Baaghi TV

Tag: pakistan

  • سعودی عرب  کی امداد کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

    سعودی عرب کی امداد کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

    سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کیے جانے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی جبکہ روپیہ میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک ٓآف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 80 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 57 پیسے ہو گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.44 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 282 روپے پر آگیا۔ ڈالر کی قیمت 250 روپے سے نیچے آ سکتی ہے، معاشی ماہرین

    علاوہ ازیں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پہلے حصے میں سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں، آئندہ چند روز کے دوران چین، قطر، یو اے ای سے بھی اربوں ڈالرز موصول ہوں گے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے بھی جلد 3 ارب ڈالر میں سے پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر جلد مل جائیں گے اس طرح پاکستان کی عالمی ادارے کو یقین دہانی بھی پوری ہو جائیگی جس کے مطابق رواں ماہ کے دوران اپنے زر مبادلہ کے ذخائر ہر حال میں 15 ارب ڈالر کرنا ہیں۔ ماہرین اس بات پر بھی زور دے رہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 250 روپے سے نیچے آ سکتی ہے۔ جس کے باعث درآمدات کی جانے والی چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی جس میں سرفہرست پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہیں۔

  • توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید

    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید

    ایران میں گلوکار توماج صالحی کو حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ رپورٹ کے مطابق ان کی وکیل روزا اعتماد انصاری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کو سزائے قید پوری کرنے کے بعد دو سال تک موسیقی سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس عرصے میں وہ ملک بھی چھوڑ کر نہیں جاسکیں گے۔

    صالحی ان ہزاروں نوجوان ایرانیوں میں شامل تھے جو گزشتہ موسم خزاں میں ایک 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سڑکوں پر نکلے تھے جسے ایران کی اخلاقی پولیس نے ملک کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان کی حراست میں ہی موت ہوگئی تھی۔ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں توماج صالحی نے بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت مخالف بیانات دیے تھے۔
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    واضح رہے کہ گلوکار و موسیقار پر دیگر کئی الزامات تھے لیکن انہیں ’محارب‘ کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، عام طور پر اس الزام میں پھانسی کی سزا بھی دی جاتی ہے۔ توماج پر دیگر الزامات میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی بےعزتی کرنے کا الزام بھی تھا۔ توماج کے پرستاروں نے کئی موقعوں پر اس بات کا اظہار کیا تھا کہ انہیں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین بھی وطن لاپتہ ہوگئے ہیں، اسپین کی ایک ایجنسی کے مطابق کشتی میں بہت سارے مسافروں کیساتھ بچے بھی سوار تھے، یونان کشتی حادثے کے بعد اب اسپین جانے والے تارکین کی کشتیوں کو بھی مبینہ طور پر حادثہ پیش آیا ہے، اور اسپین ایجنسی نے بتایا ہے کہ تین کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئی ہے جس میں بہت سارے مسافر سوار تھے.

    تارکین وطن کے امدادی گروپ ’واکنگ بارڈرز‘ کی ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے سینیگال سے نکلنے والی دو کشتیاں 15 روز اور ایک کشتی 13 روز سے لاپتا ہے۔ ہیلینا مالینو کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 65 افراد اور دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ جبکہ تیسری کشتی 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 200 تارکین وطن سوار تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

    ہیلینا مالینوکا کہنا ہے کہ تارکین وطن عدم استحکام کی وجہ سے اسپین روانہ ہوئے تھے، کشتی میں سوار افراد کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 23 جون کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یونان کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی

    سینیگال سے سپین کے جزائر کینری جانے والی تارکین وطن کی تین کشتیاں بحراوقیانوس میں ڈوبنے سے کم ازکم تین سوافرادلاپتہ ہوگئے، تاہم فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ قبل سمندر میں لاپتہ ہونے والے تارکین وطن کی تلاش شروع کرنے کے بعد ایک کشتی سے 86 افراد کو بچا لیا ۔ جبکہ دوکشتیوں کی تلاش جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہاہے کہ وہ بڑے جہاز سے چار دن پہلے 23 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئے تھے۔ واکنگ بارڈرز کے مطابق، یہ سینیگال کے ایک ساحلی قصبے کافاؤنٹائن سے روانہ ہوا جو کہ ٹینیرائف سے تقریباً 1,700 کلومیٹر دور ہے۔ واکنگ بارڈرزگروپ نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ بڑے جہاز میں 200 افراد سوار تھے ، جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے ، جب یہ 27 جون کو کینری جزائر کی طرف کافاؤنٹائن سے نکلا تھا۔

