Baaghi TV

Tag: pakistan

  • بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات  کیخلاف مقدمہ درج

    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج

    سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں انتظامیہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والے بلوچستان کے نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ کہ جمعرات کے روز نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی مسلح محافظوں اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک لیویز اہلکار کی عیادت کے لئے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے تھے.

    خیال رہے کہ وہاں پہنچنے پر ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے عمیر حسنی کو مسلح محافظوں کے ہمراہ آئی سی یو جانے سے روکا جس پر نوجوان مشیر آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا جبکہ ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، امن خراب کرنے ،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    تاہم مقدمے کے متن کے مطابق نگران مشیراور سابق وزیر کے محافظوں نے ڈاکٹروں اور سکیورٹی گارڈزپر اسلحہ تانا، ہاتھاپائی کی اور سکیورٹی گارڑز کو زدوکوب کیا جبکہ کالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جبکہ دوسری جانب واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سمیت تمام ڈاکٹر تنظیموں نے سرکاری ہسپتالوں سے بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ عمیر حسنی کو نگراں کابینہ سے خارج کیا جائے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر  پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسےکا مزید اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہیں۔ تاہم ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد اضافےسے 25.34 فیصد ہوگئی۔ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ گندم کے20 کلو آٹےکا تھیلا 2600 سے 3200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

    پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ادرہ شماریات نے بتایا ہے کہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 129 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، گڑ 63 فیصد، چکن 48 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 79 پوائنٹس گر کر 47 ہزار 671 پر بند ہوا جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن تھا اور انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 994 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • جنوبی افریقہ؛  ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

    جنوبی افریقہ؛ ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

    ٹک ٹاک نے کینیا میں اپنی ایپ پر مواد کو معتدل کرنے پر اتفاق کیا ہے، چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک کو رازداری اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پوری دنیا میں سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ صدر ولیم روٹو کے دفتر نے ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو شو زی چیو کے ساتھ ایک کال کے بعد ایک بیان میں کہا کہ شارٹ فارم ویڈیو ہوسٹنگ سروس ٹک ٹاک اپنے مواد کا جائزہ لینے اور اس کی نگرانی میں کینیا کے ساتھ کام کرے گی۔

    جبکہ انہوں نے کہا اس نئی پیشرفت کا مطلب ہے کہ پلیٹ فارم سے نامناسب یا ناگوار مواد کو خارج کر دیا جائے گا تاہم روٹو نے سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا کہ چیو نے کینیا میں ایک دفتر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ افریقہ میں ٹک ٹاک کے آپریشن کو مربوط بنایا جا سکے۔

    ٹک ٹاک کینیا کے دفترکا کب کام شروع کرے گا اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ کینیا کے قانون سازوں کو ایک نجی شہری کی جانب سے ایک درخواست موصول ہونے کے بمشکل 10 دن بعد سامنے آیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مشرقی افریقی ملک میں فحاشی کو فروغ دینے پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔ درخواست گزار نے فیصلہ کیا کہ اگرچہ اس نے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کی ہے پلیٹ فارم پر جو مواد شیئر کیا جا رہا ہے وہ نامناسب ہے اس طرح تشدد، صریح جنسی مواد اور نفرت انگیز تقریر کو فروغ دے رہا ہے۔

    پارلیمنٹ کینیا میں ٹک ٹاک کے استعمال کی تحقیقات کرنے والی ہے اور تقریباً دو ماہ میں فیصلہ متوقع ہے جبکہ اس کی ترمیمی خصوصیات اور AI سے چلنے والے الگورتھم کی بدولتTikTok مقبول ہےخاص طور پر نوجوان سامعین میں اور اس کے ایک ارب سے زیادہ صارفین ہیں، یہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات پر سخت مغربی جانچ پڑتال کی زد میں آیا ہے لیکن کمپنی اس سے انکار کرتی ہے کہ یہ بیجنگ کی سرپرستی میں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی
    تاہم اس ماہ اس نے یورپی یونین کے سخت قوانین کو پورا کرنے کے لیے تبدیلیوں کا اعلان کیا جس میں یورپی صارفین کو ذاتی نوعیت کو بند کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ایک ایسی خصوصیت جو لوگوں کو ان کے ذاتی مفادات پر مبنی مواد کی تجویز دے کر ویڈیوز دیکھتے رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اسی اثناء میں صومالیہ کی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر پابندی عائد کر رہی ہے کیونکہ وہ دہشت گرد پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

