے ہیں۔ جبکہ دانش سکولوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وڈیروں کوگوارانہیں کہ غریب کےبچےپڑھ لکھ جائیں، اس لیے وہ دانش اسکولوں کی مخالفت کرتے رہے، دانش اسکول کاوژن عرصہ سے میرے ذہن میں تھا، یہ وژن جلا وطنی کے دوران آیا اور 2008ء میں حکومت میں آ کر اس پر عمل کیا۔ 50ہزار کے قریب بچے اس پروگرام سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبوں کےحوالےسے مختلف قسم کی ذمہ داریاں ہیں، ہمیں مشکل ترین حالات میں نظام کو سنبھالنا پڑا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست چمکانے کیلئے نظام کو برباد کیا، نوازشریف کی حمایت کے بعد سب نےفیصلہ کیا سیاست جاتی ہے تو جائے ریاست بچانی ہے، اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آ چکا تھا، وفاق نے سیلاب کے دوران 100ارب روپے سے زائد خرچ کیے، صوبوں نے ساتھ مل کر بے پناہ کاوشیں کیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے بھی امداد ملی، دنیا بھرمیں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی، یوکرین جنگ کی وجہ سے چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی تھیں، ہمیں مہنگائی اورسیلاب کاسامناتھا، سابق حکومت نے تباہی ہماری جھولی میں ڈالی تھی، تباہی سےنمٹنےکیلئےہم سب کو مل کر کام کرنا تھا، تحریک عدم اعتماد پر آئی ایم ایف معاہدےکی روگردانی کی گئی، آئی ایم ایف معاہدے سے روگردانی پر قیمتیں بڑھائی گئیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رہنمائی میں آئی ایم ایف پروگرام منظورکرایا، سب سوال اٹھاتےتھےان حالات میں حکومت کیوں لی، سب کہتےہیں سارا گند چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹھانے دیتے، یہ حب الوطنی کاتقاضاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سے تعلقات خراب کیے، ایک شخص نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا تھا، چین، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سے تعلقات پستی کی نچلی سطح پر تھے، آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدےکی دھجیاں اڑادی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے روز نئے اسکینڈل آتے تھے، چینی، گندم، مالم جبہ، بی آر ٹی جیسے اسکینڈل ملکی جڑیں کاٹ رہے تھے، کیا ہم ان تمام حالات میں خاموش تماشائی بنے رہتے؟ کوئی شک نہیں سیاسی طورپرہماراووٹ بینک بہت متاثرہوا، مطمئن ہوں ریاست بچ گئی،سیاست کوداؤپرلگادیا، چین کےساتھ تعلقات میں بہت زیادہ خلیج آچکی تھی، بہت سےممالک سےتعلقات بحال ہوگئے، چیئرمین پی ٹی آئی نےملک دشمنی کی کوئی کسرنہ چھوڑی، چین کےخلاف بھری میٹنگزمیں بےہودہ الزمات لگاتےتھے، مجھ پرالزام لگایاگیاچینی کمپنیوں سے45فیصدکمیشن لیا، ہم نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا،روس سےسستاتیل لائے، کل ہمارےآذربائیجان سےسستی گیس کےایل این جی معاہدےپردستخط ہونگے، اپنی مرضی کے مطابق قدرتی گیس ہم سستے داموں لیں گے، ان حوالوں سے اب رات کو میں بہت سکون سے سوتا ہوں۔ اتحادی حکومت نے اپنی کوششوں سے سنگ میل عبور کیے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ 9مئی بدترین ملک دشمنی کاواقعہ تھا، 9مئی واقعات سےبڑی دشمنی ہونہیں سکتی ، ان واقعات کی فروری 2019کےبھارتی حملےکی مماثلت ہے، فرروی 2019ء کوبھارتی طیاروں نےپاکستان میں حملہ کیاتھا، ہم نےبھارتی پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکیا، یہ پاکستان کےاندرسےپاکستان کےخلاف سازش ہوئی ، سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی اوراسکےحواری تھے، فرق وہاں دشمن آیا یہاں چیئر مین پی ٹی آئی اوران کےجتھوں نےحملےکیے،ان واقعات کی بھرپورتیاری کی گئی جوکئی ڈیڑھ سال پرمحیط تھی، 9مئی کے دن پورا ملک اشکبار تھا، یہ کوئی معاملہ واقعہ نہیں بلکہ فوج میں“کو“کی قبیح حرکت تھی، 9 مئی کے واقعات فوج کے خلاف بدترین سازش تھی، اللہ نے اپنے فضل سے سازش کو ناکام بنایا اور پاکستان بچ گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افواج اورعوام ایک تھے، ناصرف مذمت کی بلکہ الگ تھلک رہے، چندجتھوں نے شہداء اورغازیوں کی بے حرمتی کی، 9مئی کے دن شہداء کے اہل خانہ پر گیا گزری ہو گی، یہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ اورسازش تھی، ادارے اورحکومت ایک پیج پرتھے،آئینی اورقانونی راستہ اپنانےکافیصلہ کیاگیا، فیصلہ کیا گیا کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کا اپرچیمبرخالی ہے، اس کوگا ئیڈاورسپورٹ کرنےکیلئےبےپناہ کوششیں اوروسائل صرف کیےگئے، اس نے اپنے لگانے والوں اور پاکستان کےخلاف بھی سازش کی، فیصلہ ہوا جنہوں نے سویلین مقامات پر حملہ کیا ان کے مقدمات سویلین عدالتوں میں چلیں گے، فیصلہ ہوا ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے، ایسی سزاؤں کا فیصلہ کیا گیا کہ دوبارہ کوئی ایسی مذموم حرکت کا سوچ بھی نہ سکے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ 9ا لیون ہوا تو گونتاناموبے وجود میں آیا، کیپیٹل ہل پرحملہ ہواتوسخت ترین سزائیں دی گئیں، لندن میں حملہ ہوا تو راتوں عدالتیں لگیں، 13سالہ بچی کوبھی سزاملی، یہاں توپاکستان اور افواج کےخلاف سازش کی گئی، کیا 9مئی کے بدلے ان کو لڈو اور پیڑے دیئےجائیں؟بھٹوکوجب پھانسی دی گئی،ایک جج نے خود کہا یہ عدالتی قتل تھا، کیاپیپلزپارٹی نے جلاؤ گھیراؤ اور تشددکےمعاملات کیے؟ بینظیرکوشہیدکیاگیاتوآصف زرداری نےکہاپاکستان کھپے۔ سندھ،پنجاب میں واقعات شروع ہوئے مگرآصف زرداری نےانہیں روکا۔
    ہم پاکستان کیخلاف واقعات نہیں ہونے دیں گے