    بی بی سی ویریفائی کے زیر نگرانی سمندری ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، کوسٹ گارڈ کا جہاز اور اس کی مدد کرنے والا کنٹینر جہاز اب گران کینریا جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بچائے گئے افراد میں 80 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ یہ خبر یونانی ساحل کے قریب بحیرہ روم کے تارکین وطن کے بدترین جہازوں میں سے ایک میں ڈوبنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔کم از کم 78 افراد کے ڈوبنے کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن اقوام متحدہ (یو این) نے اطلاع دی ہے کہ 500 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف، مریم نواز اوردیگر کی دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں اور ان میں آئندہ انتخابات سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کے اظہارکے بعد مولانا فضل الرحمن اورمولانا اسعد محمود کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اوراتحادی امورپربات چیت پر وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

    اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کے گلے شکوے کئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمااسلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا ۔ اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔

    وزیراعظم کا مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے پرمولانا کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی تعریف کی ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کے سخت ردعمل کو درست قرار دیا ،سویڈن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم کا بیانیہ قابلِ تعریف ہے ۔

    جبکہ اس سے قبل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پرردعمل میں کہا کہ مولانا کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ‎دبئی مذاکرات سےصرف جےیوآئی نہیں پوری پی ڈی ایم لاعلم ہے۔ ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے،جےیوآئی کےنزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہوگا، ‎پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن پر اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا،ہمارا موقف اسٹریٹ پاورسے حکومت گرانا اورالیکشن کرانا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا،‎وقت بتائے گا عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی،‎وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کےخاتمےکا بیان باہمی مشاورت سےتھا۔

  • پی آئی اے ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی  جاں بحق

    پی آئی اے ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی جاں بحق

    پی آئی اے کی ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، راشدہ مجید عید کی رات کو لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ایئرہوسٹس راشدہ مجید دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں، وہ لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

    عید کی رات کو لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ایئر لائن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ائیرہوسٹس شدید زخمی ہوئی تھیں، اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    دوسری جانب پیپلز یونٹی نے حادثہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا ہے، جب کہ سی بی اے نے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔

  • سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازت میں توسیع

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازت میں توسیع

    چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو مزید ایک سال توسیع دے دی گئی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو ملازمت میں مزید ایک سال توسیع دے دی گئی ہے، اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی منظوری سے توسیع کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی 8 جولائی کو توسیع کی مدت پوری ہو چکی تھی، تاہم اب وہ آئندہ سال جولائی تک اپنے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ جبکہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے کام نے شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور فوری الیکشن انعقاد سے متعلق امور زیر غور آئے، جب کہ صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال بھی نہیں ہو سکتا، آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے رولز میں ترمیم کر دی، رولز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے، ترمیم کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا جائے۔

  • ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم

    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم

    اسلام آباد (محمد اویس ) ریلوے مسافر ٹرینوں کی وقت کی پابندی بری طرح خراب ہوگئی، ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم ہوکر 42فیصد رہے گئی، مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے کڑوروں روپے کا اضافی ڈیزل خرچ ہوا۔مالی سال 2022-23میں ٹرینیں کل 19972گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے ہزاروں لیٹر اضافی ڈیزل خرچ ہوا ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابقایک سال میں ٹرینوں کے وقت پر پہنچنے کے تناسب میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی ہے 2021-22 کے مقابلے میں 2022-23 میں میل،ایکسپریس ٹرینوں کے وقت پر پہنچنے میں 17فیصد کمی ہوئی2021-22 میں میل ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59 فیصد تھی،2022-23 میں میل،ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 42 فیصد رہی،انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 2021-22 میں97 فیصد رہی،سال 2022-23 میں انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 85 فیصد رہی، مجموعی طور پر ٹرینوں کی وقت کی پابندی2021-22 میں 82 فیصد رہی، 2022-23 میں ٹرینوں کی وقت پابندی مجموعی طور پر79 فیصد رہی۔ دستاویزات کے مطابق ٹرینوں انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے ٹرینیں 4557گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جو مالی سال 2022-23کی نسبت 916گھنٹے زیادہ ہیں حادثات کی وجہ سے 729گھنٹے تاخیر ہوئی، خراب موسم۔کی وجہ سے 6029گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 4163گھنٹے زیادہ ہیں مسافرٹرینوں کے ساتھ ریک منسلک کرنے کی وجہ سے3149گھنٹے تاخیر ہوئی ۔جو کل ملا کر 19972گھنٹے بنتے ہیں ہزاروں گھنٹوں کی تاخیر سے مسافر ٹرینوں نے صرف ڈیزل کی مد میں ہزاروں لیٹر اضافی ڈیزل استعمال کیا جس کی وجہ سے ریلوے کو کڑوروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔(محمداویس)

  • فواد چوھری کی اہلیہ حبا فواد اور شہباز گل آمنے سامنے

    فواد چوھری کی اہلیہ حبا فواد اور شہباز گل آمنے سامنے

    سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کو چھوڑنے والے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "خود تو فرار ہو اور ان کی باتیں سنو، پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت کریں۔” علاوہ ازیں ایک ٹوئٹ پر حبا نے شہباز گل سے متعلق لکھاکہ "واپس آئیں اور مقابلہ کریں”.


