Baaghi TV

Tag: pakistan

  • پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان

    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان

    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان
    سینئر صحافی مبشر لقمان کا اپنے پروگرام کھرا سچ میں کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، اب ہمیں مانگ مانگ کر خود کو بچانا ہے جو ہماری ایک مجبوری ہے اور عادت بن گئی ہے، لیکن یہ بات ہماری اشرافیہ کو سمجھ نہیں آرہی ہے۔ علاوہ ازیں شو میں شریک اشتر اوصاف نے کہا کہ ہم اپنی توانائیاں فضول ضائع کررہے ہیں جیسے کہ صدر پر بات ہورہی کہ اس کے پاس اختیار ہے بھی یا نہیں اور پھر اشتر اوصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں مثبت سوچنا چاہیئے اور اپنے اداروں کو عزت دینی چاہئے اور ان کے خلاف نہیں جانا چاہئے.


    جبکہ سینئر اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ ہماری اشرافیہ کے خرچے ویسے کے ویسے اور آج بھی بجلی کے بل میں اضافہ ہوگیا حالانکہ آئی ایم ایف نے ایسا نہیں کہا تھا بلکہ انہوں تو کہا تھا کہ اپنی ٹیکس وصولی کو صحیح کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سپریم کورٹ کو ہی دیکھ لیں آج بھی وہاں توشہ خانہ کی رٹ لگی ہوئی ہے جبکہ لاکھوں کیس جو کئی سال سے پینڈنگ ہیں ان کا کیا یا پھر ان کا بھی پی ٹی آئی سے تعلق ہونا لازمی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    انہوں نے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا مجھے ایسے لگا کہ جیسے چیف جسٹس صاحب کہیں گے کہ آو چلو جیل چلتے اور ملزم عمران خان کو رہا کرکے پروٹوکول کے ساتھ گاڑیوں میں بیٹھا کر گھر چھوڑتے ہیں۔ علاوہ ازیں مبشر لقمان نے کہا اگر کوئی غلط درخواست جاتی ہے کسی کے خلاف تو ایسا قانون بھی ہونا چاہئے کہ اس غلط شکایت کرنے والے کو سزا دے اور اگر اس پر عمل ہوجائے تو اس کے بعد 99٪ کیسز تو ادھر ہی ختم ہوجائیں گے۔

  • عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد ہائی کورٹ ریلیف ملتا ہے تو یہ ان کا بنیادی حق ہے جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عزاز سید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو ان کیخلاف 3 کیسز تیار ہیں اور ایک سائفر کیس جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے،اس میں چیئرمین پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا 190 ملین پائونڈ کا کیس ہےاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی مشکلا ت درپیش آسکتی ہے، نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے اگر نیب نے انہیں گرفتار کیا تو یہ ناقابل ضمانت کیس ہےجبکہ تیسرا کیس نومئی کا ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل انصار عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سائفر کیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا تھا ایف آئی اے کی جانب سے چند روز قبل سابق وزیراعظم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی شق نمبر پانچ کا استعمال کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیقڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    جبکہ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد درج کیا کہ عمران خان دانستہ خفیہ دستاویز کے غلط استعمال میں ملوث تھے۔ جمعرات کو سرکاری ذرائع نے اس نمائندے کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • ڈی سی لاہور  نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    ڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    لاہور شہر کی مارکیٹوں کے لیے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کی مارکیٹس رات 10 بجے کی بجائے 11 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل ہوگئے ہیں اور اب شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں رات 11 بجے تک بند ہوا کریں گی۔

    خیال رہے کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اوقات کار کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم اس سے قبل شہر بھر کی تمام مارکٹیں رات 10 بند ہو جایا کرتی تھی، جبکہ فارمیسیز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپ 24 گھنٹے کھولی جاسکیں گی جبکہ شاپنگ مال، بیکری اور سویٹ شاپس رات 11 بجے بند ہوا کریں گی۔


