Baaghi TV

Tag: pakistan

  • عمران خان کی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدل سکتی. فردوس عاشق

    عمران خان کی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدل سکتی. فردوس عاشق

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گرین انیشٹیو پاکستان کی سیاست اور معیشت دونوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا، عسکری سپہ سالاراقتصادی سپہ سالارکاکرداراداکررہےہیں، سپہ سالار نےسبزباغ دکھانےکےبجائےمستقبل کا روڈ میپ دیا ہے جسے سراہا جانا ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد سیاست پر جو لرزہ طاری کیا گیا وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، آپکی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدلتی ،آپ ٹک ٹاکرز بن جائیں یا سوشل ویوز حاصل کر لیں قوانین نہیں بدل سکتے، قومی اداروں پرحملہ آور ہونا اور پھر شہدا کی بے حرمتی کرنا سیاست نہیں ہے بلکہ سیاست اپنی ذات کی نفی کا نام ہے۔

    ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا ملک میں گرین سیاست ک اآغاز ہونے جارہا ہے9مئی کے بعدگرین سیاست ملک کی ضرورت تھی ، ذات کے ساتھ کھڑی سیاست دم توڑ چکی ہے ، درس کربلا بھی یہی ہے کہ مقصد کے لیے اپنی ذات کو قربان کر دیں اور جب بھی کسی سیاست دان کو اقتدار ملا بدقسمتی سے وہ ڈکٹیٹر بن گیا لیکن تمام مسائل کا ایک ہی علاج ہے وہ ہے جمہوریت اور صرف جمہوریت.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہم نےعلامہ اقبال کےنظریےکومشعل راہ بنایاہے،ضلعی عہدیداران کوممبرشپ کاعمل مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے ،14اگست سےآئی پی پی سیاسی سفرکابھرپورقوت سےمظاہرہ کرےگی۔

  • عدالت سے رہائی کا حکم؛ قلفی بیچنے والا شہری رہا نہ ہوسکا

    عدالت سے رہائی کا حکم؛ قلفی بیچنے والا شہری رہا نہ ہوسکا

    فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے شہری کی رہائی آج بھی ممکن نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مچلکے جمع کرانے کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث شہری فرمان اللہ کو آج رات بھی اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑے گی۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری فرمان اللہ کو آج صبح ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

    صحافی عثمان مظفر کے مطابق مچلکوں پر حتمی دستخط عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے قلفی فروش فرمان اللہ کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، قلفی فروش فرمان اللہ کو فیصل مسجد کے باہر ریڈھی لگانے پر سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے 11 جولائی کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

    شہری پر سی ڈی اے کی طرف سے فیصل مسجد کے باہر ریڈھی لگانے کی پابندی کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج اسپیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ میں شہری نے سی ڈی اے کی جانب سے بھتے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اپنے چالان میں قلفی کی ریڑھی لگا نے سے ملزم پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ

    اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ

    اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے ممکنہ خاتمے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے اور ایک مرتبہ پھر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے . حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جو دوپہر بارہ بجے تک 214 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46700 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 265.18 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46682.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار میں 0.57 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ آج حصص مارکیٹ میں 24 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 307 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 288 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ ادھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی قدر 2 روپے کم ہو کر 292 روپے ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 317 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 63 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے ہو گئی ہے۔

  • کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال دیا گیا

    کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال دیا گیا

    عراق نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی ہے جبکہ کوپن ہیگن میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین کا مظاہرہ کیا ہے۔ العربیہ ٍڈاٹ نیٹ کے مطابق دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ نے پیر کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس میں ایک شخص مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کررہا ہے، وہ اسے جلاتا اور عراقی پرچم کو کچلتا ہوا نظر آتا ہے۔

    سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں جمعہ اور حالیہ ہفتوں میں ہونے والے اسی طرح کے واقعات کے بعد یہ تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے۔ عراق کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کے نسخے کو نذرآتش کرنے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ’’انتہا پسندی اور نفرت کے وائرس‘‘ کو’’معاشروں کے پرامن بقائے باہمی کے لیے حقیقی خطرہ” بننے کی اجازت دیتے ہیں۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمدالصحاف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سفارت خانے کا عملہ ہفتے کے روز عراق سے روانہ ہو چکا ہے۔ کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے پہلے واقعے کے بعد عراق کے بااثر شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کی اپیل پر ہفتے کے روز بغداد میں قریباً ایک ہزار مظاہرین جمع ہوئے تھے۔ انھوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں واقع ڈنمارک کے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دو پلوں کو بند کر دیا اور مظاہرین آنسو گیس اور لاٹھیوں سے پسپا کر دیا۔ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے جمعرات کے روز بغداد میں سویڈش سفارت خانہ کو آگ لگا دی تھی ۔انھوں نے یہ کارروائی اسٹاک ہوم میں مقیم ایک عراقی پناہ گزین کی قرآن مجید کی بے حرمتی کے ردعمل میں کی تھی۔