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہاگیاصبرکریں ہم پاکستان کےخلاف واقعات نہیں ہونےدیں گے، نوازشریف کےخلاف 2017میں دوبارہ سازش کی گئی، ثاقب نثارنوازشریف کےخلاف سازش کےسرغنہ اور پلیئر تھے، پانامہ میں 400 اور نام بھی تھے لیکن نوازشریف کو نشانہ بنایا گیا، نوازشریف نے 2013 سے 18 تک ملک کی حالت بدل کررکھ دی، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی، سڑکوں کا جال بچھایاتھا، نوازشریف کو اقتدار سے ہٹانے کا پلان بنایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف100دن بیٹی کےساتھ عدالتوں میں پیش ہوتےرہے، نوازشریف نےملک تودورکی بات کسی فرد کیخلاف بھی نہیں سوچا، میں نے کہا تھا جسے لانا چاہ رہے ہیں بعد میں نوازشریف فرشتہ صفت لگے گا، اب جتنا مرضی احساس ہو، وقت گزر گیا بربادی ہو گئی، قوم کی رگوں میں زہرگھول کر انہیں تقسیم کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے سو اسب کو چور ڈاکو بنانے کا پروپیگنڈا کیا گیا، ایسے واقعات درگزر کرنا مناسب نہیں ہو گا، پورا فریم ورک اور شفاف احتساب کا پلان بننا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےسازش کی، عمران خان بغیرکسی شک9مئی واقعات میں ملوث رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی ویڈیوزموجودہیں، کہا گیا مجھے کچھ ہوا تو یہ لوگ بدلہ لیں گے میں ذمہ دارنہیں، ان کے چیلے چانٹوں کے میسجز بھی موجود ہیں، قریب ترین چیلے لوگوں کو مختلف مقامات پر بلا رہے تھے، 9 مئی کو وردیاں کس نے لٹکائیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی اس سازش کا موجدہے، سب کچھ اسی نے کیا، سابق وزیراعظم ہی سازش کا سب سے بڑا پلانر ہے۔ سویلین والے سویلین، ملٹری والے ملٹری کورٹ میں مقدمات پرسب متفق ہیں، اس معاملےمیں کوئی تمیزنہیں ہونی چاہیے، قانون حرکت میں آئےگا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدت پوری ہونےسےکچھ دن قبل اقتدار عبوری حکومت کے حوالے کرینگے، 75سال گزرنے کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف کا مرہون منت ہے، ابھی بھی آئی ایم ایف کی شرائط ہم پرلاگو ہیں، آزاد قوم کا یہ وطیرہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ختم ہو چکا، ہمارے زر مبادلہ زخائر میں استحکام آ رہا ہے، معیشت کو ترقی اور خوشحالی کے سفر پر لے کر جا رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کا پلان بن چکا، ایس آئی ایف سی پاکستان کی معاشی ریکوری کا پلان ہے، ایس آئی ایف سی پروگرام میں زراعت، آئی ٹی و دیگر پروگرام شامل ہیں، ملکی آبادی میں 60 فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے، الیکشن کے بعد جسے بھی موقع ملا امید ہے وہ کام کرے گا، موقع ملا تو 5 سال میں پاکستان کی حالت بدل دیں گے، قرضوں سے جان چھڑائیں گے اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے، ہم نے پلان دے دیا اور عملی طور پر کام بھی شروع ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوڈس مینٹل کیا گیا، جنوبی پنجاب میں دوپٹے کس کو پہنائے گئے؟ جہازوں میں بھر کر کن کو بنی گالا لایا گیا؟ آرٹی ایس بند کیا گیا تاکہ ن لیگ کی حکومت نہ بنے، 2018ء کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، شہروں میں نتائج روکے گئے کیونکہ ن لیگ جیت رہی تھی، دوپٹے پہن کر پی ٹی آئی میں جانے والے آج اپنی پارٹیاں بنا رہے ہیں، وہ سیاستدان ہیں ووٹ بینک ہے ان کا حق ہے جہاں مرضی جائیں، راستہ بھولنے والے ہمارے لوگ واپس گھر آئیں تو ویلکم کہیں گے، انہیں زبردستی راستے سے ہٹایا گیا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کا احترام کریں گے، وعدہ کرتاہوں پانچ سالہ مینڈیٹ ملاتوسب ملکرپاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان اورترقی اورخوشحالی کے سفر پر گامزن کردیں گے، انشاءاللہ پاکستان 10 سال میں معاشی میدان میں بھارت سے ٹکر لے گا۔