  • نامعلوم افراد نے  کرنسی نوٹوں کو آگ لگا دی

    نامعلوم افراد نے کرنسی نوٹوں کو آگ لگا دی

    گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے قبرستان میں پاکستانی کرنسی نوٹوں کو آگ لگا دی ہےجبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام نوٹ اصلی ہیں، انہیں جلانے والے کون ہیں، اس بارے میں رپورٹ درج کرکے ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جبکہ جلائے گئے نوٹوں میں 500 ، ہزار اور 5 ہزار والے نوٹ بھی شامل ہیں، نوٹوں کو کس نے اور کیوں آگ لگائی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    تاہم پولیس کے مطابق پاکستانی کرنسی نوٹ جلائے جانے کا واقعہ گکھڑ منڈی کے قبرستان میں گزشتہ رات پیش آیا۔نوٹوں کے ڈھیر میں آگ لگنے سے کچھ جل گئے جبکہ کچھ نوٹ درست حالت میں تھے۔ جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد بوری میں ڈال کر نوٹ لائے اور زمین پر ڈھیر لگا کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی

    اپڈیٹ جاری

  • نوازشریف سرنڈر کریں، پھر جج فیصلہ کریں گے. شاہد خاقان عباسی

    نوازشریف سرنڈر کریں، پھر جج فیصلہ کریں گے. شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ نواز کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ اور کوئی طریقہ نہیں جبکہ سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتےہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں جبکہ گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کوالیکشن کےقریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کےآگےسرنڈرکریں،جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سےبدترہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھےوہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتےتوکوئی انگلی نہ اُٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔ سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی

    شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کےآخریامارچ کےشروع میں ہوں گے، اور اگرالیکشن اس سےآگےگئےتو دعاہی کرسکتےہیں۔

  • الیکشن کمیشن؛ سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری

    الیکشن کمیشن؛ سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری

    الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری جبکہ چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان،بیرسٹر علی ظفر،عمیر نیازی اور علی محمد خان بذریعہ ویڈلنک شریک ہوئے.

    اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ف کے وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،جلال الدین،مولانا درویش اور سینیٹر کامران مرتضی بذریعہ ویڈلنک شریک ہوئے، اور الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا، پی ٹی آئی نے90دن میں انتخابات یقینی بنانے پر زور دیا.

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے بتایا کہ اسوقت حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی وفدنے بتایاکہ گرفتار رہنماؤں و کارکنان کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے ، پی ٹی آئی نے بتایا کہ پارٹی کو سیاسی ریلیوں کی اجازات اور لیول پلئنگ مہیا کئےجائیں، جبکہ جے یو آئی ف نے بتایا کہ کوئی شک نہیں کہ انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے،
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    جے یو آئی ف کے مطابق مردم شماری کے گزٹ نوٹیفیکشن کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنا چاہیے، آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں،امیدواروں اور ووٹرز کو سہولت میسر ہو، اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ انتخابات کا انعقاد جلدازجلد ہو، الیکشن کمیشن اس بات کویقینی بنائےگاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر ہونگے، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رہےگا.

    علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے 7 رکنی وفد کی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں چیئرمین الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ ، مولانا عطاء الحق درویش ، جلال الدین ایڈوکیٹ ، راوعبدالقیوم ، عطاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ ،نوراحمد ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پرآئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال گیا ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت آئین کی دی ہوئی مدت میں صاف وشفاف الیکشن چاہتی ہے ۔2018 کے بدترین انتخابات کی تاریخ نہیں دھرانی چائیے۔

    انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن پاکستان میں سیاہ ترین الیکشن کے طور پر یاد رکھا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں جو حکومت آئی انہوں نے معاشی بدحالی ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہر طرف لوٹ مار اور کوئی کسی کو قانون کا پابند نہیں سمجھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں قومی اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آنے والے انتخابات میں 2018 کی تاریخ دھرائی گئی تو ملک کو نقصان سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں جس سے پوری قوم کا اتفاق ہو ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ تجویز دی کہ ہر ضلع کے الیکشن کمیشن چئیرمن کو ڈی ۔آر ۔او بنایا جائے اور الیکشن کا پورا سسٹم الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہو تب انتخابات کی شفافیت کسی حد تک ممکن ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتیجے میں بلوچستان کے 63 لاکھ آبادی کو ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے جو بالکل ناانصافی ہے ۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو جواب دیا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے آپ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں اور الیکشن کمیشن کی رائے ہے کہ موجودہ مردم شماری کی روشنی میں مربوط حلقہ بندیاں تشکیل دیکر فوری طور پر انتخابات کرایا جائے۔

  • الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے.  نگراں وزیراعلیٰ سندھ

    الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے. نگراں وزیراعلیٰ سندھ

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، سپریم کورٹ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا جانتی ہے اور اس کے حکم پر عملدرآمد کرانا لازم ہے۔ کوشش ہوگی صاف، شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوں۔ جبکہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقبول باقر نے کہا کہ میرا کوئی کام ماورائے آئین نہیں ہوگا۔

