Baaghi TV

Tag: pakistan

  • جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصور وار قرار دے دیا

    جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصور وار قرار دے دیا

    جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصوروار قرار دے دیا ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان قصور وار پائے گئے ہیں خیال رہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کے حوالے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں ان کو ویڈیوز بھی دیکھائی گئی تھی اور انہوں نے جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیئے تھے.

    جبکہ اب اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونےکی اندرونی کہانی یہ تھی کہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی، عمران خان ایک گھنٹہ اندر رہے اور ان سے تمام سوالات کا نفرنس روم میں کیےگئے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کا عمران خان سے کہنا تھا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے۔ عمران خان سے سوال کیا گیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا اس کی پلاننگ تھی یا اتفاق ؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور سے ہوئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کے لوگ کنٹونمنٹ میں کیوں گئے تھے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو لوگوں نے وہیں جانا تھا۔

  • یونان کشتی حادثہ  تین پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    یونان کشتی حادثہ تین پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی اور وہ تین میتیں لاہور پہنچ گئی ہیں، تینوں میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 608 کے ذریعے یونان سے براستہ دوحا لاہور لائی گئیں جنہیں ایپولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردیا گیا۔

    عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات جب کہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ کی لیے روانہ کی گئی ہے۔ یونان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ 3 میتیں اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی تاحال ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یونان کے کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ڈی این اے کی تصدیق ہونے کے بعد 14 میتوں کو پاکستان بھیجنے کا سلسلہ 20 جولائی سے شروع ہونے کا کہا گیا تھا ۔ کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیں 20 جولائی سے پاکستان جانا شروع ہوں گی اور 23 جولائی تک 14 میتوں کو پاکستان روانہ کر دیا جائے گا ایسا کہا گیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    یہ بھی بتایا گیا تھا کہ میتیں بھیجنے کے ترتیب وار سلسلے میں پہلے 4، پھر 4، پھر 2، پھر 2، پھر 2 میتیں روانہ کی جائیں گی، جبکہ 3 باڈیز اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی تاحال ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔ تمام میتیں قطر ائیرویز کے ذریعے پاکستان روانہ کی گئی جس کے تمام اخراجات حکومت پاکستان ادا کر رہی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے میتوں کو ان کے لواحقین وصول کر رہے ہیں جنہیں ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں یا شہروں میں بھیجا جائے گا جس کا بندوبست بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے۔

  • نہر میں شگاف؛ سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ

    نہر میں شگاف؛ سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ

    سندھ کے علاقوں گھوٹکی اور جیکب آباد میں نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل، گھر اور اسکول زیر آب آگئے ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے گاؤں ناڑی گڈانی کے قریب آر ڈی سیون پر مسو واہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس سے کپاس اور چاول کی سیکڑوں ایکڑ پر فصل زیرآب آگئی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نہر میں شگاف کی اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ جبکہ جیکب آباد میں ٹھل موسیٰ اللہ آباد نہر میں بھی 10 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی شہر کی طرف بڑھنے لگا، قریبی اسکول سمیت گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

    علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود بھی محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    دوسری جانب گھوٹکی اور دیر میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو موٹر وے کے قریب مزدا اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق بھائیوں کا تعلق سکھر سے ہے۔ ادھر دوسری جانب دیر میں عشیری درہ روڈ پر کار کھائی میں جاگری، واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

  • فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل؛ اٹارنی جنرل کے سپریم کورٹ میں دلائل

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل؛ اٹارنی جنرل کے سپریم کورٹ میں دلائل

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کےٹرائل کےخلاف کیس کی سماعت شروع ہوگئی، اٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل دیے جارہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے جبکہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔

    اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی ویڈیوز میں کئی لوگ حساس مقامات پر حملہ کرتے نظر آئے، 9 مئی کو حملے آرمی اور ایئرفورس کی تنصیبات پر ہوئے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ صرف 102 افراد کو ملٹری ٹرائل کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    انھوں نے عدالت کو بتایا کہ میانوالی میں ایئربیس پر حملے ہوئے، ایسے حملے مستقبل میں نہیں ہونے چاہئیں، ان حملوں پر جو ردعمل تھا وہ ایسا نہیں تھا جو ہونا چاہئے تھا۔

  • ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار

    ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار

    صادق آباد پولیس کی ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی، ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ صادق آباد تھانہ بھونگ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو پانچ مغوی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل باغ میں کام کرنے والے 4 مزدوروں جب کہ ایک لڑکے کو کھیتوں میں کام کے دوران اغواء کرلیا تھا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت چھ مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ اگست تک توسیع کر دی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 6 مقدمات کے کیس کی سماعت کی ہے۔

    وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے

    دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

    ڈیوٹی جج نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء و سابق وزیر خارجہ اسد عمر بھی عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر دلائل طلب کر تے ہوئے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ علاوہ ازیں یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء کو جناح ہاؤس اور گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت چھ مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے۔

    جبکہ سابق وزیر خارجہ پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس اور گلبرگ میں کینٹینر جلانے کا الزام ہے۔ دوسری طرف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں لاہور کی انسدادہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں آٹھ اگست تک توسیع کر دی۔

    اس کیس کی سماعت بھی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ گلبرگ پولیس نے اسد عمر کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث کر رکھا ہے۔

  • ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ

    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں، واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات کی تیاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے میتھو ملر نے کہا کہ آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے، اجتماع کی آزادی ہونی چاہیے، یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، البتہ ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہا کہ طالبان اپنے وعدوں پر قائم رہیں ہم اپنے وعدوں پر برقرار ہیں، خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔

    علاوہ ازیں امریکی ترجمان سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان کے تناظر میں سوال کیا گیا، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اس اعتراف کے حوالے سے گفتگو کی تھی کہ عمران خان کا امریکی مداخلت کے بارے میں سائفر کا بیانیہ من گھڑت تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہا۔ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سوال کا کتنی بار اس پوڈیم سے ایک ہی جواب دے سکتا ہوں جو یہ ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔‘

    جب ایک صحافی نے امریکی ترجمان سے پوچھا کہ امریکا اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرے گا؟ تو ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان یا دوسرے کسی ملک میں کسی سیاسی مسئلے میں خود کو ملوث نہیں کرتا۔ ترجمان میتھیو ملر نے کہا، ’امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے۔‘ واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے قریبی ساتھی اور ان کے دور حکومت میں پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے سائفر کے من گھڑت ہونے کے مبینہ اعتراف کو عمران خان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

  • بھتہ طلبی  پر ایس ایچ او سول لائن  کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا

    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا

    لاہورمیں ایک شہری سے بھتہ طلب کرنے پرایس ایچ او سول لائن ، سب انسپیکٹراورپرائیویٹ شخص کومقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور پرائیویٹ شخص کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ الزام نمبر1055/23 مجموعہ تعزیزات پاکستان کی دفعہ 384 اور 155 سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق رواں ماہ کی 17 تاریخ کو سب انسپکٹر اختر حسین میرے پاس ہوٹل میں آیا اور کہا کہ ایس ایچ او شیخ ندیم نے آپ کو بلایا ہے، جس پر میں سب انسپکٹر کے ساتھ چوکی گنگا رام ہسپتال گیا، جہاں پرایس ایچ او اپنی وردی میں موجود تھا۔ شیخ ندیم نے مجھ سے کہا کہ آپ کے ہوٹل میں غلط کاریاں ہو رہی ہیں ، لہذا مجھے 70 ہزار روپے ماہانہ ادا کرو،اور کام کرتے رہو، جبکہ عدم ادا ئیگی پر میں آپ کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر آپ کا کاروبار بند کر دوں گا،اگر ہوٹل میں کوئی وقوعہ ہوا تو اس کا مقدمہ بھی آپ کیخلاف ہی درج کروں گا۔

    ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ شہری کی شکایت پرسادہ لباس افراد کو ہوٹل کو تعینات کیا گیا، کچھ دیر بعد مذکورہ سب انسپیکڑ بھتے کی رقم وصول کرنے پہنچا، تواس کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم اس دوران سب انسپیکٹر اخترحسین نے کہا کہ وہ یہ رقم ایس ایچ او شیخ ندیم کے حکم پر وصول کرنے آیا ہے،پولیس نےہوٹل مالک سے لی گئی رقم کے سیریل نمبر نوٹ کیے اور سب انسپیکٹر کو ایس ایچ او کو رقم پہنچانے کا کہا۔