    موٹروےایم3سےمنسلک فیصل آبادستیانہ بائی پاس کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں جھر لو چلا، دھاندلی سے بہروپیے کامیاب کرائے گئے، آپ نےووٹ کی طاقت سےان بہروپیوں کو شکست دینی ہے، مولانا فضل الرحمان سے آئندہ بھی رشتہ چلتا رہے گا، پی ٹی آئی حکومت نےمنصوبوں میں ایک اینٹ کااضافہ نہیں کیا، 4سال پاکستان کےمعاشرےمیں زہر گھولتے رہے، 4سال بے تکے اور بے بنیاد بھونڈے الزامات لگاتے رہے، انہوں نے کہا کہ دوپٹےپہناکرہمارےلوگوں کوزبردستی اس طرف دھکیلاگیا، لوگوں کوجہازوں پربٹھاکرراتوں رات بنی گالہ پہنچایاگیا، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کاراستہ روکا گیا، وفاق میں ہماری سیٹوں کوادھراُدھرکیاگیا، اس شخص نے4سال دن رات چور،ڈاکوکی گردان کی، کہتاتھا3ماہ میں لوٹےہوئے300ارب ڈالرواپس لےآؤں گا، پھر کہا مر جاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا،آئی ایم ایف سےمعاہدہ کیااورپھراسےتوڑکربوجھ ہماری حکومت پرڈالا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ایک سازش کےتحت نوازشریف کو بے بنیاد الزامات میں دھکیلا گیا ، اس سازش میں ثاقب نثار سازشی ٹولے کا سرغنہ تھا، ثاقب نثارکےساتھ دیگرلوگوں نےمل کرنوازشریف کو نااہل کرایا، نواز شریف کوپانامہ سےاقامہ میں نااہل کرایاگیا، افسران سے کہا تھا اس کا مکروہ چہرہ سامنےآئے گا تو نواز شریف فرشتہ نظر آئےگا، ہم نےپاکستان کوڈیفالٹ کےخطرےسےنکال لیا ، اب دوردور تک ڈیفالٹ کا کوئی نام ونشان نہیں،201یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کیلئےکوئی اضافہ نہیں کیاگیا، آئی ایم ایف کی شرط پوری کرناہماری مجبوری تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس شخص نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ توڑنےکیلئےسازش کی، ہم نےسیلاب متاثرین کو 100ارب روپےکی امداد پہنچائی، وعدہ کرتاہوں مینڈیٹ ملا تو سب ملکر پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مسلم لیگ ن کوموقع ملاتونوازشریف ہماراوزیراعظم ہوگا، عوام کےووٹوں سےمنتخب ہونےوالی حکومت کااحترام کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کےووٹوں سےمنتخب ہونےوالی حکومت کااحترام کریں گے، مسلم لیگ ن کوموقع ملاتونوازشریف ہماراوزیراعظم ہوگا، نوازشریف کی سربراہی میں سب ساتھی کارکن کی طرح دن رات خدمت کریں گے، وعدہ کرتاہوں پانچ سالہ مینڈیٹ ملاتوسب ملکرپاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان اورترقی اورخوشحالی کےسفرپرگامزن کردیں گے، یہ کشکول توڑکراس کےحصےبنی گالہ کےآس پاس بچھادیں گے۔انشاءاللہ پاکستان10سال میں معاشی میدان میں بھارت سےٹکرلےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےملک میں20،20گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ختم کی تھی، نوازشریف نےچین سے30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کرائی، نوازشریف کےدورمیں مہنگائی کی شرح3.5فیصدتھی، اگلی حکومت ن لیگ کوملی توپاکستان کوکھویاہوامقام دلانےکیلئےجان لڑادیں گے، یہ کشکول توڑکراس کےحصےبنی گالہ کےآس پاس بچھادیں گے، پاکستان کواپنےپیروں پرکھڑاکریں گے،یہ جادوٹونےاورموم بتی،لال ٹین جلانےسےنہیں ہوگا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ نوازشریف کی قیادت میں محنت،امانت اوردیانت کےسفرسےہوگا، ملک بھرمیں کروڑوں بچوں اوربچیوں کولیپ ٹاپ دیں گے، معدنیات کی دولت سےپورےپاکستان کوفیض یاب کریں گے، اس طرح نہیں ہوگاکہ190ملین پاؤنڈکافراڈ کرکےچورڈاکوکہتارہے، ایسانہیں ہوگاکہ خانہ کعبہ کےماڈل کی گھڑی بیچ کرچورڈاکوکی گردان کی جائے، یہ پیسےدانش سکول کےبچیوں کو دے دیتا تو میں انہیں سلام کرتا، بتایا جائے یہ 50 ارب روپیہ پاکستان کے خزانے میں کیوں نہیں آیا؟ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، انشاءاللہ پاکستان 10 سال میں معاشی میدان میں بھارت سے ٹکر لے گا، گردن میں سریے اور تکبر والے شخص کی بات سننی ہے تو پھر پاکستان کااللہ حافظ۔