    دوسری جانب سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں، لیبارٹریوں سے ڈینگی مشتبہ افراد کا اندراج بہتر کرنے کے لیے ڈینگی فوکل پرسنز کی ریفریشر ٹریننگ کروائی گئی ہے جبکہ مشتبہ مریض بروقت رپورٹ ہونے سے متعلقہ گھر اور اطراف میں لاروا چیکنگ ممکن بہتر ہوتی ہے، جبکہ ادھر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب کی تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی جبکہ صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیر کرنے کا بھی حکم دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    واضح رہے کہ محسن نقوی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ صوبائی وزراء، مشیران، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب میں تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کریں، اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں اور زائد قیمت پر اشیاٗ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

  • میٹا کا نیا فیچر، اب واٹس ایپ صارفین بغیر نام گروپ بناسکیں گے

    میٹا کا نیا فیچر، اب واٹس ایپ صارفین بغیر نام گروپ بناسکیں گے

    واٹس ایپ انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو بغیر کسی نام کے گروپ چیٹس بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ فیچرجس کا فی الحال محدود تعداد میں صارفین کے ساتھ تجربہ کیا جا رہا ہےچھ افراد تک گروپ چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ جب کوئی صارف بغیر نام کے گروپ چیٹ بناتا ہے تو اس کا نام خود بخود ان لوگوں کے نام پر رکھا جائے گا جو اس میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گروپ کا نام ہر صارف کے لیے مختلف ہوگااس بات پر منحصر ہے کہ اس نے اپنے فون میں دوسرے اراکین کو کیسے محفوظ کیا ہے۔ جیسے کہ مثال کے طور پراگر آپ اپنے دوستوں جان اور جین کے ساتھ گروپ چیٹ بناتے ہیں تو آپ کا فون گروپ کا نام جان جین رکھے گا۔ تاہم جان کا فون اس گروپ کا نام جین اور آپ رکھ سکتا ہے جبکہ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نیا فیچر اس لیے بنایا گیا ہے کہ گروپ چیٹس کو جلدی اور آسانی سے بنایا جا سکے۔

    خیال رہے کہ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہم جانتے ہیں کہ بعض اوقات آپ کو جلدی میں ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہوتی ہےیا آپ کے ذہن میں گروپ کا کوئی موضوع نہیں ہوتا ہے۔ تاہم یہ نیا فیچر گروپ چیٹ کے ساتھ شروع کرنا آسان بناتا ہےبغیر کسی نام کے آنے کی فکر کیے بغیریہ گروپ بنا دے گا اور توقع ہے کہ یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    علاوہ ازیں نئے گروپ چیٹ فیچر کے علاوہ واٹس ایپ دیگر بہتریوں پر بھی کام کر رہا ہےجس میں ایک بگ کو ٹھیک کرنا بھی شامل ہے جس کی وجہ سے تصاویر کو گروپ چیٹ میں بھیجے جانے پر سکڑ جاتا ہے اور کمپنی مبینہ طور پر ایک ایسے فیچر پر بھی کام کر رہی ہے جو صارفین کو بیان کرکے اسٹیکرز بنانے کی اجازت دے گی۔

  • چیئرمین سینیٹ  سے  امریکی وفدکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے امریکی وفدکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔امریکی وفد میں ریپبلکن ڈیرن لاہود، ایڈم ہوورڈ، جان لافر، لیفٹننٹ کرنل کیٹلن شگورے اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون، تجارتی شراکت داری اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نےکہا کہ تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارتی تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام امریکہ کو سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی میں ایک دوست اور اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔

    امریکی وفد نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وفد نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف پورے کرنے کیلئے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ملاقات میں ایک دوسرے کے مثالی جمہوری طریقوں سے باہمی طور پر مستفید ہونے اور پارلیمانی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    تاہم امریکی وفد نے کہا کہ پاکستان میں آکر خوشی ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور ہم دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے یہاں موجود ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات تاریخی، متحرک اور دیرپا ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے۔ 80 ہزار لوگوں نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ ہمیں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے امریکہ اور پاکستان دونوں کا نقصان ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا حامی ہونے کے ناطے آگے آکر مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھا سکتا ہے۔

  • موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی روک تھام کرنی ہوگی. نگراں وزیراعظم

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی روک تھام کرنی ہوگی. نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا، سرکاری محکموں اور دیگر ریاستی اداروں کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے ہمیں حقوق العباد، حقوق اللہ اور نباتات کے حقوق کا درس ملتا ہے، ان نعمتوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے للے اس طرف توجہ دینا ہوگی، آلودگی اور ماحول کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں جس کا نتیجہ کبھی ہم سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگر قدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے مزید یہ بھی کہا کہ گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود گزشتہ سال سیلاب سے بہت نقصان ہوا، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا اور سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور دیگر فریقین کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    جبکہ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں اور دیگر ریاستی اداروں کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہم تو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن جہاں تک وسائل کی فراہمی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

  • چیف جسٹس عمران خان کو بچانے کی کوششیں کررہا. نواز شریف

    چیف جسٹس عمران خان کو بچانے کی کوششیں کررہا. نواز شریف

    چیف جسٹس چیئرمین عمران خان کو بچانے کی کوششیں کررہا ہے اور اس کے لئے وہ اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگارہے ہیں جبکہ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں میاں نواز شریف نے کہا سب جانتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کرپٹ ہیں اور انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا ہے جس میں دستور کی بار بار خلاف ورزی کی گئی اور کون نہیں جانتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ اورجنرل فیض ہی تھے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص یعنی عمران خان نےپاکستانی قوم کے اخلاقیات کو تباہ کیا ان کو غنڈہ گردی سکھائی، اوراپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا،اس کے باوجود ہم نے قوم کی خدمت کی جبکہ اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    پشاور،نگران وزیر اعلی کےپی کے کا صحت کارڈ سہولت بند کرنے کا نوٹس
    ائی جی پی خیبر پختونخوا کا نوشہرہ اور مردان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح
    نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہ شخص دھرنوں کے وقت کہتا تھاکہ نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے گھسیٹ کر نکالوں گا،اور نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا اور اے سی اتروادوں گا ،اورثاقب نثار رکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران کو لانا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماء  آئی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماء آئی پی پی میں شامل

    تحریک انصاف کے سابق رہنماء سید تحسین نوازگردیزی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے جبکہ لاہور میں سیدتحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپورسےسردار ملک جہانزیب،علی زین بخاری، عاصم خان، مون چوہان شریک تھے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر بھی پہنائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا

    لاہور میں صمصام بخاری نے جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ جو آڈیو لیک ہوئی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نئی مردم شماری کی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہیے، مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں اس سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہیے جبکہ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہوا ہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کی پہلی مشترکہ اسپیشل فورسز مشق

    پاکستان اور سعودی عرب کی پہلی مشترکہ اسپیشل فورسز مشق

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی پہلی مشترکہ اسپیشل فورسز مشق البطار-1 کی افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی ہے، پاک سعودی اسپیشل فورسز دو ہفتوں پر محیط مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے.

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جس میں مشترکہ روزگار کے تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف ملازمت میں ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    آئی ایس پی آر نے بتایا تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کے درمیان کراچی میں ہونے والی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل ہوئی تھی جبکہ پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ مشق کے پہلے مرحلے کے دوران زمینی اور ہاربر سرگرمیوں کی مشق کے علاوہ بحری اسپیشل آپریشنز کی قبل از مشق ریہرسل بھی کی گئی۔

    واضح رہے یہ بھی کہا گیا تھا کہ مشق افعیٰ الساحل کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انسانی اسمگلنگ، بحری قذاقی اور دہشت گردی جیسے کئی میری ٹائم خطرات سے نمٹنا تھا تاکہ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کو درپیش روایتی خطرات کے خلاف صلاحیت کو مشترکہ طور پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • برکس سربراہ اجلاس کا آغاز؛ زرعی تجارت ایجنڈے میں شامل

    برکس سربراہ اجلاس کا آغاز؛ زرعی تجارت ایجنڈے میں شامل

    جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں برکس سربراہ اجلاس 2023 کا آغاز کردیا گیا جبکہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے نمائندوں نے بلاک کے اندر زرعی تجارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی اوراقتصادی تعاون جیسے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ عرب میڈیا کے مطابق نمائندوں نے اجتماعی زرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے رکن ممالک کے مابین عدم مساوات کو دور کرنے کی ضرورت پر زوردیا.