    کراچی میں جرائم پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں امن قائم رکھنا حکومت کا کام ہے۔ جبکہ زائد بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج حوالے سے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا آئینی حق ہے، کے الیکٹرک سے متعلق شکایات کا علم ہے، کے الیکٹرک کے ایم ڈی سے جلد ملاقات ہوگی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے چیف الیکش کمشنر کو طلب کرنے اور الیکشن کمیشن کے انکار کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن میں خطوط کے تبادلے کاعلم نہیں علاوہ ازیں انتخابات کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کرانا لازم ہے، الیکشن سے متعلق آئین واضح ہے۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    نجی ٹی وی کے مطابق پیر کی حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی بچی فاطمہ فرڑو کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ فاطمہ کو انصاف دلانے کی کوشش کی جائے گئی جبکہ اس حوالے سے ڈاکوؤں کی دھمکی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافے پر مقبول باقر نے کہا کہ کچے کی صورتحال پر کابینہ اجلاس میں غور کیا گیا، آپریشن میں کوتاہیوں کو دیکھا گیا ہے۔

  • تار  نے بچے کی جان بچالی

    تار نے بچے کی جان بچالی

    کراچی میں انٹرنیٹ کی تار نے بچے کی زندگی بچالی جبکہ بفرزون میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اس دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک گھر اور گلی دکھائی دے رہی ہے اور پھر اچانک خواتین کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    صحافی شمیل خان کے مطابق اسی دوران بالکونی سے گرنے والا دوسالہ بچہ نظر آتا ہے، بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تار پر گرا، انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک مرتبہ ہوا میں ہی باونس ہوا، زمین اور بچے کے درمیان تار حائل ہوئی، جس کی وجہ سے یہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا اور یوں اس بچے کی جان بچ گئی.
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    بچہ جیسے ہی گلی میں گرا تو قریب لوگ جمع ہوگئے، اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکی حالت بہتر ہے۔ اور گھر والوں نے شکر ادا کیا کہ ایک تار کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی جبکہ ان کے رشتہ دار کا کہنا تھا کہ اللہ نے تار کو وسیلہ بنایا اور اس بچے کو بچا لیا جبکہ اس کی حالت بچنے والی نہ تھی کیونکہ یہ جس قدر گرا تھا عین ممکن تھا نہ بچتا.

  • کوروناکی نئی قسم ای جی 5 کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت. وزارت صحت

    کوروناکی نئی قسم ای جی 5 کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت. وزارت صحت

    سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم ای جی.5 کا بیماری کی شرح یا شدت پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا ہے ،لہٰذا صحت سے متعلق اضافی اقدامات کی ضرورت نہیں ہے جبکہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت نے کہا، جہاں تک بیماری کی شدت کا تعلق ہے، ای جی 5 وائرس ابھی تک کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں لگ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں بتایا وزارت صحت کووِڈ-19 کی جینیاتی ترتیب کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) کی لیبارٹریوں کے ذریعے ای جی.5 قسم سمیت اومیکرون کے متعدد ذیلی اقسام کی نگرانی کی جارہی ہے۔ جبکہ اومیکرون، ای جی 5 یا ایرس کی نسل پہلے ہی کرونا وائرس کی ذیلی شکلیں ہیں، جو کسی بھی دوسری قسم کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    تاہم جہاں تک بیماری کی شدت کا تعلق ہے، ای جی 5 قسم کسی خطرے کی گھنٹی نہیں بجا رہی ہے، حالانکہ ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ یہ زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ اس نے ایکس بی بی.1.16 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جو ایک اور انتہائی متعدی اومیکرون ذیلی قسم ہے اورچند ماہ قبل اس کے کیس سامنے آئے تھے۔

    تاہم واضح رہے کہ ای جی.5 قسم اس وقت امریکا میں کرونا وائرس کی سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی شکل ہے۔ 18 اگست کو مرکز برائے انسداد امراض اور بچاؤ (سی ڈی سی) نے تخمینہ ظاہر کیا تھا کہ ای جی 5 20.6 فی صد نئے انفیکشن کا ذمے دار تھا۔

  • صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام. چیئرمین سینیٹ

    صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام. چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر صحت نے عوام الناس کو دی جانے والی صحت کی سہولیات بارے چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کو کنڑول کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ پولیو کے قطرے پلانے کے دوران پولیو ورکر ز کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پولیو پروگرام کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام ہے۔ملک کے پسماندہ اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر صحت کی قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    جبکہ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائیں گے۔ملک میں ڈینگی پھیلاؤ کے تدارک کیلئے بھی موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور علاج کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادوایات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اْمید ہے نگران حکومت عوام کو صحت کے شعبے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا مزیدکہناتھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ایوان بالاء نے پولیو کے پھیلاؤ کے کنڑول کے لئے موثر قانون سازی بھی عمل میں لائی ہے۔
    نگران وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ بنیادی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل ہے۔بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