  • قران کی بے حرمتی کرنے والے نے سرخ لکیر کو کراس کیا. مولانا فضل الرحمان

    قران کی بے حرمتی کرنے والے نے سرخ لکیر کو کراس کیا. مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والا دنیا کے جس حصے میں بھی ہو ہم اس توہین کا بدلہ لیں گے کیونکہ اس ملعون نے ہماری سرخ لکیر کو کراس کیا ہے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں امریکا کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے نام نہاد دہشتگرد کا نعرہ لگا کر مسلمانوں کے خلاف اشتعال پیدا کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے چہرے سے لبرازم کا نقاب اتر چکا ہے، تم مسلمان کو برداشت نہیں کرسکتے، تم نے ہماری سرخ لکیر کو کراس کیا ہے، ہم مزید اس قسم کی حرکات کو برداشت نہیں کریں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسلام بھی رہے گا، قرآن بھی رہے گا اور رسول اللہ کا نام بھی رہے گا، ہم نے دنیا کو اس طرف آگے بڑھنے سے روکنا ہے، اگر تم نہ رکے تو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو ہم بدلہ لیں گے۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل سعودی عرب نے سوئیڈن کے حکام کے غیر ذمے دارانہ اقدامات اور کچھ انتہا پسندوں کو قرآن کریم کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، نیز عراق کی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے کہا کہ وہ مسلمانوں کی مقدس چیزوں کے خلاف اس طرح کے مکروہ اعمال کی تکرار کو روکنے کے لیے خصوصی ہنگامی اجلاس بلائے۔