    جبکہ خیال رہے کہ جنوبی افریقا ایگرو بزنس ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن وانڈیل سیہلوبو نے کہا:’’ایک گروپ (برکس) کی حیثیت سے، ہم صرف 300 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کرتے ہیں لیکن اس میں سے زیادہ تر تجارت بلاک سے باہر ہوتی ہے۔بھارت اور چین اس کا قریباً 85 فی صد درآمد کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ان میں سے کچھ مصنوعات برازیل اور جنوبی افریقا سے درآمد کرسکتے ہیں اور بلاک کے اندر تجارت میں اضافہ کرسکتے ہیں‘‘۔

    علاوہ ازیں برکس ممالک کھپت اور پیداوار دونوں میں زراعت کا پاور ہاؤس ہیں، جو سالانہ اربوں ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔ تاہم، اس تجارت کا ایک بڑا حصہ برکس سے باہر کے ممالک – یورپ اور امریکا – کے ساتھ ہوتا ہے جس کی وجہ بلاک کے اندر تجارتی رکاوٹیں اور وسیع پیمانے پر زرعی تجارت کو آسان بنانے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ تاہم بھارت کی برکس بزنس کونسل کے رکن جئے شیروف نے کہا کہ ہمیں (برکس) زرعی پالیسیوں سے نمٹنے میں زیادہ مؤثرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاک کے اندرتجارتی رکاوٹیں زرعی پیداوار کو بہت زیادہ متاثر کرنے جا رہی ہیں اور رکن ممالک کے درمیان تحفظ پسندانہ رویہ زرعی خوش حالی کو متاثر کر سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں فورم میں روس کے نمائندے سرگئی کیٹرین کے مطابق برکس میں زراعت سب سے اہم شعبہ ہے۔ گروپ کے ممالک 315 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدتے ہیں اور اس تجارت کا صرف 20 فی صد برکس ارکان کے ساتھ ہوتا ہے، فورم میں نمائندوں نے بنیادی ڈھانچے کے مسائل سے نمٹنے اور بلاک کے اندر سپلائی چین کی رکاوٹوں کو حل کرنے کے مقصد سے ایک ایئرلفٹ حکمتِ عملی کا بھی انکشاف کیا تاکہ برکس ممالک کے اندر آسانی سے رسائی کا راستہ پیدا کیا جاسکے۔

    تاہم برکس بزنس کونسل برازیل شاخ کے چیئرمین جوز سیراڈور نے کہا کہ ہم نے ایک ایئرلفٹ حکمتِ عملی تجویز کی ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ ہوگا کہ ہمارے پاس برکس ممالک کے درمیان فضائی رابطہ ہو، کارگو، مسافروں اور کاروباری افراد کا بہاؤ قائم ہو جو تجارت کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ برکس کے افتتاحی سیشن میں بلاک کے اندر زرعی تجارت کو بڑھانا اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔

    تاہم فورم میں ہونے والی بات چیت میں دوستانہ حکومتی پالیسیوں کے نفاذ، کھلی منڈیوں کو فروغ دینے اور عالمی تجارتی تنظیم کی جانب سے وضع کردہ کثیرالجہت معاہدوں کے نظام کو اپنانے کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کوترقی دینے کے بلاک کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی، برکس بزنس کونسل کے جنوبی افریقا شاخ کے چیئرمین بسی مابوزا نے کہا کہ ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ہماری معیشتوں کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ ایس ایم ایز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، اور درحقیقت ایس ایم ایز روزگار پیدا کرنے کے مرکز میں ہیں، برکس سربراہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا اور 24 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ توقع ہے کہ برکس ممالک کے رہ نما اور دیگر مدعو مندوبین اگلے دو دنوں کے دوران میں بلاک کی توسیع اور تجارتی تعلقات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