    خیال رہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور وہ استحکام پاکستان پارٹی کے باقاعدہ اعلان والی پریس میں بھی موجود تھے۔ ان کی اہلیہ حبا فواد چوہدری سوشل میڈیا پر فعال ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھاکہ تھا کہ علی زیدی سمیت 17 افراد کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے جس میں فواد چوہدری کا بھی نام شامل ہے۔

    یاد رہے کہ 29 مارچ کو شہباز گل کو امریکا جانے کی اجازت ملی تھی اور لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی تھی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی اور یوں عدالت نے شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    لیکن شہباز گل ملک سے جانے کے بعد دوبارہ واپس نہیں آئے ہیں اور ابھی تک وہی امریکہ میں ہی کیونکہ ان کے پاس بتایا جاتا ہے کہ امریکی شہریت بھی ہے لہذا وہ اب وہی پر رہائش پزیر ہیں کیونکہ پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کیخلاف کاروایاں جاری ہیں.

  • خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

    ادھر انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • یو این مذاہب کی توہین کو بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے. خالد مسعود سندھو

    یو این مذاہب کی توہین کو بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے. خالد مسعود سندھو

    یو این مذاہب کی توہین کو بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے، خالد مسعود سندھو

    اکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک بڑی حرمت قرآن ریلی نکالی گئی جس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ غیور شہریوں کی طرف سے حرمت قرآن پر جان بھی قرآن ہے کے فلک شگاف نعرے لگا ئے جاتے رہے۔مرکزی مسلم لیگ کی حرمت قرآن ریلی میں شریک سیاسی جماعتوں کے کارکنان، طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء میں تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔

    ترجمان کے مطابق احتجاجی ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،ابتسام الٰہی ظہیر ،جاوید قصوری، نعیم بادشاہ، مسعود کمال الدین،انجینئر عادل، خلیق، ملک اعجاز،انجینئر حارث ڈار، مولانا ادریس فاروقی، مولانا امجد گھمن ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خالد مسعود سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذاہب کی توہین کو یو این بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے۔اگر دنیا میں امن قائم رکھنا ہے تو مذاہب کا احترام رکھنا ہوگا اسلامی اشعار کا جو مذاق اڑایا جارہا ہے اگر یورپ ممالک ان سے باز نہ آئے تو اس کے بیانک نتائج سامنے آئیں گے. جبکہ مسلم ممالک اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں اور تمام انبیاء کی شان میں گستاخی اور مقدس کتب کی توہین کو ناقابل معافی جرم قرار دے کر عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ سویڈن نے قرآن نہیں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دل جلائے ہیں ۔عید الاضحیٰ کے دن قرآن مجید کی گستاخی کرکے مسلمانوں کے دینی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ مسلمان کسی صورت قرآن حکیم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ،پاکستان سمیت او آئی سی کے ممالک کو سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں اور اقوام متحدہ سے قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ تاکہ ان گھناونی حرکت میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دے کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

    اس موقع پر معروف مذہبی سکالر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قرآن اور اپنے نبی صل اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ، حرمت قرآن اور حرمت رسول پر ہماری جانیں اولاد میں مال سب کچھ قربان ہے، پچھلی چند دہائیوں سے مغربی ممالک کی طرف سے بار بار قرآن مجید اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں جب مسلمان اس پر ردعمل دیتے ہیں تو پھر ہمیں دہشتگرد کہا جاتا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سارا کام سرکاری سرپرستی میں کیا جاتا ہے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے طرز عمل پر نا صرف ہم بلکہ پوری امت مسلمہ بہت تکلیف میں ہے، مغرب نے اپنے گھناؤنے فعل سے ثابت کیا ہے کہ انتہا پسند اور دہشتگر مسلمان نہیں بلکہ وہ خود ہیں مسلمانوں نے تو کبھی کسی مقدس کتاب یا مقدس ہستی کی بے حرمتی نہیں کی مغربی ممالک کا دہرا معیار اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے مقدس کتابوں اور انبیاء اکرام کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی اور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں۔ حکومت اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے قانون سازی کروائے۔

    صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناونا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے، شدت پسند واقعے سے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ جاوید قصوری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے تاکہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے معروف مذہبی سکالر مسعود کمال الدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن سے تجارتی اور سفارتی تعلقات فی الفور ختم کیے جائیں۔او آئی سی کے ممالک کے لئے مشعل راہ بنا جائے۔ او آئی سی کے ممالک کو احتجاجی اجلاس بلانے کی بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    مرکزی مسلم لیگ لاہور کے انجنئیر عادل خلیق نے کہا کہ پاکستان سمیت او آئی سی کے تمام ممالک کو اقوام متحدہ سے مطالبہ کرکے اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا سانحہ فرد واحد کا مسئلہ نہیں بلکہ یورپی یونین کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ایک سوچی سمجھی اور گھناؤنی سازش ہے۔