    دوسری جانب عراق کی حزب اللہ تحریک نے مسلمانوں کی مقدسات کی ایک بار پھر توہین کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا: قرآن کریم کی توہین غاصب صیہونی حکومت کے سامنے عرب اور اسلامی ممالک سر تسلیم خم ہونے کا نتیجہ ہے۔ لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے قرآن کریم کی توہین کی تکرار کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا: جو کچھ ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں وہ قرآن کریم اور عراقی پرچم کو جلانا ہے جس کا مقصد سویڈن کی حکومت کی حمایت سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو کھلے عام مشتعل کرنا ہے، مسلمانوں کو اس شرمناک اقدام کے خلاف احتجاج کا بھرپور حق حاصل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی اور تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔ واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گستاخ سیلوان مومیکا نے دوبارہ سویڈش پولیس کی حمایت اور اجازت سے قرآن مجید اور عراقی پرچم کی توہین کی۔

  • مافیاز کی پشت پناہی کرنیوالا کون؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    مافیاز کی پشت پناہی کرنیوالا کون؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    ملکی سیاست میں نظریات‘ ضمیر‘ اصول بے معنی الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔ ملکی سیاست نظریہ ضرورت کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ ملکی سیاست کا دارومدار ایک دوسرے کی مخبری‘اقربا پروری‘ مفاد پرستی‘حصول اقتدار‘جاہ و جلال تک محدود ہو کر رہ گئی۔ سیاستدانوں کی اکثریت عوام سے بے پرواہ ہو کر تماشوں تک محدود ہوگئی ہے۔ انتظامیہ اور بڑے بڑے بیوروکریٹس تو موجود ہیں جو نظر آتا ہے وہ محض نظر کا دھوکہ ہے۔

    انتظامیہ اشرافیہ کی حفاظت اور ان کے مفادات کی نگہبان ہے۔ صوبہ سندھ سے لیکر خیبر تک ایک منڈی کا راج ہے جس منڈی کا نام لینڈ مافیا ہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضے، محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے‘ ریلوے کی زمینوں پر قبضے‘ شوگر مافیا‘ آٹامافیا‘ ادویات مافیا کا اس ریاست پر قبضہ ہے۔ ان مافیاز کی پشت پناہی آخر کون کر رہا ہے؟ سماج سسک رہا ہے ‘ تکلیف ہے‘ غربت‘ بے روزگاری‘ بیماری اور افلاس کے عذابوں میں گرے عوام ناامیدی کی کھائی میں گرتے جارہے ہیں۔

    پورے ملک میں معصوم بچوں کو ملاوٹ شدہ دودھ پلایا جارہا ہے۔ مذہبی جماعتوں نے کبھی اس ملاوٹ پر آواز بلند نہیں کی جو مذہبی جماعتیں آپؐ کی ایک حدیث مبارکہ پر عمل نہیں کروا سکیں ان کا حق ہے کہ وہ اپنے آپ کو جماعتیں لکھوائیں؟ تاہم ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو یہ اعزاز ضرور حاصل ہے کہ وہ ہر معاملے میں فوج کو گھسیٹ کر اسے متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر شاید وہ یہ بھول جاتے ہیں ایک فوج ہی تو ہے جس پر اس ملک کے عوام کا اعتماد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    حکومت کی آئینی مدت پوری ہو رہی ہے۔ آخری ڈیڈلائن 8 اگست دی جا رہی ہے۔ نگران حکومت کا وزیر اعظم آئی ایم ایف کا ہوگا یا کوئی سینئر سیاستدان، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے یا ملتوی ہوں گے؟ اس کا جواب نہیں مل رہا۔ نگران حکومت جو بھی ہوایسی ہو جن پر سب کا اتفاق ہو جو ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرواسکے۔ ویسے دنیا میں جہاں پارلیمانی نظام ہے کئی ایسے ممالک موجود ہیں جہاں نگران حکومت کا تصور نہیں لیکن کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں نگران حکومت بنتی ہیں تاہم ان ممالک میں الیکشن کمیشن غیر متنازعہ ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن کی نگرانی انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے۔ تاہم ملکی سیاسی گلیاروں میں کون بنے گا وزیر اعظم کا کھیل جاری ہے۔