    عراقی حکام نے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے جبکہ سویڈش سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔عراق نے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر سویڈن کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ سویڈش حکام نے اظہار رائے کی آزادی کی بنیاد پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے مظاہروں کی اجازت دی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی اجازت اس کارروائی کی کسی منظوری کا اشارہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز یورپی یونین کے دیگر ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو میں انھوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح مذموم افعال کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے یورپی یونین کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی نسل پرستانہ کارروائیوں اور تشدد کو بھڑکانے والی تمام کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔

  • الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش ہے. وفاقی وزیر

    الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش ہے. وفاقی وزیر

    خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ محمد اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بننےکی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا ہے جبکہ ہمارے کسی اجلاس میں بھی اس پر بات نہیں ہوئی، ہمیں موقع نہیں دینا چاہیے کہ لوگ ہماری طرف انگلیاں اٹھائیں، میں نے جو بات کی وہ کسی کے کہنے پر نہیں کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم نہیں بنانا چاہیے، الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ نگران حکومت کیلئے قانون سازی اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ نگران دور میں آئی ایم ایف معاہدے میں رخنہ آنے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کے لیے ماہر معیشت بھی اتفاق رائے سے تلاش کیا جا سکتا ہے، ایک شخص آئندہ تین چار ہفتے میں ہر حربہ استعمال کرے گا کہ الیکشن پر سوال اٹھایا جا سکے، اسے کوئی موقع نہیں دینا چاہیے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی شک و شبے کے بغیر ہرحال میں انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں، نگران وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف معاہدے کی سمجھ ہونی چاہیے، ہم بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نےکہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ہر الیکشن پر سوالیہ نشان آیا ہے، بروقت انتخابات میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں، نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہوگا۔ رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی نام پر اعتراض نہیں کیا، نگران وزیراعظم کے نام پر ن لیگ سے کوئی اتفاق نہیں ہوا، ہم میں کوئی دراڑ نہیں، مل کر کام کررہےہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم سے نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام شیئر نہیں کیا گیا، اس معاملے پر کمیٹی بنادی گئی ہے، بات چیت کمیٹی سے ہو کر اوپر جائےگی، لیڈرشپ نے کہا ہےکہ غیر جانب دار سیٹ اپ کو ترجیح دیتےہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن 90 دن سے آگے جانے یا نہیں ہونے کی گنجائش نہیں ہے، نگران سیٹ اپ کے اختیارات پر بات چیت ہونی چاہیے، نگران سیٹ اپ کے دوران ہر کام معطل ہو رہا ہوتا ہے، ہم بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچے، وزیراعظم شہباز شریف نے آخری وقت میں معاملہ سنبھالا، سب چاہیں گے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور ہم بھی جوابدہ ہیں۔

  • وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے سبب متاثرہ شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی. ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

    وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے سبب متاثرہ شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی. ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

    ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابرخان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ پلوں اور قومی شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موسمی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر حکام نے انہیں صوبے میں حالیہ بارشوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابریوسفزئی نے کہا کہ پری مون سون بارشوں کےمیں بلوچستان میں 9 اموات ہوئی تھیں جبکہ حالیہ مون سون کی بارشوں میں جانی اور معالی نقصانات نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ فورٹ منروکے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے ، خضدار تا رتو ڈیرو روڈ بھی ٹریفک معطل ہے، اس طرح گنداوہ نوتال روڈ بھی بارشوں کی وجہ سے بند ہے ، بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر بھی شاہراہ متاثر ہوئی ہے ، تاہم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ، سیلاب کی مدد میں بلوچستان کو اب تک فنڈز نہیں ملے ، پنجرہ پل کی تعمیر این ایچ اے نے کرنی ہے مگر این ایچ اے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ پلوں اور قومی شاہراوں کی تعمیر میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل آرہا ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ،گزشتہ سیلاب میں بھی پی ڈی ایم اے نے مثالی کام کیا تھا، اب بھی پی ڈی ایم اے کا عملہ الرٹ اور محتاط ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف دے گی، ہنہ اوڑک میں گزشتہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازلہ بھی کیا جائے گا ۔