    ایس پی کے مطابق جب مذکورہ سب انسپکٹر بھتے کی رقم ایس ایچ او کو دینے پہنچا تو بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں اس عزم کا اظہار کیاکہ بھتہ خوری میں ملوث اہلکاروں کو محکمہ پنجاب پولیس سے برطرف کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

  • ذمہ داری پوری کرنے والے کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے۔ ایاز صادق

    ذمہ داری پوری کرنے والے کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے۔ ایاز صادق

    مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غلط شرط لگائی تھی جسے ہم نے مسترد کر دیا تھا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا پرویز خٹک کا یہ کہنا درست ہے کہ تحریک انصاف نے پچھلے ایک سال میں چار مرتبہ سے زیادہ انتخابات کا موقع گنوا دیا کیونکہ چیئرمین تحریک انصاف نئے انتخابات کے بجائے کسی اور میں زیادہ دلچسپی لی.

    جبکہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہم سے بات کرتے تھے تو کہتے تھے پوچھ کر آتے ہیں، پی ٹی آئی والے پوچھنے کے لیے جاتے تھے تو پھر واپس نہیں آتے تھے، پشاور دھماکے پر اے پی سی کے لیے میں نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو فون کیا، ان سے کہا کہ اے پی سی میں آئیں اور دھماکے کی مذمت کریں، میں راستہ نکال کر دوں گا، ہم تحریک انصاف سے بات کرناچاہتے تھے وہ نہیں کرنا چاہتے تھے، ہم صاف شفاف الیکشن اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوشش پر متفق تھے، وہ آرمی چیف کی تقرر سے متعلق نام دینا چاہتے تھے جو ہمیں قبول نہیں تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
    وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا کردار محدود ہوتا ہے، جو وقت پر ذمہ داری پوری کرے اس کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے متعلق ابھی کسی نام پر بات نہیں ہوئی، نگران وزیراعظم سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہو گی، الیکشن کمیشن تاریخ دے گا اور نگران وزیراعظم انتخابات ممکن بنائے گا، 60 یا 90 دن میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، رات دو بجے تک اگر کسی حلقے کا نتیجہ نہیں آتا تو وجوہات پوچھی جائیں گی۔

    ادھر دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ بجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سائفرکوسیاسی ساکھ بحال کرنے کیلئے استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کواپنی حرکت کی قیمت چکانا پڑے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام سامنے لانے کی کوشش ہوگی ،پارلیمنٹ نے ملک کوچارسال کے عذاب سے نجات دلائی ، معیشت کوپوری طرح سہارا تونہیں دے سکے لیکن سمت ضرورمتعین کردی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ناکامیاں اورچوری چکاری ہمیں ورثے میں ملی،مستحکم حکومت آکر ناکامیاں دورکرے گی۔

  • پاکستان استحکام پارٹی نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان استحکام پارٹی نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان استحکام پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کے ساتھ ڈرامہ بازی سامنے آچکی ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان آیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان استحکام پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا میں اعظم خان کا بیان زیربحث ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی سامنے آچکی، جھوٹ کےکوئی پاؤں نہیں ہوتے،جیت سچ کی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سیاستدانوں کی بے توقیری کی گئی، سائفر کے نام پر سادہ کاغذ لہرانے کی فلم سب نے دیکھی، اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ اعظم خان کا سکندرِ اعظم کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، جیسے مکڑی جال بن کر حصار بناتی ہے اعظم خان نے بھی ویسا ہی کیا۔ قوم کو من گھڑت، منفی بے بنیاد پروپگینڈا کا شکار بنایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اداروں کے خلاف سازش ہوتی رہی ہے، پورے گینگ کو آرٹیکل 6 کے تحت کٹہرے میں لایا جائے، ملک سے غداری کرنے والوں کو آئنی شکنجے میں لایا جائے۔