  • سی ڈی اے افسران کی جھٹیاں منسوخ

    سی ڈی اے افسران کی جھٹیاں منسوخ

    مون سون بارشوں کے باعث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ جبکہ نشیبی علاقوں میں متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں مزید سخت کردی گئیں۔ سی ڈی اے کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہلکار ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کریں۔

    حکام کی جانب سے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو سڑکوں سے نکاسی آب کے لئے عملہ کو جدید مشینری کے ساتھ ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نالوں کی نگرانی کیلئے عملہ اور مشینری مستعد، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیں، نالوں میں پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

  • انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ تیار

    انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ تیار

    انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ تیار

    دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہےکہ آئی فون کے بعد انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ اگلے ہفتے سے لانچ کی جارہی ہے۔ جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں کمپنی کی جانب سےچیٹ جی پی ٹی ایپ کی لانچنگ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیاکہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے ،لیکن ابھی اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا ۔
    اوپن اے آئی نے بتایا کہ ایپ کے نیچے پری رجسٹر بٹن کو دبا کر آپ اپنی دلچسپی ظاہر کی جاسکتی جس کے بعد اس کے دستیاب ہونے پر آپ کو الرٹ مل جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ایپ سے متعلق تفصیلات اس وقت مختلف کے مراحل میں ہیں لیکن ایپ کے اسکرین شاٹس اور تفصیل سے یہ اصل سافٹ ویئر کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    باربی فلم کی پنجاب میں پابندی کی خبروں کی تردید

    تاہم آپ ایپ کو مفت یا ادائیگی کرکے پلس چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اندازوں سے زیادہ خطرناک سمجھی جانے والی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہے جس سے متعلق ہزار سے زائد ٹیکنالوجی کے ماہرین مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

    یہاں تک کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے اداروں سے کہا ہےکہ وہ زیادہ جدید اے آئی سسٹمز کی تیاری کو عارضی طور پر روک دیں۔ ایلون مسک نے یہ مطالبہ ایک کھلے خط میں کیا جو ان کے ساتھ ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کے افراد نے تحریر کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ انسانی ذہانت کا مقابلہ کرنے والے اے آئی سسٹمز معاشرے اور انسانیت کے لیے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں کینیڈین فلم ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی، جنہوں نے مقبول فلم ‘دی ٹرمینیٹر’ 1984 (39 سال قبل) میں بنائی تھی، جس میں معروف اداکار آرنلڈ شوارتزنگر نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    اب جیمز نے مصنوعی ذہانت کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ‘ٹرمینیٹر’ بنا کر آپ لوگوں کو تنبیہ کی تھی لیکن کسی نے دھیان نہ دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جیمز کیمرون نے کہا کہ 1984 میں سائنس فکشن فلم ‘ٹرمینیٹر’ بنائی تھی اسے وارننگ کے طور پر لینا چاہیے تھا لیکن آپ لوگوں نے سنا نہیں،اگر مصنوعی ذہانت پر مشتمل ہتھیار بنائے گئے تو اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہم اسی طرح کی جنگ میں ہوں گے جیسے کہ آج کل جوہری ہتھیاروں کی دوڑ لگی ہوئی ہے، اگر ہم مصنوعی ذہانت پر تخلیق روک دیں گے تو دوسرے لوگ اسے ضرور تخلیق کریں گے لہٰذا اب اس دوڑ میں اضافہ ہی ہوگا۔

    جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ جنگ کے میدان میں مصنوعی ذہانت اس قدر برق رفتاری سے کام کرے گی کہ انسان مداخلت کرنے کے لائق ہی نہیں رہیں گے جس سے کسی بھی قسم کے امن مذاکرات اور جنگ بندی کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر نے طنزیہ کہا کہ آئیے 20 سال انتظار کرتے ہیں اور اگر کوئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بہترین اسکرین پلے کا آسکر جیتتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ تب ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے۔ تاہم یاد رہے کہ فلم دی ٹرمینیٹر ایک ایسے سائبر قاتل پر بنائی گئی تھی جسے کمپیوٹر نے تیار کیا تھا ۔