  • عمران خان بمقابلہ انڈریو ٹیٹ؛ سب سے بڑا پلے بوئے کون؟

    عمران خان بمقابلہ انڈریو ٹیٹ؛ سب سے بڑا پلے بوئے کون؟

    ویب اسلام آباد سائٹ انسائڈر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اینڈریو ٹیٹ کی پیدائش سے بہت پہلے ہی خواتین کا تعاقب کرنا شروع کر دیا تھا لیکن انڈریو ٹیٹ اس معاملے میں انہیں ناکام نہیں کرپائے، غیر قانونی بچہ، مشکوک آڈیوز، تصاویر اور ہیڈونزم کی ساکھ کے ساتھ عمران خان کے پاس اپنے گناہوں کو "سفید کرنے” کے لئے اسلام کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ اسی طرح اینڈریو ٹیٹ، جن پر حال ہی میں رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا، نے عمران خان کی مثال لی اور اپنے مداحوں کے سامنے خود کو ایک مثالی مسلمان کے طور پر پیش کرنے کے لیے اسلام کا رخ کیا۔

    جبکہ ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ دونوں سابق کھیلاڑیوں کو احساس ہوا ہے کہ ان کے مداحوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ وہ اخلاقی طور پر قابل مذمت خیالات رکھتے ہیں، خواتین کا استحصال کرتے ہیں یا اسلام کی تعلیمات کے بالکل خلاف زندگی گزارتے ہیں جب تک کہ وہ عوامی طور پر اسلامی اصولوں کی حمایت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

    مثال کے طور پر: عمران خان اکثر عوامی مقامات پر اپنے ہاتھ میں تسبیح رکھتے ہیں تاکہ عوام کو یہ دکھایا جا سکے کہ وہ خدا سے ڈرنے والے انسان ہیں۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے عمران خان کی نماز کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔ تاہم عمران خان کے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان نماز پڑھنا بھی نہیں جانتے اور نماز کے لیے ضروری بنیادی آیات بھی نہیں پڑھ سکتے۔ جبکہ اینڈریو ٹیٹ نے اپنے سرپرست سے ترغیب لیتے ہوئے قرآن کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں، تاکہ اپنے حامیوں کو یہ دکھایا جا سکے کہ وہ ایک سچا مومن ہے۔
    https://twitter.com/Cobratate/status/1682710635941974016
    واضح رہے کہ محرم کے اس مقدس مہینے میں اینڈریو ٹیٹ بکنی لباس میں ملبوس خواتین کے ساتھ ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کے سامنے ناجائز جنسی تعلقات کو فروغ دیتے ہیں۔ جبکہ خان اور ٹیٹ دونوں کے مداحوں کی ذہانت اتنی کم ہے کہ وہ ان کی حقیقت کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ شخصیات کی پوجا کرتے رہتے ہیں۔ عمران خان کے مداح اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ سیکڑوں خواتین کے ساتھ سو چکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ انہیں ایک مذہبی ہیرو کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح ٹیٹ کے مداح ان کے خواتین طرز زندگی کو سراہتے ہیں جبکہ اسلام کی طرف ان کے جھکاؤ کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

    اسلام آباد انسائڈر کے مطابق ایک کامیاب پلے بوائے کے طور پر، جنہوں نے مالی رائلٹی میں شادی کی، عمران خان کو اینڈریو ٹیٹ جیسے ابھرتے ہوئے پلے بوائے کے لئے رول ماڈل سمجھا جاتا ہے جو سوچتے ہیں کہ وہ خواتین کا استحصال کرکے پیسہ کما سکتے ہیں۔ ٹیٹ کا مشکوک ہسٹلر یونیورسٹی کے ذریعے خواب بیچنے کا کاروبار پاکستان تحریک انصاف سے ملتا جلتا ہے کیونکہ عمران خان نے بھی احتساب کا خواب بیچا لیکن جب وزیر اعظم بن گیا تو پھر اپنے خاندان کو مالا مال کردیا.
    https://twitter.com/TheSaadKaiser/status/1680879732106096640ٹیٹ اور خان کے درمیان مماثلت غیر معمولی ہے کیونکہ دونوں ہی انتہائی خواتین مخالف خیالات رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے موٹروے ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کو جنسی ہراسانی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ "مرد روبوٹ نہیں ہوتے.” جبکہ اینڈریو ٹیٹ کو صنفی کردار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ان کے غیر روایتی موقف پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ زیادہ تر مرد جو غیر ارادی طور پر برہمچاری ہوتے ہیں وہ عمران خان اور اینڈریو ٹیٹ کی حمایت کرتے ہیں جبکہ خواتین میں ان کی حمایت محدود رہتی ہے۔ پاکستان میں عمران خان کی حمایت کرنے والی زیادہ تر خواتین مبینہ طور پر سیاسی نظریے کے بجائے ان کی جسمانی شکل کی طرف راغب ہوتی ہیں جو وقتا فوقتا تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل عمران خان کا موازنہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا جاتا تھا جس میں کئی صحافیوں اور سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں لیکن اب پاکستان میں بھی بہت سی آوازیں ٹیٹ کا موازنہ خان سے کر رہی ہیں اور خان کو پاکستان کا اینڈریو ٹیٹ کہہ رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    لیکن سوال یہ ہے کہ ان دونوں میں سب سے بڑا مسلمان پلے بوائے کون ہے؟ واضح طور پر فاتح عمران خان ہی ہیں کیونکہ انہوں نے نہ صرف پلے بوائے کے طور پر زیادہ وقت گزارا ہے بلکہ اس لئے بھی کہ ان کے زیادہ تر رومانس کو عوامی طور پر دستاویزی شکل دی گئی ہے چاہے وہ لیزا کیمپبیل ، کیرولین کیلیٹ ، سوزانا قسطنطین ، جمائما خان یا ریحام خان کے ساتھ ان کے تعلقات ہوں۔ عمران خان بھی بڑے پلے بوائے ثابت ہوئے ہیں کیونکہ ان کا ایک غیر قانونی بچہ یعنی بیٹی بھی ہے جبکہ ٹیٹ اپنے بچوں کے مالک ہیں۔ جبکہ اب سب سے اہم سوال یہ بھی ہے کہ دو مسلم پلے بوائے میں سے کون پہلے جیل جائے گا؟

  • نگراں وزیراعظم غیر جانبدار ہوگا. وفاقی وزیر

    نگراں وزیراعظم غیر جانبدار ہوگا. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ 12 اگست یا اس سے پہلے قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، سیکشن 230 میں الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیا کیا کرسکتا ہے، ترمیم کا فائنل مسودہ ابھی آنا ہے، پہلے کابینہ میں آئے گا، پھر پارلیمان میں۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ مشرق وسطی میں مسلمان ممالک نے سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، ان ممالک کی مائننگ، آئی ٹی، زراعت اور انرجی میں دلچسپی ہے، انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبے لائیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم غیر جانبدار ہوگا، 12 اگست یا اس سے پہلے قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، سیکشن 230 میں الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیا کیا کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم کا فائنل مسودہ ابھی آنا ہے، پہلے کابینہ میں آئے گا اور پھر پارلیمان میں، نگراں وزیراعظم کوئی نئے فیصلے نہیں کرسکتے جو چیزیں پہلے ہی پائپ لائن میں ہیں ان پر اپنا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ جبکہ خرم دستگیر نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام معاشی پالیسی کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی تقرری سے یہ اسپرٹ مجروح ہوگی، اسحاق ڈار کی نوازشریف سے رشتہ داری ہے، آپ نے تہیہ کر رکھا ہے ہر قرعہ خاندان سے ہی نکلے گا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 9 ماہ اسی لیے دیے کہ نئی حکومت سے پروگرام پر بات کرنا ہے، الیکشن میں تاخیر کی سرگوشیاں جاری ہیں، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن بھی ہیں، ستمبر میں صدر کی ٹرم بھی ختم ہورہی ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم

    الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم

    ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں جبکہ زرائع کے مطابق وکیل کی جانب سے وارنٹ موصول کر لیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل توہین الیکشن کمیشن کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بنی گالہ کا پتہ اور لاہور زمان پارک کا پتہ درج کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد نیازی کو کل گرفتار کیا جائے.


    ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کہ عمران احمد نیازی کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہیں جبکہ انہیں کل یعنی 25 جولائی دیئے گئے پتہ سے گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے. تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کے اس کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی تھی، تاہم یاد رہے کہ 17 مئی کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمیشن اور اس کے سربراہ کی توہین سے متعلق کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کیا تھا، تاہم عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں اگلی سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔


    علاوہ ازیں مئی کی سماعت میں بلوچستان سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رکن نے کہا تھا کہ عمران خان کو گزشتہ سماعت پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا آخری موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے یاد دلایاتھا کہ عمران خان کو سمن جاری کیا گیا تھا، تو توہین کی کارروائی میں کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پارٹی چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیوں نہ کریں۔

  • زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان  ٹھیک ہوجائے گی. محسن نقوی

    زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان ٹھیک ہوجائے گی. محسن نقوی

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے۔ جبکہ محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، اسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی، پاک فوج کے ساتھ مل کر خوردنی تیل کے حصول کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 4 ماہ 100 ارب روپے زراعت کے شعبے پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کارپوریٹ فارمنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، مچھلی مارکیٹ، عید گاہ، کینٹ ایریا، شجاع آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    محسن نقوی نے ملتان کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری نکاس کا حکم دے دیا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا ملتان کو تمام تر مشینری اور وسائل کے ساتھ متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بارش کے پانی کے نکاس کی ذاتی طور پرنگرانی کریں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